لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کلمہ چوک میں کنٹینر کو آگ لگانے کے کیس میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے پر محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔پی پی آئی کے مطابق کنٹینر کو آگ لگانے کے کیس میں پولیس نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تھر پارکر کے بعد میرپور خاص میں بچوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے
جنوبی افریقا سست ، آسٹریلیا پر جوش ٹیم ہے : ڈیرن لہمن
اچھا کھیل نہیں، تماشائیوں کی بڑی تعداد ہی مضبوط ٹیم کی نشانی ہے: تحقیق
گرایم اسمتھ ٹیسٹ کر کٹ کے سب سے بہترین کپتان ہیں: گیری کرسٹن
نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی کی رونمائی
انگلش بیٹسمین جوئے روٹ کی ورلڈ کپ میں شر کت مشکو ک
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی آئی اے طیارہ کا ملتان ایئرپورٹ پر7واں ٹائر پھٹ گیا، طیارہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ
ملتان (پی پی آئی)قومی ایئر لائن کا جدہ سے ملتان پہنچنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے کا ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا اور واقعے کے فوری بعد طیارہ ملتان ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق بوئنگ 777 طیارے کے ساتویں ٹائر کو نقصان پہنچا اب طیارے کا ٹائر لاہور سے ملتان پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے باعث مدینہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ٹائر تبدیل کرنے کے بعد پرواز کو مدینہ روانہ کیا جائے گا۔
نواز شریف کی واپسی پاکستان میں خوشحالی اور روزگار کی نوید ہے: خرم دستگیر
گوجرانوالہ (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم نہ تو بکے اور نہ ہی جھکے ہیں بلکہ ہم ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مسلم لیگ ن اور نواز شریف پر مشکل وقت آیا تو آپ نے ساتھ دیا۔ ہمارے کاروبار تباہ کیے اور ہم پر بے پناہ پرچے کیے گئے۔ جب مسلم لیگ ن پر مشکلیں آئیں تو ہم روئے نہیں کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو بکے اور نہ جھکے ہیں بلکہ ہم ڈٹ کر کھڑے رہے اور اگر پاکستان سے نواز شریف کے کام نکال دیں تو ملک میں پیچھے کھنڈر بچتا ہے۔ گوادر سے حنجراب تک موٹروے اور بندر گاہیں نکال دیں تو کھنڈر بچتا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں پر حملے کیے گئے تب بھی ہم نہیں جھکے اور پاکستان کو بچانے کی تحریک شروع ہوتی ہے تو گوجرانوالہ سے ہوتی ہے۔ اب پاکستان کے اچھے دن واپس آ رہے ہیں کیوں کہ نواز شریف آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 کا انتخاب چوری کیا گیا تھا لیکن نواز شریف کی واپسی پاکستان میں خوشحالی اور روزگار کی نویدہے۔ جو پاکستان کو جلانے والے تھے وہ خود اپنے انجام کو پہنچے ہیں۔
پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی حمایت کردی
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے 2034 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے ارادے کے اعلان کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے سعودی بھائی اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوں اور یقین رکھتے ہیں کہ سعودی عرب ایک یادگار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
تلاش کریں
خبریں

تھر پارکر کے بعد میرپور خاص میں بچوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے
(March 10, 2014)
میرپورخاص: تھر پا رکر کے بعد میر پو ر خاص میں بھی بچوں میں وبائی امراض پھو ٹ پڑے، مختلف امراض میں مبتلا 50 سے زائد بچوں کو سول اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھر پا ر کر کے بعد میر پو ر خاص ڈسٹر کٹ کے بچوں میں بھی وبائی امراض پھو ٹ پڑے، سول اسپتال میں اےک سال سے پانچ سال تک کی عمر کے 50 بچوں کو ایک ہی روز میں داخل کردےا گیا سول اسپتال میں داخل کئے جانے والے بچوں میں سانس ،نمونےا ،ڈائرےا سمےت دےگر بےمارےوں میں مبتلا بچوں کی اےک بڑی تعداد موجو د ہے ۔میرپورخاص سول اسپتال میں انتظامات کے فقدان کے سبب ایک ایک بیڈ پر چار چار بچوں کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ دواﺅںکی قلت اور سانس کے مر ض میں مبتلا بچوں کو انکیوبیٹر مشےن میں رکھنے کی سہولےات بھی موجو د نہےں ہے جبکہ اسپتال میں داخل بچوں میں تھر پا ر کر اور عمرکو ٹ سے آنے والے بچے بھی شامل ہےں جنھےں تھر پا ر کر اور عمرکو ٹ کے اسپتالو ں میںعلاج کی سہولےا ت فراہم نہ ہونے کے باعث سول اسپتال میر پو ر خاص میں داخل کیا گیا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سول اسپتال میں بچوں کے علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہاں کے بچوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے ۔

جنوبی افریقا سست ، آسٹریلیا پر جوش ٹیم ہے : ڈیرن لہمن
(March 7, 2014)
جو ہانسبرگ: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لہمن نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی کھلاڑی بہت سست ہیں ۔ ڈیرن لہمن کا کہنا تھاکہ ہمارے کھلاڑی ہار کے خوف سے بالا تر ہو کر لھیلتے ہیںجبکہ افریقی ٹیم ہار کے خوف سے باہر نہیں آ سکی جس کا نتیجہ انھیںسیریز میں ناکا می کی صورت میں اٹھا نا پڑا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آخری میچ میں جنوبی افریقی ٹیم دو رنز پر اوور کی اوسط سے اسکو ر کر رہی تھی جبکہ ان کے سامنے 511رنز کا پہاڑ کھڑا تھا لیکن وہ میچ کو ڈرا کر نے کے لیے کھیل رہے تھے ۔لہمن نے کہا کہ کر کٹ میں جارہانہ پن آسٹریلوی کلچر کا حصہ جس کے باعث تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد گراﺅنڈ کا رخ کرتی ہے، ہمارے کھلاڑی ہار سے نہیں ڈرتے بلکہ صحیح معنوں میں اچھی کر کٹ کے ذریعے لو گوں کو تفریح فراہم کر تے ہیں۔ لہمن نے کہا کہ ہم ٹیسٹ سیریز کو کرکٹ برانڈ کے طور پر کھیل رہے تھے اور جس انداز سے ہم کھیل رہے تھے اس کا نتیجہ جیت ہی تھا، ا ن کا کہنا تھا کہ یہ ہر ٹیم کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ آسان اور سست وکٹ پر کھیلنا چاہےں اور میچ کو مزید سست بنادیں۔

اچھا کھیل نہیں، تماشائیوں کی بڑی تعداد ہی مضبوط ٹیم کی نشانی ہے: تحقیق
(March 7, 2014)
لندن (پی پی آئی )برطانوی جامعہ کی ایک نئی تحقیق کے مطابق کر کٹ میںشاندار کھیل کے بجائے گراﺅنڈ میں موجودتماشائیوں کی تعداد ہی ٹیم کی مضبوطی کو ثا بت کرتی ہے۔ نئی تحقیق میںمضبوط ٹیم کی پرانی تعریف کو یکسر مسترد کر تے ہو ئے کہاگیا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو مضبوط اور بڑی ٹیم کہلانے کا تعلق اچھے کھیل سے نہیں ہے بلکہ تماشائیوں کی بڑی تعداد میں مو جو دگی ہی کسی بھی ٹیم کے لیے بڑی ہونے کی علامت ہے ۔ یونیورسٹی آف شیفل شیلڈ کے تعاون سے نو ٹنگھم یونیورسٹی بزنس اسکول کے محقیقین نے 1980سے 2012کے دوران انگلینڈ ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے چار سو میچوں کا تحقیقی تجزیہ کیا ۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ درجہ بندی کے لیے استعمال ہونے والے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے طریقہ کار کے مطابق ملک سے باہر میچ کھیلنے والی ٹیم کو پانچ سو تماشائیوں کی موجو دگی پر دس اضافی پوائینٹس دیے جاتے ہیں جبکہ ہوم گراﺅنڈ میں کھیلنے والی ٹیم کو 1400تماشایو ں کی بنیاد پر دس اضافی پوائینٹس دیے جاتے ہیں۔ اس تحقیق کے ایک تجزیہ کا ر کا کہنا ہے کہ تماشائی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میچ میں دیکھنا چاہتے ہیں میچ کا نتیجہ جو بھی ہوجبکہ ہوم ٹیم کے لیے تماشائیوں کی دلچسپی بہت زیا دہ ہو جا تی ہے ۔دوسری جانب ملک سے باہر کھیلنے والی ٹیم کے تماشائی ا س وقت اچھے مقا بلے کی توقع رکھتے ہیںکہ جب ان کی پسندیدہ ٹیم ہار نے کی پو زیشن میں ہو ۔

گرایم اسمتھ ٹیسٹ کر کٹ کے سب سے بہترین کپتان ہیں: گیری کرسٹن
(March 7, 2014)
جو ہانسبرگ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی و کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ گرایم اسمتھ ٹیسٹ کر کٹ کے عظیم کپتان ہیں۔ گرایم اسمتھ کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ پر سابق کوچ کا کہنا تھاکہ اگر مجھے سے کوئی یہ سوال پوچھے کہ ٹیسٹ کر کٹ میں سب سے اچھا کپتان کو ن ہے تو میرا جواب گرایم اسمتھ ہو گا۔ گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ اسمتھ نے جنوبی افریقی ٹیم کو کا میابیوں کی بلندیوں پر پہنچا یا اور میرا نہیںخیال کہ کسی اور نے اس قدر لمبے عرصے تک کامیاب کپتانی کی ہو۔ گریم اسمتھ پہلے کھلاڑی ہیں جنھوںنے اپنے کیرئر کے پہلے آٹھ میچوں کے سوا اپنے 117میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دیے ۔ دوسرے نمبر پرآسٹریلیا کے ایلن بارڈرہیں جنھوںنے 93میچوں میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیے۔

نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی کی رونمائی
(March 7, 2014)
نئی دہلی: کرکٹ عالمی کپ 2015ءکے سفیر بریٹ لی نے نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر بیٹ لی نے کہا کہ ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچ سکتی ہے جس کے پاس برق رفتارباﺅلر ہوں گے۔ورلڈ کپ 2015ءکی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب نئی دہلی میں ہوئی،ورلڈ کپ کے سفیر بریٹ لی نے ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بریٹ لی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ ٹریک پر وہی ٹیم فائنل یا سیمی فائنل تک پہنچ پائے گی جس کے پاس 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے بولرز ہوں گے۔بریٹ لی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ سے نہ صرف اچھی انٹرٹینمنٹ دیکھنے کو ملتی ہے بلکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتیں بھی نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

انگلش بیٹسمین جوئے روٹ کی ورلڈ کپ میں شر کت مشکو ک
(March 7, 2014)
لندن: انگلش کر کٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین جوئے روٹ کی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے بیٹسمین جوئے روٹ ویسٹ انڈیز کے خلا ف تیسرے ون ڈے میں دوران بیٹنگ انگو ٹھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔جوئے روٹ ویسٹ انڈیز کے خلا ف تیسرے میچ میں میں سنچری اسکو رکے دورا ن روی رام پال کی گیند لگنے سے انگو ٹھے کی انجری کا شکار ہو ئے تھے جنھیں انگلینڈ واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ جوئے روٹ اگلے ایک دو روز میں لندن میں ڈاکٹر سے مشورہ لیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اپنا پہلا میچ 22مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ یہ انجری چار سے چھے ہفتے تک ٹھیک ہو جائے گی ۔ انگلش کر کٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روٹ کے ورلڈ کپ میں شر کت کے حوالے سے ڈاکٹروں کی حتمی رپورٹ آنے تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔دوسری جا نب انگلش ٹیم ویسٹ اندیز کے خلا ف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے بارباڈوس پہنچ گئی ۔ الیکس ہیلز کو جوئے روٹ کے متبا دل کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے اور ورلڈ کپ کے لیے بھی ان کو بر قرار رکھنے کا امکان ہے ۔