سرگودھا)پی پی آئی) نشہ کے عادی نوجوان بیٹے نے حقیقی باپ کو خنجر کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔سرگودھا ریجن کے علاقہ داؤدخیل میں نشہ کے عادی بیٹے یاسر کو نشہ کر کے رات کو اکثر گھر لیٹ آنے پر اہلخانہ منع کرتے تھے گزشتہ روز باپ بیٹے میں اسی بات پر توں تکرار ہوئی تو نوجوان بیٹے نے حقیقی باپ اقبال کو خنجر کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔
فائنیس سلوشنز اور کورننگ لائف سائنسز سیل ورلڈ 2015ء میں تعاون کو نمایاں کرتے ہوئے
افغانستان میں ماں کی صحت اور تعلیم کے پروگراموں کی کامیاب توسیع کو برقرار رکھنے میں بیات فاؤنڈیشن کی مدد
میاؤچن سسٹمز واحد چینی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی جسے آئندہ 2015ء آئی اے بی گلوبل سمٹ کے لیے مدعو کیا گیا ہے
فلپس اور ولندیزی ریڈباؤڈ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر پہلی ذیابیطس پروٹوٹائپایپ پیش کرتا ہے جو مریضوں کو بااختیار بنانے اور دیکھ بھال کے تسلسل کو بہتر بنانے کے لیے آن لائن برادری کو شامل کرتی ہے
صحت کے معروف عالمی اداروں نے بیماریوں کی تشخیص کو بہتر بنانے کے لیے فلپس کے ساتھ پیتھالوجی گردش کار کو ڈیجیٹائز کردیا
اسمائل نے افریقہ میں اپنے 4جی ایل ٹی ای نیٹ ورک توسیع کو تیز کرنے کے لیے 365 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری مکمل کرلی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع آج اختتام پذیر
رائیونڈ(پی پی آئی) رائیونڈ عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع آج دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ تبلیغی اجتماع کی دعا مولانا ابراہیم دیولہ نے کروائی۔ مندوبین کے انخلاء کیلئے ٹریفک وارڈن کی جانب سے راستوں پر مزید سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ رائیونڈ کو آنے والے تمام تر راستے بند کر کے یکطرفہ چلا دیا گیا ہے۔ مندوبین کیلئے رائیونڈ سے کراچی تک گرین لائن ٹرین سپیشل چلائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سالانہ اجتماع میں شرکت کیلئے پاکستانی علماء کرام کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک بھارت سے بھی 10 سے زائد علماء کرام پہنچے تھے، سالانہ تبلیغی اجتماع جمعرات کو عصر کی نماز کے بعد شروع ہو کر آج اتوار کے روز فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گا، میاں کاشف اشفاق
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ یہ بات اتوار کو پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے پاکستان امپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے صدر میاں فریاد احمد رضا کی سربراہی میں فرنیچر سیکٹر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کے معروف کاروباری اداروں کے نمائندہ وفد کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارت کا فروغ اور مشترکہ منصوبوں و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی پاکستان کے فرنیچر سیکٹر کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وفد اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ سعودی عرب جا رہا ہے اور ہم سعودی عرب کے کاروباری اداروں اور افراد کے ساتھ فرنیچر کی صنعت میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ہیں۔دورے کے دوران وفد سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر ہم تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں، روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں اور دیرپا دوستی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ میاں کاشف اشفاق نے امید ظاہر کی کہ اس دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کی کاروباری برادریوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ ملے گا اور فرنیچر کی تیاری، تجارت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں ترقی و تعاون کی راہیں کھلیں گی۔
موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے زرعی شعبے کو متنوع بنانا انتہائی ضروری ہے، شہزاد علی ملک
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز نے یہ بات عیاں کر دی ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے زرعی شعبے کو متنوع بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اتوار کو یہاں ترقی پسند کسانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اطراف کی دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ اور لوگوں کی بدلتی ہوئی ضروریات زراعت کے منظر نامے کو نئی شکل دے رہی ہیں۔ غیر متوقع موسمی اثرات اور قدرتی وسائل میں کمی کے باعث زرعی طریقوں میں جدت کو اپنانا ضروری ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو متنوع بناکر اور فصلوں کی مختلف اقسام کاشت کر کے ہم موسمیاتی تبدیلیوں اور کیڑے مکوڑوں سے لاحق خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔مزید برآں اس سے زمین کی زرخیزی کو بڑھانے، کیمیائی کھادوں پر انحصار کو کم کرنے اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں اور کسانوں کو مخصوص منڈیوں تک رسائی ملتی ہے اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ شہزاد علی ملک(ستارہ امتیاز)نے کہا کہ تحقیق و ترقی کے فروغ اور مناسب فصلوں کے بارے میں آگاہی کیلئے کسانوں، محققین اور پالیسی سازوں کے درمیان تعاون و ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔ جدت اور تنوع کو فروغ دے کر ہم اپنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک لچکدار اور پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں، فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنا سکتے ہیں، قدرتی وسائل کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور دیہی آبادی کی ترقی و خوشحالی کی راہیں کھول سکتے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
فائنیس سلوشنز اور کورننگ لائف سائنسز سیل ورلڈ 2015ء میں تعاون کو نمایاں کرتے ہوئے
(September 17, 2015)
سانتا کلارا، کیلیفورنیا، 16 ستمبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– حیاتی سائنس پروسس ایپلیکیشنز کے لیے پیمائشی، واحد استعمال کے اور خودکار حل بنانے والے معروف ادارے فائنیس سلوشنزنے کورننگ لائف سائنسز کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعاون کورننگ کے معروف سیل کیوب (ر) پیوستہ کلچر نظام کو فائنیس کے جی3لیب یونیورسل کنٹرولر سے جوڑے گا۔ سیل کیوب سسٹم تمام خلیات میں کم تفریقی اتار چڑھاؤ کے ساتھ مقویات اور آکسیجن کو قابل بھروسہ انداز میں تقسیم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک جاندار کے حالات کو بہترین انداز میں نقل کیا جا سکے۔ یہ اٹیچمنٹ سیل کلچر ایپلی کیشنز کے لیے ایک بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔ جی3لیب یونیورسل ایک ہمہ گیر کنٹرول اور آٹومیشن پلیٹ فارم کی حیثیت سے فائنیس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو تجربہ گاہ اور سی جی ایم پی پروڈکشن ترتیبات دونوں کے لیے صنعت کے معروف حیاتی تعامل گر کی وسیع اقسام کو سہارا دینے کی گنجائش رکھتا ہے۔ کورننگ کا تیار کردہ واحد استعمال بہاؤ راستہ سیل کیوب فائنیس کے واحد-استعمال ٹروفلور پی ایچ اور ڈو فلو-تھرو سینسرز کے ساتھ سیل کیوبہولڈرز کو یکجا کرے گا اور ساتھ ساتھ فائنیس 3ایل اسمارٹ ویزل کو سسٹم کے لیے آکسیجنیٹر کے طور پر استعمال بھی کرے گا۔ یہ یکجا طریقہ صارفین کو ایک مکمل، پہلے سے جراثیم سے پاک شدہ بہاؤ راستہ مع مکمل پیمائش نصب کرنے کی سہولت دے گا۔ ڈاکٹر مارک سیلکر، سی ٹی اوفائنیس سلوشنز نے کہا کہ “یہ تعاون فائنیس یونیورسل کنٹرول پلیٹ فارم کی لچک کو نمایاں کرتا، ہمارے بالائی بہاؤ کے واحد-استعمال سینسر پورٹ فولیو کا فائدہ اٹھاتا ہے اورخلیہ تھراپی کے شعبے میں جدید حل فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ شراکت داری کے تزویراتی ہدف سے میل کھاتا ہے۔” جی3لیب یونیورسل کنٹرولر مع سیل کیوب21 سے 22 ستمبر تک سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں ہونے والی سیل ورلڈ 2015ء میں ٹیکنالوجی ورکشاپ کا کلیدی حصہ ہوگا۔ مزید معلومات کے لیے تقریب کی سائٹ دیکھیں: www.cellworld2015.com فائنیس سلوشنزانکارپوریٹڈ کے بارے میں کیلیفورنیا کی سلیکون ویلی میں قائم فائنیس سلوشنزانٹیلی جنٹ بایوپروسس مینجمنٹ حل فراہم کرتا ہے۔ ہمارا ہدف اپنے صارفین کو جدید واحد-استعمال سینسرز، حیاتی تعامل گروں، کنٹرولرز اور بالائی اور نچلے بہاؤ کے عوامل دونوں کے لیے سافٹویئرز سے لیس کرنا ہے۔ ہماری اپنی مصنوعات کے علاوہ ہم تکمیلی تجربہ فراہم کرنے والے واحد ادارہ ہیں جو صارفین کو کلیدی یونٹ آپریشنز کے ترجیحی فراہم کنندہ کی حیثیت سے کسی بھی ادارے کو منتخب کرنے کی آزادی دیتا ہے۔ کورننگ لائف سائنسز کے بارے میں کورننگ(www.corning.com) علوم مادیات میں معروف جدت طراز ہے۔ کورننگ نے نئی صنعتیں تخلیق کرنے اور زندگیوں کو تبدیل کرنے والی مصنوعات تیار کرنے کے لیے خصوصی گلاس، سفال گری، اور بصری طبیعیات میں اپنا 160 سے زائد سالوں کا بے مثال تجربہ استعمال کیا۔ کورننگ آر اینڈ ڈی میں مستقل سرمایہ کاری، مادوں کے انوکھے ملاپ اور جدت طرازی کو عمل کا روپ دینے اور ٹیکنالوجی کے سنگین چیلنجز کو حل کرنے کے لیے صارفین کے ساتھ تعاون کے ذریعے کامیابی حاصل کی ہے۔ آج کورننگ
افغانستان میں ماں کی صحت اور تعلیم کے پروگراموں کی کامیاب توسیع کو برقرار رکھنے میں بیات فاؤنڈیشن کی مدد
(September 16, 2015)
احسان اللہ بیات چیئرٹیبل فاؤنڈیشن نے ہزاروں افغانوں کو اہم صحت عامہ اور تعلیم کے مواقع تک رسائی ممکن بنائی کابل، 14 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– بیاتفاؤنڈیشن (www.bayatfoundation.org) کے چیئرمین احسان اللہ بیات کی جانب سے افغان شہریوں کو صحت، تعلیم اور اقتصادی ترقی میں مدد کرنے والے افغانستان کے اہم ترین خیراتی ادارے کی حیثیت سے بنائے گئےبیات فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ ادارہ مندرجہ ذیل طبی و تعلیمی اداروں کو صحت کی تنصیبات کی توسیع اور نئے منصوبوں کے اجراء کے فنڈنگ دے چکا ہے۔ ملالئی میٹرنٹی ہسپتال (کابل) رحمٰن مینا اسکول (کابل) آزادی اسکول (کابل) وزارت صحت، انٹرمیڈیٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ، ڈینٹل ڈپارٹمنٹ (کابل) بیات فاؤنڈیشن کی مدد نے ہر ادارے کو اپنے طبعی بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو کافی بہتر بنانا ممکن بنایا ہے: ملالئی میٹرنٹی ہسپتال: افغانستان کے سب سے بڑے ہسپتال برائے زچہ و بچہ کے لیے بیات فاؤنڈیشن نے نئے میٹرنٹی وارڈ کی تعمیر، چھ اضافی کمروں کی تزئین اور نئے طبی آلات کی خریداری، بشمول آپریشن میں کام آنے والی میزوں، روشنیوں، نئی ای سی جی مشین اور دیگر اہم تشخیصی اور زندگی بچانے والے سامان کے لیے مدد کی۔ رحمٰن مینا اسکول: بیات فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری نے اسکول کو کمرہ ہائے جماعت کی تزئین اور انٹرنیٹ رسائی حاصل کرنا ممکن بنایا۔ فاشنڈیشن نے سات نئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز بھی عطیہ کیے اور نئی کرسیوں اور میزوں کی خریداری کی بھی ضمانت دی۔ آزادی اسکول: آزادی اسکول کی قیادت کے ساتھ کام کرتے ہوئےبیات فاؤنڈیشن نے نئے کمرۂ مطالعہ کی تعمیر اور کمرۂ جماعت کے نئے سامان کی خریداری کے لیے عطیات دیے۔ انٹرمیڈیٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈینٹل ڈپارٹمنٹ: بیات فاؤنڈیشن نے نئے سامان، بشمول ڈینٹل چیئر، آکسیجن مشینیں، خوردبینیں اور 100 کرسیاں خریدنے کے لیے ضمانت سے انٹرمیڈیٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ڈینٹل ڈپارٹمنٹ کے طریقہ تدریس کو مضبوط کیا ہے۔ “ہم ان اداروں کے ساتھ اپنی شراکت داریوں پر فخر محسوس کرتے ہیں جن کا مطلب ہوگا کہ ہزاروں افغان باشندے اب بہتر زندگی کی تعمیر کے لیے صحت عامہ تک اضافی رسائی اور تعلیم کے مزید مواقع حاصل کریں گے۔” چیئرمین بیات فاؤنڈیشن احسان اللہ بیات نے کہا۔ “ہمارے قوم کو درپیش چیلنجز بہت بڑے ہیں – لیکن اس سے بھی بڑی، اس سے بھی طاقتور، ہماری ساتھ کام کرنے اور افغانستان کی تعمیر کی صلاحیت ہے جہاں امن اور مواقع سب کے لیے ہوں۔” بیات فاؤنڈیشن کے بارے میں 2005ء میں امریکہ میں قائم ہونے والابیات فاؤنڈیشن ایک 501 سی (3) خیراتی ادارہ ہے، جو افغان عوام کی بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ احسان اللہ بیات اور فاطمہ بیات کی جانب سے قائم کیا گیا اور ان کی زیر ہدایت کام کرنے والی فاؤنڈیشن نے افغانستان کے نوجوانوں، عورتوں، غریبوں اور بزرگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے سے وابستہ 300 سے زائد منصوبوں میں حصہ ڈال چکا ہے؛ ان میں زچہ کے لیے 13 ہسپتال شامل ہیں جو اب تک 1,000,000 ماؤں اور بچوں کا علاج کر چکے ہیں۔ اس کے منصوبوں میں ضرورت مند علاقوں میں نئی تنصیبات اور خود انحصار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، اور
میاؤچن سسٹمز واحد چینی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی جسے آئندہ 2015ء آئی اے بی گلوبل سمٹ کے لیے مدعو کیا گیا ہے
(September 16, 2015)
یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ سالانہ تقریب میں چین سے مدعو واحد کمپنی ہے نیو یارک، 16 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– میاؤچین سسٹمز ایک مرتبہ پھر واحد چینی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی بنی ہے جسے سالانہ آئی اے بی گلوبل سمٹ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی آئی اے بی گلوبل سمٹ میں چین کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اداروں کے واحد نمائندہ کی حیثیت سے ادارے کی شرکت کے بعد چینی ڈیجیٹل مارکیٹر رواں سال بھی تقریب میں بات کرے گا جو 30 ستمبر سے یکم اکتوبر تک منعقد ہوگی۔ روی کمار (روی) شنکر، میاؤچین سسٹمز میں عالمی بزنس ڈیولپمنٹ کے نائب صدر، 2015ء اجلاس میں اپنے چینی ہم کاراداروں کی جانب سے “چین میں پروگرامیٹک کاروبار” کے عنوان سے تقریر کریں گے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150914/0861508609-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150914/0861508609-b ڈیجیٹل عہد کی بڑی تقریبات میں سے ایک آئی اے بی گلوبل سمٹ معروف عالمی برانڈز، تخلیقی و ابلاغی اداروں کو ایک مقام پر یکجا کرتی ہے اور ساتھ ہی ایسے ٹیکنالوجی اداروں کو بھی جو ڈیجیٹل عہد میں ہراول دستہ ہیں۔ مستقبل کی سوچ رکھنے والے ڈیجیٹل صنعت کے مستقبل پر گفتگو کے لیے جمع ہوں گے اور جدید تکنیکی تجربہ اور نتائج پیش کریں گے تاکہ صنعت کی مستقبل کی ترقی کے لیے راہ ہموار کی جئے۔ چین کا معروف تیسرا-فریق ڈیٹا مارکیٹنگ ٹیکنالوجی ادارہ میاؤچین سسٹمز اپنے قیام سے اب تک اپنی بنیاد اور ترقی کے لیے ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کو قوت محرکہ سمجھتا ہے۔ ادارے کی بے مثال مومنٹ ٹریکنگ ٹیکنالوجی اداروں اور ان کی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ آن لائن میڈیا آؤٹ لیٹس کو بھی موثرانداز میں ڈیٹا استعمال کی موثریت کا اندازہ لگانے اور کمال تک پہنچانے اور سرمایہ کاری پر بہترین عوض حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لیے دنیا بھر میں کئی معروف برانڈز میاؤچین سسٹمز کی مصنوعات اور خدمات استعمال کرتے ہیں تاکہ سرمایہ کاری ڈیٹا کو مکمل اور سرمایہ کاری پر آمدنی کو بہتر بنا سکیں، ان میں پروکٹر اینڈ گیمبل، مائیکروسافٹ، ووکس ویگن، ل’وریل، کوکا-کولا اور ییلی، شامل ہیں۔ مسلسل دوسرے سال مدعو واحد چینی ڈیجیٹل مارکیٹر کی حیثیت سے مدعو کیا جانا آئی اے بی کی جانب سے چین کی ڈیجیٹل تشہیری مارکیٹ میں ترقی کو ترویج دینے میں میاؤچین سسٹمز کی کوششوں کو تسلیم کرنا ظاہر کرتا ہے، اور چین کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے سب سے نمائندہ ڈیٹا مارکیٹنگ ٹیکنالوجیوں، بہترین مشقوں اور دنیا بھر میں اپنے ساتھی اداروں کی تحقیق کے نتائج، کو پیش کرنے میں ادارے کی جانب دیکھتا ہے، تاکہ عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے کو ایک ساتھ معیار بند کیا جائے اور مزید آگے بڑھایا جائے۔ پروگرامیٹک خریداری پر روی کی تقریر ممکنہ طور پر خوش آئند ہوگی اور اس کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔ لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150914/0861508609-a تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150914/0861508609-b
فلپس اور ولندیزی ریڈباؤڈ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر پہلی ذیابیطس پروٹوٹائپایپ پیش کرتا ہے جو مریضوں کو بااختیار بنانے اور دیکھ بھال کے تسلسل کو بہتر بنانے کے لیے آن لائن برادری کو شامل کرتی ہے
(September 15, 2015)
– جدید ورچوئل کمیونٹی صارفین کو صحت عامہ فراہم کرنے والوں سے منسلک کرتی ہے اور سہولت دیتی ہے کہ صارفین کے ذاتی صحت اعدادوشمار اور صحت عامہ کے اداروں کے طبی ڈیٹا دونوں کو پیش کرسکیں – موبائل ایپ کے ذریعے مریض خون میں گلوکوز کی مقدار، انسولین استعمال، طبعی سرگرمی، مزاج اور تناؤ کا کھوج لگا سکتے ہیں اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیڈبیک اور کوچنگ رہنمائی٭ حاصل کرسکتے ہیں گھر پر اور دوران سفر – فلپس کے کلاؤڈ پر قائم ہیلتھسویٹڈیجیٹل پلیٹ فارم اور سیلز فورس ایپ کلاؤڈ پر تعمیر شدہ؛ سان فرانسسکو میں ڈریم فورس 2015ء میں پیش سان فرانسسکو اور ایمسٹرڈیم، 15 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– رائل فلپس (این وائی ایس ای: PHG، اے ای ایکس: PHIA) اور نیدرلینڈز میں قائم ریڈباؤڈ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر (ریڈباؤڈیو ایم سی) نے آج ایک منسلک ڈیجیٹل صحت پروٹوٹائپمتعارف کروایا ہے جو ذیابیطس کے شکار افراد اور ان کو صحت دینے والے اداروں کو ذیابیطس کی خود دیکھ بھال کے دوران پیچیدگیوں کو سنبھالنے میں Royal Philips. زیادہ پراعتماد فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے۔ وڈیو – http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/FX-NE9988220150911-1.mp4 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140122/NE50581LOGO ایک موبائل مریض ایپ اور آن لائن کمیونٹی پر مشتمل نظام پہلے برقی طبی ریکارڈز، کثیر ذاتی صحت کی ڈیوائسز – بشمول وائرلیس گلوکوز میٹرز اور سرگرمی مانیٹرز – اور مریض کے خود رپورٹ کردہ ڈیٹا جمع اور منسلک کرتا ہے۔ ایک اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ذریعے ایپ مریضوں کو گھر پر اور دوران سفر بھی اہم عوامل جیسا کہ خون میں گلوکوز کی سطح، انسولین استعمال اور غذائیت اور کوچنگ رہنمائی٭، تک مسلسل رسائی دیتا ہے۔ محفوظ آن لائن برادری وہ ہے جہاں مندرج مریض اور صحت عامہ کے ماہرین نجی پیغام کاری یا شیئر کی گئی پوسٹوں کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ اس طرح مریض مشترکہ ڈیٹا کے استعمال کے ذریعے اپنی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم سے فیڈبیک حاصل کرسکتا ہے اور دیگر مریضوں، طبی ماہرین اور دیکھ بھال کرنے والے افراد کے سامنے باآسانی تجربات پیش کرسکتا ہے۔ فلپس، ریڈباؤنڈیو ایم سی اور سیلزفورس کے درمیان مشترکہ پروٹوٹائپ تیاری اس سال کے آخر تک پائلٹ اجراء میں دستیاب ہے، دیگر دیرینہ امراض سے نمٹنے کے لیے ایسے ہی دیکھ بھال کے منسلکہ حل کو متعارف کروانے کے ایسے ہی منصوبے شامل ہیں۔ پیچیدہ حالت سے گزرنے والے تشویشناک افراد کی مدد ذیابیطس ایک عالمگیر دیرینہ مرض ہے جو انسانی مسائل اور عالمی صحت پر اخراجات کی صورت میں بہت بھاری قیمت رکھتا ہے1 اس مرض کے حامل تقریباً 400 ملین افراد موجود ہیں2۔ یہ بسا اوقات دیگر کہنہ امراض کی اقسام سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔ ذیابیطس کے شکار افراد کو ہر روز اپنی صحت کے حوالے سے اوسطاً 180 فیصلے3 لینے پڑتے ہیں، جس میں خون میں شوگر کی مقدار سے لے کر خوراک کے انتخاب کے عمل تک ذاتی اور طبی عوامل کی قیمتی معلومات جمع کرنا اور ان کا جائزہ لینا شامل ہے۔ ذیابیطس کے شکار افراد کی دیکھ بھال کرنے والے افراد میں 10 سے زیادہ ایسے فراہم کنندگان شامل ہو سکتے ہیں۔4ذیابیطس کی ساتھ رہنا خود
صحت کے معروف عالمی اداروں نے بیماریوں کی تشخیص کو بہتر بنانے کے لیے فلپس کے ساتھ پیتھالوجی گردش کار کو ڈیجیٹائز کردیا
(September 9, 2015)
سنگاپور، آسٹریا، جرمنی، بیلجیئم اور برطانیہ میں ماہر امراضیات نے جدید تشخیص کو تحریک دینے کے لیے فلپس ڈیجیٹل پیتھالوجی حل قبول کرلیے اینڈہوون، نیدرلینڈز، 8 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر — زائد العمر افرادکی آبادی اور سرطان کی پیچیدگی میں اضافے کے ساتھ تربیت یافتہ ماہر امراضیات کی تعداد میں کمی کے عہد میں رائل فلپس (این وائی ایس ای: PHG، اے ای ایکس: PHIA) نے آج دنیا بھر میں صحت کے نظاموں کی جانب سے ڈیجیٹل پیتھالوجی حل اختیار کرنے کے رحجان کا اعلان کیا جو کام کو بہتر بنا رہے ہیں۔ اپنے انٹیلی سائٹ پیتھالوجی حل٭ کے ذریعے فلپس صحت عامہ کے اداروں کے لیے ممکن بناتا ہے کہ وہ روایتی پیتھالوجی گردش کار کو ازسرنو اختیار کریں، موثریت اور پیداوار کو بہتر بنائیں اور تشخیص میں اعتماد کو بڑھائیں۔ Pathologist examines tumor tissue. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150908/264234 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150908/264235 مریض کے بافتوں کے نمونے کی جانچ کے ذریعے علم امراضیات مختلف امراض کی تشخیص، انتظام اور تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جن میں سرطان بھی شامل ہے۔ کیونکہ صحت پر لاگت اور معیار کا دباؤ بدستور بڑھ رہا ہے اس لیے ڈیجیٹل پیتھالوجی سرطان کی تشخیص میں موثریت اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ دنیا بھر میں متعدد بڑے حجم کے اور منسلک پیتھالوجی ادارے فلپس ڈیجیٹل پیتھالوجی پلیٹ فارم کا نفاذ کر چکے ہیں، جو گردش کار کو بہتر بنانے، مشاورت کو بڑھا کر تعاون کی صلاحیت میں اضافہ کرنے، مریض کے ڈیٹا کو یکجا کرنے اور رسولی کی بافتوں سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مناسب طریقہ ممکن بنانے کے لیے ایک جامع طریقہ پیش کرتا ہے۔ فلپس ڈیجیٹل پیتھالوجی سلوشنز کے جنرل مینیجر رسل گرانزو نے کہا کہ “جدید پیتھالوجی تجربہ گاہیں نتائج اور موثریت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ معیار میں اضافے کے لیے بھی مستقل دباؤ میں ہیں۔ کیونکہ خصوصی ادویات کی جانب منتقلی کو امراضیات کے اعدادوشمار کی ضرورت ہوتی جو مریض کے لیے بروقت درست طریقہ علاج کی جانب رہنمائی دے، فلپس ڈیجیٹائزڈ کاموں کے اس ارتقاء کو تحریک دے رہا ہے تاکہ ماہر امراضیات صنعت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے تیار ہوں۔” سنگاپور میں آرکائیونگ میں مدد ملک کے صحت کے نظام میں اہم حیثیت رکھنے والے ہسپتال سنگاپور جنرل ہسپتال (ایس جی ایچ) نے حال ہی میں اپنی تشخیصی تجربہ گاہ میں دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل پیتھالوجی تنصیب کا نفاذ کیا ہے۔ سالانہ 50,000 سے زائد پیتھالوجی کیس نمٹانے کے لیے ایس جی ایچ 1.6 پیٹابائٹس کی ڈسک اسٹوریج اور 1.6 پیٹابائٹس کی ٹیپ آرکائیونگ اسٹوریج کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ گلاس ٹشو سلائیڈز میں اسٹور کرنے کے چیلنجز سے بچا جا سکے – جیسا کہ گم ہوجانا، ٹوٹنا، خراب ہوجانا یا دستی آرکائیونگ کی غلطیاں – اور ساتھ ہی ان تمام ریکارڈز کو سنبھالنے کے لیے ضروری جگہ کو کم کرنا۔ یلجیئم میں بڑے پیمانے پر تنصیب بروگے، بیلجیئم میں اے زیڈ سنٹ جان نے ہمہ گیر تنصیب مکمل کی ہے جو مکمل ڈیجیٹل ہسٹوپیتھالوجی تشخیص کو جگہ دینے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس امر
اسمائل نے افریقہ میں اپنے 4جی ایل ٹی ای نیٹ ورک توسیع کو تیز کرنے کے لیے 365 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری مکمل کرلی
(September 9, 2015)
پورٹ لوئس، موریشس، 8 ستمبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– نائیجیریا، تنزانیا اور یوگینڈا میں 800میگاہرٹز بینڈ پر موبائل براڈبینڈ 4جی ایل ٹی ای براڈبینڈ نیٹ ورکس کے مالک اور چلانے والے اسمائل ٹیلی کامز ہولڈنگز لمیٹڈ [http://www.smilecoms.com] (“اسمائل”) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قرضہ اور ایکوئٹی سرمایہ کاری (“فنڈنگ”) میں 365 ملین ڈالرز حاصل کرلیے ہیں۔ فنڈنگ اسمائل کے موجودہ 4جی ایل ٹی ای موبائل براڈبینڈ نیٹ ورکس اور سروسز کو پھیلانے کے لیے استعمال کی جائے گی، اس طرح کہ 2015ء کے اختتام تک اسمائل شفاف آواز اور ان میں سے ہر ملک کے سب سے بڑے 3جی نیٹ ورک کے مقابلے میں قومی سطح پر کوریج دے۔ اسمائل 2016ء کے عوام میں عوامی جمہوریہ کانگو (“ڈی آر سی”) میں براڈبینڈ نیٹ ورک کی شروعات بھی کرے گا۔ Irene Charnley, Chief Executive Officer of Smile. (تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150907/264172) فنڈنگ 50 ملین امریکی ڈالرز کی ایکوئٹی پر مشتمل ہے جو حکومتی ایمپلائز پنشن فنڈ (“پی آئی سی”) کی جانب سے پبلک انوسٹمنٹ کارپوریشن نے حاصل کی، اور افریقی ایکسپورٹ-امپورٹ بینک کی جانب سے مع ڈیولپمنٹ بینک آف سدرن افریقہ، ڈائمنڈ بینک پی ایل سی، ایکو بینک نائیجیریا، پی آئی سی، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف ساؤتھ افریقہ لمیٹڈ اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی شرکت کے ساتھ کثیر علاقہ جاتی قرضے کی سہولت سے 315 ملین کے کثیر حصے۔ اسمائل کے حصص یافتگان اب سعودی عرب میں قائم النھلہ گرو، جو اہم حصص یافتہ ہے؛ پین افریقن انوسٹمنٹ ادارے جس میں نائیجیریا کے سرمایہ کار بشمول اوبی جیکسن گروپ شامل ہیں رینون انوسٹمنٹ ہولڈنگز، جو بڑا حصص یافتہ ہے؛ اسمائل کی سینئر انتظاریہ اور جنوبی افریقہ کے سماجی منتظمین کی نمائندگی کرنے والا ویرینے؛ سعودی عرب میں قائم ایک سرمایہ کاری ادارہ ٹیلی کام انوسٹمنٹس؛ ایک متحرک متبادل انتظامی ادارہ جو افریقہ کی وسطی مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں مہارت رکھتا ہے کیپٹل ورکس؛ پی آئی سی اور اسمائل کے ملازمین پر مشتمل ہیں۔ شرائط کے تحت فنڈنگ قومی نیٹ ورک اجراء کو تیز کرنے کرنے کے لیے استعمال ہوگی، بشمول الکاٹیل لیوسنٹ اورایرکسن کی جانب سے فراہم کردہ آلات اور سروسز، ایک مکمل ایم پی ایل ایس (ملٹی پروٹوکول لیبل سوئچنگ نیٹ ورک)، ایک لندن پوائنٹ آف پریزنس اور توسیع شدہ بین الاقومی بیک ہالسروسسز، اور چلانے کے اخراجات اور عامل سرمائے کو دینے کے لیے اخراجات۔ اسمائل کا مقصد اپنی ہر مارکیٹ میں تیز رفتار ڈيٹا اور صاف آواز فراہم کرنے کے لیے پسندیدہ براڈبینڈ فراہم کنندہ بننا ہے اور اپنے چار ممالک میں 300 ملین ممکنہ صارفین کو تیز، قابل بھروسہ اور اعلیٰ معیار کا ایسا پلیٹ فارم دینا ہے تاکہ ترقی اور دولت کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔ براڈبینڈ اور ملازمتوں کی تخلیق کے درمیان ایک موثر ربط پایا جاتا ہے؛ بروکنگ انسٹیٹیوشن کہتی ہیں کہ “براڈبینڈ نفوذ میں ہر ایک فیصد اضافے کے ساتھ ملازمت میں سالانہ 0.2 سے 0.3 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔” مزید برآں، عالمی بینک کی براڈبینڈ اسٹریٹجیز ہینڈ بک کے مطابق “ترقی پذیر ممالک میں انٹرنیٹ کے نفوذ میں 10 فیصد اضافہ فی کس جی ڈی پی میں 1.4 فیصد اضافے سے
