اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریفالیکشن میں حصہ لیں گے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف اپنی پہلی تقریر کریں گے تو اس میں بیانیہ بھی ہوگااور پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل اور وجہ بھی۔
پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا
طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دے کر خود میں قابلیت پیدا کریں: جسٹس ریٹائر ڈ زاہد قربان علوی
یورپی یونین کے وفد کا ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان سے ملاقات ،ترقیاتی اسکیموں پر بات چیت
ضلع جام شورو میں خسرہ ایمرجنسی مہم کا آغاز،19سے31مئی تک جاری رہے گی
سندھ میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے: ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر
جامعہ سندھ کے ہوسٹل میں چوری کی وارداتوں کی تردید
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
” یورپی مسلمانوں میں محمد، علی،فاطمہ اور عائشہ نام مقبولیت میں سر فہرست
پیرس(پی پی آئی) یورپ میں مسلمانوں کے مذہبی رجحان کا اندازہ لگانے کیلئے کئے گئے ایک تھنک ٹینک سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کے سب زیادہ رکھے جانے والے ناموں میں محمد، علی،فاطمہ اور عائشہ سر فہرست رہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق پچھلے کئی برسوں کی طرح اس سال بھی میں لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام “محمد” یا پھر علی رہا۔ ’خواتین میں فاطمہ اور عائشہ کے ناموں کی مقبولیت برقرار رہی۔
فلسطینیوں کے غم میں ایران میں ایک روضہ سوگ منایا گیا
مشہد مقدس/تہران(پی پی آئی)شہید فلسطینیوں کے غم میں ایران میں ایک دن کا سوگ منایاگیااسی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر مشہد میں حضرت امام علی رضا کے روضہ اقدس تبدیل کردیا گیا۔ روضہ اقدس پر اب سیاہ پرچم لگا دیا گیا ہے۔۔پی پی آئی کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین نے بتایاکہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور شہید فلسطینیوں کے غم میں ایران میں یوم سوگ منایاگیا
مقبوضہ کشمیر کی خاتون صحافی سفینہ نبی کا ایوارڈ منسوخ، جیوری کا بھی تقریب میں شرکت سے انکار
فیکلٹی نے انہیں ایوارڈ منسوخی کی اطلاع دی جوہندوتوا بی جے پی،آر ایس ایس، وی ایچ پی اوربجرنگ دل کے سیاسی دباؤ پرمنسوخ کیا گیا۔جیوری ارکا ن نے سفینہ نبی کو ایواڈ کی منسوخی پر بطور احتجاج تقریب میں شرکت سے انکار کیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا
(May 16, 2014)
کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم 2اگست کو سری لنکا پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیزیر میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ دوٹیسٹ میچوںکی سیریز کا پہلا میچ 6سے 10 اگست تک گالف کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 اگست تک کولمبو میںکھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23گست کو ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا دوسرے ایک روزہ میچ میں دونوں ٹیمیں 27 اگست کو پالی کیلے میں مد مقابل ہوں گے جبکہ سیریز کے تیسرے اورآخری میچ میںدونوںٹیمیں30اگست کو کولمبو میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔

طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دے کر خود میں قابلیت پیدا کریں: جسٹس ریٹائر ڈ زاہد قربان علوی
(May 16, 2014)
حیدرآباد: زکوٰة کونسل سندھ کے چیرمین جسٹس ریٹائرزاہد قربان علوی نے گورنمنٹ بوائزہائی اسکول ہٹڑی کے 50 طالب علموں میں زکوٰة فنڈ سے مفت یونیفارم تقسیم کرنے کے موقع پر طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر نہ صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کریں بلکہ خود میں قابلیت بھی پیدا کریں ۔انھوں نے ہٹڑی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰة فنڈ سے اہل طالب علموں کو میرٹ اور مورا اسکالر شپ کی مد میں امداد دی جارہی ہے جس کا مقصد سندھ کے ذہین اور مستحق طالب علموں کو مزید علم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرے سے ہی ترقی ممکن ہے انھوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالب علموں کی تربیت اپنی اولاد کی طرح کریں تاکہ طالب علم کسی منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور وہ معاشرے کے کارآمد اور باشعور فرد بن کر قوم اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انھوں نے والدین کو اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ کسی منفی سرگرمی میں مبتلا نہ ہوں اور اپنے والدین کی مثبت خواہشات کے مطابق تعلیم حاصل کریں ۔ اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے اسکول کو زکوٰة فنڈ سے تین واٹر کولر اور تین پنگھے بھی دیے ۔ تقریب سے ضلعی زکوٰة کمیٹی کے چیرمین شیر محمد پیر زادہ نے زکوٰة فنڈ میں سے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج اور بے سہارا اور مستحق خواتین کو ملنے والی زکوٰة کے حوالے سے تفصیلی عداد وشمار پیش کیے تقریب میں سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن آفتاب میمن ، ڈی او سیکنڈری اسکول غلام فارق لغاری ، پی پی پی سندھ کے سینیر رہنما ملابخش مشوری کے علاوہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر بھی موجود تھے ۔

یورپی یونین کے وفد کا ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان سے ملاقات ،ترقیاتی اسکیموں پر بات چیت
(May 16, 2014)
حیدرآباد: یورپی یونین کے وفد مشن لیڈر اقبال سبحان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان آصف میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ضلع ٹنڈو محمد خان میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھانے کے معاملات پر غور وخوص کیاگیا ۔ ڈی سی ٹنڈو محمد خان نے وفد کو ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی اور مختلف شعبوں میں یورپی یونین کے تعاون کے متعلق بتایا۔ اس موقع پر یورپی یونین کے مشن لیڈر اقبال سبحان نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ یورپی یونین کی جانب سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جاری اسکیموںکو مکمل کرنے میں بھرپور تعاون کیا جائے گا جب کہ مختلف شعبوں میں افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے لیے ماہرانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں یورپی یونین کی جانب سے مختلف کورسز کرانے کا بندوبست بھی کیا جائے گا تاکہ نجی شعبوں میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکےں۔ یورپی یونین کے وفد نے ڈی سی کو یقین دہانی کرائی کہ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو ساز گار بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے کیوں کہ یورپی یونین کا مقصد غریب ممالک کی ہر لحاظ سے مدد کرنا ہے ڈی سی اس موقع پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے تعاون سے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے میں مدد ملے گی ۔ جس سے ضلع کے عوام کی معیار زندگی بہتر ہو گی ۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنے محکموں کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

ضلع جام شورو میں خسرہ ایمرجنسی مہم کا آغاز،19سے31مئی تک جاری رہے گی
(May 16, 2014)
حیدرآباد: ضلع جامشورو میں تندرست پاکستان کے تحت خسرہ ایمرجنسی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، جوکہ 19سے31مئی تک جاری رہے گی۔ مہم کی افتتاحی تقریب سول ہسپتال کوٹری میں منعقد ہوئی، اسی دوران آگاہی ورکشاپ اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عطاءاللہ شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت حسین خاصخیلی، ڈاکٹر عبدالقادر ناریجو، فوکل پرسن ڈاکٹر شمس الدین سیال اورڈاکٹر اعجاز احمد میمن کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران، پیرا میڈیکل اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکروں اور شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ہر مکتبہ فکر کے افراد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، بالخصوص والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر نگہداشت کرتے ہوئے انہیںخسرہ سمیت مختلف وبائی امراض سے بچا کیلئے اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ انھوں نے بتایا کہ خسرہ انتہائی خطرناک بیماری ہے لہٰذا اس مرض میں مبتلا بچوں کو فوری طور پر قریبی صحت مرکز لے جانا چاہئے اور متنبہ کیا کہ اگر کسی بچے کا بروقت علاج نہیں ہوپاتا تو اس بچے میں مختلف قسم کی بیماریاں، جن میں آنکھوں اور مُنہ کی امراض سمیت نمونیا اور ہیضہ میں بھی بچے مبتلا ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خسرہ کی بیماری سے حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے بچا جا سکتا ہے اوراس سلسلے میں مہم کے دوران 6ماہ سے10سال تک کی عمر کے بچوں کو اس خوراک کی فراہمی ضروری ہے، جبکہ مختلف اسپتالوںاورصحت مراکزکے علاوہ اسکولوں اور مدرسوں میں بھی بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ بعد ازاں سول اسپتال کوٹری سے شہر کے مرکزی چوک تک واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

سندھ میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے: ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر
(May 16, 2014)
حیدرآباد: سندھ میں ذیادہ سے ذیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور کھلاڑی اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈو محمد خان عقیل احمد نے ٹنڈو غلام حیدر ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں آل سندھ ملاکھڑا کیمپیٹیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان کے تعاون سے منعقد کئے جارہے ہیں اگر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ایسوسی ایشن کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے،اور ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شاہد عبدالسلام کی ہدایت پر آل پاکستان ملاکھڑا منعقد کیا جائے گا ،اس موقع پر ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز،عامر کفایت، مظہر خاصخیلی ،سندھ ملھ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری علی نوز پنھور کے علاوہ کھلاڑیوں اور شائیقن کی کثیر تعداد موجود تھی،آخر میں مہمان خصوصی عقیل احمد، احمد نواز، مظہر خاصخیلی ،علی نواز پنھور نے انعامات تقسیم کرتے ہوئے ونر ٹرافی نقدانعام پہلوان جان محمد بگٹی کو، رنر ٹرافی نقد انعام حاکم علی پنھور کو،تیسری پوزیشن کی ٹرافی ناظم منگھنہار کو دی۔

جامعہ سندھ کے ہوسٹل میں چوری کی وارداتوں کی تردید
(May 16, 2014)
حیدرآباد: جامعہ سندھ کی انتظامیہ نے ہاسٹل روم میں سے لیپ ٹاپ چوری ہونے، طلبہ پر پولیس اور رینجرز کے لاٹھی چارج اور پکڑ دھکڑ سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس کو تعلیم دشمن عناصروں کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اپنے تردیدی بیان میں سندھ یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ زیڈ اے بھٹو ہاسٹل کے روم سے لیپ ٹاپ یا کوئی اور سامان چوری نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی دھرنا دیا گیا ہے۔ جامعہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں سیمسٹر امتحانات پرامن انداز میں جاری ہیں اور کیمپس کا ماحول خوشگوار ہے، بیان کے مطابق یونیورسٹی میں امن و امان کو ہر حال میں برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار بھرپور انداز میںاپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور وہ کسی بھی طلباءکی تذلیل کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ بیان میں طلبہ پر تشدد اور پکڑ دھکڑ کرنے کی خبروںکو یونیورسٹی کے تعلیم دوست ماحول کو خراب کرنے کا ڈرامہ قرار دیا۔
