چمن (پی پی آئی) ویزا اور پاسپورٹ نہ رکھنے والوں کے لیے بارڈر کراسنگ پر پابندی کے حکومتی فیصلے کے خلاف جمعرات کو ہزاروں افراد بشمول سیاسی جماعتوں، تاجروں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں نے بلوچستان میں پاکستان اور افغانستان کے مابین چمن بارڈر پر احتجاج کیا۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے پاکستانی حکام سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چمن بارڈر پر مرکزی شاہراہ بند کردی۔‘۔
میسی نے ارجنٹیناکو کروشیا کے خلاف کامیابی دلادی
روہیت شرما کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں264رنز کی تاریخی اننگز
محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی امید روشن ہوگئی:شہریارخان
سن ایڈیسن نے فلپائن میں افادۂ عام کے لیے 300 میگاواٹ شمسی توانائی کے لیے ابوئٹزپاور کے ساتھ معاہدہ کرلیا
پال جی ایلن نے ایبولا کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کی حالت سے نمٹنے کے عہد کے ساتھ ایبولا کے خلاف جدوجہد کو وسیع کردیا
انٹرپرائز گرے فیل نارڈک شراکت داری کے ساتھ اسکینڈینیویا تک پھیل گیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کوئی خریدار نہ ملا، پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی) اسٹیل ملز کو نجکاری لسٹ سے ڈی لسٹ کرنے کی تجویز نجکاری کمیشن نے خریدار نہ ملنے پروفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔کیونکہ اسٹیل ملز بند پڑی ہے لیکن سالانہ 30 ارب کے نقصانات کا بوجھ قومی خزانے پر پڑ رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ا سٹیل ملز حکومت پاکستان کی 110 ارب روپے کی مقروض ہے جس پر 18 ارب روپے سود ادا کرنا پڑتا ہے، اسٹیل ملز کے سالانہ 2.5 ارب روپے تنخواہ اور پینشنز کی مد میں اخراجات ہیں۔ تجویز ہے کہ ا سٹیل ملز کو نجکاری لسٹ سے ڈی لسٹ کر کے ایکسپورٹ پروموشن زون بنایا جائے بحالی میں کم سے کم 4 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔
پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری قلیل مدت کیلئے،امریکی جریدے بلوم برگ کا دعویٰ
نیویارک (پی پی آئی)امریکی جریدے بلوم برگ نے کہاہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری قلیل مدت کیلئے ہے،جیسے ہی الیکشن قریب آئیں گے فنانسنگ کے خطرات کے سبب روپے کی قدر کم ہو گی۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان روپے کی قدر پر ریٹنگ ایجنسی گولڈ مین ساچے نے بلوم برگ میں رپورٹ میں کہا ہے کہ روپے کی قدر میں قلیل مدت کی بہتری آئی ایم ایف کی مالی سپورٹ کی وجہ سے ہے،روپے کی قدر میں قلیل المدت بہتری کی وجہ باہمی مالی سپورٹ بھی ہے،الیکشن سے قبل روپے کی قدر میں بہتری کیلئے پریمیم ضروری ہوگا۔
سریاب روڈکوئٹہ کی سرکاری عمارت پر دستی بم سے حملہ
کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں سرکاری عمارت پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو ناکام ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق حملہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع سرکاری عمارت پر کیا گیا۔ پولیس اور بم سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کا کہنا ہیکہ دستی بم سرکاری عمارت پر پھینکا گیا جو پھٹ نہیں سکا۔حملے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)
میسی نے ارجنٹیناکو کروشیا کے خلاف کامیابی دلادی
(November 13, 2014)
لندن:ارجنٹینا نے کروشیا کو دوستانہ میچ میں شکست دے دی۔ انگلینڈ کے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کے گراﺅنڈ میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں ارجنٹینا نے لیونل میسی کے پنالٹی گول کے باعث کروشیا کو2-1سے ہرادیا۔ لیونل میسی نے میچ کے 57ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو برتری دلادی، قبل ازیں اسٹار کھلاڑی سرجیو اگویرو نے گیند کو ہاتھ لگا کر میچ کو برابر کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اگویرو کے فاﺅل کے باعث کروشیانے مقابلہ 1-1برابرکردیاتھاتاہم میسی نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ کروشیا کے کوچ نیکو کوواکس کا کہنا تھا کہ ارجنٹینا کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیںاور ان کے پاس گول کرنے کے بہت سے اورمواقع بھی تھے۔
روہیت شرما کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں264رنز کی تاریخی اننگز
(November 13, 2014)
کولکتہ:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہیت شرما نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے لمبی اننگز کا نیا ریکارڈقائم کردیا۔ روہت شرما نے 173 گیندوں پر 33 چھکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 264 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔روہیت شرما نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 250 رنزبنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، ون ڈے کرکٹ میں یہ ان کی دوسری ڈبل سنچری ہے، ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے تینوں کھلاڑیوں کا تعلق بھارت سے ہے، اسے قبل وریندر سہواگ نے 219 جبکہ سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے200 رنز بناکر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان کے سعید انور 196رنز بناکئی سال تک یہ ریکارڑ اپنے نام محفوظ رکھ چکے ہیں۔
محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی امید روشن ہوگئی:شہریارخان
(November 13, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڑ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، زمبابوے ،ا سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں نے دورہ پاکستان پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے شکار محمد عامر کی سزا میں کمی اور ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے ہم نے بھرپور تیاری کر لی ہے اور امید ہے کہ ان کی کرکٹ میں واپسی جلد ممکن ہو سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین میں تبدیلی آچکی ہے اور اس میں محمد عامر کے حوالے سے رعایت کا قانون نکل آیا ہے، ہمارے ماہرین وہ تمام دستاویزات تیار کر رہے ہیں اور امید ہے کہ محمد عامر کو جلد کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا ، ہم نے ابھی محمد عامر کے کیس پر کام شروع کیا ہے جبکہ محمد آصف اور سلمان بٹ کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ، چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے لئے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی پر نقد انعامات کا اعلان بھی کیا ، انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ نقد ، کوچ اورانتظامیہ کو ساڑھے تین تین لاکھ ، یاسر شاہ کو چھ لاکھ ، احمد شہزاد اور سرفراز احمد کو ساڑھے سات لاکھ ، اظہر علی اور ذوالفقار بابر کو دس لاکھ ، جبکہ مصباح الحق اور یونس خان کو15، 15 لاکھ فی کس ملیں گے ۔ شہریار خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کے آئی سی سی صدر بننے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور اب آئی سی سی میں ہمارے دو نمائندے شامل ہوں گے ، انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا انڈر 19 اور انڈر 13 کی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کو تیار ہیں ۔
سن ایڈیسن نے فلپائن میں افادۂ عام کے لیے 300 میگاواٹ شمسی توانائی کے لیے ابوئٹزپاور کے ساتھ معاہدہ کرلیا
(November 13, 2014)
فلپائن کے معروف عام تجارت کے آزاد بجلی پیدا کرنے والے ادارے کے ساتھ 3 سالہ خصوصی شراکت داری بیلمونٹ، کیلیفورنیا، 12 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — معروف شمسی ٹیکنالوجی بنانے اور شمسی توانائی کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے سن ایڈیسن انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: SUNE) نے آج اعلان کیا کہ وہ ابوئٹز پاور کارپوریشن (ابوئٹزپاور) کی مکمل ملکیت ماتحت ادارے ابوئٹز رینیوایبلز کے ساتھ مشترکہ ڈھانچے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدہ اگلے تین سالوں میں فلپائن میں افادۂ عام کے لیے شمسی ضیائی توانائی سے 300 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے کے لیے تلاش، تیاری، تعمیر اور چلانے کو باضابطہ صورت دیتا ہے۔ سن ایڈیسن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شاتیلا نے کہا کہ “ایک یہ شاندار شراکت داری ہے۔ ابوئٹزپاور فلپائن میں افادۂ عام کے لیے بجلی پیدا کرنے والی مارکیٹ میں تجربہ رکھتا ہے، اور سن ایڈیسن عالمی معیار کی شمسی ٹیکنالوجی اور اسے پیش کرنے کی صلاحیت میں معروف ہے۔ مل جل کر ہم فلپائن میں عوام کے لیے سستی و فوری شمسی توانائی فراہمی کے لیے بہترین مقام رکھتے ہیں۔” ابوئٹز پاور کارپوریشن کے ایگزیکٹو آفیسر ایرامون آئی ابوئٹز نے کہا کہ “ہم مستقل نئے وسائل تلاش کررہے ہیں، اور سن ایڈیسن کے ساتھ یہ خصوصی معاہدہ ایک اہم سنگ میل اور قابل تجدید توانائی کے ہمارے موجودہ پورٹ فولیو میں ایک مبارک اضافہ ہے۔ مقامی مارکیٹوں کے لیے ہماری گہری معلومات، اور سن ایڈیسن کا ثابت شدہ ماضی ماضی اور جدید ٹیکنالوجی، ہمیں اپنے ہدف کو فوری طور پر حاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔” ابوئٹز رینیو ایبلز کے ساتھ شراکت داری 2015ء میں افادہ عام کے لیے فلپائن میں شمسی توانائی کے منصوبوں کے سلسلے کا پہلا منصوب تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سن ایڈیسن اس کے بعد سستے شمسی توانائی حل پیش کرنے کی صلاحیت کے بل بوتے پر ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی توانائی مارکیٹوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھارت اور چین میں ایسے ہی انتظامات کرے گا۔ سن ایڈیسن کے بارے میں سن ایڈیسن بجلی کی پیداوار، تقسیم اور ملکیت کے بارے میں تصور کو تبدیل کرنے میں اہم رہنما ادارہ ہے۔ سن ایڈیسن شمسی ٹیکنالوجی تیار کرتا اور شمسی توانائی کے پلانٹ تعمیر کرتا، ان میں سرمایہ کاری کرتا، تنصیب کرتا اور انہیں چلاتا ہے، پہلے سے طے شدہ قیمت پر گھریلو، کمرشل، سرکاری اور عام صارفین کو بجلی اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ سن ایڈیسن اپنے رینیوایبل آپریشن سینٹر (آر او سی) کے ذریعے 24 گھنٹے اور ساتوں دن دنیا بھر میں سینکڑوں شمسی نظاموں کے لیے اثاثہ جاتی انتظام، نگرانی اور رپورٹنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ سن ایڈیسن شمالی امریکہ، یورپ، لاطینی امریکہ، افریقہ، بھارت اور ایشیا میں دفاتر رکھتا ہے۔ سن ایڈیسن کے عام حصص نیو یارک اسٹاک ایکسچینجز میں “SUNE” کی علامت کے تحت مندرج ہیں۔ مزید جاننے کے لیے www.sunedison.comدیکھیں۔ ابوئٹزپاور کے بارے میں ابوئٹز پاور فلپائن میں بجلی کی صنعت کا رہنما قومی ادارہ ہے جو بجلی کی پیداوار، تقسیم، خوردہ توانائی فروخت اور تجارت اور توانائی موثریت
پال جی ایلن نے ایبولا کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کی حالت سے نمٹنے کے عہد کے ساتھ ایبولا کے خلاف جدوجہد کو وسیع کردیا
(November 13, 2014)
– سیو دی چلڈرن کے لیے سب سے بڑی نجی گرانٹ لائبیریا میں یتیم بچوں کو فوری دیکھ بھال فراہم کرے گی؛ تحفہ ایبولا بحران کے خلاف جنگ کے لیے 100 ملین ڈالر کے عہد کا حصہ ہے سیاٹل، 13 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ باکستان — انسان دوست شخصیت پال جی ایلن نے لائبیریا میں ایبولا بحران کے ہیبت ناک نتائج میں سے ایک، وائرس سے یتیم ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال، کے لیے کئی ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ یونیسیف کے مطابق رواں سال اب تک گنی، لائبیریا اور سیرالیون میں کم از کم 3,700 بچے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو کھو چکے ہیں۔ اس یتیم بچوں کو درپیش چیلنجز ان نوعمر افراد کی زندگیوں پر کئی دہائیوں تک اثرات مرتب کریں گے۔ جناب ایلن لائبیریا کے بچوں کو صحت، آرام اور تعلیم کی فراہمی کے لیے سیو دی چلڈرن کی کوششوں میں مدد کے لیے 6.6ملین ڈالر کا عہد کررہے ہیں۔ سرمائے کی یہ فراہمی مقامی برادری میں شعور اجاگر کرنے کے منصوبوں کا بھی احاطہ کرے گی جس کا مقصد وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔ گرانٹ پال جی ایلن کی ایبولا بحران سے نمٹنے کے منصوبوں میں کم از کم 100 ملین ڈالر کا سرمایہ دینے کے عہد کا حصہ ہے۔ جناب ایلن کی گرانٹ ایبولا سے نمٹنے کے لیے اب تک سیو دی چلڈرن کو وصول ہونے والا سب سے بڑا نجی عطیہ ہے۔ مغربی افریقہ میں سیو دی چلڈرن کے کام کی وڈیو اور تصاویر دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.tackleebola.com/toolkit-save-the-children.html۔ بچے خاندان کے اراکین کی جدائی اور ان سے بچھڑنے کا سامنا کررہے ہیں، اسی شرح کے ساتھ جس سے ان کے والدین علاج کے لیے داخل ہو رہے ہیں۔ کئی اپنے گھروں تک محدود ہیں؛ جبکہ وائرس سے بچ جانے والے دیگر بچے اپنی ملکیت یا گھر سے محروم ہوگئے ہیں۔ ایبولا بحران کے یہ نوعمر شکار بسا اوقات تنہا رہ جاتے ہیں یا برادری سے نکال دیے جاتے ہیں جو ان کے حوالے سے بیماری کے خوف سے مبتلا ہوتی ہے۔ سیو دی چلڈرن 20 سے زیادہ سالوں سے مغربی افریقہ میں مضبوط پروگرام موجودگی رکھتی ہے۔ انہوں نے لائبیریا میں ایبولا کے پھوٹتے ہی فوری ردعمل دکھاتے ہوئے اپنا کام شروع کردیا تھا۔ جناب ایلن کی گرانٹ لائبیریا میں مندرجہ ذیل اقدامات کو آگے بڑھائے گی: ایبولا کے اثرات سہنے والے زد پذیر بچوں کا تحفظ: جناب ایلن کی مدد ایبولا کے اثرات سہنے والے بچوں کو بے حرمتی، استحصال، تشدد اور غفلت سے بچانے میں مدد دے گی۔ ان یتیموں کو نفسیاتی اور فرد و معاشرے کے روابط سے پڑنے والے اثرات کا علاج پیش کیا جائے گا، اور خاندان کی تلاش اور دوبارہ ملانے کی خدمات بھی پیش کی جائیں گی۔ بچوں کی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے بعد میں بھی ان پر نظر رکھی جائے گی۔ ہنگامی تعلیمی منصوبوں کا نفاذ: یونیسیف کے مطابق ایبولا کی وجہ سے بند ہونے والے اسکولوں نے اسکول جانے کے قابل تقریباً ایک ملین بچوں کو باضابطہ تعلیم سے دور کردیا ہے۔ سیو دی
انٹرپرائز گرے فیل نارڈک شراکت داری کے ساتھ اسکینڈینیویا تک پھیل گیا
(November 13, 2014)
لندن، 12 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نے اسکینڈینیویا میں انٹرپرائز برانڈ کو توسیع دینے کے لیے سویڈن اور ناروے میں گرے فیل نارڈک کو فرنچائز شراکت دار مقرر کردیا ہے۔ یہ معاہدہ گزشتہ 18 ماہ میں توسیع کے وضع کردہ منصوبے کا حصہ ہے جس میں انٹرپرائز نے یورپ بھر میں نقل و حمل فراہم کرنے والے معروف اداروں کے ساتھ شراکت داریاں کی ہیں۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-d گرے فیل نارڈک کے ساتھ نئی شراکت داری انٹرپرائز کو دنیا بھر میں کرائے پر کار لینے والے صارفین کے لیے انتخاب کو بڑھانے اور مقامی کرایہ داروں اور بین الاقوامی سیاحوں دونوں کے لیے ادارے کی غیر معمولی صارفی سروس کی اہمیت کا مظاہرہ کرنے کے ہدف کے مزید قریب پہنچاتا ہے۔ معاہدہ اپنی طرف آنے والے سفر کی بڑی مارکیٹوں میں آزاد کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اعلیٰ معیار اور صارفی خدمات کے لیے ایک جال ترتیب دینے کے انٹرپرائز کے ہدف کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ نئی شراکت داری انٹرپرائز کے یورپ اور شمالی امریکہ اور ساتھ ساتھ ایشیا میں بھی بڑھتے ہوئے آپریشنز میں جامع نیٹ ورک میں اضافہ کرتی ہے۔ گرے فیل نارڈک کی قیادت ایک تجربہ کار انتظامی ٹیم کرتی ہے، جو اسکینڈینیوین کار رینٹل مارکیٹ میں کامیابی کا متاثر کن ریکارڈ رکھتی ہے۔ ٹیم نے اسٹاک ہم ارلاندا، گوٹن برگ لینڈویٹر اور اوسلو گارڈرموئن پر انٹرپرائز برانڈ کے تحت ایئرپورٹ مقامات کھولے ہیں اور مزید کھولے جائیں گے۔ سویڈن اور ناروے کثیر القومی اداروں کی بڑی تعداد کا گھر ہیں اور ایک مستحکم مقامی رینٹل مارکیٹ رکھتے ہیں۔ یہ عالمی سیاحوں کے لیے بھی مشہور سیاحتی مقامات ہیں۔ انٹرپرائز میں عالمی فرنچائزنگ کے نائب صدر پیٹر اے اسمتھ نے کہا کہ “معاہدہ کار کرائے پر لینے کے کامیاب کاروبار کی فروغ پاتی ہوئی برادری کا ایک اور اہم حصہ ہے جو ہم تعمیر کررہے ہیں۔ ہمارے صارفین نے ہمارے یورپی نیٹ ورک کی ترقی پر بہت مثبت انداز میں ردعمل دکھایا ہے، جو خدمت کا مضبوط ماضی رکھنے والے فرنچائز شراکت داروں کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ گرے فیل نارڈک جیسے ادارے ہمیں اپنے تمام صارفین کو جہاں بھی وہ سفر کریں، زیادہ قدر، معیار اور خیال پیش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔” گرے فیل نارڈک کے مینیجنگ ڈائریکٹر مارٹن وان کروف نے کہا کہ “اس معاہدے کو کاروباری قدر کے بنیادی محرک کی حیثیت سے صارفی خدمات کی اہمیت کے یکساں یقین کا سہارا ہے۔ ہماری نظریں انٹرپرائز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اچھی کار ہائیر اور شاندار صارفی خدمات دونوں تلاش کرنے والے کاروباری مسافروں اور سیاحوں کو خدمات فراہم کرکے باہمی ترقی اور کامیابی پر مرکوز ہیں۔” ای ایم ای اے میں انٹرپرائز برانڈ البانیہ، آسٹریا، بیلجیئم، ہوسنیا ہرزیگووینا، بلغاریہ، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، مقدونیہ، نیدرلینڈز، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سربیا، سلوواکیہ، سلووینیا، ہسپانیہ، ترکی اور برطانیہ میں دستیاب ہے۔ ادارہ آنے والے مہینوں میں یورپ بھر میں اضافی ممالک میں کام کرے گا۔ انٹرپرائز رینٹ-اے-کار سینٹ لوئس میں قائم انٹرپرائز ہولڈنگز کا حصہ ہے،
