خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے : ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ

رافیل نڈال اور جوکووچ میامی ٹینس کے فائنل میںپہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان

حکومت صحافیوں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے: حلیم عادل شیخ

دھونی کی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی پیش کش

آئی سی سی بگ تھری ایشو سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کا اجلاس

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے : ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ

کراچی: صو با ئی ڈیزا سٹر مینجمنٹ اتھا ر ٹی سندھ کے ڈا ئریکٹر جنرل سید سلما ن شا ہ نے کہاہے کہ خشک سا لی کے متا ثرین میں اب تک ضلع تھر پا ر کر میں 244732،عمر کو ٹ میں 16654،سا نگھڑ میں 7961اور ضلع خیر پو ر میں 3300گند م کے 50کلو گرا م کی بوریاں تقسیم کی جا چکی ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ نے بتا یا کہ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے 44000فیملی را شن بیگ سندھ کی خشک سا لی متا ثرین کے لئے بھیجے گئے جن میں 27000ضلع تھر پا رکر ،10000ضلع عمر کو ٹ اور ضلع سانگھڑ کے خشک سا لی متا ثرین کے لئے 7000فیملی را شن بیگ بھیجے گئے ۔ڈی جی پی ڈی ایم سندھ نے میڈیا کے نما ئندو ں کو بتا یا کہ اب تک ملنے وا لی رپو ر ٹ کے مطا بق ضلع تھر پا ر کر میں 64758،ضلع عمر کو ٹ میں 24610،ضلع سا نگھڑ میں 11094، ضلع خیر پو ر میں 3955 خشک سا لی متا ثرین کا علا ج کیا گیا ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ کو ملنے رپو ر ٹ کے مطا بق ابتک ضلع تھر پا ر کر میں 2811870،ضلع عمر کو ٹ میں 192050،ضلع سا نگھڑ میں 136821اور ضلع خیر پو ر میں 98129ما ل مویشیو ں کو ویکسین دی گئی ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ نے کہا کہ خشک سا لی متا ثرین کی بحا لی کے لئے پی ڈی ایم اے سندھ کی امدا د ی ٹیمو ں نے اپنا بھر پو ر کر دا ر ادا کیا اور اب تک کچھ نما ئندے مٹھی کے کیمپ آفس میں مو جو د ہیں ۔

مزید پڑھیں

رافیل نڈال اور جوکووچ میامی ٹینس کے فائنل میںپہنچ گئے

میامی: میامی ماسٹرز ٹینس فائنل میں رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ مدمقابل ہوں گے۔ میامی ماسٹرز ٹینس میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ اور جاپانی کائی نشی کوری سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے جس کے نتیجے میں عالمی نمبر ایک اور دو رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ سیمی فائنل کھیلے بغیر ہی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹرفائنل میں روجر فیڈرر کواپ سیٹ شکست دینے والے نشی کوری گروئن انجری کی وجہ سے جوکووچ کے خلاف مقابلے میں شرکت نہ کرسکے۔ چند گھنٹے بعد ساتویں سیڈ ٹوماس برڈیچ معدے کے مسلز کی خرابی کی وجہ سے نڈال کے خلاف فائنل فور میچ سے دستبردار ہوگئے یوں ورلڈنمبررافیل نڈال اور جوکووچ نے واک اوور کے ذریعے براہ راست فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا۔نڈال نے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ نشی کوری اورتھوماس کا سیمی فائنل سے دستبردار ہونا خود پلیئرز اور کورٹ میں موجود ہزاروں شائقین کے لئے مایوس کن ہے۔ رافیل نڈال نے چوتھی بار میامی ماسٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے اور وہ اب تک ٹائٹل حاصل نہیں کرسکے۔ نوواک جوکووچ تین مرتبہ میامی ماسٹرز چیمپئن بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان

لاہور: پاکستانی کرکٹروں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڑ کے مالی ماہرین نے اگلے کنٹرکٹ کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو ماہانہ پانچ لاکھ،بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو تین لاکھ معاوضہ دیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ میچ فیس اور ٹور فیس اس کے علاوہ ہوں گے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڑ نے جہاں معاوضہ بڑھایا ہے وہاں بونس کے حوالے سے کچھ مراعات ختم کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے اس وقت اے کیٹگری کے حامل کھلاڑی 3لاکھ60ہزار ، بی کیٹگری میں شامل کھلاڑی 2لاکھ 50ہزار اور سی کیٹگری میںایک لاکھ 44ہزار روپے معاوضہ ماہانہ وصول کر تے ہیں۔ بورڑ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے کنٹرکٹ میں تما م کیٹگری کے معاوضے اور میچ فیس بڑھادی جائے گی لیکن بورڑ کے مالی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ کھلاڑیوں کی ذاتی بہترین کارکردگی جس میں سنچری یا میچ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اور جیت پر دیا جانے والابونس ختم کر دیا جائے۔ تاہم موجودی کنٹرکٹ میں کھلاڑی اس بونس کے نظام سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میں انتظامی معاملات میں بار بار ردو بدل اور کنٹرکٹ تجاویز میں تبدیلیوں کی وجہ سے نئے کنٹرکٹ کے اعلان میں دیر کر دی گئی ہے تاہم قومی کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں بنگلہ دیش سے واپسی کے فورا  ًبعدچھے مہینے کے نئے کنٹرکٹ کا اعلان کیاجائے گاجبکہ جولائی کے بعد ایک سال کے کنٹرکٹ کا باضا بطہ اعلان کر دیا جائے گا۔یاد رہے پچھلے سال کنٹرکٹ پر سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے اعترضات اٹھائے گئے تھے جو کہ کھلاڑی معاوضے میں اضافے کے ساتھ ساتھ کچھ اضافی مراعات بھی حاصل کرناچا رہے تھے۔

مزید پڑھیں

حکومت صحافیوں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے: حلیم عادل شیخ

کراچی: مسلم لیگ قائد اعظم سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکو مت صحافیوں اور عوام جو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق سندھ میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی چھان بین اور مکمل تفتیش کا مطالبہ کرتی ہے اور اس سلسلے میں صحافی برادری کے احتجاج میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر حملے کے خلاف اپنا موقف دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جی آر بلوچ،کراچی ڈویڑن کے صدر جعفر الحسن ،نعیم عادل شیخ ،عبدالطیف رند ،شاہد عباسی اور یوتھ ونگ کے رہنما آغا رفیع اللہ اور سلطان بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنماوں کی جانب سے صحافت پر مسلسل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شدت پسندقوتوں نے صحافت کے آزادی رائے کو کبھی قبول نہیں کیا ہے اور حملوں میں ملوث عناصر صحافتی آزادی رائے کے کلچر کو تبدیل کردینے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر صحافت سے جڑا کوئی بھی فرد حق اور سچ کو دبانے کے لئے بالکل تیار نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ حکومت صحافیوں اور عام آدمی کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں جو لوگ کہتے ہیں کہ لاہور محفوظ ہے ان کی کارکردگی کی قلعی بھی کھل چکی ہے۔اس موقع پر لیگی رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ دہشت گردی سے شہید ہونے والے صحافت کے پیشے سے جڑے وہ افراد چاہے وہ صحافی ہو سیکورٹی گارڈ ہو یا ڈرائیور انھیں معاضہ ادا کرے۔

مزید پڑھیں

دھونی کی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی پیش کش

ڈھاکا: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے آئی پی ایل میچ اسکینڈل میں بی سی سی آئی سر براکی برطرفی کے بعد چنائی سپر کنگز کی کپتانی اور انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی نائب صدر سے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی۔دھونی آئی پی ایل میچ فکسنگ میں با رہا الزامات لگائے جانے پر دل برداشتہ ہیں، تاہم دھونی نے ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔ دھونی نے انڈیا سیمنٹ کے مالک او ر بر طرف بی سی سی آئی چیف سری نواسن سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان سے درخواست کی کہ انڈیا سیمنٹ اور چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے دیا گیا ان کا استعفیٰ منظور کر لیاجائے۔ بھارتی ذرائع کا کہناہے کہ دھونی اور سری نواسن کے درمیان مختلف مسائل پر گفت وشنید چل رہی ہے ۔ دھونی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں ان پر لگائے گئے الزامات سے ان کی شہرت داغدار ہوئی ہے جس کا واحد حل یہی ہے کہ دونوں عہدوں سے سبکدوش ہو جاﺅں۔ دھونی کی کپتانی میں چنائی سپر کنگ نے سب سے زیادہ دو دفعہ آئی پی ایل ایوارڑ جیتا ہے جبکہ پانچ دفعہ فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ، جبکہ دھونی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایک روزہ ورلڈ کپ بھی جیتا۔

مزید پڑھیں

آئی سی سی بگ تھری ایشو سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کا اجلاس

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر کو لاہور میں ہورہا ہے۔ حکام آئی سی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل تیار کریں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس بگ تھری ایشو پرکوئی کارڈ نہیں ہے۔ اس لئے حمایت کے بدلے بھارت سے دو طرفہ سیریز کی بحالی کے لئے کوشش کی جائے گی۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس 5اور6 اپریل کو ڈھاکا میں ہورہاہے۔جس کے بعد9اور10 اپریل کو دبئی میں ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس ہوگا۔جس میں تین بڑوں بھارت، انگلینڈ اور آسڑیلیا کی اجارہ داری پر مبنی مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی طرف سے تین بڑوں کی حمایت کے بعد ڈرافٹ منظور کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے ووٹ کی صرف اخلاقی حیثیت رہ گئی ہے۔اس صورتحال میں پی سی بی کے پاس حمایت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ پی سی بی حکام دبئی میں اجلاس سے پہلے کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کرنا چاہتے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ کو کچھ نہ کچھ ہاتھ لگ جائے۔ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر کو لاہور میں ہورہا ہے۔ جس میں حکام حتمی موقف تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔بگ تھری کے معاملے میں تنہا رہ جانے پر پاکستان کے ووٹ کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔ پی سی بی کی پوری کوشش ہے کہ اخلاقی بنیاد پر آئندہ سال بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز بحال کرانے میں کامیابی حاصل ہوجائیں۔

مزید پڑھیں