اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ آگ پرانی عمارت میں لگی، سی ڈی اے عملے کے پرانے ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کو ختم کرنے کے دوران آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا، ایئرکنڈشنگ پلانٹ میں استعمال ہونے والے آلات میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی،پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ کے ہنگامی ردعمل نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی واقعہ کی جگہ وزارت خارجہ کی مرکزی عمارت سے باہر ہے، آگ کی وجہ سے کسی ریکارڈ یا انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دھونی کی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی پیش کش
آئی سی سی بگ تھری ایشو سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کا اجلاس
برینڈن میک کولم ٹی ٹوئنٹی میں 2ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
سعید اجمل انڈیا کے بلے بازوں کے ساتھ ایک اور ٹاکرے کاخواہاں
سری نواسن آئی سی سی اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے
قدرتی وسائل کا استعمال اور تحفظ جنگی بنیادوں کرنا ہوگا:کمشنرکراچی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں ہوا: چودھری پرویز الٰہی
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے کے سوال پر کھل کر بول پڑے۔پی پی آئی کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر صحافی نے سوال کیا ”سنا ہے کہ آپکے ساتھ خان صاحب کی اڈیالہ میں کوئی پیغام رسانی ہوئی ہے،ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تجاویز مانگی ہیں،جس پر پرویز الٰہی نے انکار کرتے ہوئے کہاکہ نہیں ایسا تو کچھ نہیں ہوا۔
جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی چیلنج کردیئے
کراچی (پی پی آئی)جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی چیلنج کردیئے۔میئر کراچی کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کو سٹی کورٹ الیکشن ٹریبونل غربی میں چیلنج کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق یو سی 3 ماڑی پور سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین محمد حسین نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ماڑی پور یو سی 3 کے نہ ووٹر ہیں اور نہ ہی رہائشی۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کی منظوری غیر قانونی ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے مطابق امیدوار کا وارڈ یا کونسل میں رجسٹرڈ ووٹر ہونا ضروری ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ آر او کو اعتراض سے آگاہ کیا لیکن ریٹرننگ افسر نے کارروائی نہیں کی، الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسر کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے اور مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے ہیں۔تحریک انصاف کے یو سی 3 ماڑی پور کے 2 امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا ہے۔اس حوالے سے فاران سردار ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ضلع کیماڑی سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں، بلدیاتی قوانین کے مطابق امیدوار کے لیے متعلقہ کونسل کا رجسٹرڈ ووٹر ہونا لازمی ہے۔ کاغذات نامزدگی کے مطابق ان کا پتہ ضلع جنوبی کا ہے، استدعا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے ضمنی الیکشن کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
نومئی کیس میں اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹنے تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل پر سماعت مقرر کر دی۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 19 اکتوبر کو صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت کرے گا۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے صوبائی حکومت نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

دھونی کی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی پیش کش
(March 29, 2014)
ڈھاکا: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے آئی پی ایل میچ اسکینڈل میں بی سی سی آئی سر براکی برطرفی کے بعد چنائی سپر کنگز کی کپتانی اور انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی نائب صدر سے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی۔دھونی آئی پی ایل میچ فکسنگ میں با رہا الزامات لگائے جانے پر دل برداشتہ ہیں، تاہم دھونی نے ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔ دھونی نے انڈیا سیمنٹ کے مالک او ر بر طرف بی سی سی آئی چیف سری نواسن سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان سے درخواست کی کہ انڈیا سیمنٹ اور چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے دیا گیا ان کا استعفیٰ منظور کر لیاجائے۔ بھارتی ذرائع کا کہناہے کہ دھونی اور سری نواسن کے درمیان مختلف مسائل پر گفت وشنید چل رہی ہے ۔ دھونی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں ان پر لگائے گئے الزامات سے ان کی شہرت داغدار ہوئی ہے جس کا واحد حل یہی ہے کہ دونوں عہدوں سے سبکدوش ہو جاﺅں۔ دھونی کی کپتانی میں چنائی سپر کنگ نے سب سے زیادہ دو دفعہ آئی پی ایل ایوارڑ جیتا ہے جبکہ پانچ دفعہ فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ، جبکہ دھونی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایک روزہ ورلڈ کپ بھی جیتا۔

آئی سی سی بگ تھری ایشو سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کا اجلاس
(March 29, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر کو لاہور میں ہورہا ہے۔ حکام آئی سی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل تیار کریں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس بگ تھری ایشو پرکوئی کارڈ نہیں ہے۔ اس لئے حمایت کے بدلے بھارت سے دو طرفہ سیریز کی بحالی کے لئے کوشش کی جائے گی۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس 5اور6 اپریل کو ڈھاکا میں ہورہاہے۔جس کے بعد9اور10 اپریل کو دبئی میں ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس ہوگا۔جس میں تین بڑوں بھارت، انگلینڈ اور آسڑیلیا کی اجارہ داری پر مبنی مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی طرف سے تین بڑوں کی حمایت کے بعد ڈرافٹ منظور کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے ووٹ کی صرف اخلاقی حیثیت رہ گئی ہے۔اس صورتحال میں پی سی بی کے پاس حمایت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ پی سی بی حکام دبئی میں اجلاس سے پہلے کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کرنا چاہتے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ کو کچھ نہ کچھ ہاتھ لگ جائے۔ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر کو لاہور میں ہورہا ہے۔ جس میں حکام حتمی موقف تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔بگ تھری کے معاملے میں تنہا رہ جانے پر پاکستان کے ووٹ کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔ پی سی بی کی پوری کوشش ہے کہ اخلاقی بنیاد پر آئندہ سال بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز بحال کرانے میں کامیابی حاصل ہوجائیں۔

برینڈن میک کولم ٹی ٹوئنٹی میں 2ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
(March 29, 2014)
چٹاگانگ: نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مک کولم نے نیدرلنڈ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ کیوی کپتان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہالینڈ کے خلاف شاندار65رنز بنائے اورجب برینڈن نے 21واں رن بنایاتو ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں ان کے 2ہزار رنز مکمل ہوگئے۔ میک کولم نے 67ٹی ٹوئنٹی میچز میں دوہزار رنز مکمل کرلئے۔ وہ مختصر فارمیٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو سنچریاں بنانے والے اب تک دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں۔انھوں نے 12نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔ اس طرز کی کرکٹ میں برینڈن مک کولم کابہترین اسکور 123 ہے۔کیوی کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 85 چھکے اور ایک سو92 چوکے لگاچکے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

سعید اجمل انڈیا کے بلے بازوں کے ساتھ ایک اور ٹاکرے کاخواہاں
(March 29, 2014)
ڈھاکا: سعید اجمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا سے ایک اور ٹا کرے کے خواہاں ہیں، سعید اجمل کا کہناہے کہ رواں ورلڈ کپ میں انڈیا کے ساتھ ایک اور میچ ہونا چاہے، انھوں نے کہا کہ گروپ میں ہمارے دو میچ باقی رہتے ہیں اور سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ان دونوں میچوں میں کامیابی بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت میری توجہ گروپ کے دو نوں اہم میچوں پرہے ، لیکن میری شدید خواہش ہے کہ اسی ٹورنامنٹ میں بھارتی بلے بازوں کے ساتھ ایک اور ٹاکرا ہو۔ آئی سی سی کی رینکنگ میں ہر طرز کی کرکٹ میں سر فہرست پاکستانی اسٹار آف اسپنر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں سیمی فائنل تک رسائی کی مکمل صلاحیت ہے اور انڈیا کے ساتھ دوسرا میچ خارج ازامکان نہیں ہے ۔ گروپ میچ میں پاکستان انڈیا سے یک طرفہ مقابلے کے بعد ہار گیا تھا جس میں اجمل کی کارکردگی بھی غیر تسلی بخش رہی تھی لیکن اجمل نے واضح کر دیا کہ بھارتی بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے لطف اندوز ہوتا ہوں، اجمل کا کہناتھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی بولر کو بہت مشکل ہوتاہے اور بھارت کے خلاف یہ مزید مشکل چیلنج بن جاتاہے کیونکہ انڈیا کے خلاف میچ کا پریشراور جیت کی توقع لگائے بیٹھے عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہوتاہے ، انھوں نے کہاکہ مشکل وقت میں کپتان کی جانب سے ٹیم کے اہم بولر کی حیثیت سے اوور دینے پر کوئی پریشر محسوس نہیں کرتا۔ اب میں ٹیم میں اپنا کر دار کے حوالے سے عادی ہو چکا ہوں، اور پریشر میں بولنگ کر تے ہوئے لطف اندوز ہوتاہوںکیونکہ ساتھی کھلاڑی میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اجمل نے کہاکہ کوئی بھی بولر چاہتاہے کہ دنیاکا نمبر ون بولر بن جاﺅںلیکن مجھے ٹیم کی جیت میں اہم کر دار اداکر نازیادہ اچھا لگتاہے، ٹی ٹوئینٹی کر کٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اس لیے ہماری کوشش ہوگی کہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں کیونکہ دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں خطرناک ہیں۔

سری نواسن آئی سی سی اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے
(March 29, 2014)
نئی دہلی: سپریم کورٹ کے حکم پر بورڈ کے سربراہی سے معطلی کے باوجود آئی سی سی اجلاس میں سری نواسن بھارت کی نمائندگی کریں گے۔بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر بورڈ کے صدارت سے علیحدگی کے باوجود سری نواسن آئی سی سی میں بھارت کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ بی سی سی آئی کے معطل سربراہ9اور10 اپریل کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جس میں بگ تھری منصوبے کو حتمی اور قانونی شکل دی جانی ہے۔بورڈ کے قانونی مشیر کے مطابق عدلیہ میں جاری کیس سے آئی سی سی میں سری نواسن کی پوزیشن متاثر نہیں ہوئی۔سپریم کورٹ نے بھی استفسار پر بورڈ کا اندورنی معاملہ قرار دے کر اس پر آرڈر دینے سے گریز کیا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سری نواسن ہی آئی سی سی میں بھارت کی نمائندگی کریں۔ کیونکہ حالیہ مہینوں میں عالمی کرکٹ میں بھارت کی مضبوط پوزیشن دلانے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیاہے اور عدلیہ کوبھی اس پر اعتراض نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت انڈیا سیمنٹ کا کوئی ملازم بورڈ انتظامیہ میں شامل نہیں ہوسکتا۔سنجے پٹیل نے آئی سی سی اجلاس میں نمائندگی کے بارے میں سوال پر کہاکہ سری نواسن تامل ناڈو ایسوسی ایشن کے صدر ہیں، بورڈ انھیں آئی سی سی اجلاس کے لیے نامزد کرسکتاہے۔یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ کیونکہ اس نمائندگی کا ایڈمنسٹریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

قدرتی وسائل کا استعمال اور تحفظ جنگی بنیادوں کرنا ہوگا:کمشنرکراچی
(March 29, 2014)
کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آئیندہ نسلو ں کے محفوظ مستقبل کیلئے قدرتی وسائل کا استعمال اور تحفظ جنگی بنیا دو ں پر کر نا ہو گا اگر قدرتی وسائل کا تحفظ نہیں کیا گیا تو اس کا خمیا زہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا ہو گا ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انھوں نے آج عالمی ارتھ آورکے حوالے سے منعقدہ مختلف تقاریب میں مہما ن خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطا ب میں کیا۔ تقاریب میں مختلف ما ہرین نے بھی خطا ب کیا جبکہ ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کمشنر کرا چی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ مستقبل کی نسلو ں کو محفوظ دھر تی کی منتقلی کیلئے تر جیحی بنیا دوں پر اقداما ت نا گزیر ہیں ۔پا نی اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل کو احتیا ط سے استعمال کر کے آئیندہ کی نسلو ں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنا یا جا سکتا ہے انھو ں نے کہا کہ گیس ۔پانی اور قدرتی وسائل کا غیر ضروری استعمال اور ضیا ع اسی طرح جا ری رہا تومستقبل قریب میں پر یشانیوں کو سامنہ اٹھا نا پڑے گا۔ سندھ اسمبلی کے ارتھ آورکی قرا ر دار کی منظوری کے دور رس مثبت نتائیج حاصل ہو نگے ۔شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ شہر میں محدود ٹریٹمنٹ سہو لیا ت کے با عث فضلہ جا ت میں اضافہ ،صنعتی فضلے کا بڑھتاہو اخراج اور میو نسپل ویسٹ نے زمین او رپا نی کو آلو دہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے انسانی صحت کو مستقل خطرات کا سامناہے ،کمشنر کراچی نے اپنے خطاب کے مو قع پر کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق کرا چی میں فضائی آلو دگی میں اضافے کی 90 فیصد وجوہا ت میں پر انی ،زائد المیعاد اورخراب ٹرا نسپورٹ کا استعمال اور فیکٹریوں کی چمنیو ں سے نکلنے والا غیر محفوظ دھواں ہے ۔گاڑیوں سے کا ربن مو نو آکسائیڈ اور کا ربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہو کر نا ک ،گلے اور آنکھوں کی بیما ریوں کا سبب بن رہا ہے ۔شہر کے ما حول کو بہتر بنانے کیلئے درخت بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیںشجر کا ری کی مہم کو با ر با ر کرنے کی ضرورت ہے ۔گرین ما حول کیلئے شہر میں مزید پا رکوں کے قیا م اور درخت لگانے کی ضرورت ہے ہر گھر میں درخت لگاکر شہر کو گرین اور ما حول کو کلین بنا یا جا سکتاہے، صنعتی علا قوں میں خالی گرین بیلٹ میں درخت اور پو دے لگاکر ما حولیاتی آلو دگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔