سڈنی، آسٹریلیا کے سینٹ ونسنٹ ہسپتال میں بعد از موت عطیہ کنندگان (ڈی سی ڈی عطیہ کرنے والوں) سے حاصل کردہ بالغ انسانی دل کی پیوندکاری کے پہلے سلسلے میں ٹرانس میڈکس (ر) آرگن کیئر سسٹم (او سی ایس ٹ م) ہارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال

پال جی ایلن نے ایبولا سے جنگ کے لیے 100 ملین ڈالرز کے ساتھ اپنی وابستگی بڑھا دی

تیسرا ماسکو بین الاقوامی فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو 14 سے 16 اکتوبر تک منعقد ہوا

کیپویئر نے بڑے ڈیٹا کے تجزیوں اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگزکو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی پرچم پردار مصنوعات اپ ڈیٹ کرلی

جرمن پبلک ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے بڑے ڈیٹا سے نمٹنے کے لیے آئی بی ایم سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج کو اختیار کرلیا

لاگت کے حوالے سے انتہائی موثر – گوچین بین الاقوامی روشنی میلے کی امتیازی خصوصیت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

سڈنی، آسٹریلیا کے سینٹ ونسنٹ ہسپتال میں بعد از موت عطیہ کنندگان (ڈی سی ڈی عطیہ کرنے والوں) سے حاصل کردہ بالغ انسانی دل کی پیوندکاری کے پہلے سلسلے میں ٹرانس میڈکس (ر) آرگن کیئر سسٹم (او سی ایس ٹ م) ہارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال

اینڈوور، میساچوسٹس، 24 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — ٹرانس میڈکس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی او سی ایس ٹ م ٹیکنالوجی سینٹ ونسنٹ ہسپتال کی دل کی پیوندکاری کرنے والی ٹیم کی جانب سے موت کے بعد دل عطیہ کرنے والوں (DCD) کے دلوں کی پیوندکاری کے تین کامیاب سلسلوں استعمال کی گئی ہے۔ یہ انقلاب پیوندکاری حاصل کرنے والے تمام مریض بخوبی صحت یاب ہوچکے ہیں۔ یہ کامیابی دنیا بھر میں دل کی پیوندکاری میں ایک اہم نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور، اور اسے وکٹر چانک کارڈیک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور سینٹ ونسنٹ ہسپتال نے او سی ایس ٹ م ہارٹ ٹیکنالوجی کے استعمال کرتے ہوئے بنیادی و مستقیم حرکت کی تحقیق کے بعد کیا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141024/154161 یہ دل ایسے عطیہ کنندگان سے حاصل کیے گئے تھے جن کے دلوں نے حرکت کرنا بند کردی تھی۔ حال ہی میں برف خانے میں محفوظ کرنے کی تکنیک کی محدودیت کی وجہ سے دل کی پیوندکاری کے لیے  ان ڈی سی ڈی عطیہ کنندگان پر غور نہیں کیا گیا تھا۔ یہ دل سنبھلے گئے، دھڑکنے کی عام حالت پر زندہ رکھے گغے اور ٹرانس میڈکس او سی ایس ٹ م ہارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتےہوئے طبی طور پر تشخیص شدہ تھے۔ او سی ایس ٹ م ٹیکنالوجیپلیٹ فارم واحد طبی آلہ ہے جو عطیہ کنندگان کے دیے گئے دل کو انسانی جسم سے باہر تقریباً مکمل عضویاتی اور کارگر حالت میں رکھتا ہے عطیہ کنندگان کے جسم سے نکالنے سے لے کر موزوں مریض میں پیوندکاری تک۔ پروفیسر کارڈیوتھوریکک سرجری سینٹ ونسنٹ ہسپتال اور ڈی سی ڈی دل کی پیوندکاری کرنے والے اہم سرجن ڈاکٹر کمود دھتل  نے کہا کہ ” او سی ایس ٹ م ہارٹ سسٹم دل کی پیوندکاری میں طبی سنگ میل کی کامیابی کی معراج ہے کیونکہ یہ عطیہ کنندہ کے دل کی کارگزاری اور پیوندکاری سے پہلے اس کی حالت کا مکمل جائزہ لیتا ہے۔” ڈاکٹر ولید حسنین، صدر اور سی ای او ٹرانس میڈکس انکارپوریٹڈ نے کہا کہ “ڈی سی ڈی عطیہ کنندگان کی جانب سے دیے گئے دل کی محفوظ انداز میں پیوندکاری دل کے مرض کے آخری مرحلے میں موجود مریضوں کی مدد کے لیے زیادہ افراد کو دل عطیہ کرنے پر آمادہ کرے گی۔ ہم امریکہ میں دل، پھیپھڑوں اور جگر کے لیے چار بڑے اہم تجربات میں مصروف ہیں تاکہ انقلابی او سی ایس ٹ م ٹیکنالوجی کو امریکی مارکیٹ میں لایا جا سکے جو ممکنہ طور پر 2015ء میں شروع ہوگی۔”  ٹرانس میڈکس آرگن کیئر سسٹم (او سی ایس ٹ م ) کیا ہے؟ عضو کی پیوندکاری کی آمد کے ساتھ ہی اعضاء کو محفوظ رکھنے کی بنیاد برف خانے پر رہی ہے (اعضاء کو برف پر رکھنا)۔ گو کہ اس طریقے کا قصد منتقلی کے دوران عضو کو نقصان پہنچنے کی شرح کو کم کرنا تھا، لیکن عطیہ کیے گئے اعضاء کی خرابی اب بھی ہوتی ہے۔ عضو کو جتنا زیادہ برف پر رکھا جائے گا، وہ اتنا ہی خراب ہوگا۔ مزید برآں، برف خانے کی تکنیک عطیہ کنندگان سے وصول کنندہ تک پہنچنے

مزید پڑھیں

پال جی ایلن نے ایبولا سے جنگ کے لیے 100 ملین ڈالرز کے ساتھ اپنی وابستگی بڑھا دی

– متاثرہ انسانی کارکنوں کے انخلاء اور علاج کے لیے امریکی محکمہ خارجہ اورالمی ادارۂ صحت کے ساتھ شراکت داری – تربیت اور آلات کی فراہمی کے لیے یونیورسٹی آف میساچوسٹس میڈیکل اسکول کے ساتھ تعاون – “فنڈ اے نیڈ” عطیہ پلیٹ فارم کے اجراء کے ذریعے عالمی سطح پر خیرات میں تعاون اور تکمیل سیاٹل، 23 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — انسان دوست شخصیت پال جی ایلن نے آج  ایبولا سے نمٹنے کے لیے کم ا زکم 100 ملین ڈالرز پیش کرکے اپنی وابستگی کو بڑھا لیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مقصد میں ان کے ساتھ آئے۔ بحران کو حل کے لیے کثیر جہتی طریقے کی ضرورت ہے۔ اسی لیے جناب ایلن مندرجہ بالا منصوبوں کی رہنمائی کررہے ہیں: انسانی امدادی کارکنوں کے علاج کے لیے انخلاء کا فنڈ اور نقل و حمل: ایبولا بحران سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے طبی ماہرین کی مستقل وابستگی کی ضرورت ہے۔ ان کی بھرتی میں درپیش کلیدی مسائل میں سے ایک متاثر ہونے یا علاج کی ضرورت محسوس ہونے پر ان کے طبی علاج کے لیے انخلاء کے واضح  راستے کی کمی ہے۔ جناب ایلن نے دو طبی علاج کے لیے انخلاء کے دویونٹوں کی تیاری میں درپیش اس مسئلے کو حل کرنے سے وابستگی ظاہر کردی ہے ، جسے امریکی محکمہ خارجہ مغربی افریقہ سے طبی ماہرین کے محفوظ اخراج کے لیے استعمال کرے گا۔ مزید برآں، جناب ایلن نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کی منتقلی کے لیے ضروری انتظامات میں تعاون کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ طبی علاج کے لیے انخلاء کی لاگت بھی اپنے انتہائی نگہداشت کے ماہرین بھیجنے سے وابستہ انجمنوں کے لیے رکاوٹ ہے ۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جناب ایلن نے ایبولا میڈیویک فنڈ قائم کیاہے، جو اس فرق سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو بیمے کے احاطے اور نقل و حمل کے حقیقی اخراجات کے درمیان ہوگا۔ 2.5 ملین ڈالرز فنڈ پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن کے ساتھ ڈالر سے ڈالر مساوی گرانٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف میساچوسٹس میڈیکل اسکول (UMMS): اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک اور اہم جز تعلیم، رسد اور میدان میں موجود طبی ماہرین کو یقینی بنانا ہے۔ جناب ایلن یو ایم ایم ایس کو تربیت، لائبیریا میں طبی کارکنوں اور تجربہ گاہ کے سامان کی فراہمی  میں مدد دینے کے لیے عطیہ کررہے ہیں۔ یو ایم ایم ایس کے ساتھ یہ شراکت داری ضلعی ہسپتالوں میں صفائی اور تجربہ گاہ کے سامان کی فراہمی اور ساتھ ساتھ مقامی آبادی تک رسائی اور بند ضلعی ہسپتالوں کو دوبارہ کھیلنے کے لیے مانیٹرنگ اور مدد فراہم کرنے کا شعور اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز رکھے گی ۔ ضرورت کو سرمایہ دیں: جناب ایلن نے TackleEbola.comکے ذریعے عام افراد کو مخصوص انجمنوں اور فنڈ درکار ہونے کی صورت میں ضروریات پوری کرنے کا طریقہ تخلیق کیا ہے۔ عطیات دینے کا یہ پلیٹ فارم عالمی سطح پر انفرادی خیرات میں تعاون اور اسے تکمیل

مزید پڑھیں

تیسرا ماسکو بین الاقوامی فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو 14 سے 16 اکتوبر تک منعقد ہوا

ماسکو، 22 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — دنیا بھر کے 70 ممالک کے 15,000 سے زائد شرکاء جدید ٹیکنالوجی کامیابیاں ملاحظہ کرنے، مارکیٹوں کے تخلیقی مسائل پر گفتگو کرنے اور 21 ویں صدی میں قیادت کے امید افزا نمونوں کی تلاش کے لیے ماسکو میں جمع ہوئے۔ ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/players/English/72762574-open-innovations-expo-moscow/ تیسرا ماسکو بین الاقوامی فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو 2014ء روس نے عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے منعقد کی تھی۔ 14 اکتوبر کو دونوں ممالک کے سربراہان نے ایک مکمل سیشن “ابھرتا ہوا عالمی جدت طرازی نقشہ: ملکوں کے درمیان خلا کو کم کرنا” منعقد کیا۔ تقریب “جدت طرازی مذاکرات: جدت طرازی کی پالیسی پر شراکت داروں کا باہمی تعامل” کے دوران بین الاقوامی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ ایک خصوصی تحقیقی رپورٹ “ٹیکنالوجی مارکیٹ کو ترقی دینا: روس کا تناظر” ای وائی کی جانب سے تیار کی گئی اور عالمی مارکیٹ کی پیشرفت کے اہم رحجانات اور جدت طرازانہ ٹیکنالوجیوں اور روس کے کاروباری ماحول پر اس کے اثرات سے مخصوص ہے جو دوسرے روز کے مکمل سیشن “جب علم و ٹیکنالوجی ایک جگہ پر مرتکز ہو: مختلف صنعتوں کی جدت طرازی ممکن بنانا” کے دوران پیش کی گئی۔ فورم اور نمائش 2014ء کا کاروباری پروگرام 160 سے زائد تقریبات پر مشتمل تھا: مذاکرے، گول میز  اجلاس، دروس، ورکشاپس، پریزنٹیشنز، اور ساتھ ساتھ اداروں، جامعات، فاؤنڈیشنز اور جدت طرازی کے نظام کے دیگر حصوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط۔۔ “اوپن انوویشنز” فورم اور نمائش کی مقبولیت ہر سال بڑھ رہی ہے: 2013ء میں 286 اسٹارٹ اپس موجود تھے اور 2014ء میں 19 ممالک کے 800 سے زیادہ۔ شرکاء میں چھوٹے، درمیانے اور بڑے کارپوریٹ کاروباروں کے 2000 سے زیادہ نمائندگان، روس میں 64 علاقوں کے نمائندگان، 100 سے زیادہ روسی و بین الاقوامی جامعات، 19 بین الاقوامی ادارے، اور 900 سے زیادہ صحافی شامل رہے۔ فورم کے کاروباری پروگرام میں 10 سے زیادہ تقریبات منعقد ہوئیں جس میں وفاقی وزراء اور ان کے نائبین نے شرکت کی۔ ٹیکنوپولس ماسکو میں اوپن انوویشنز ایکسپو کے لیے 13,000 مربع میٹرز کا رقبہ وقف کیا گیا تھا جہاں 15 ممالک کے 490 اداروں نے 84 اسٹینڈز پر نمائندگی کی۔ 50 سے زیادہ تقریبات اوپن پریزنٹیشنز زونز میں پیش کی گئیں، جبکہ 110 ٹیموں نے خصوصی اسٹارٹ اپ-زون میں اپنے منصوبے پیش کیے۔ نمائش فورم کے یوتھ پروگرام کا بھی مرکزی مقام تھی۔ نوجوان کاروباری شخصیات اور طلباء کے لیے اسٹارٹ اپ ڈسکشن زون کے دو اسٹیجز پر 32 سرگرمیاں ہوئیں۔ چوتھا ماسکو انٹرنیشنل فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو اکتوبر 2015ء میں ہوگی۔ الینا نیسترووا، [email protected]

مزید پڑھیں

کیپویئر نے بڑے ڈیٹا کے تجزیوں اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگزکو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی پرچم پردار مصنوعات اپ ڈیٹ کرلی

– کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 اسپلنکانکارپوریٹڈ، نئے لوکل ہسٹورینپلگ ان، اور توسیع شدہ پاور سوئپ کے ساتھ تعاون پیش کرتا ہے پورٹ لینڈ، مین،  21 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — خودکاری کے لیے اطلاعات پر توجہ مرکوز رکھنے والے سافٹویئر ساز ادارے کیپویئرٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 کے اجراء کا اعلان کردیا۔ یہ اجراءاسپلنک پلگ ان، لوکل ہسٹورینپلگ ان اور ای آئی سی 60870-5سوئٹ کے لیے نئے انڈسٹریل ڈیٹافارورڈر (IDF) پیش کرتا ہے جنہوں نے کیپ ویئر کی بجلی، ساخت گری اور تیل و گیس کی صنعتوں کے لیے پیشکشوں کو وسیع کیا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141017/152792 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 اسپلنک پلگ ان کے لیے نئے آئی ڈیایف کے ساتھ بڑے ڈیٹا تجزیے اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز (IIoT) کو جدید بناتا ہے۔ اسپلنک (نیس ڈیک: SPLK) سافٹویئر اور کلاؤڈسروسزاداروں کو ویب سائٹوں، ایپلیکیشنز، سرورز، نیٹ ورکس، سینسرز اور موبائل ڈیوائسز سے بذریعہ مشین تشکیل پانے والے بڑے ڈیٹاکو تلاش، مانیٹر، تجزیہ اور نقشہ کشی کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ کیپوویئرکا پلگ کیپ سرور ای ایکس کے ساتھ دستیاب 150 سے زیادہ کمیونیکیشن ڈرائیورز کو طاقت دیتا ہے تاکہ وہ بروقت آپریشنل انٹیلی جنس کے لیے فی الفور انڈسٹری سینسر اور مشین ڈیٹا کو براہ راست اسپلنک سافٹویئر پلیٹ فارم میں ہموار انداز میں رواں کرے۔ اسپلنک صارفین اب آپریشنز کو بہتر بنانے، مسائل کو حل کرنے میں تیزی، پیش گیری دیکھ بھال کرنے اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے صنعتی ڈیٹا کو باآسانی کھوج سکتے ہیں۔ سائٹ پر صنعتی خودکارڈیٹا اور مستقبل کا تجزیہ محفوظ کرنا اہم ہے، لیکن کئی اداروں کے لیے چیلنج ہو سکتا ہے۔ کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 کے ساتھ دستیاب لوکل ہسٹورین پلگ ان جمع کرنے کے مقام پر تاریخی معلومات پکڑتا ہے جو تشکیل دینے میں آسان، لچکدار، کھلا اور سستا حل ہے۔ یہ ڈیٹا جمع، ذخیرہ کرنے اور ڈیٹا کے ذریعے پر رسائی کو ممکن بناتا ہے تاکہ ڈیٹاگم ہونے سے محفوظ رہا جا سکے اور آپریشنل موثریت کو بہتر بنایا جا سکے۔ مزید برآں، کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 پاور سوئٹ میں زبردست پیشرفت متعارف کرواتا ہے۔ نئے آئی ای سی 60870-5-101 اور آئی ای سی 60870-5-104ڈرائیورزبرقی سب اسٹیشنوں میں آئی ای سی 60870-5ڈیوائسز کے لیے مزید رفتار اور کنیکٹیوٹی فراہم کرتے ہیں جن میں آر ٹی یوز، آئی ایڈیز، کنٹرولرز اور گیٹ ویز شامل ہوتے ہیں۔ آئی ای سی 60870-5ڈرائیورز کیپ سرور ای ایکس کے ساتھ مل کر ایچ ایم آئی، سکاڈا اور ہسٹورین کلائنٹ ایپلیکیشنزکے ذریعے کنیکٹیوٹی اور کمیونیکیشنز کریں گے۔ نئے ڈرائیورز کے یورپ اور ایشیا میں زبردست اثرات کی توقع ہے جہاں آئی ای سی 60870-5-101 اور ای آئی سی 60870-5-104 بنیادی سب اسٹیشن آٹومیشن پروٹوکولز ہیں۔ کیپ ویئر کے سی ای او ٹونی پین نے کہا کہ “کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 ہمارے اہم ترین اجراء میں سے ایک ہے۔ ہماری نئی مصنوعات موجودہ صورتحال کو زیادہ بہتر آپریشنل موثر کی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل بناتی ہیں – اور یہ نئی صنعتوں کے لیے بھی دروازے کھولتی ہیں جو

مزید پڑھیں

جرمن پبلک ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے بڑے ڈیٹا سے نمٹنے کے لیے آئی بی ایم سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج کو اختیار کرلیا

– شٹٹ گارٹ اشتراسن باہنن آئی بی ایم کلاؤڈ کے تقویت یافتہ پاور سسٹمز، فلیش اور سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج پر مشتمل بنیادی ڈھانچے کے حل کے ذریعے ایس اے پی کارکردگی اور صارفین کو ردعمل دکھانے میں تیزی کو بہتر بناتا ہے آرمونک، نیو یارک، 21 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — آئی بی ایم (این وائی ایس ای: IBM)نے آج اعلان کیا ہے کہ معروف جرمن پبلک ٹرانسپورٹیشن کمپنی شٹٹ گارٹ اشتراسن باہنن اے جی (SSB) نے بزنس ایپلی کیشن کارکردگی اور صارفین کو جواب دینے کے وقت کو بہتر بنانے کے لیے آئی بی ایم کلاؤڈ، سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج اور فلیش کا رخ کرلیا ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20090416/IBMLOGO شٹٹ گارٹ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا اہم ترین ادارہ ایس ایس پی ہلکی ریل اور بسوں کا وسیع نیٹ ورک چلاتا ہےجو سالانہ 171 ملین سے زیادہ مسافروں کو خدمات دیتا ہے۔ شہر کا وسیع تر شہری علاقہ 5.3 ملین تک پھیل چکا ہے، جو ایس ایس بی کے ڈیٹا حجم میں سالانہ 10 فیصد اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ نتیجتاً کارپوریٹ ڈیٹا تک رسائی دھیمی پڑ جاتی ہے، جامع ایس اے پی ایپلی کیشنز کی کارکردگی کم اور ادارے کی خدمات کی فراہمی کے معاہدے پورے کرنے اور بھاری آن لائن کسٹمر سروسز کو برقرار رکھنے کی صلاحیت انحطاط پذیر ہوجاتی ہے۔ ایس ایس بی میں سسٹم ٹیکنالوجی کے لیے ٹیم لیڈر رولینڈ ویگنر نے کہا کہ “ہمارے ڈیٹا چیلنجز ہمارے کاروبار کو متاثر کررہے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ہمارے آئی ٹی مسائل کسی واحد سسٹم یا جز کو خارج نہیں کرتے، بلکہ پورے بنیادی ڈھانچے کو متاثر کرتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں یہ اتنے بڑے حجم اور توسیع کے لیے تیار نہیں تھے جس کا ہم سامنا کررہے ہیں اور مستقبل قریب میں دیکھ رہے ہیں۔” یہی وہ مرحلہ تھا جب ایس ایس بی نے اوپر سے نیچے تک بحالی جانچ پڑتال کے لیے آئی بی ایم کا رخ کیا جس میں موجودہ آئی بی ایم پاور سسٹمز کی تجدید اور آئی بی ایم سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج، ورچولائزیشن اور فلیش کو اختیار کرنا شامل تھا۔ ادارے نے پہلے سے کہیں زیادہ بڑھتے ہوئے ڈیٹا بوجھ کو سنبھالنے اور دستیابی کو بڑھانے کے لیے آئی بی ایم پاور سسٹمز کو لاگو کیا۔ اس نے آئی بی ایم پاور سسٹمز سرورز پر نجی کلاؤڈ بھی تیار کیے جو اس کی ایس اے پی ای آر پی ایپلی کیشنز، بشمول انسانی وسائل اور مالیات، کے لیے پاور وی ایم چلا رہے ہیں۔ ایس ایس بی نے مجموعی ایپلی کیشن کارکردگی میں زبردست بہتریاں دیکھی ہیں۔ مثال کے طور پر اس کے انسانی وسائل کے شعبے میں تنخواہوں پر کام چھ گھنٹے سے گھٹ کر چھ منٹ رہ گیا ہے۔ جنرل مینیجر اسٹوریج اور سافٹویئر ڈیفائنڈ سسٹمز، آئی بی ایم سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجی گروپ جیمی تھامس نے کہا کہ “بڑی تعداد میں ایس ایس بی جیسے ادارے اس مثبت اثر کی حقیقت سمجھ رہے ہیں جو ایک تزویراتی آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ ان کے کاروباری نتائج پر ڈال سکتا ہے۔” اپنی ایس اے پی ایپلی کیشنز اور دیگر آن

مزید پڑھیں

لاگت کے حوالے سے انتہائی موثر – گوچین بین الاقوامی روشنی میلے کی امتیازی خصوصیت

گوچین، چین، 20 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — 14 ویں گوچین انٹرنیشنل روشنی میلہ (خزاں ایڈیشن) 22 سے 26 اکتوبر 2014ء تک گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ مرکزی مقام پر تقریباً 1,000 معروف نمائش کنندگان کی میلے میں اپنی بہترین اور جدید مصنوعات کے ساتھ شرکت اور چار مرکزی لائٹنگ مالز کے ساتھ میلہ میلہ 600,000 مربع میٹر گنجائش کے ساتھ ایک جگہ پر ہی مصادر اور تھوک بنیادیں اور پیشہ ورانہ خریداروں، ڈیلروں اور تھوک فروشوں کے لیے روشنیوں کی صنعت کے تمام زمرے پیش کرتا ہے۔ لاگت کے حوالے سے انتہائی موثر گوچین ایک عالمی سطح پر معروف روشنیوں کی مصنوعات بنانے والی جگہ اور چین کا “روشنی مرکز” ہے۔ 30 سالہ ترقی، اعلیٰ معیار، تجارت کی سہولیات اور زبردست ساکھ میلے کی پہچان بن چکی ہیں۔ روشنی کی مصنوعات بنانے والے 10,000 مقامی ادارے ساخت گری میں خام مال سے لے کر  سجاوٹ کی روشنیوں، کمرشل روشنیوں، بیرون خانہ روشنیوں اور انٹیلی جنٹ روشنیوں جیسی تیار مصنوعات تک صنعت کی پوری رسدی زنجیر کا احاطہ کرنے والے اس میلے میں موجود ہوں گے۔ گوچین روشنی کی مصنوعات کے مقامی ڈیلروں، ڈیزائنروں اور انجینئرنگ کے لیے تھوک اور مصادر کی بنیاد بن چکا ہے۔ میلہ نمائش اور اسٹورز کے درمیان ایک جدید ربط قائم کرتا ہے اور بالترتیب ایک سال میں دو مرتبہ بہار اور خزاں میں ہوتا ہے۔ بہار ایڈیشن مقامی مارکیٹ پر توجہ رکھتا ہے جبکہ خزاں ایڈیشن برآمدی مارکیٹوں پر۔ معروف مقامی کمپنیاں بشمول اوپل، نیشن اسٹار، ہوایی لائٹنگ اور کنگ لونگ وغیرہ ماضی کے ایڈیشنوں میں شرکت کر چکی ہیں۔ 2013ء میں میلے نے 103 ممالک اور خطوں سے 95,112 خریداروں کی توجہ مبذول کروائی۔ خریداروں کے لیے فائدے پیشہ ورانہ خریداروں اور مہمانوں کو بہترین خدمات دینے، اور ساتھ ساتھ نمائش کے معیار کوبھی فروغ دینے کے لیے، منتظمین مفت قبل از وقت رجسٹریشن، نمائش کنندگان کا خود مددگار انکوائری سسٹم، مفت شٹل سروس اور جدید بائیر گروپ سروس پیش کریں گے۔ مہمان اس پری رجسٹریشن پیج پر لاگو ان ہو سکتے ہیں (http://www.gzlightingfair.com/guanzhongfuwu/guanzhongyudengji/) اور دو سادہ سے مراحل میں رجسٹریشن مکمل کرسکتے ہیں۔ ہدایت برائے مدیر آپ روشنیوں کی مندرجہ ذیل مصنوعات دیکھ اور خرید سکتے ہیں: گھریلو روشنیاں، ایل ای ڈی روشنیاں، کمرشل روشنیاں، روشنی کے برقی ذرائع، باہرکی روشنیاں، روشنی کے لوازمات۔ 15 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ (بہار ایڈیشن): 18 سے 21 مارچ 2015ء باضابطہ ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com

مزید پڑھیں