لاہور(پی پی آئی)ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے سے متعلق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر پاکستان نے کرنا ہے۔
یو ایس اے گالف چیمپئن شپ امریکا کے زیک جانسن نے جیت لی
قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی:نجم سیٹھی
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میں ایک کروڑ31 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف
ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز
دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی تیاریاں جاری
ہوائی گالف چیمپئن شپ: تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لاہور میں آج ہو گا
لاہور(پی پی آئی) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا لاہور میں 14 ستمبر کو اجلاس ہو گا جس میں شرکت کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمیں آصف علی زرداری بدھ کو لاہور پہنچ رہے ہیں ۔پی پی آئی کے مطابق بلاول بھٹو لاہور میں چند روز قیام کریں گے جس کے دوران مختلف کارکنان کے گھروں میں تعزیت کیلئے جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں پیش
اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت پیش کیا گیا تھا، ان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خصوصی عدالت لایاگیا۔دوسری جانب اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
ملک سے غداری،سوچ بھی نہیں سکتا، اگر ہے تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل میں میری بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا، اگر غداری کی ہے تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی ہیں، اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں۔
تلاش کریں
خبریں

یو ایس اے گالف چیمپئن شپ امریکا کے زیک جانسن نے جیت لی
(January 7, 2014)
ہوائی: یو ایس اے گالف چیمپئن شپ امریکا کے زیک جانسن نے جیت لی۔ امریکی ریاست ہوائی میں ہونے والے 57 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم والی چیمپئن شپ میں امریکا کے زیک جانسن نے کامیابی حاصل کی۔زیک جانسن نے چیمپئن شپ کے آخری روز سات انڈر پار کے ساتھ کے برتری حاصل کی اور ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائے۔ ایونٹ میں امریکا کے ہی جارڈن اسپیتھ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی:نجم سیٹھی
(January 7, 2014)
لاہور: پی سی بی نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا معاملہ حکومت پر چھوڑ دیا۔ نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ ٹیم مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ہی بنگلہ دیش جائے گی جبکہ سابق آئی سی سی صدر احسان مانی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی حمایت کردی۔ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 ایونٹ سر پر ہیں، ایشین ٹیمیں ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن پاکستانی بورڈ تاحال شرکت کا حتمی فیصلہ نہیں کرپایا۔ دونوں ایونٹس بنگلہ دیش میں ہیں جہاں پاکستان مخالف جذبات انتہا پر ہیں، پی سی بی کو بھی حالات کی نزاکت کا احساس ہے، نجم سیٹھی کاکہنا تھاکہ قومی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہمنوا ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بورڈ مکمل سیکورٹی یقین دہانی کی بنیاد پر ہی ٹیم بنگلہ دیش بھیجے، آئی سی سی اور ایشین کونسل کو بھی بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے مطابق ہی فیصلہ کرنا چاہئے، پی سی بی کی تشویش بلاجواز نہیں۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میں ایک کروڑ31 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف
(January 7, 2014)
کراچی: سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میں ایک کروڑ31 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، مخالف گروپ نے جعلسازی کے ذریعے اکاونٹس سے پیسے نکلوائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بتایا کہ ایس او اے کے اکاونٹس سے ان کے مخالف گروپ نے جعلسازی کے ذریعے ایک کروڑ اکتیس لاکھ روپے نکل وائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رقوم سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے سندھ گیمز کے لیے وقف کیے تھے لیکن مدثر آرائیں اور ان کے ساتھیوں نے جعلسازی کے ذریعے اکاﺅنٹ خالی کردیا۔ احمد علی راجپوت نے بتایا کہ اس حوالے سے بینکنگ کورٹ میں باضابطہ درخواست دے دی گئی ہے۔

ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز
(January 6, 2014)
بیونس آئرس: ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغازہوگیا۔ پہلے مرحلے میں پرتگال کے ڈرائیور اورا سپین رائیڈر کی پہلی پوزیشن رہی۔ ارجنٹائن میں تاریخی ریسنگ ایونٹ ڈاکار ریلی کا میلہ سج گیا ہے۔ پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں شرکاءنے عمدہ پر فارمنس دکھائی۔ کار ریس کے پہلے مرحلے میں پرتگال کے کارلوس سوزا فاتح رہے۔ وہ مقررہ فاصلہ دو گھنٹے بیس منٹ اور چھتیس سیکنڈز میں مکمل کر کے کامیاب ڈرائیور رہے۔ میزبان ملک کے آرلینڈ کی دوسری اور قطر کے ناصر کی تیسری پوزیشن رہی۔ موٹر بائیک ایونٹ میں اسپینش رائیڈر جان باریڈا کی پہلی پوزیشن رہی۔

دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی تیاریاں جاری
(January 6, 2014)
دبئی: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری میں مصروف ہو گئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے دبئی میں پریکٹس سیشن میں بھر پورحصہ لیا۔ سیریز کے پہلے میچ میں قومی بیٹنگ کامیاب ہوئی تو کمزور بولنگ کے سامنے سری لنکن ٹیم دیوار بنی اور میچ کو ڈرا کی طرف بڑھا کر اپنی ہار کو ٹال دیا تھا۔ پاکستانی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے بیٹسمین احمد شہزاد اور بلاول بھٹی نے پر اعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ احمد شہزاد نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 93 رنز اسکور کیے۔ جبکہ بلاول بھٹی کی مجموعی پانچ وکٹیں بھی شاندار تھیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے پر امید ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 8 جنوری سے دبئی میں شروع ہو گا۔

ہوائی گالف چیمپئن شپ: تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی
(January 6, 2014)
ہوائی: ہوائی گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ میں تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی۔ ہوائی میں جاری پی جی اے گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ امریکہ کے ڈسٹن جانسن ، ویب سمپسن اور جارڈن سپیتھ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تینوں امریکی گالفرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تینوں کھلاڑی ایک شاٹ کی برتری حاصل کر کے ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوئے۔ دفاعی چیمپئن زیک جانسن کی ایونٹ میں دوسری پوزیشن رہی۔