صحت کے معروف عالمی اداروں نے بیماریوں کی تشخیص کو بہتر بنانے کے لیے فلپس کے ساتھ پیتھالوجی گردش کار کو ڈیجیٹائز کردیا

سنگاپور، آسٹریا، جرمنی، بیلجیئم اور برطانیہ میں ماہر امراضیات نے جدید تشخیص کو تحریک دینے کے لیے فلپس ڈیجیٹل پیتھالوجی حل قبول کرلیے

اینڈہوون، نیدرلینڈز، 8 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر — زائد العمر افرادکی آبادی اور سرطان کی پیچیدگی میں اضافے کے ساتھ تربیت یافتہ ماہر امراضیات کی تعداد میں کمی کے عہد میں رائل فلپس (این وائی ایس ای: PHG، اے ای ایکس: PHIA) نے آج دنیا بھر میں صحت کے نظاموں کی جانب سے ڈیجیٹل پیتھالوجی حل اختیار کرنے کے رحجان کا اعلان کیا جو کام کو بہتر بنا رہے ہیں۔ اپنے انٹیلی سائٹ پیتھالوجی حل٭ کے ذریعے فلپس صحت عامہ کے اداروں کے لیے ممکن بناتا ہے کہ وہ روایتی پیتھالوجی گردش کار کو ازسرنو اختیار کریں، موثریت اور پیداوار کو بہتر بنائیں اور تشخیص میں اعتماد کو بڑھائیں۔

Pathologist examines tumor tissue.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150908/264234
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150908/264235

مریض کے بافتوں کے نمونے کی جانچ کے ذریعے علم امراضیات مختلف امراض کی تشخیص، انتظام اور تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جن میں سرطان بھی شامل ہے۔ کیونکہ صحت پر لاگت اور معیار کا دباؤ بدستور بڑھ رہا ہے اس لیے ڈیجیٹل پیتھالوجی سرطان کی تشخیص میں موثریت اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ دنیا بھر میں متعدد بڑے حجم کے اور منسلک پیتھالوجی ادارے فلپس ڈیجیٹل پیتھالوجی پلیٹ فارم کا نفاذ کر چکے ہیں، جو گردش کار کو بہتر بنانے، مشاورت کو بڑھا کر تعاون کی صلاحیت میں اضافہ کرنے، مریض کے ڈیٹا کو یکجا کرنے اور رسولی کی بافتوں سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مناسب طریقہ ممکن بنانے کے لیے ایک جامع طریقہ پیش کرتا ہے۔

فلپس ڈیجیٹل پیتھالوجی سلوشنز کے جنرل مینیجر رسل گرانزو نے کہا کہ “جدید پیتھالوجی تجربہ گاہیں نتائج اور موثریت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ معیار میں اضافے کے لیے بھی مستقل دباؤ میں ہیں۔ کیونکہ خصوصی ادویات کی جانب منتقلی کو امراضیات کے اعدادوشمار کی ضرورت ہوتی جو مریض کے لیے بروقت درست طریقہ علاج کی جانب رہنمائی دے، فلپس ڈیجیٹائزڈ کاموں کے اس ارتقاء کو تحریک دے رہا ہے تاکہ ماہر امراضیات صنعت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے تیار ہوں۔”

  • سنگاپور میں آرکائیونگ میں مدد
    ملک کے صحت کے نظام میں اہم حیثیت رکھنے والے ہسپتال سنگاپور جنرل ہسپتال (ایس جی ایچ) نے حال ہی میں اپنی تشخیصی تجربہ گاہ میں دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل پیتھالوجی تنصیب کا نفاذ کیا ہے۔ سالانہ 50,000 سے زائد پیتھالوجی کیس نمٹانے کے لیے ایس جی ایچ 1.6 پیٹابائٹس کی ڈسک اسٹوریج اور 1.6 پیٹابائٹس کی ٹیپ آرکائیونگ اسٹوریج کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ گلاس ٹشو سلائیڈز میں اسٹور کرنے کے چیلنجز سے بچا جا سکے – جیسا کہ گم ہوجانا، ٹوٹنا، خراب ہوجانا یا دستی آرکائیونگ کی غلطیاں – اور ساتھ ہی ان تمام ریکارڈز کو سنبھالنے کے لیے ضروری جگہ کو کم کرنا۔
  • یلجیئم میں بڑے پیمانے پر تنصیب
    بروگے، بیلجیئم میں اے زیڈ سنٹ جان نے ہمہ گیر تنصیب مکمل کی ہے جو مکمل ڈیجیٹل ہسٹوپیتھالوجی تشخیص کو جگہ دینے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس امر کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ڈیجیٹل میں تبدیلی کا مختصر تبدیلی عمل موثریت اور اخراجات میں بڑا فائدہ دے گا، معروف پیتھالوجسٹ ڈاکٹر وان دین برگھے نے کام کے اس نئے انداز سے فائدہ اٹھانے کے لیے مرحلہ وار تبدیلی کے بجائے مکمل ڈیجیٹل نفاذ کا انتخاب کیا۔
  • آسٹریا میں فاصلاتی تشخیصی خدمات کی فراہمی
    تیرول میں ہال اور سینٹ پولٹن میں واقع آسٹریا کی دو نجی پیتھالوجی لیبارٹریاں ملک بھر میں ہسپتالوں اور نجی طبی مراکز کو تشخیصی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ نمونے کی تشخیص کی رفتار بڑھانے اور مریضوں کے لیے ماہرین کے ساتھ انٹرایکٹو مشاورت کو نافذ کرنے کے لیے ڈاکٹر سلیمان ایک مکمل ڈیجیٹل ورک فلو میں تبدیلی کے لیے فلپس انٹیلی سائٹ سلوشن کے ذریعے سالانہ 200,000 ہسٹالوجی سلائیڈز کے ساتھ ماہرین امراضیات کا ایک بین الاقوامی جال بچھا رہے ہیں۔
  • جرمنی کا سب سے بڑا ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم آن لائن
    “سی سی ایس ٹیلی ہیلتھ اوستساخسن” پلیٹ فارم ڈریسڈین کے یونیورسٹی کلینک اور ٹی-سسٹمز انٹرنیشنل کے ماتحت ادارے کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔ یورپی پائلٹ اسکیم منسلک طبی دیکھ بھال میں وسیع امکانات پیش کرتی ہے اور پہلے درپیش محدودیت پر قابو پانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ڈیجیٹل پیتھالوجی کو یکجا کرکے ماہرین امراضیات کے پاس ڈیجیٹل انداز میں بافتوں کے نمونوں کا جائزہ لینے اور ماہرین کی کسی مجلس سے ڈیجیٹل انداز میں مشاورت کرنے کا موقع ہوگا جس کا مقصد مریض کی تشخیص کو بہتر بنانا ہوگا۔
  • برطانیہ میں ورچوئلائزیشن کے ذریعے ٹیموں کو توسیع دینا
    شیفیلڈ ٹیچنگ ہاسپٹلز (ایس ٹی ایچ) این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ پیتھالوجی کیس کی فاصلاتی ڈیجیٹل رپورٹنگ کے لیے ایک سروس تیار کرنے کے لیے ہل اینڈ ایسٹ یارک شائر ہاسپٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ کے ساتھ شراکت داری کررہے ہیں۔ برطانیہ میں ہسٹوپیتھالوجسٹس کی قلت کے طویل المیعاد مسئلے سے نمٹنے کے لیے یہ تعاون شراکت داروں کو یارک شائر اور ہمبر خطوں اور ان سے آگے دیگر ہسپتالوں کے لیے خدمات پیش کرنا، اور تمام مریضوں کے لیے نیم خاص تشخیصی ہسٹوپیتھالوجی سروس تک رسائی کا فائدہ اٹھانا ممکن بناتا ہے۔ یہ نظام آگے بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ مزید مقامات اور پیتھالوجی تجربہ گاہیں اس تعاون میں شامل ہوسکیں۔

    Lab technician reviews tissue slides for scanning.

دنیا بھر میں معروف ادارے طبی ڈیجیٹل تبدیلی میں فلپس کے تجربے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں تاکہ گردش کار کی بہترین میں اگلا قدم اٹھانے کے لیے پیتھالوجی لیبارٹریوں کی مدد کی جائے اور صحت عامہ فراہم کرنے والوں کے درمیان معلومات پیش کرنے کو تیز کیا جائے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
ہانس دریسن
فلپس ڈیجیٹل پیتھالوجی سلوشنز
+31 6 10 610 417
hans.driessen@philips.com

اسٹیو کلنک
فلپس گروپ کمیونی کیشنز
+31 6 1088 8824
steve.klink@philips.com

رائل فلپس کے بارے میں
رائل فلپس (این وائی ایس ای: PHG، اے ای ایکس: PHIA) ایک متنوع صحت و بہبود کا ادارہ ہے جس کی توجہ صحت عامہ، صارفی طرز زندگی اور روشنی کے شعبوں میں بامعنی جدت طرازی کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے پر ہے۔ نیدرلینڈز میں صدر دفاتر کے ساتھ فلپس نے 2014ء میں 21.4 ارب یوروز کی فروخت کیں اور 100 سے زیادہ ممالک میں فروخت اور خدمات کے ساتھ تقریباً 108,000رکھتا ہے۔ ادارہ قلب کی دیکھ بھال، فوری علاج اور گھریلو صحت عامہ، توانائی موثر روشنی حل اور نئی روشنی ایپلی کیشنز، اور ساتھ ساتھ مردوں کی حجامت اور تیاری اور منہ کی حفاظت میں رہنما ادارہ ہے۔ فلپس کی خبریں www.philips.com/newscenter پر موجود ہیں۔

٭فلپس انٹیلی سائٹ پیتھالوجی سلوشن یورپی یونین اور ہیلتھ کینیڈا میں ابتدائی تشخیص کے لیے سی ای نشان یافتہ ہے۔ امریکا میں فلپس انٹیلی سائٹ پیتھالوجی سلوشن کو پستان کے سرطان میں ہر2 اخراج کے جائزے کے لیے تشخیصی استعمال کی خاطر ایف ڈی اے کی جانب سے منظور اور تحقیقی استعمال (آر یواو) کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

Latest from Blog