ہانگ کانگ کے اہم سورسنگ شوز کے لیے گنتی شروع

مارون اتاپتو سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ مقرر

رچی رچرڈ سن کا ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ بننے کی خواہش کا اظہار

ایشین گیمز:بھارتی ویمنز اسکوش ٹیم کی ہانگ کانگ پر فتح

بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان

ایشین گیمز:دفاعی چمپیئن پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ہانگ کانگ کے اہم سورسنگ شوز کے لیے گنتی شروع

ہانگ کانگ، 26 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پکستان — اکتوبر میں شروع ہونے والے میگا شو پارٹ 1 اور پارٹ 2 بین الاقوامی تجارتی خریداروں کے لیے 20 سے 23 اکتوبر اور 27 سے 29 اکتوبر 2014ء کے سات اہم ایام کے دوران 34 ممالک کے 3872 فراہم کنندگان کے ساتھ 5254 سے زیادہ نمائشی اسٹینڈز پیش کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔ طویل عرصے سے مستحکم یہ دونوں تجارتی میلے ہانگ کانگ میں ہونے والے اہم اور اعلیٰ ترین سورسنگ مواقع ہیں اور تحفوں، گھریلو مصنوعات، انعامات اور کھلونے خریداروں والے 57,000 سے زیادہ عالمی خریداروں کے سالانہ روزنامچے میں درج تاریخیں بن چکے ہیں۔ یہ صنعت کے واحد دو مواقع ہیں جو ہر اکتوبر میں ایشیا میں برآمد کے لیے تیار کردہ عالمی مصنوعات کی وسیع اور جامع ترین رینج پیش کرتے ہیں۔ 2014ء میں نیا میگا شو پارٹ 1 اور میگا شو پارٹ 2 ایک نمایاں اور صارف متحرک تنظیم نو سے گزرے ہیں اور اجناس کا متنوع ملاپ تجارت کے سلسلے میں زمرہ بند کیا گیا ہے، جن میں سے ہر واضح طور پر متعین مقام پر ہے اور خریداروں کو میلے کے ساتھ دنوں میں مقام پر گھومنے پھرنے میں آسانی فراہم کررہا ہے۔ 20 اکتوبر پیر سے 23 اکتوبر بدھ تک جاری میگا شو پارٹ 1 میں 8 مصنوعاتی سیریز  ہیں: ایشیائی تحفے اور انعامات کا شو ایشیائی تحفوں کا ملفوف اور پیکیجنگ شو ایشیائی تہواری، کرسمس اور موسمی ایشیائی گھریلو مصنوعات اور گھریلو سجاوٹ ایشیائی باورچی خانہ اور ضیافت– نیا! ایشیائی شیشے کے برتنوں کے رحجانات ایشیائی کھلونے اور گیمز ایشیائی بچوں اور ان کے کمرے کی دنیا – نیا! 27 اکتوبر پیر سے 29 اکتوبر بدھ تک میگا شو پارٹ 2 میں 4 مصنوعاتی سلسلے ہیں: ایشیائی گھریلومصنوعات اور گھریلو پارچہ بافی ایشیائی کاغذ سیاہی ایشیائی گھریلو سجاوٹ اور بیرون خانہ زندگی ایشیائی تحفوں کی مصنوعات اس سال کے میلوں میں “سبز” مصنوعات کی وسیع تر پسند کے ساتھ ماحول دوست فراہم کنندگان کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہے، جس میں میگا شو پارٹ 1 کے لیے باورچی خانہ اور ضیافت اور ساتھ ساتھ بچوں اور ان کے کمروں کے لیے مخصوص مقام اور بنگلہ دیش، برعظیم چین، ہندوستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، فلپائن، ویت نام اور برطانیہ کے لیے مخصوص ملکی مقامات شامل ہیں۔ ایشیا اور اس سے باہر سے 879 سے زیادہ نئے ادارے میگا شو کے اس موسم میں اپنے خصوصی ہانگ کانگ فروخت پلیٹ فارم کے طور پر نمائش پیش کررہے ہیں، جو تجارتی خریداروں کو نہ صرف برآمدات کے مانوس چہروں سے ملنے بلکہ نئے پیداواری اداروں کو ڈھونڈنے اور عالمی سورسنگ کے مرکز ہانگ کانگ میں عالمی اداروں کے ساتھ تجارت کرنے کا موقع دیتےہیں۔ ہدایات برائے مدیران: میگاایکسپو (ہانگ کانگ) لمیٹڈ ای میل [email protected] www.mega-show.com سوالات برائے ذرائع ابلاغ جناب بین وونگ ای میل: [email protected] ٹیلی فون: 9688 3588 852+

مزید پڑھیں

مارون اتاپتو سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ مقرر

کولمبو:مارون اتاپتوکو سری لنکا کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔سابق کپتان مارون اتاپتوسری لنکا کرکٹ ٹیم کے15 سال بعدپہلے مقامی کوچ مقرر ہوئے ہیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ پال فیبرس کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے کے بعداتاپتو کو تین ماہ کے لیے ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا گیا تھا۔سری لنکا کی کوچ تلاش کمیٹی نے منگل کو اتاپتو سمیت دیگر امیدواروں کے انٹرویو کیے جس کے بعد اتاپتو کو ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔سری لنکا کرکٹ بورڑ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی اور اتاپتو کوسری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کی منظوری بھی دی۔

مزید پڑھیں

رچی رچرڈ سن کا ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ بننے کی خواہش کا اظہار

سینٹ جانز:ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ رچی رچرڈسن نے دوبارہ کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔رچی رچرڈ سن ویسٹ انڈین ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرنجام دے رہے ہیں تاہم انھوںنے ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ،میڈیا کے مطابق رچی رچرڈ سن موجودہ کوچ اوٹس گبسن کے متبادل کے طور پر تعینات ہونے کے لیے تیار ہیں،گبسن نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ کے حکام سے ملاقات میں کوچنگ سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔رچی رچرڈ سن اسے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کے لیول تھری کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔رچرڈسن کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر ہیڈ کوچ کی اپیش کش ہوئی تو کبھی نہیں ٹھکراﺅں گا،مجھے ویسٹ انڈیز سے بے حدپیار ہے اورمیں ویسٹ انڈیز کی خدمت کروں گا۔رچرڈسن 2016تک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے منیجر کے طور پرمعاہدہ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

ایشین گیمز:بھارتی ویمنز اسکوش ٹیم کی ہانگ کانگ پر فتح

انچیون:ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں بھارت کی خواتین ٹیم نے ہانگ کانگ کو 1-2سے شکست دے دی۔جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے یورومل اسکواش کورٹ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دیپیکا پالیکال نے سنگلز مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی کھلاڑی ہانگ کانگ کی آنے اوو ونگ سے 11-5،6-11،8-11،12-10،9-11سے شکست کھا گئی۔دوسرے میچ میں بھارتی کھلاڑی جوشنا چیناپا پہلے راﺅنڈ میں ہارنے کے باوجود دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں آخری تین سیٹ میں کامیابی حاصل کرکے بھارت کو مجموعی برترای دلانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دورے فیصلہ کن میچ میں ہانگ کانگ کی ٹونگ ولنگ نے شروع میں برتری حاصل کرلی تاہم نوجوان بھارت کھلاڑی نے باآسانی کامیابی میں بدل دیا اور بھارت کو مجموعی طور پر 2-1کی کامیابی دلادی۔

مزید پڑھیں

بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان

سینٹ جونز:ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے انجرڈ کرس گیل کے بغیر ٹیم کا اعلاں کردیا۔ویسٹ انڈیز ٹیم اگلے ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جس میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ڈیوائن براوو کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے ،ٹیم میں مارلن سیموئلز ، ڈیوئن اسمتھ اور فاسٹ بولر جیروم ٹیلر کی واپسی ہوئی ہے۔بھارت کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیوئن براوو کپتان،ڈیرن براوو،جیسن ہولڈر،لیون جانسن،سنیل نرائن،کیرون پولارڑ،دنیش رام دین(وکٹ کیپر)،روی رام پال،کیماروچ،آندرے رسل،ڈیرن سیمی،مارلن سیموئلز،لینڈی سیمنز،ڈیوئن اسمتھاور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

ایشین گیمز:دفاعی چمپیئن پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

انچیون: ایشین گیمز میں کرکٹ کی دفاعی چمپئین پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے یونہوئی کرکٹ گراﺅنڈ میںویمنز کرکٹ کواٹر فائنل میں پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیںمدمقابل ہوئیں۔ بارش کے باعث میچ کو 14 ، 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ نین عابدی 40 رنز بنا کر سرفہرست رہیںجبکہ بسمہ معروف نے 16 رنز بنائے ۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹوں پر 46 رنز بنا سکی۔ اس کامیابی کے بعد دفاعی چمپئین پاکستان ویمنز ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں