اضلاع - Page 3

 پولیو ویکسین محفوظ ہے اس میں کوئی منفی بات نہیں:حاجی محمدحنیف طیب

کوئٹہ(پی پی آئی)روٹری انٹرنیشنل پولیو پلس علماء کمیٹی اورالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے انسدادپولیومہم میں علماء کرام کے کردارکے عنوان سے پریس کلب کوئٹہ میں سیمینارمنعقدہوا۔جس میں روٹر ی انٹرنیشنل پولیوپکس کمیٹی کے چیئرمین عزیزمیمن،پولیوپلس روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین اورسرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،کمشنرکوئٹہ حمزہ شفقات،محمدحنیف خان،نمائندہ عالمی ادارہ صحت بلوچستان ڈاکٹرجہانزیب،مولاناانوارالحق حقانی،غلام نبی نقشبندی،صوفی عبدالرزاق قاسمی،احمدرضا طیب، معین خان،ملک عبدالغفارسعیدی، ودیگر علماء مشائخ،سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق عزیزمیمن نے کہاکہ پولیوکے قطرے پلانے کی مہم کے دوران تمام حضرات کوجدوجہدکرنی چاہیے،۔ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پولیو ویکسین محفوظ ہے اس میں کوئی منفی بات نہیں، پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے علمائکو اپنی جدوجہد کو تیز کرناہوگا۔

راولپنڈی اورگوجرانوالہ کیماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

راولپنڈی/گوجرانوالہ (پی پی آئی)راولپنڈی اورگوجرانوالہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔چیف سیکرٹرپنجاب نے انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کیخلاف کارروائی کی ہدایت

More