راجوری /سری نگر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر کانگریس نے بی جے پی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 31اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے 5اگست2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی اور بعد ازاں اسی برس 31اکتوبر کو مقبوضہ علاقے میں نہاد نہاد تنظیم نو ایکٹ نافذ کیا اور جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لی،جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ختم کر کے اسے نئی دلی کے براہ راست زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم کیا اور وہ31اکتوبر کو ان ناروا اقدمات کا جشن منانے جا رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ کانگریس نے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی کے کے خلاف 31اکتوبر کو بھر پور احتجاج کرے گی اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔
کوپا ڈو برازیل: فائنل کے پہلے میچ میں ایٹلیٹکومنیرو کی کروزیرو کو شکست
جامعہ سندھ میں ایم فل کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان
حیدرآباد میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے لیے جگہ جگہ کیمپ قائم
افریقن نیشنز کپ کی میزبانی افریقی ملک ایکواٹورئیل گوئٹیا کے سپرد
انڈر 19پریمئرلیگ:افغانستان اور ملائیشیا نے اپنے اپنے میچ جیت لیے
انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو مستقل رکنیت دے دی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عالی برادری مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے، پیپلز فریڈم لیگ
اسلام آباد(پی پی آئی)جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں کر ثابت کردیاکہ 1947 میں اس دن بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر قبضہ کیا تھا اسلئے عالی برادری مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے۔ پی پی آئی کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے کہاکہ بھارت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے محروم کررکھا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں کئے وعدے ایفا نہیں کررہا بلک جموں و کشمیر میں استصواب رائے نہ کرا کراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کامرتکب ہو رہا ہے بھارت نے دفعہ 370 اور35A کو منسوخ کر کے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔
خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پرآئی جی پنجاب ہائیکورٹ میں طلب
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب عثمان انور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے،سی سی پی او لاہور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ پر درج 2 مقدمات کی رپورٹ آئی جی پنجاب نے دی جس پر عدالت نے کہا کہ آپکی رپورٹ غیر تسلی بخش تھی، آئی جی پنجاب آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہوں۔ وکیل پنجاب حکومت نے دوران سماعت کہا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مزید شواہد بعد میں ملے، پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، اس میں بتایا گیا دو مقدمات ہیں جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں،پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو نئے مقدمے میں آج تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا جس پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اے ٹی سی کے اس حکم نامے کو چیلنج کیا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ میں نے اے ٹی سی کے اس حکم نامے کو چیلنج نہیں کیا۔ بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو 3 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ پی پی آئی کے مطابق سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا,عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا.
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)
کوپا ڈو برازیل: فائنل کے پہلے میچ میں ایٹلیٹکومنیرو کی کروزیرو کو شکست
(November 14, 2014)
بیلو ہوریزونٹے:ایٹلیٹکو منیرونے کوپا ڈوبرازیل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کروزیروکو شکست دے دی۔ ایٹلیٹکو منیرونے کوپا ڈوبرازیل کے فائنل کے پہلے لیگ میں کروزیرو کے خلاف0-2سے کامیابی حاصل کر0-1کی برتری حاصل کرلی۔ایٹلیٹکو منیروکے اسٹرائیکر ڈیاگو ٹریڈیلی نے کامیابی کے بعد کہا کہ ہم فائنل کے دوسرے لیگ میں ابھی کامیابی کا بھرپور دفاع کریں گے،ان کا کہناتھا کہ دوسرے میچ کے حالات ہمارے لیے سازگار ہوں گے۔ دوسری جانب کروزیروکے مڈفیلڈر ایورٹن ریبرو نے اپنی ٹیم کی شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں مقابلے کی لگن نظر نہیں آرہی تھی،ٹیم میںجارحانہ پن نظرنہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں اگلے میچ کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، اور ہم فائنل کا نتیجہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فائنل کا دوسرا میچ 26نومبر کو منیرو اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔
جامعہ سندھ میں ایم فل کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان
(November 14, 2014)
حیدرآباد:جامعہ سندھ میںاقتصادیات اور سائیکالوجی شعبوں میں ایم فل کے داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے زبانی امتحانات 18 اور24 نومبر کولیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ اقتصادیات میں امیدواروں کے زبانی امتحان18 نومبرکو شعبے کے چیئرمین کے دفتر میں لیے جائیں گے جبکہ سائیکالوجی شعبے کے ایم فل کے زبانی امتحانات 24 نومبر کو شعبے کے ڈائریکٹر آفس میں صبح 09:30 بجے لیے جائیں گے۔
حیدرآباد میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے لیے جگہ جگہ کیمپ قائم
(November 14, 2014)
حیدرآباد:رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں پہلے روز متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات کوہ نور چوک ،تانگہ اسٹینڈ پھلیلی پریٹ آباد ،12ربیع الاول چوک لطیف آباد نمبر پونے10 اور لیبر ہال سائٹ میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔تمام کیمپوں میںرکنیت حاصل کرنے والے بزرگوں و نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں ، کیمپو ں پر موجود کارکنان میں خاصہ جوش خروش تھا اور وہ نعرے بھی لگا رہے تھے جبکہ کیمپو ں اور تنظیمی دفاتر کے اطراف میں رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں بینراور وال پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے ہےںاور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اور ایم کیو ایم کے پرچم بھی لگے ہوئے ہےںرکنیت سازی مہم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ،جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی اراکین سید خورشید علی ، غلام رسول سموں ،رکن و ایم پی اے رعنا انصارنے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کے ہمراہ حیدرآباد شہر میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کی جانب سے لگائے جانے والے مختلف کیمپوںکا دورہ کیا اور شمولیت کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں کے فارم پر کرکے انہیں رکنیت کی سلپ جاری کی تمام کیمپو ں میںایم کیوایم حیدرآباد زون کے اراکین اور سیکٹروں کے ذمہ داران موجودتھے۔
افریقن نیشنز کپ کی میزبانی افریقی ملک ایکواٹورئیل گوئٹیا کے سپرد
(November 14, 2014)
قاہرہ:افریقن فٹ بال کنفیڈریشن نے مراکش کے انکار کے بعد افریقن نیشنز کپ کی میزبانی افریقا کے چھوٹے سے ملک ایکواٹورئیل گوئنیا کو سونپ دی۔ مراکش نے ایبولا وائرس کے خوف سے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس سے کنفیڈریشن نے مسترد کرتے ہوئے میزبانی جنوبی افریقی ملک کو دے دی۔ ایکواٹورئیل گوئینیا تیل کی دولت سے مالا مال ملک ہے جہاں کی زیادہ تر آبادی ہسپانوی زبان بولتی ہے، ایکواٹورئیل گوئینیا نے 2012میں ہمسایہ ملک گابون کے ساتھ مشترکہ طورپر فائنل کی میزبانی کی تھی تاہم اب 16ملکوں کی ٹیموں کی میزبانی اکیلے ان کو دی گئی ہے جہاں صرف دو اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کے ہیں،دوسری جانب سے یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکاہے کہ نئے میزبان ملک اس ذمہ داری کو اکیلے نبھا سکتاہے یا نہیں،یاد رہے ایکواٹورئیل کو شروع میں غلط بیانی پر نااہل قرار دیا گیاتھا۔ افریقن نیشنز کپ 17جنوری سے8فروی تک کھیلاجائے گا۔
انڈر 19پریمئرلیگ:افغانستان اور ملائیشیا نے اپنے اپنے میچ جیت لیے
(November 14, 2014)
کویت سٹی: ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19پریمئر لیگ کے میچوں میں ملائیشیا اورافغانستان نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کرلی۔ کویت کے دارالحکومت میں کھیلے گئے 10ویں میچ میں ملائیشیا نے سعودی عرب کو دس وکٹوں سے شکست دے دی،سعودی عرب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 26ویں اوور میں صرف 39رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی،سعودی عرب کی جانب سے کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا ،ملائیشیا کے ویراندریپ سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں، ملائیشیا نے ہدف چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔انڈر 19پریمئر لیگ کے 11ویں میچ میں افغانستان نے نیپال کو5وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیپال نے پہلے بیٹنگ کی اور 134رنز کا ہدف دیا ،افغانستان کے راشدخان نے چار وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے 36اوورمیں شاہداللہ کے شان دار52رنز کے ذریعے ہدف مقرری اوور سے پہلے حاصل کیا۔
انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو مستقل رکنیت دے دی
(November 14, 2014)
جیجو، جنوبی کوریا: انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو ورلڈ باڈی کا مستقل رکن بننے کی منظوری دے دی۔ جنوبی کوریا کے شہر جیجو میں منعقدہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے کانگرس کو اجلاس ہوا جس میں بھارت کو ورلڈ باڈی میں مستقل رکنیت دینے کی منظوری دی گئی۔ باکسنگ انڈیا کے صدر سندیپ جاجوڈیا کا کہنا ہے کہ ہمیں اس تازہ پیش رفت پر بہت خوشی ہے ،ان کا کہناہے کہ ہماری پہلی ترجیح بھارت کی وزارت کھیل سے اس کی منظوری اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت حاصل کرناہے۔ باکسنگ انڈیا کے سیکرٹری جنرل جے کوولی کا کہنا ہے کہ فیڈریشن بھارتی باکسروں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مدد کرے گی۔
