واشنگٹن(پی پی آئی)وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدارجان کربی نیاس سوال پر کہ کیا صدر جو بائیڈن بھارتی رہنماؤں کے ساتھ کشمیر کے مسئلہ پر بھی بات کریں گے جان کربی نے کہا کہ امریکا کی کشمیر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، ہم سمجھتے ہیں کہ وہاں کشیدگی کو فریقین خود ہی حل کر سکتے ہیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن میں تنازع شدت اختیار کرگیا
سری نواسن کیخلاف بغاوت کا امکان، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی
سٹی ٹینس:ارجنٹائن کے یوآن ڈیل پوٹرو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
سری لنکن ٹیم حملہ کیس: جج کی سماعت سے انکار پر کیس چیف جسٹس کو بھجودیا گیا
پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءکھلاڑیوں کو گر سکھانے تربیتی کیمپ پہنچ گئے
اولڈٹریفورڈاسٹیڈیم کو تحفظ دینے کی درخواست منظور کرلی گئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سانحہ جڑانوالہ پر سینیٹ کا اجلاسطلب کرنے کی درخواست ’مسترد‘
اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ سیکریٹریٹ نے جڑانوالہ سانحے پر بحث کے لیے ایوان بالا کا اجلاس بلانے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ درخواست مسترد کیے جانے پر بہت سے لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا جب کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے کہا کہ ریکوزیشن پر دستخط کرنے والے 27 ارکان میں سے کچھ کے دستخط مختلف تھے جب کہ متعلقہ ممبران سے رابطہ کیے بغیر دستخطوں کی تصدیق کرنے کے سیکریٹریٹ کے اختیار پر سوالات کھڑے ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی نے اجلاس بلانے کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا، 27 سینیٹرز نے یکم ستمبر کو سینیٹ سیکریٹریٹ میں آئین کے آرٹیکل 61 اور آرٹیکل 54 کی شق 3 کے تحت دستخط شدہ ریکوزیشن نوٹس جمع کرایا تھا، یہ نوٹس پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے جمع کرایا گیا تھا۔پیپلز پارٹی کے پانچ سینیٹرز جن کے دستخط مبینہ طور پر مختلف تھے، ان میں فاروق ایچ نائیک، میاں رضا ربانی، پلوشہ محمد زئی خان، روبینہ خالد اور شمیم آفریدی شامل تھے، اس کے علاوہ سینیٹر محمد اکرم کے دستخط کو بھی مختلف قرار دیا گیا۔پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے ان 6 سینیٹرز میں سے کسی ایک کو بھی اس بات کی تصدیق کے لیے نہیں بلایا کہ انہوں نے ریکوزیشن نوٹس پر دستخط کیے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ عناصر جڑانوالہ کے شرمناک واقعے پر بات نہیں کرنا چاہتے تھے، اس کی وجہ کیا ہے، وہ عناصر ہی بہتر جانتے ہوں گے جب کہ اس سانحے کے دوران گرجا گھروں کی بے حرمتی کی گئی، مسیحی برادری کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور املاک کو لوٹا گیا۔
کسی پاکستانی سے دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی‘ لیکن۔۔۔۔: ریحام خان
کراچی (پی پی آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور پاکستانی نژاد برطانوی صحافی ریحام خان نے حال ہی میں اپنی تیسری شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ دوسری طلاق کے بعد ابتدائی طور پر انہوں نے سوچ لیا تھا کہ وہ کسی پاکستانی شخص سے دوبارہ شادی نہیں کریں گی۔پی پی آئی کے مطابق ماضی میں بی بی سی اور دیگر اداروں سے بحیثیت براڈکاسٹر وابستہ رہنے والی 50 سالہ صحافی ریحام خان نے دسمبر 2022 میں 36 سالہ مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی ہے۔انہوں نے پہلی شادی 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلی شادی سے 3 جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ ’میں کبھی کسی پاکستانی شخص سے دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اور میرے بچے بھی ایسا چاہتے تھے، اپنی شادی سے متعلق بچوں سے بات کرنے میں کافی وقت لگا۔انہوں نے کہا کہ ’جب بڑی بیٹی کو میری شادی کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے مجھے روکا کہ امی آپ دوبارہ غلطی کررہی ہیں، دوبارہ کسی پاکستانی شخص سے شادی کرنا احمقانہ فیصلہ ہے۔‘ریحام خان نے کہا کہ شادی کے بعد اب حالات ٹھیک ہوگئے ہیں، بلال کے میرے بچوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔اسی دوران مرزا بلال بیگ نے بھی انکشاف کیا کہ ریحام خان سے قبل ان کی 2 شادیاں ہوچکی ہیں جن سے ان کی طلاق بھی ہوچکی ہیں۔ریحام خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’بلال سے شادی کرنے سے قبل میں نے ثبوت کے طور پر طلاق نامے دیکھے تھے‘۔ریحام خان نے کہا کہ کم عمر مرد سے شادی کوئی نئی بات نہیں ہے، میرے علاوہ بھی کئی لوگوں نے ایسی شادیاں کر رکھی ہیں لیکن وہ عوامی شخصیات نہیں ہیں
عارف علوی کو5 سالہ مدت پوری کرنے والے چوتھے صدر مملکت کا اعزاز حاصل
کراچی (پی پی آئی) کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عارف علوی 5 سالہ مدت پوری کرنے اور ملک کے جمہوری طور پر منتخب چوتھے صدر ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل تین صدور چوہدری فضل الہٰی (پانچویں صدر، 1973 تا 1978)، آصف علی زرداری (گیارہویں صدر، 2008 تا 2013) اور ممنون حسین (بارہویں صدر، 2013 تا 2018) نے اپنی مدت صدارت مکمل کی تھی، لہٰذا ڈاکٹر عارف علوی مدت پوری کرنے والے مسلسل تیسرے صدر ہیں۔صدر کے انتخاب کے لیے ضروری الیکٹورل کالج کی عدم موجودگی میں ڈاکٹر عارف علوی کے غیر معینہ مدت تک عہدے پر رہنے کا امکان ہے، اس سے وہ ملکی تاریخ کے ان سربراہان مملکت میں سے ایک بن جائیں گے جن کی مدت میں توسیع ہوگی،پی پی آئی کے مطابق چونکہ عام انتخابات کے انعقاد پر پراسرایت ہے، الیکشن کمیشن بظاہر جنوری کے آخر میں انتخابات کا منصوبہ بنا رہا ہے، اس لیے ڈاکٹر عارف علوی کتنی دیر تک عہدے پر فائز رہیں گے، اس کا صرف اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن میں تنازع شدت اختیار کرگیا
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی)پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ پی ایس بی نے پی او اے سے اولمپک ہاو¿ س خالی کرانے کے لیے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او کو خط لکھ دیا۔ عارف حسن کی صدارت میں قائم پی او اے انٹر نیشنل اولمپک ایسوسی ایشن سے منظور شدہ ہے اور پی ایس بی نے ان سے لڑائی کی وجہ سے اکرم ساہی کی صدارت میں متوازی پی او اے بنا رکھی ہے۔ پی ایس بی نے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او لاہور کو خط لکھا ہے کہ عارف حسن اینڈ کمپنی کو نکال کر اولمپک ہاوس اکرم ساہی کے حوالے کیا جائے۔ سپورٹس پالیسی کے نفاذ پر اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان جھگڑا ڈیڑھ سال سے جاری ہے۔ عارف حسن فروری دو ہزار بارہ میں تیسری بار پی او اے کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ پی ایس بی کا موقف ہے کہ سپورٹس پالیسی کے مطابق کوئی شخص تیسری بار ایک ہی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔

سری نواسن کیخلاف بغاوت کا امکان، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی
(August 2, 2013)
نئی دہلی(پی پی آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایک اہم اجلاس صدر سری نواسن کے خلاف بورڈ ممبران کی جانب سے بغاوت کے امکان کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت سری نواسن کو کرنا تھی لیکن ممبران کی جانب سے سری نواسن کے دوبارہ صدارت سنبھالنے کے امکان پر بغاوت کے آثار کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ سری نواسن آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے داماد گروناتھ کے خلاف تحقیقات ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات اور تمام افراد کو بری الذمہ قرار دینے کے فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ بھارتی بورڈ نے منگل کو پائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹی ٹینس:ارجنٹائن کے یوآن ڈیل پوٹرو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
(August 2, 2013)
واشنگٹن(پی پی آئی)ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔واشنگٹن میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈر ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ پوٹرو نے چھ تین اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر کواٹر فائنل میں جگہ بنائی۔دوسرے میچ میں فورتھ سیڈ کینیڈا کے میلوس رونک کو ان سیڈڈ آسٹریلیا کے مرینکو ماٹسیوک کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے سات پانچ اور سات چھ سے میچ اپنے نام کیا۔

سری لنکن ٹیم حملہ کیس: جج کی سماعت سے انکار پر کیس چیف جسٹس کو بھجودیا گیا
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے سرلنکن ٹیم حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منسوخی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے انکار کردیا اور کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل ڈویڑنل بینچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ میں ملوث ملزم محمد زبیر کی ضمانت منسوخی کے لیے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے درخواست دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے اس کی شناخت بھی کی تھی درخواست میں کہا گیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا ملزم ڈاکٹر عثمان بھی ملزم کی نشاندہی پر گرفتار ہوا، لہذا ملزم زبیر کی ضمانت منسوخی کے احکامات صادر کیے جائیں ڈویڑنل بینچ میں شامل جسٹس عبدالسمیع خان نے ذاتی وجوہات پر کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے ملزم زبیر کو اگلی پیشی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا۔

پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءکھلاڑیوں کو گر سکھانے تربیتی کیمپ پہنچ گئے
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی)پی ایچ ایف کے صدر اولمپئن قاسم ضیاءبھی ان ایکشن ہوگئے،انہوں نے ایشیا کپ کی تیاری کے تربیتی کیمپ میں دفاعی کھلاڑ یوں کو گر سکھائے،جبکہ فاروڈ سے گیند چھینتے ہوئے گر کر زخمی بھی ہوگئے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ کی تیاری کا تربیتی کیمپ منیجر کم چیف کوچ اختر رسول کی زیرنگرانی جاری ہے۔ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر دفاعی کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءبھی میدان میں آگئے،انہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں ڈیفنڈرز کو حریف فارورڈز کو گول کرنے سے روکنے کی ٹپس دیں جبکہ ایک فاورڈ سے ڈاج کھا کر گر گئے۔کپتان محمد عمران اور سنئیر پلئیر وسیم احمد نے صدر فیڈریشن کے ٹپس دینے کو سراہا اور کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے۔کھلاڑیوں نے سابق اولمپئینز کو بھی قاسم ضیاءکی طرح میدان میں آکر قومی کھیل کی خدمت کرنے کی تجویز دی۔
اولڈٹریفورڈاسٹیڈیم کو تحفظ دینے کی درخواست منظور کرلی گئی
(August 2, 2013)
مانچسٹر(پی پی آئی)برطانیہ کی ایک کونسل نے برطانوی فٹ بال کلب کے مداحوں کی تنظیم مانچسٹر یونائیٹڈ سپورٹرز ٹرسٹ کی درخواست منظور کر لی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کبھی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم کو بیچنے کی کوشش کی جائے تو اس کا تحفظ کیا جا سکے۔یہ سٹیڈیم 1910 سے مانچسٹر یونائیٹڈ کا گڑھ ہے اور اسے مقامی اثاثہ قرار دیا گیا ہے۔اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کبھی مستقبل میں سٹیڈیم کا مالک گلیزر خاندان اسے بیچنے کی کوشش کرے تو ٹرسٹ کو بولی میں حصہ لینے کا اختیار حاصل ہو گا۔کلب نے ٹریفورڈ کونسل سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور کہا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ قانون درست طریقے سے لاگو نہیں کیا گیا۔ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈنکن ڈریسڈو نے کہاہے کہ اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ مالکان کا فی الحال اولڈ ٹریفورڈ کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم اس فیصلے سے شائقین کے طویل مدت مفاد کا تحفظ ہو گا کیوں کہ کسی کو نہیں معلوم کہ مستقبل میں کیا ہو گا۔

