لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے۔ لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے مرحلہ وار ملاقاتوں کے موقع پر انھوں نے کہا کہ نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے، اللہ تعالی کے کرم سے پھر سب ٹھیک کرے گا نوازشریف، چھ سال بعد نوازشریف قوم کوپورا سچ بتائے گا تو سارے پراپگنڈے اور جھوٹے بیانیے دفن ہوجائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق مریم نوازشریف نے کہا کہ کارکردگی میں نہ ہرا سکے تو جھوٹے الزام لگا کر، دھاندلی اور طاقت سے نواز شریف کو میدان سے ہی نکال دیا، اللہ تعالی نوازشریف کو پھر واپس لے آیا، نوازشریف کو نکالنے والے نظام سے ہی نکل گئے، یہ ہے اللہ کا نظام، چھ سال تک جھوٹوں کو جھوٹ بولنے کی کھلی آزادی تھی جس سے ذہن گمراہ ہوئے، نوازشریف، ان کے خاندان، ان کی جماعت کو جھوٹے پراپگنڈے، بے بنیاد مقدمات سے ستایا گیا۔مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدرنے کہا کہ نوازشریف 2017 میں گیا تو ملک کیا تھا اور چھ سال بعد آج ملک کیا سے کیا ہوگیا، نوازشریف کو ہربارحالات نے آزمایا اور نوازشریف ہر بار سرخرو ہوا،نوازشریف کے دورمیں مہنگائی 47 سال کی کم ترین سطح پر تھی،65 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار ملا
انڈین ویلز ٹینس: راجر فیڈرر ، الیگزینڈر ڈو گلو پولو سیمی فائنل میں
کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ساتواں اجلاس
کی جانب سے سکھر پریس کلب پر حملے کے خلاف احتجاج HUJ
سپلا کا مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتال
پی ٹی سی ایل نے کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کا آ غاز کر دیا
لاہور میں نرسوں پر لا ٹھی چارج قابل مذمت ہے : پاکستان پیرامیڈیکل کراچی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
”را“ کے 5 مبینہ ایجنٹ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد (پی پی آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ”را“ کے پانچ مبینہ ایجنٹس کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقدمے کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت پولیس کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان معیز احمد، مہران یونس، فیضان کیانی، ارسلان واجد اور نعمان ستار کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
21 اکتوبر کو نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، شہباز شریف
لاہور (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق پارٹی کارکنوں کے نام جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے محنت پر تمام کارکنان کو شاباش دیتا ہوں، مرد و خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت رنگ لائے گی، پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراکِ عمل میں ہے، خطے اور دنیا میں ابھرتے سنگین بحرانوں میں پاکستان کا اتحاد اور معاشی مضبوطی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ہمیشہ قائد مسلم لیگ ن نے تاریخی کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک بار پھر تاریخ اور اپنی سنہری روایت دہرائیں گے اور عوام کو مشکل سے نکالیں گے، پوری کوشش کریں گے کہ نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں، قائد مسلم لیگ ن کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پھر ایسا ہی ہوگا، یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے، آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔
جدید سافٹ وئیرسے تیار اہل خانہ کی آواز کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی) کراچی میں موبائل فون کے ذریعے دھوکہ دہی اور نوسربازی کا دھندہ بھی جدت اختیار کرگیا فراڈیوں کا ٹولہ مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید سافٹ وئیر کی مدد سے تیار کردہ اہل خانہ کی آواز کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے لگا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کا اہلکار بن کر فراڈ کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے نوسربازوں کا کام بھی آسان کردیا۔ مصنوعی ذہانت پرمبنی سافٹ وئیرز کی مدد سے نوسربازوں نے شہریوں کو بے وقوف بنانے اور سائبر کرائم کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلییگئے ہیں پی ٹی اے نے صارفین کو اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھنے کی ہدایت کردی۔نوسرباز اپنے شکار کو پھانسنے کے لیے پہلے سافٹ وئیر کی مدد سے اس کے کسی قریبی عزیز کی آواز کاپی کرتے ہیں۔پھر اْس کی آواز میں اغوا یا گرفتاری کی کال کرکے رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اب تک کئی شہری اسی طریقے سے لٹ چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بینکوں کی ہیلپ لائن کے ذریعے کال اور میسج کرکے بھی صارفین کی معلومات اور رقوم چرائی جارہی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق ملزمان جعلی سمز کو فراڈ میں استعمال کررہے ہیں۔ فراڈ کے واقعات پی ٹی اے کو رپورٹ کرنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

انڈین ویلز ٹینس: راجر فیڈرر ، الیگزینڈر ڈو گلو پولو سیمی فائنل میں
کیلیفورنیا: راجر فیڈرر،الیگزینڈر ڈوگلوپولوانڈین ویلزٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ سابق عالمی نمبرایک سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرراوریوکرائن کے الیگزینڈرڈوگلوپولوو انڈین ویلزٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں سوئس ماسٹرراجرفیڈررکا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے تھا۔ سابق عالمی نمبرایک کھلاڑی نے اینڈرسن کوباآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرآخری چارکھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ فیڈرر کی فتح کا اسکور1-7 اور1-6 رہا۔ سیمی فائنل میں فیڈررکا مقابلہ یوکرائن کے الیگزینڈرڈوگلوپولووسے ہوگا۔جبکہ الیگزینڈرڈوگلوپولوو کی ایونٹ میں کامیابی کا سفربھی جاری ہے۔ ڈوگلوپولوو نے برطانیہ کے اینڈی مرے کوشکست دینے والے کینیڈا کے میلوس راﺅنچ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ڈوگلوپولوو نے کینیڈین کھلاڑی کے خلاف 3-6 اور4-6کے اسکورکے ساتھ فتح حاصل کی۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ساتواں اجلاس
کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ساتواں اجلاس جمعہ 14مارچ کو صدر کے یو جے جی ایم جمالی کی صدرات میں منعقد ہوا۔ا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔بعدازاں گذشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی،کے یو جے کے جنرل سیکریٹری واجد راضا اصفہانی نے اجلاس میں خواتین کی کمیٹی بنانے کی تجویز دی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں ماہ ممبران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ممبران میں انشورنش کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ملیر پریس کلب کے صحافیوں کو کے یوجے کی ممبر شپ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔میڈیا ہاوسز، اخبار اور ٹی وی چینلزکے ملازمین کی چھانٹیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ، سکھر پریس کلب کے سینئر صحافی اسد پٹھان کے خلاف ایک سیاسی جماعت کی پروپیگنڈہ مہم کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی۔اجلاس میں کے یوجے کے صحافی ممبران جن کے والد رواں ماہ انتقال کر گئے جن میں اکبر علی، ذوالفقار زلفی اور مدثر حسن شامل ہیں ان کے لئے دعائے مغفرت اور علیل فوٹو گرافر آصف رحمانی کی صحت یابی کے لئے دعاکی گئی۔ جبکہ مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکی آمیز فون کال پر پی ایف یو جے سے رابطہ کرکے لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کی جانب سے سکھر پریس کلب پر حملے کے خلاف احتجاج HUJ
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے سکھر پریس کلب پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا ، مظاہر ے میں لالہ رحمان سموں ، خالد کھوکھر ، صدر پریس کلب اسحاق منگریوں ،ذیشا ن بھٹی ، سہیل سانگی سمیت دیگر صحافیوںاور کیمر ہ مینوں نے شرکت کی جو پلے کارڈزاٹھائے سکھر پریس کلب پر حملے کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ، اس موقع پر مقررین نے سکھر پریس کلب پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب پر حملہ صحافت پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ،انھوںنے کہاکہ سندھ حکومت سکھر پریس کلب پر حملہ کرنے والے افراد کو فور ی گرفتارکرکے حقائق کو منظر عام پر لائے اور ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، انھوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

سپلا کا مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتال
حیدرآباد: سندھ پروفیسرز لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) کی جانب سے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے جمعہ کے روزبھی علامتی بھوک ہڑتا ل جار ی رہا۔علامتی بھوک ہڑتال کے شرکاءاساتذہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ،اس موقع پر سپلا کے رہنما پروفیسرنثار پنہور اور پروفیسر انور ساگر کا کہناتھاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کالج اساتذ ہ کے ساتھ ناانصافیوں کی وجہ سے کالجز میں تعلیم متاثر ہورہی ہے جس کی بالاافسران کو کوئی پرواہ نہیں ہے ،انھوںنے کہاکہ کالج اساتذہ اپنے جائز حقو ق اور اساتذہ کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف اپنا پرامن احتجا ج جاری رکھےں گے ۔انھوںنے کہاکہ اعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ کالج اساتذہ کے مطالبات جلد ازجلد منظور کئے جائے بصورت احتجا ج کاسلسلہ جاری رہے گا ۔

پی ٹی سی ایل نے کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کا آ غاز کر دیا
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل )نے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ۔ یہ سروس ایک مکمل ایس ایم ایس مینجمنٹ سسٹم ہے جو ایس ایم ایس کمپینز کے لئے انتہائی موزوں ہے اور ملک میں کسی بھی موبائل آپریٹر پر ویب سے فون پرپیغام رسانی کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ یہ سروس ایک آسان ویب انٹر فیس کے ذریعے مہیا کی جارہی ہے جس میں کارپوریٹ صارفین انٹرنیٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں ٹیکسٹ پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ چیف ڈیجیٹل اینڈ کارپوریٹ سروسز آفیسر پی ٹی سی ایل کمال احمد نے اس موقع پر کہا کہ” پی ٹی سی ایل کی کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس ایک مربوط اور جامع ویب سے موبائل پیغام بھیجنے کی سروس ہے۔ جوکارپوریٹ سیگمنٹ کو اپنے صارفین تک بروقت معلومات پہنچانے جیسی سہولت دیتی ہے “۔ اس ایس ایم ایس مینجمنٹ کنٹرول پینل انتہائی آسان ہے جو ویب بیسڈ ایس ایم ایس ایڈیٹر ، پیغام رسانی کیلئے کمپین شیڈولر، ایڈریس بک ،موصول شدہ پیغامات کو دیکھنے کیلئے رپورٹنگ کی صلاحیت ، بھیجے گئے پیغامات کی ہسٹری اورجامع سکیورٹی کی سہولت دیتا ہے ۔ یہ سروس پی ٹی سی ایل ، او سی ایس ،پی ٹی سی ایل ایس ایم ایس گیٹ وے اور بلنگ اور کسٹمر کیئر کے ساتھ ساتھ پری پیڈ چارجنگ ماڈل سے بھی منسلک ہے ۔پی ٹی سی ایل کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کمپنیوں اور اداروںکو وسیع پیمانے پر صارفین کو اپ ڈیٹس بھیجنے ، نوٹیفکیشن بھجوانے اور بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔

لاہور میں نرسوں پر لا ٹھی چارج قابل مذمت ہے : پاکستان پیرامیڈیکل کراچی
کراچی: پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کا اجلاس صدر محمد نذیر عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لاہور میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی گئی ۔ نذیر عباسی نے پولیس لاٹھی چارج کے دوران تین نرسوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں ۔ انھوں نے کہاکہ لاہور میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے میں لاٹھی چارج اور واٹر شیلنگ ایک انتہائی درناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نرسیںملازمت پر مستقلی کے لیے احتجاج کررہی تھیں جو ان کا آئینی وقانونی حق ہے۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹیری کامل خان مروت محمد ،سعید احمد ، نورین ناز،شکیل احمدخان، و دیگر نے شرکت کی ۔
