اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں آر اوز کو نئے لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عام انتخابات کیلئے نئے لیپ ٹاپ دینے کا جوفیصلہ کیا ہے، اس پر رائے عامہ کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالت اس قدر خراب ہے کہ ایک جانب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں تو دوسری جانب سرکاری ادارے شہ خرچیاں کرنے میں مگن ہیں۔
پی سی بی کا 23 ملازمین کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ
سچن ٹنڈولکر کاکیریئر کے سیکنڈ لاسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناکام پویلین واپسی
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :پاکستان نے بھارت کو4-5سے شکست دیدی
پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے
شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کارکردگی کو نالائق ترین قرار دیدیا
شہداد کوٹ : اہلسنت والجماعت کے کارکن کے قتل کا مقدمہ درج
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
پنجگور کا پاک ایران بارڈر آج سے باقاعدہ کھل جائے گا
پنجگور(پی پی آئی) پنجگور کا پاک ایران بارڈر 20 ستمبر سے باقاعدہ کھل جائے گا، 20 ستمبر کو جن گاڑیوں کی لسٹ جاری ہوگی وہ اپنی باری پرایران جاسکیں گی۔پی پی آئی کے مطابق ضلعی انتظامیہ دیگرمتعلقہ اداروں اسٹیک ہولڈرز سے ملکر عوام کو بارڈر پر روزگار کی ہر ممکن سہولت اور آسانیاں فراہم کرے گی۔
نجی شعبہ کے قرضوں میں کمی حکومتی قرضوں میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی)اسٹیٹ بینک کے شعبہ بینکاری کی ششماہی کارکردگی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023کی پہلی ششماہی میں نجی شعبہ کے قرضوں میں کمی آئی جبکہ حکومتی قرضوں میں اضافہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق ملک میں معاشی ماحول کی دشواری کا تسلسل جاری رہا۔ ملکی مالی حالات سخت ہو گئے جبکہ مہنگائی کی بلند سطح اور طویل بے یقینی کے سبب آپریٹنگ کاماحول دباومیں رہا۔
نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد کی حج انتظامات کے سلسلہ میں عمائدین سلطنت سعودیہ سے ملاقاتیں
ریاض (پی پی آئی) وفاقی نگراں وزیرمذہبی امور انیق احمد نے جو آئندہ حج پالیسی کی تیاریوں کے سلسلے میں حجاز مقدس کے دورے پر ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عیسیٰ سے ملاقات کی جس میں آئندہ حج کی تیاریوں، انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
تلاش کریں
خبریں

پی سی بی کا 23 ملازمین کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ
(November 7, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ بور نے سابق کرکٹر عبدالقادر سمیت23ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی۔پی سی بی کے نواسی ملازمین کے کنٹریکٹ 31اکتوبر 2013کو ختم ہو چکے تھے جن میں انتخاب عالم، عبدالقادر اور ہارون رشید جیسے سابق سابق کرکٹر کے نام شامل تھے۔ بورڈ نے66 ملازمین کے معاہدوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جب کہ عبدالقادر سمیت23 ملازمین کی چھٹی کر دی۔ عبدالقادر اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ لیجنڈری اسپنر عبدالقادر نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کاکیریئر کے سیکنڈ لاسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناکام پویلین واپسی
(November 7, 2013)
کولکتہ: بھارتی لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کیریئر کے سیکنڈ لاسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناکام پویلین لوٹ گئے۔ایڈن گارڈن میں جاری ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں میزبان بھارت کی پہلی اننگز جاری ہے جس میں بھارتی ٹیم ویسٹ انڈین ٹیم کے 234 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار ہوئی، شیکھر دھون ، وجے کمار اور پوجارا کے پویلین لوٹنے کے بعد عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ان کا بلا صرف چوبیس گیندیں ہی کھیل سکا۔ لٹل ماسٹر نے صرف دس رنز ہی بنائے تھے کہ شلنگفرڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی بدقسمتی کا شکار ہوئے۔ سچن ٹنڈولکر کو اپنے کیریر کا آخری اور 200 واں ٹیسٹ میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلنا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :پاکستان نے بھارت کو4-5سے شکست دیدی
(November 7, 2013)
کاکامیگھارا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی شاہینوں نے بھارتی سورماوں کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔جاپان کے شہرکاکا میگھارامیں جاری ہاکی ایونٹ میں پاکستان بطور دفاعی چیمپئن اپنی شاندار پرفارمنسسز دکھا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس اپنے چوتھے میچ میں ہمسایہ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اتریں۔ دونوں ٹیموں کے جارحانہ کھیل کے باعث میچ کا پہلا ہاف دو دو گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں قومی شاہینوں کی جانب سے شاندار پرفارمنسسز کا مظاہرہ ہوا جس میں قومی ٹیم کو روایتی حریف ٹیم کے خلاف چار کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی سمیٹی۔ ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستانی ٹیم نے فائنل میں بھی جگہ پکی کر لی ہے۔ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ کل میزبان جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل دس نومبر کو شیڈول ہے۔

پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے
(November 7, 2013)
سان فرانسسکو: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب عامر خان ٹریننگ کے لیے جم جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشے کی حالت میں ایک شخص نے ٹکر مار دی۔ عامر خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حادثے کے باعث ان کی کمر اور گردن میں چوٹیں آئیں۔ پولیس نے عامر خان کو ٹکر مارنے والے شخص کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا۔ حادثے کے باعث عامر خان کی گردن میں جھٹکا آ گیا اور انہوں نے اپنا ٹریننگ پروگرام ملتوی کر دیا۔ عامر خان کا مئی 2014ءمیں امریکی باکسر فلویڈ مے ویدر سے مقابلہ ہونا ہے جس کے لیے وہ ان دنوں سان فرانسسکو میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کارکردگی کو نالائق ترین قرار دیدیا
(November 7, 2013)
کراچی: سابق کرکٹرز شعیب اختر اور رمیز راجا نے ابوظہبی ون ڈے میں شکست کی تمام تر ذمہ داری بلے بازوں پر ڈال دی ۔ابوظہبی ون ڈے میں پاکستان کو 68 رنز سے شکست دی۔ شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کو نالائق ترین بیٹنگ قرار دیدیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ابوظہبی ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر انہیں شرم آرہی تھی، پاکستان کے پاس دنیا کی نالائق ترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔ سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نظام درست نہیں ہوگا، بیٹسمینوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی۔

شہداد کوٹ : اہلسنت والجماعت کے کارکن کے قتل کا مقدمہ درج
(November 7, 2013)
شہداد کوٹ: سشہداد کوٹ میں فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے مذہبی جماعت کے کارکن کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ دو روز قبل شہداد کوٹ میں دو مذہبی گروہوں میں مسلح تصادم میں جاں بحق ہونے اہلسنت والجماعت کے کارکن افضل کمبوہ کا مقدمہ امیر جان بروہی کی مدعیت میں سید ضمیرعلی شاہ م سید اکبر شاہ ،سردارعلی مگسی ، جعفع شاہ ،نیاز بھٹی ،بخش کھرل اور ممتاز سومرو سمیت پندرہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیاگیا ،جبکہ جمعرات کو افضل کمبوہ کے قتل کے خلاف اہلسنت والجما عت کی اپیل پر شہداد کوٹ میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی ۔