اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے حالیہ پیٹرول کرائسسز کے باعث فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں سیاح گلگت اور اسکردو میں پھنس کے رہ گئے ہیں ان میں پاکستانی سیاحوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آئے ہوئے سیاح بھی شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آئے سیاحوں کی انٹرنیشنل ریٹرن فلائٹس یعنی واپسی کا شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔جس وزیرمملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے نوٹس لے کر فوری کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیااور اس مسئلے کے فوری حل کی ہدایت کردی، اس قسم کے مسائل سے خاص طور پہ ٹورازم انڈسٹری بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ پی آئی اے حکام کی جانب سے وزیر مملکت وصی شاہ کو یقین دلایا گیا کہ اگلے چند دنوں میں خصوصاً اس سیکٹر پر معمول کی فلائٹس کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ہومیوپیتھی کو فعال بنایا جائے: ڈاکٹر جاوید شاہ
آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہو گا
مارکس نارتھ” شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر” منتخب
انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریز کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بنگلہ دیش کی وکٹ پر اسپنرز اہم کر دار اداکریںگے : سنیل نرائن
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان میں اعتماد صرف نوازشریف پر کیا جا سکتا ہے: جاوید لطیف
اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، لوگوں میں جو فاصلے پیدا کر دیئے گئے انہیں نواز شریف ہی ختم کر سکتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ماضی میں نون لیگ کی قیادت کو جھوٹے کیسز میں پابند سلاسل کیا گیا، نوازشریف کو نا اہل کر کے پاکستان کی معیشت کو ڈبو دیا گیا، کیا قائد ن لیگ کا پاناما میں ذکر تھا، ہماری پارٹی کے خلاف مہم پر اربوں روپے خرچ کئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کچھ دانشور اور تجزیہ نگار ایسا بیانیہ اور ماحول بنا رہے ہیں جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جا رہی ہے، قوم کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر قوم بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور ڈاکو ہیں، کیا ہمارے ساتھ ناانصافی کو تمام غیر جانبدار تجزیہ نگار اور دانشور تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین جسے چور ڈاکو کہتے تھے وہ بھی کہہ رہے انصاف نہیں ہو رہا، انصاف ہر وقت فاسٹ ٹریک پر ہونا چاہیے، ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں، آج پاکستان کے اندر دو طرح کے طبقوں کو سہولت دی جارہی ہے، ایک عالمی قوت کے اعلیٰ کار ہیں جن کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ باوقار ریاست کے طور پر نواز شریف ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں، اداروں سے گزارش ہے کہ خدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں، ووٹ کو عزت دیں، جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں، قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے، جتنا جلدی ہو جن کا مینڈیٹ ہے انہیں آنے دیا جائے۔
پرویز الہیٰ کی انٹی کرپشن کیس میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست
لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی انٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق پرویز الہیٰ کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی، جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ پرویز الہیٰ نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت واپس لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ہومیوپیتھی کو فعال بنایا جائے: ڈاکٹر جاوید شاہ
کراچی: پاکستان ہومیوپیتھک فزیشنز سوسائٹی کے چیئرمین اورنیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی پاکستان کے سابق قائم مقام صدر ڈاکٹر جاوید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں بیچلر آف ہومیو پیتھک میڈیسن سسٹم کی فیکلٹی کو جلد فعال کیا جائے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ان کی کاوشوں کے نتیجے اور ہائیر ایجوکیشن کی منظوری سے چند سال قبل وفاقی اردو یونیورسٹی میں بیچلر آف ہومیو پیتھک میڈیسن سسٹم کی فیکلٹی قائم کی گئی تھی جو اب تک فعال نہیں ہو سکی۔ انھوں نے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث اسے ترقی نہیں مل پائی اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو ملک بھر خصوصا سندھ، بلوچستان اور سرحد میں ملازمتوں کے حصول میں بھی کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر جاوید شاہ نے کہا کہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی تعلیم کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں اس فیکلٹی کے فعال ہونے کے بعد معیاری ہومیو ڈاکٹرز پیدا ہوں گے جو لوگوں کو سستا علاج فراہم کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھرمیں ڈیڑھ لاکھ ہومیو ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں اور اگر حکومت تھوڑی دلچسپی لے تو یہ شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید شاہ نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو فروغ دیں اور چاروں صوبوں کی تمام یونیورسٹیز کو ہدایات دیں کہ وہ ہائیر ایجوکیشن کے منظور شدہ بیچلر پروگرام شروع کریں تاکہ غریب مریضوںکو سستا علاج فراہم ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ہومیو پیتھک فارما انڈسٹری کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے پاکستان خطیر زرمبادلہ بھی کما سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی پودوں پر بھی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے۔

آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہو گا
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ کا افتتاحی میچ 16اپریل کو دفاعی چمپیئن ممبئی انڈینز اور کلکتہ نائٹ رائیڈر ز کے درمیان ابو ظہبی میں ہوگا۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی بیس میچز متحدہ عرب امارات کے تین شہروں ابوظہبی ، شارجہ اور دوبئی میں کھیلے جائیں گے ۔ بیسوں میچز ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم ، شارجہ سی اے اسٹیڈیم اور دوبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مارکس نارتھ” شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر” منتخب
کینبرا: آسٹریلوی بیٹسمین مارکس نارتھ کو شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی ڈومیسٹک کر کٹ کے پچھلے سیزن میں مغربی آسٹریلیا کی ٹیم سے باہر کیے جانے کے بعد نارتھ نے شاندار کم بیک کر تے ہوئے بہترین کارکر دگی دکھائی جس پر انھیں دارالحکومت کینبرا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شیفلڈ شیلڈ کرکٹر آف دی ائرکا ایوارڑ دیا گیا۔ کرکٹر آف ائر کے لیے ان کے مقابلے میں جیمس ہوپز اور ریان کارٹر جبکہ نوجوان بیٹسمین ٹریوس ہیڈ شامل تھے ، نارتھ کو مجموعی طور پر 19ووٹ ملے جبکہ ہوپز اور ریان کارٹر کو 16اور ٹریوس ہیڈ کو 15ووٹ ملے۔گذشتہ سیزن میں سابق آسٹریلوی کپتا ن رکی پونٹنگ کے بعد نارتھ نے مسلسل دوسری بار یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔2012-13کے سیزن میں15.41کی اوسط سے مایوس کن کارکردگی دکھانے پر ٹیم سے باہر کر دیا گیاتھا تاہم کم بیک کرتے ہوئے رواں سیزن میں شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں انھوں 68کی اوسط سے 884رنز بناکر ٹاپ اسکورربننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سیزن میں انھوںنے ابتدائی چار میچوں میںاوپننگ کر تے ہوئے مسلسل تین سنچریا ں بناکر مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،تاہم نارتھ کو اس سیزن کے دوران بھا ئی کی ٹریفک حادثے میں موت نے کچھ عرصے کے لیے کر کٹ کے میدان سے باہر کر دیا ۔نارتھ کو اپنی ٹیم کا کپتان جبکہ ایڈم ووگس کو ان کا نائب مقرر کر دیا گیا تھا ۔یاد رہے شیفلڈ شیلڈمیں مغربی آسٹریلیا نے 1998-99سے اب تک کسی بھی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی ، اس سال ان کی کامیابیوں کو انھی پانچ کھلاڑیوں کا موجب قرار دیاجارہا ہے جنھیں شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر کے لیئے منتخب کیا گیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریز کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم
کراچی: انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریزکے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں ختم ہوگیا، کھلاڑی اور آفیشلز عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوروزہ تربیتی کیمپ کمانڈنٹ کوچ صبیح اظہرکی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیاجس میں کھلاڑی پر جوش دکھائی دیئے۔ کوچ صبیح اظہرکا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے بڑی محنت کی ہے انھیں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ کپتان میجرحسنین عالم کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور وہ ایک بار پھرسیریزجیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ڈس ایبل کرکٹ سیریز 21 مارچ سے دبئی میں کھیلی جائے گی۔ دس روزہ دورے میں قومی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی
فتح اللہ: نیوزی لینڈ کوآسٹریلیا کے خلاف دوسرے وارم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے ہرادیا ۔ آسٹریلیا نے ٹا س جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 200رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیوی اوپنرزنے ابتدائی 8اوورز میں 113رنز بنا ڈالے ، فنچ 22گیندوں پر 47رنز بناکر ریٹائر آﺅٹ ہو گئے ،جبکہ وارنر 26گیندوں پر65رنز بنا کر ریٹائر آﺅٹ ہوگئے۔جواب میں نیوزی لینڈ نے بھی شاندار آغاز کیا ، نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل نے 34گیندوں پر 62اور میک کولم نے 18گیندوں پر 37رنز بناکر نیوزی لینڈ کو فتح کے قریب پہنچا دیا لیکن میچ کے اختتامی لمحات میں مسلسل تین وکٹیں گرنے سے نیوزی لینڈ تین رنز سے ہار گیا۔نیوزی لینڈ نو وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ نیوزی لینڈ بغیر کوئی وارم اپ میچ جیتے ورلڈ کے مین راﺅنڈ میں داخل ہو جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بنگلہ دیش کی وکٹ پر اسپنرز اہم کر دار اداکریںگے : سنیل نرائن
فتح اللہ: ویسٹ انڈیز کے اسپن باﺅلر سنیل نرائن کا کہنا ہے کہ اسپنر ز ویسٹ انڈیز کو اپنے ٹائٹل کے دفاع میں اہم کر دار ادا کریں گے ،بنگلہ دیش کی وکٹ اسپنرز کے لیے روایتی انداز میں مدد گار ثا بت ہوگی۔ سنیل نرائن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میںاسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا لیکن مجموعی طور پر پوری ٹیم کی محنت رنگ لائے گی ۔میرے خیا ل میں ہما رے تما م کھلاڑی ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار ہیں، ہماری ٹیم متوازن ہے اور ہم اپنی پوری محنت بروئے کار لائےں گے، نرائن نے کہا کہ سیموئل ، بدری اور کرشمار ، سنٹوکے کا بہت اچھا کمبی نیشن ہے ۔ میرے خیال یہ ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کے شروع میںاپنی بولنگ کے ذریعے آسان بنا دیتے ہیں، بعد میرے لیے بولنگ میں آسانی رہتی ہے۔ سنیل نرائن ٹی ٹوئنٹی کے سر فہرست 20کھلاڑیو میں شامل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنیل نرائن نے 7میچوں میں 9کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا جس میں سری لنکا کے خلاف فائنل میں 9رنز کے عوض تین وکٹیں بھی شامل ہیں۔نرائن نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز کی شاندار کار کردگی اور کھلاڑیوں کی بہترین فارم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے معاون ثابت ہوگی، انھوںنے کہا کہ ایک مشکل گروپ میں بہترین کارکردگی دکھانے سے ٹائٹل کا دفاع ممکن ہو سکے گا، ہمارے گروپ میں خطرنا ک ٹیمیں ہیںلیکن اگر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تو کچھ بھی ممکن ہے۔ ٹورنامنٹ میں شامل ہر ٹیم کے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز موجود ہیں جو کرکٹ گیم کے لیے اچھا شگون ہے۔ہماری ٹیم میں تجربے کار کھلاڑی موجود ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ ہمیں جیت کے لیے کیا کر نا ہے ، ہم گراﺅنڈ میں جاکر بنیادی اصولو ں کے مطابق کھیلےں گے تو ہم سر فہرست ہوں گے ۔
