اسلام آباد(پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے، جماعت اسلامی کا آبپارہ چوک میں احتجاج، کارکنوں کا پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ، پولیس نے جوابی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے سرینگر ہائی وے خالی کرا لیا۔جماعت اسلامی کے کارکنان نے میاں محمد اسلم کی قیادت میں کشمیر ہائی وے پر دھرنا دیا، سیکڑوں کارکنوں نے ٹائر جلا کر کشمیر ہائی وے بلاک کر دیا، میاں محمد اسلم نے امیر جماعت اسلامی سمیت دیگر کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر سجاد احمد عباسی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کل ہر صورت غزہ مارچ ہو گآ۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت، انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سری نگر ہائی وے پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی، اجازت نہ ملنے پر انتطامیہ کی طرف سے استقبالیہ کیمپ کو ہٹا دیا گیا، جس پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔پولیس نے مظاہرہ کرنے والے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی اور سری نگر ہائی وے کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
شاہد آفریدی سو فی صد فٹ نہیں ، میچ کے لیے پرجوش ہیں: محمد حفیظ
آئی پی ایل اسکینڈل : میاپن اور وندو داراسنگھ کے خلاف گھیرا تنگ
بنگلہ دیش میں آسٹریلوی کر کٹ ٹیم کی سیکورٹی انتہائی سخت
اینٹی نارکوٹکس فورس نے 22کلو گرام ہیروئن بر آمد کر لی
فنکشنل لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری فارغ
حر فورس تھر میں متاثرین کے لیے امدادی سر گرمیوں میں حصہ لے گی: مسلم لیگ فنکشنل
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
لاہور سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5 دہشتگرد گرفتار
لاہور(پی پی آئی)سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5 دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کی شناخت آغا، نعمان، عطاالرحمان، اسامہ، شاہنواز، سیفان، صفدر، عبدالحق اور قاسم افغانی کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،
بلڈنگ مٹیریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے تعمیراتی کام متاثر
کراچی (پی پی آئی)ملک میں حالیہ مہنگائی کے پیش نظر ہر بلڈنگ میٹریل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے،سیمنٹ،سریا،بجری اور اینٹوں کی قیمتں آسمان کو چھو رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بلڈنگ مٹیریل مہنگانے ہونے کی وجہ سے شہریوں نے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں،ملک میں سیمنٹ کی بوری 1200روپے، سریا 270روپے فی کلو، اینٹ فی ہزار 15000روپے، بجری 125فی فٹ ریت کا ٹرالا 18000روپے کا ہو چکا ہے۔مٹیریل مہنگا ہونے کے بعد تعمیراتی کام بند ہونے کی وجہ سے مزدور طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے۔بڑھتی مہنگائی اور بلڈنگ مٹیریل مہنگانے ہونے باعث مستریوں نے اپنی اجرت میں بھی اضافہ کردیا۔
آف شور اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کے 19 ارب 20 کروڑ ڈالرز موجود
اسلام آباد (پی پی آئی)ٹیکس چوری کے حوالے سے جاری ”گلوبل ٹیکس کمیشن رپورٹ“ میں کہا گیا ہے کہ آف شور اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کے 19 ارب 20 کروڑ ڈالرز موجود ہیں، اس میں آدھی سے زیادہ رقم سے دبئی میں رئیل اسٹیٹ کے اندر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ پانامہ لیکس کے بعد پاکستانیوں نے بھاری رقم سوئس بینک سے منتقل کی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ماہر مالیاتی امور ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا ہے کہ بینفیشل آف شور کا قانون پاکستان میں بھی نافذ کیا گیا کہ اگر آپ کا باہر کسی بھی کمپنی میں کوئی بینیفیشل انٹرسٹ ہے چاہے وہ ٹرسٹ کی شکل میں ہو یا آف شور کمپنی کی صورت میں تو آپ اس کو ڈیکلئر کردیں، اس کی حد رکھی گئی تھی کہ 10 فیصد بھی آپ کا انٹرسٹ ہے تو آپ کو اسے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور انکم ٹیکس کے ریٹرن میں ڈیکلئر کرنا ہو گا۔ایک انٹرویو میں اکرام الحق نے کہا کہ چونکہ ”گلوبل ٹیکس کمیشن رپورٹ“پرانی ہے اسلئے اس میں بیان کردہ اعداد کم ہیں، یہ بہت زیادہ ہو سکتے ہیں، پاکستانیوں کی صرف ڈیکلئیرڈ رقم ہی اس سے زیادہ ہے۔ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا کہ ہمیں ابھی ورجن آئی لینڈ کے بارے میں تو پتہ بھی نہیں، کیونکہ یکم جنوری 2024 سے دنیا میں ایک نیا قانون نافذ ہوگا جس میں ان ٹیکس ہیونز کا ڈیٹا ملنے کا امکان ہے۔ پانامہ لیکس میں جن 475 لوگوں کے نام آئے تھے انہوں نے 2018-19 میں ایمنسٹیز کے ذریعے سب وائٹ کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے بہت بڑی کھلبلی مچے گی، جنوری میں پانامہ سے بہت بڑا اسکینڈل آنے کو تیار ہے۔
تلاش کریں
خبریں

شاہد آفریدی سو فی صد فٹ نہیں ، میچ کے لیے پرجوش ہیں: محمد حفیظ
ڈھاکا: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ شاید آفریدی سو فی صد فٹ نہیں ہیں لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں۔ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شاید آفریدی سوفیصد فٹ نہیں ہیں لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ آل راونڈرز کی کارکردگی بہتر ہے۔ایونٹ میں فاسٹ بولرز اہم ہوں گے۔دوسری جانب بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پاکستان ٹی 20 میچز میں بھارت سے ایک بار بھی نہیں جیت سکا ، یہ ایک نیا میچ ہے اس میں بھرپور کارکردگی دکھانی ہو گی۔

آئی پی ایل اسکینڈل : میاپن اور وندو داراسنگھ کے خلاف گھیرا تنگ
ممبئی: کرکٹ بگ تھری کے روح رواں سری نواسن کے داماد کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، آئی پی ایل اسکینڈل کی فرانزک رپورٹ میں گروناتھ میاپن کی آواز کی تصدیق ہوگئی۔آئی پی ایل 2013ءسیزن میں چنائے سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے میچ کے علاوہ دیگر مقابلوں میں ممکنہ فکسنگ سے متعلق مختلف ایجنسیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے کے باوجود گروناتھ میاپن سمیت بیشتر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں، کرائم برانچ کی فراہم کردہ ٹیلی فونک گفتگو کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد گروناتھ میاپن اور وندو دارا سنگھ کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔گروناتھ میاپن کی آواز کو اصلی قرار دیدے دی گئی ہے ،جس میں میا پن نے وندو دارا سنگھ سمیت کئی افراد کو چنائے سپر کنگز سے متعلق اہم معلومات دیں۔ممبئی کرائم برانچ کے ترجمان کے مطابق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد اب تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوجائے گا جس میں بہت سے سنسنی خیز انکشافات کے سامنے آنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

بنگلہ دیش میں آسٹریلوی کر کٹ ٹیم کی سیکورٹی انتہائی سخت
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھا کا میں واقع آسٹریلیوی کر کٹ ٹیم کے ہوٹل کو بھاری سیکورٹی حصار میں دیا گیا ۔ ٹی ٹوئنٹئی ورلڈ کپ کی انتظامیہ بنگلہ دیش میں جا ری مخدوش حالات اور دہشت گردکے واقعات پر کوئی رسک لینے کے لیے تیار نہیں ہے جہاں پر پوری دنیا کے مشہور کھلاڑی ایک ہی جگہ جمع ہیں ، ڈھاکا میں وقع ہوٹل جس میں آسٹریلیا کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ کی ٹیمیں قیام پذیر ہیں کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرا ہوا ہے ، جس میں مقامی پولیس ، فوجی اہلکار، اور سیکورٹی آفیسرز شامل ہیں۔ ہوٹل کے تمام گیارہ فلور زمیں سیکورٹی کے فوری حصول کے لیے پولیس اسٹیشن قائم کر دیے گیے ہیں، ہوٹل میں آنے والی گاڑیوںکی چیکنگ بھی سخت کی گئی ہے جہاں بمب ڈسپوزل اہلکار موجود ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وہ بنگلہ دیش میں جنوری میں منعقد ہوئے عام انتخابات کے بعد جاری حالات اور دہشت گردی کی لہر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے 22کلو گرام ہیروئن بر آمد کر لی
کراچی: اینٹی نار کوٹکس فورس سندھ نے دو مختلف کارروائیوںمیں 22کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے احمد شہید چوک کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی 20کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی اورایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیاجبکہدوسری کاروائی خفیہ اطلاع پر TCS آفس پر کی گئی جہاں ایک خفیہ پارسل ANF کے عملہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ پارسل کو چیک کرنے پر اس میں سے اعلیٰ کوالٹی کی 2.200 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی جو کہ بہت مہارت کے ساتھ گتے کی پلیٹوں میںچھپا کربرطانیہ سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔دونوں کارروائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

فنکشنل لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری فارغ
کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے ندیم مرزا اور زبیر میمن کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری کے عہدوں سے بر طرف کردیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)کے چیف میڈیا کوآرڈینٹرکامران ٹیسوری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گےا جس کے مطابق ندیم مرزا اور زبیر میمن کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری کے عہدوں سے بر طرف کردیا ہے۔ان عہدوںپر نئے آنے والوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

حر فورس تھر میں متاثرین کے لیے امدادی سر گرمیوں میں حصہ لے گی: مسلم لیگ فنکشنل
کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل نواب راشدعلی خان نے کہا ہے کہ حر فورس تھر میں فوج کے شانہ بشانہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں میں حصہ لے گی ،تھر کی عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،تھر میں بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،اس کی جوڈیشل انکوئری کرائی جائے۔ فنکشنل ہاﺅس کراچی میں پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)کے چیف میڈیا کوآرڈینٹرکامران ٹیسوری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نواب راشد علی خان نے کہا ہے کہ پیر صاحب پگارا نے حر فورس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھر میں امدادی سرگرمیوں میں فوج کے شانہ بشانہ کام کریں اور تھر کی عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہا نہ چھوڑیں ۔انھوں نے کہا کہ کیونکہ تھر میں پیر صاحب پگارا کے مریدوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت تھر متاثرین کی بھر پور مدد کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی از سرنو تنظیم سازی کی جا رہی ہے اور جہاں جہاں بھی عہدیداران کی نشستےں خالی ہیں انھیں تےن ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں پیر زادہ یاسر سائیں ،جام مدد علی، نصرت سحر عباسی ،کامران ٹےسوری اور دیگر بھی موجود تھے۔
