کیپویئر نے بڑے ڈیٹا کے تجزیوں اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگزکو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی پرچم پردار مصنوعات اپ ڈیٹ کرلی

– کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 اسپلنکانکارپوریٹڈ، نئے لوکل ہسٹورینپلگ ان، اور توسیع شدہ پاور
سوئپ کے ساتھ تعاون پیش کرتا ہے

پورٹ لینڈ، مین،  21 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — خودکاری کے لیے اطلاعات پر توجہ مرکوز رکھنے والے سافٹویئر ساز ادارے کیپویئرٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 کے اجراء کا اعلان کردیا۔ یہ اجراءاسپلنک پلگ ان، لوکل ہسٹورینپلگ ان اور ای آئی سی 60870-5سوئٹ کے لیے نئے انڈسٹریل ڈیٹافارورڈر (IDF) پیش کرتا ہے جنہوں نے کیپ ویئر کی بجلی، ساخت گری اور تیل و گیس کی صنعتوں کے لیے پیشکشوں کو وسیع کیا۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141017/152792
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO

کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 اسپلنک پلگ ان کے لیے نئے آئی ڈیایف کے ساتھ بڑے ڈیٹا تجزیے اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز (IIoT) کو جدید بناتا ہے۔ اسپلنک (نیس ڈیک: SPLK) سافٹویئر اور کلاؤڈسروسزاداروں کو ویب سائٹوں، ایپلیکیشنز، سرورز، نیٹ ورکس، سینسرز اور موبائل ڈیوائسز سے بذریعہ مشین تشکیل پانے والے بڑے ڈیٹاکو تلاش، مانیٹر، تجزیہ اور نقشہ کشی کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ کیپوویئرکا پلگ کیپ سرور ای ایکس کے ساتھ دستیاب 150 سے زیادہ کمیونیکیشن ڈرائیورز کو طاقت دیتا ہے تاکہ وہ بروقت آپریشنل انٹیلی جنس کے لیے فی الفور انڈسٹری سینسر اور مشین ڈیٹا کو براہ راست اسپلنک سافٹویئر پلیٹ فارم میں ہموار انداز میں رواں کرے۔ اسپلنک صارفین اب آپریشنز کو بہتر بنانے، مسائل کو حل کرنے میں تیزی، پیش گیری دیکھ بھال کرنے اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے صنعتی ڈیٹا کو باآسانی کھوج سکتے ہیں۔

سائٹ پر صنعتی خودکارڈیٹا اور مستقبل کا تجزیہ محفوظ کرنا اہم ہے، لیکن کئی اداروں کے لیے چیلنج ہو سکتا ہے۔ کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 کے ساتھ دستیاب لوکل ہسٹورین پلگ ان جمع کرنے کے مقام پر تاریخی معلومات پکڑتا ہے جو تشکیل دینے میں آسان، لچکدار، کھلا اور سستا حل ہے۔ یہ ڈیٹا جمع، ذخیرہ کرنے اور ڈیٹا کے ذریعے پر رسائی کو ممکن بناتا ہے تاکہ ڈیٹاگم ہونے سے محفوظ رہا جا سکے اور آپریشنل موثریت کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید برآں، کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 پاور سوئٹ میں زبردست پیشرفت متعارف کرواتا ہے۔ نئے آئی ای سی 60870-5-101 اور آئی ای سی 60870-5-104ڈرائیورزبرقی سب اسٹیشنوں میں آئی ای سی 60870-5ڈیوائسز کے لیے مزید رفتار اور کنیکٹیوٹی فراہم کرتے ہیں جن میں آر ٹی یوز، آئی ایڈیز، کنٹرولرز اور گیٹ ویز شامل ہوتے ہیں۔ آئی ای سی 60870-5ڈرائیورز کیپ سرور ای ایکس کے ساتھ مل کر ایچ ایم آئی، سکاڈا اور ہسٹورین کلائنٹ ایپلیکیشنزکے ذریعے کنیکٹیوٹی اور کمیونیکیشنز کریں گے۔ نئے ڈرائیورز کے یورپ اور ایشیا میں زبردست اثرات کی توقع ہے جہاں آئی ای سی 60870-5-101 اور ای آئی سی 60870-5-104 بنیادی سب اسٹیشن آٹومیشن پروٹوکولز ہیں۔

کیپ ویئر کے سی ای او ٹونی پین نے کہا کہ “کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.16 ہمارے اہم ترین اجراء میں سے ایک ہے۔ ہماری نئی مصنوعات موجودہ صورتحال کو زیادہ بہتر آپریشنل موثر کی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل بناتی ہیں – اور یہ نئی صنعتوں کے لیے بھی دروازے کھولتی ہیں جو صنعتی ڈیٹا کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ آپریشنل ٹیکنالوجی (OT) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) وسیع تر دسترس اور معلومات کی زیادہ سالمیت کو ممکن بنانے کے لیے مل رہی ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ ایک رحجان ہے جو جاری رہے گا۔”

کیپویئر نے حال ہی میں لنک ماسٹرز اور ریڈنڈنسی ماسٹر میں بہتری کی تھی، جو صارفین کو بالترتیب او پی سی ڈی اے سرورز کے درمیان ڈیٹا کے آسان تبادلے اور کثیر جوڑوں میں کئی او پی سی سرورز کو تشکیل دینے کی سہولت دیتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے کیپویئرٹیکنالوجیز کو آن لائن ملاحظہ کیجیے یا 1660-775 (207) 1+ یا sales@kepware.comپر نمائندے سے رابطہ کیجیے ۔

 کیپویئرٹیکنالوجیز کے بارے میں

کیپویئرٹیکنالوجیزسافٹویئر بنانے والا ایک نجی ادارہ ہے جس کے صدر دفاتر پورٹ لینڈ، مین میں واقع ہیں۔ کیپویئرسافٹویئرحلوں کا ایسا پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جو اداروں کو متنوعخودکار سازی آلات اور سافٹویئرایپلیکیشنز کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد دیتا ہے۔ کارخانے کی منزل سے لے کر کنویں کے مقام یا پون بجلی گھر تک، کیپویئر بین الاقوامی عمودی مارکیٹوں میں کئی اقسام کے صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے جن میں ساخت گری، تیل و گیس، عمارتی خودکاری سازی، بجلی کی تقسیم اور دیگر شامل ہیں۔ 1995ء میں قائم ہونے والے اور اب 100 سے زیادہ ممالک میں تقسیم ہونے والے کیپویئر کے سافٹویئر حل ہزاروں اداروں کو اپنے کام اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید جانیں www.kepware.comپر، اور یہاں موجود کیپویئرکارپوریٹ جائزے کی وڈیو کے ذریعے ادارے کے اندر کا نظارہ کریں اور اس کے کلچر کے بارے میں جانیں ۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
راین للی
rlilly@matternow.com
978-518-4533 1 +
www.matternow.com

Latest from Blog