اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان میں گذشتہ چند روز سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ان مظاہروں کے پیش نظر امریکہ کے بعد برطانیہ کی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔پی پی آئی کے مطابق ایڈوائزری میں صوبہ خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں بھی سفر نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکہ کے پاکستان میں موجود سفارت خانے نے بھی اپنے شہریوں کو سکردو اور دیامر میں جاری احتجاج کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پرامن مظاہروں کو کسی بھی وقت پرتشدد ہو جانے کا خدشہ ہے۔ اس لیے اجتماعات اور ہجوم کے قریب جانے میں احتیاط کریں اور مقامی میڈیا کی رپورٹس پر نظر رکھیں۔
بنگلہ دیش میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کیویز کو گرین سگنل کا انتظار
سوچی اولمپکس کی مشعل اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی
ہاکی رینکنگ : قومی ٹیم کا تنزلی کے ساتھ دسواں نمبر ، آسٹریلیا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
عبدالرحمان کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری کیلئے 5وکٹیں درکار
ذکاءاشرف کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا
آئی پی ایل 7کیلئے کرکٹرز کی نیلا می 12فروری کو ہوگی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کولمبو سے لاہور پہنچ گئی
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچ گئی۔ قومی ٹیم منگل کو ایل سی سی ایگراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی، خیال رہے کہ پاکستان سپر فور میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے، اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز بس کے ذریعے کینڈی سے کولمبو پہنچے تھے۔پاکستان ٹیم بدھ کو سپر فور مرحلے کا میچ افغانستان یا بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کے سپر فور میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اے ون قرار پائے گی۔ بنگلا دیش یا افغانستان میں سے کسی کے بھی کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہ بی ٹو قرار پائے گی،پی پی آئی کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ ہفتے کو کینڈی میں ہوا تھا جو مسلسل بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کردیا گیا تھا۔ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے تینوں فاسٹ بولرز نے میچ میں بھارت کی 10 وکٹیں حاصل کیں، جو ایشیاکپ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
سندھ میں پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کے اعدادوشمار طلب
کراچی (پی پی آئی)سندھ کی نگران حکومت نے پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے خط لکھ کر 14 مختیار کاروں سے دو روز میں تفصیلات جمع کرانے کا کہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ضلع شرقی، ملیر، کورنگی، غربی، کیماڑی میں الاٹمنٹ اور ریگولرائزیشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔اس سے قبل محکمے نے 28 اگست کو تفصیلات طلب کی تھیں لیکن تمام مختیار کارحقائق اور ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمین کی تقسیم قومی مفادات کی خلاف ورزی ہے اور انتباہ ہے کہ دو روز میں تفصیلات فراہم کریں،خط میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال کی بازیابی سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ، آئی جی سے جواب طلب
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ، ا?ئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، والدہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بلال شاہ کو 26اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لئے گئے،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
تلاش کریں
خبریں

بنگلہ دیش میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کیویز کو گرین سگنل کا انتظار
(January 21, 2014)
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل اپنے سیکیورٹی ماہرین کے گرین سگنل کے منتظر ہیں ۔ نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش روانگی سے قبل کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے مکمل یقین دہانی چاہتے ہیں ۔یاد رہے گزشتہ سال دورئہ بنگلہ دیش کے دوران کیوی ٹیم کو چٹاگانگ کے ہوٹل میں موجودگی کے دوران بعض مسائل سے دوچار ہونا پڑ اتھا ۔

سوچی اولمپکس کی مشعل اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی
(January 21, 2014)
ماسکو: سوچی اولمپکس کی مشعل ریل گاڑیوں کے ذریعے اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق متعلقہ ریلوے اسٹیشنز پر مشعل کو استعمال کرنے والے افراد میں پول والٹ کی اولمپک چیمپئن یلینا اس بائیوا نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

ہاکی رینکنگ : قومی ٹیم کا تنزلی کے ساتھ دسواں نمبر ، آسٹریلیا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
(January 21, 2014)
نئی دہلی: بھارت میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ کے بعد پاکستان ٹیم دو درجے کی تنزلی کا شکار ہوگئی جبکہ بھارت تین درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ۔آسٹریلیا نے جرمنی سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا پہلے ،جرمنی دوسرے ،ہالینڈ تیسرے ،انگلینڈ چوتھے ،بیلجیم پانچویں ،جنوبی کوریا چھٹے ،بھارت ساتویں ،نیوزی لینڈ آٹھویں ،اسپین نویں اور پاکستان دسویں نمبر پر چلا گیا ۔

عبدالرحمان کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری کیلئے 5وکٹیں درکار
(January 21, 2014)
کراچی: پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان کو ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے مزید 5وکٹیں درکار ہیں ۔33سالہ عبدالرحمان اب تک 20ٹیسٹ میچوں میں 27اعشاریہ 55کی اوسط سے 95وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ عبدالرحمان کی اننگز میں بہترین بولنگ ریکارڈ 25رنز کے عوض 6وکٹیں جبکہ پورے میچ میں 92رنز کے عوض 8وکٹیں ہیں ۔

ذکاءاشرف کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا
(January 21, 2014)
لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات کے باعث ان سے پی سی بی کے نوبحال چیئرمین ذکاءاشرف کی ملاقات کا شیڈول نہ طے ہوسکا ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ذکاءاشرف نے پی سی بی امور کے حوالے سے مشاورت کے لئے بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے فوری ملاقات کےلئے وقت مانگا تھا ۔ خط میں ذکاءاشرف نے لکھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومتی سرپرستی میں بہتری کی جانب گامزن کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ جلد ملاقات کی خواہش کے باوجود وزیراعظم آفس کی جانب سے ذکاءاشرف کو فی الحال ملاقات کے لئے وقت دینے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ۔

آئی پی ایل 7کیلئے کرکٹرز کی نیلا می 12فروری کو ہوگی
(January 21, 2014)
ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 12فروری کو ہوگی ۔ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ،اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی رواں برس بھی انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کریں گے ۔ کیوی آل راﺅنڈر ڈینئل ویٹوری جو پہلے ایڈیشنز میں بنگلور ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں ان کا رائل چیلنجرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔
