اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان ریکوڈک میں اپنے حصص سعودی عرب کو فروخت کرنے کے لئے شرائط کا مسودہ تیار کررہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی ڈویژن سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کے ساتھ مل کر ریکوڈک سونے اور تانبے کی کانوں میں وفاقی حکومت کے 25 فیصد حصص کی قیمت کا تھرڈ پارٹی جائزہ لینے کے لیے فنانشل ایڈوائزر (مالیاتی مشیر) کی خدمات حاصل کرنے کے لیے شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کر رہا ہے، تاکہ سرکاری حصص کو سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کو فروخت کیا جا سکے۔ پی پی آئی کے مطابق جولائی 2023 میں پاکستان کی چار سرکاری پیٹرولیم کمپنیوں او جی ڈی سی ایل، پی ایس او، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل نے گوادر بندرگاہ پر پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
پی سی بی کا 2015میںسپر ٹی ٹونٹی لیگ منعقد کرنے کا فیصلہ
کیون پیٹر سن ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کے خواہاں
قذافی اسٹیڈیم میں منسوب انکلوژر کا نا م تبدیل کر دیا جائے: عبدالقادر
آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں شارخ خان اور مادھوری اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے
آئی سی سی کی چیئرمین شپ کی پیش کش ہوئی تھی: ذکا اشرف
پی سی بی اور مشتاق کے درمیان معاہدہ معاوضے کی نذر
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی
لاہور(پی پی آئی)تھانہ شادمان نذر آتش کرنے،پولیس گاڑیاں جلانے،پٹرول بم پھینکنے کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے سماعت کی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔
پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب روپے زائدکا خدشہ
اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فسکل مانیٹر رپورٹ 2023 جاری کی ہے جس میں خسارہ جی ڈی پی کے 6.5 فیصد کے بجائے 7.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،رپورٹ کیمطابق اس سال پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024-23 میں خسارہ 8 ہزار42 ارب روپے تک پہنچ جائے گا جبکہ حکومت نے مالی خسارے کا ہدف 6 ہزار 905 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے، پی پی آئی کے مطابققرضوں کی شرح 60 فیصد کے قانونی ہدف کے بجائے 72.2 فیصد رہے گی، اس سال پرائمری سرپلس 0.4 فیصد ہدف کے مطابق 421 ارب رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مجموعی محاصل 12.5 فیصد اور مجموعی اخراجات جی ڈی پی کا 20.1 فیصد رہیں گے۔
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی (پی پی آئی)سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں سونا 7800 روپے تک سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت 2500 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔ 10 گرام سونا 6684 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے کا ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 1885 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کی طویل بندش کے بعد گزشتہ روز سے سونے کے ریٹ جاری ہونا شروع ہوئے ہیں،حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد سونے کے سٹے باز فرار اور بلین مارکیٹ بند پڑی تھی۔
تلاش کریں
خبریں

پی سی بی کا 2015میںسپر ٹی ٹونٹی لیگ منعقد کرنے کا فیصلہ
(April 10, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری 2015میں متحدہ عرب امارات میںسپر ٹی ٹونٹی لیگ منعقد کرنے فیصلہ کر لیا۔سپر ٹی ٹوئنٹی لیگ دوسرے ممالک کی لیگ کے طرز پر منعقد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس ٹی ٹونٹی لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ،جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رضامندی سے سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔مارچ 2009میں لاہور میںسری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد کسی بیرونی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڑ کی اجازت سے اس سال جولائی اور اگست میں ٹیسٹ سیریز منعقد کر نے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

کیون پیٹر سن ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کے خواہاں
(April 10, 2014)
نیو دہلی: معطل انگلش بیٹسمین کیون پیٹر سن بین الاقوامی کر کٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیںاور ٹیسٹ میں دس ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے کے خواہاں ہیں۔ 33سالہ پیٹرسن نے کہا کہ مبینہ مسیج اسکینڈل سے قطع نظر سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس ان کے بہت اچھے دوست تھے جوکہ کیرئر کا یاد گار حصہ ہے۔پیٹرسن کو آسٹریلیا کے شرمناک دورے کے بعد ٹیم سے معطل کر دیا گیا تھا۔نئی دہلی میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انھوںنے کہا کہ میں اب بھی ٹیسٹ کر کٹ میں دس ہزار رنز بنانے کے لیے پر امید ہوں ، پیٹرسن نے آسٹریلیا کے خلاف 2005میں ٹیسٹ ڈیبو کے بعد 104میچوں میں 8181رنز بنارکھے ہیں، پیٹر سن انگلینڈ کی کرکٹ کی تاریخ میں چوتھے کامیاب بیٹسمین اور موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے زیا دہ رنز بنا نے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ نیو دہلی کے دورے پر آئے ہوئے پیٹرسن نے انٹرویو کے دوران کہا کہ اینڈریو اسٹروس بہترین دوست ہیں ،انھوں نے کہا کہ میں اس دوران برے وقت سے گذر رہا تھاتاہم اب ہمارے تعلقات اچھے نہیںہیں۔ اس سے قبل پیٹرسن نے ایک انٹر ویو میں ان اطلاعات کی تردید کی تھی کہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیںاور کہا تھا کہ ایشنر کے دوران جوناتھن ٹروٹ کو ذہنی دباﺅ سے نکالنے میں مدد کی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم میں منسوب انکلوژر کا نا م تبدیل کر دیا جائے: عبدالقادر
(April 9, 2014)
کراچی: پی سی بی کے رویے سے مایوس سابق ٹیسٹ اسٹارعبدالقادر نے قذافی اسٹیڈیم میں خود سے منسوب انکلوژر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عبدالقادر کا کہنا تھا کہ انھیں وسیم باری اور جاوید میانداد کو بورڈ سے نکال دیا تو اب عہدیدار اسٹیڈیمز میں ہم سے منسوب انکلوژرز بھی ختم کر کے وہاں اپنے نام لکھوا لیں۔ماضی کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادرنے ایک انٹرویو میں کہاکہ نجم سیٹھی نے انھیں اور عظیم کرکٹرز وسیم باری اور جاوید میانداد کو کرکٹ بورڈ سے نکال دیا اب چیئرمین قذافی اسٹیڈیم میں ہمارے نام کے انکلوژرز ختم کردیں اورانھیں اپنے اور دیگر آفیشلز سے منسوب کردیں۔پی سی بی کرکٹرز کی وجہ سے ہے لیکن بورڈ نے بیمار احتشام الدین، عظمت رانا، شفقت رانا، معین العتیق سمیت کئی پلیئرز کو بے روزگار کرکے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیے۔ انھوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق، وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجہ جیسے کھلاڑیوں کے تجربے سے غیر ملکی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ماضی میں ہم نے حنیف محمد اور فضل محمود کی صلاحیتوں کو زنگ لگا دیا۔ اب موجود کرکٹرز بھی باہر جارہے ہیں۔ عبدالقادر نے کہا کہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری پانچ اوورز میں بولرز کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار بولنگ کوچ محمد اکرم تھے لیکن ان کے بجائے کپتان محمد حفیظ کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا۔پانچ سال سے کہہ رہا ہوں کہ شاہد آفریدی تھری ان ون کرکٹر ہے اس کی جتنی بھی کرکٹ باقی ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ شاہد آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے اس سے ٹیم کی کارکردگی بہترہوگی۔

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں شارخ خان اور مادھوری اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے
(April 9, 2014)
دبئی: شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ آئی پی ایل کے ابتدائی میچ سے ایک روز قبل 15اپریل کویو اے ای کے ایمرٹس پیلس میںگالا ڈنر میںبالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کولکتہ نائٹ رائیڈر کے سر براہ شارخ خان اور معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ شرکا کو اپنے مشہور گانوں پر ڈانس کر کے محظوظ کریںگے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے بالی ووڈ حسینہ دپیکا پیڈوکون کی آمد بھی متوقع ہے ۔آئی پی ایل کا ابتدائی میچ 16اپریل کو ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان 16اپریل کو ابو ظہبی میں ہو گا ۔

آئی سی سی کی چیئرمین شپ کی پیش کش ہوئی تھی: ذکا اشرف
(April 9, 2014)
لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ انھیں بگ تھری نے حمایت کے بدلے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کی پیش کش کی تھی۔متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک میں اتفاق میرے دور میں ہی ہوگیا تھا۔میڈیا کودیے گئے ایک انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہاکہ بھارت سے نہ کھیلنے پر بورڈ کے دیوالیہ ہونے کی باتیں غلط ہیں۔ دوسال قبل چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تو پی سی بی کے اکاونٹ میں چار ارب روپے تھے اور جب فارغ کیا گیا تو پانچ ارب روپے چھوڑے۔ذکا اشرف نے کہا کہ بگ تھری ایشو پر ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، تین بڑوں نے ساتھ ملانے کیلئے بڑی پیش کش کی۔ بھارت کی جانب سے کہ بنگلہ دیشی امیدوار کے بجائے مجھے آئی سی سی کا سربراہ بنا نے کی پیش کش کی تھی لیکن ہر پیشکش پر میرا یہی سوال ہوتا کہ میرے ملک کو کیا دے رہے ہیں۔ ذکا اشرف نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں باہمی سیریز کھیلنے کے لیے بھارتی بورڈ راضی ہوگیا تھا۔ امید ہے کہ آج سے شروع ہونیوالے دبئی اجلاس میں معاہدہ طے ہو جائے گا۔ ذکا اشرف نے پی سی بی سے چھوٹے ملازمین کو فارغ کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دس دس ہزار والوں کو نکال کر پانچ پانچ لاکھ پر لوگ رکھے جا رہے ہیں۔پی سی بی نے ایسے ملازمین کو نکال دیا جو اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دے رہے تھے۔ بورڈ کا کام ایسے اقدامات کرنا ہے جو ملکی کرکٹ کو بہتری کی جانب گامزن کرسکے۔

پی سی بی اور مشتاق کے درمیان معاہدہ معاوضے کی نذر
(April 9, 2014)
لاہور: سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اور پی سی بی کے درمیان معاوضہ کے باعث معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ پی سی بی کی جانب سے مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بولنگ کوچ کے لیے پیش کش کی گئی تھی لیکن وہ بورڈ کی جانب سے مقررکردہ معاوضے سے مطمئن نہیں تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کو ماہانہ تین لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی تھی۔ مشتاق احمد انگلینڈ سے کوالیفائیڈ کوچ ہیں اور وہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ اور کوچ بھی رہے ہیں، مشتاق نے پی سی بی کو جواب دیا کہ انھیں پانچ لاکھ کے لگ بھگ معاوضہ ادا کیا جائے ، انھوںنے کہا کہ بورڑ اگر غیر ملکی کوچ واٹمور کو سولہ لاکھ روپے دے سکتا ہے تو جو قومی ٹیم اور نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انھیں بھی ان کے برابر معاوضہ دےنا چاہیے۔
