کراچی (پی پی آئی)نگراں صوبائی وزیر معدنیات و ذخائر میر خدا بخش مری نے کہا ہے کہ صرف سندھ کی سرزمین پر پچاس ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے سلیکا سینڈ سمیت معدنی ذخائرموجود ہیں جبکہ ملک محض ایک ٹریلین ڈالر کے لیے ترس رہا ہے۔یہ بات انہوں نے محکمہ معدنیات و ذخائر ڈویلپمنٹ اور داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔میر خدا بخش مری نے کہا کہ پہلی بار بائیولوجیکل مشینوں کے استعمال، ڈیٹا شئیرنگ اور ریسرچ کے ذریعے سے ان ذخائر سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔صوبائی وزیر برائے معدنیات کا کہنا تھا کہ ماضی میں محکمے، جامعات اور متعلقہ ذمہ داران کی غلطیوں سے اس محکمے میں بہتر کام نہ ہوسکا، دنیا کے مختلف ممالک کی جی ڈی پی ان کی معدنیات پر منحصر ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری لائی جائے۔۔نگراں صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف اداروں کو شکایتی خط لکھا ہے، محکمہ کا سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے اور مانیٹرنگ کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی
میری کارکردگی اتنی بری بھی نہیں کہ تنقید کی جائے:محمد حفیظ
معذوروں کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ کا نعقاد
کرکٹر فواداحمد کو” مسلم اسپورٹس مین آف دی ائیر“کے ایوارڈ سے نوازا گیا
20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا6دسمبر سے آغاز
لندن :کیٹ مڈلٹن کھیلوں کے فروغ کے لیے میدان میں آ گئیں
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ٹکٹ چیکرپنک بس کی یونیفارم کیخلاف خواتین وکلا کا ہائیکورٹ سے رجوع
کراچی (پی پی آئی)پنک بس کی ٹکٹ چیکر کے یونیفارم کیخلاف خواتین وکلا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور کہا ٹکٹ چیکر کا یونیفارم حیرت انگیز طور پر خواتین وکلا کی یونیفارم سے ملتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پنک بس کی ٹکٹ چیکر کے یونیفارم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ درخواست دائر کردی گئی، درخواست خواتین وکلا کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں سندھ حکومت،سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر پنک بس سروس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کا خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کرناقابل تعریف ہے لیکن ٹکٹ چیکر کا یونیفارم حیرت انگیز طور پر خواتین وکلاکی یونیفارم سے ملتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنک بس کی ٹکٹ چیکر کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔
سیاست میں حصہ لینے کی نیت سے کراچی آئی ہوں، ریحام خان
کراچی (پی پی آئی)کسی سیاسی جماعت میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کرتی ہے تو میں اسے جوائن کرنے کا ضرور سوچوں گی۔پی پی آئی کے مطابق سیاسی جماعت بنانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’سیاسی جماعت بنانے کے لیے میرے پاس کوئی لابی ہے اور نہ ذریعہ ہے، لیکن میرے خیال میں موجودہ سیاسی جماعتوں کے پاس خواتین کو (مجھے بھی) موقع دینے کا آپشن ہونا چاہیے جو نہیں ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’کراچی میں اسی نیت سے آئی ہوں کہ سیاست کا حصہ بنوں، کیونکہ ہر چیز میں سیاست ہے، پاکستان میں بڑی سیاسی جماعتوں کے اندر خواتین کو بہت محدود مواقع دیے گئے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ ’اگر مجھے کسی سیاسی جماعت میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کرتی ہے تو میں اسے جوائن کرنے کا ضرور سوچوں گی۔‘
قاسم آباد کے گھر سے ماں اور 15ماہ کی بچی کی گولی لگی لاش برآمد
حیدرآباد(پی پی آئی) قاسم آباد مین روڈ پر واقع قائم پلازہ کے فلیٹ سے جمعہ کی صبح 27سالہ ریشم چانڈیو زوجہ عبدالفتاح چانڈیو اور 15ماہ کی بچی عمارہ کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق قاسم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ریشم نے شوہر عبدالفتاح چانڈیو سے ناراضگی سے تنگ آکر پہلے اپنے 15ماں کے بچے کو گولی مار کر قتل کیا پھر پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادی گئی ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

میری کارکردگی اتنی بری بھی نہیں کہ تنقید کی جائے:محمد حفیظ
لاہور: دورہ جنوبی افریقہ سے واپسی پرمحمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ایک دو میچزمیں خراب کارکردگی پر تنقید کرنا درست نہیں ،عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبرپرہوں ،کارکردگی اتنی بری بھی نہیں ہے۔ دورہ جنوبی افریقہ کے بعد لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کی پرفارمنس بہتر رہی۔ وہ پروٹیز کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پرقوم کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایک سوال پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبرپرہیں۔ انکی پرفارمنس اتنی بری بھی نہیں،ایک دو میچز میں خراب پرفارمنس پر تنقید کرنا درست نہیں ہے۔ ایک صحافی نے قوم کو خوش کرنے کیلئے محمد حفیظ کو شادی کا مشورہ ہی دے ڈالا جس پر حفیظ کے چہرے کا رنگ اڑ گیا۔

معذوروں کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ کا نعقاد
کراچی: معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے آج (منگل ) وہیل چیئر کرکٹ میچ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ وہیل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن الیون کی قیادت محمد ذیشان کریں گے جبکہ اصغر علی شاہ الیون کی قیادت کے فرائض محمد ایوب انجام دیں گے ۔کھلاڑیوں میں سید اعجاز احمد ،محمد بشیر ،شکیل میمن ،ابراہیم ،رضوان ،وسیم ،فرحان ،محمد عابد،محمد عرفان ،صدام ،ندیم چاندنی ،عرفان سلیمان ،ندیم اور سعید شامل ہیں ۔ اصغر علی شاہ الیون ٹیم کے منیجر کوچ اکرام اللہ جبکہ وہیل چیئر ایسوسی ایشن ٹیم کے منیجر کوچ میر نشاط احمد اور کوچ خالد حمید ہوں گے۔

کرکٹر فواداحمد کو” مسلم اسپورٹس مین آف دی ائیر“کے ایوارڈ سے نوازا گیا
سڈنی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواداحمد کو” مسلم اسپورٹس مین آف دی ائیر“کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ مشن ہوپ نامی تنظیم کی جانب سے سڈنی کے شہر میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مذکورہ تنظیم ہر سال مسلم کمیونٹی کی جانب سے آسٹریلیا کے لئے بہترین کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے ۔ فواد احمد نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم میں شمولیت کرکے ایک روزہ اور ٹی 20فارمیٹ کے میچوں میں حصہ لیا ہے ۔ فواد احمد نے تین ایک روزہ میچوں میں تین وکٹیں جبکہ دو ٹی 20میچوں میں بھی تین وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا6دسمبر سے آغاز
رحیم یار خان : 20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز چھ دسمبر سے رحیم یار خان میں ہوگا ۔ سالانہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ان ٹیموں میں پی اے ایف ،واپڈا ،گوجرہ ،خیبر پختونخواہ ،پولیس ،رحیم یار خان ،اسٹیل مل ،بہاولپور،وہاڑی ،اوکاڑہ ،حیدرآباد اور پی ٹی وی کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ 13دسمبر کو صادق آباد میںکھیلا جائے گا ۔ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالستار سندھو کے مطابق افتتاحی تقریب میں قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے واپڈا کے چیئرمین سردار محمد ارشد خان مہمان خصوصی ہوں گے ۔

لندن :کیٹ مڈلٹن کھیلوں کے فروغ کے لیے میدان میں آ گئیں
لندن: ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کھیلوں کے فروغ کے لیے میدان میں آ گئیں۔ کیٹ مڈلٹن نے سپورٹس چیرٹی ایواڈ میں خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مستقبل میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں برطانیہ کی سولہ سالہ شوٹر ایمبر ہل کو اعزازی انعام سے نوازا گیا۔ برطانوی شوٹر اولمپک گیمز 2016 میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے
نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے۔جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 18 رکنی وفد دو دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گا،ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز چھ دسمبر سے بھارت میں ہو گا۔