قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی:نجم سیٹھی

لاہور: پی سی بی نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا معاملہ حکومت پر چھوڑ دیا۔ نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ ٹیم مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ہی بنگلہ دیش جائے گی جبکہ سابق آئی سی سی صدر احسان مانی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی حمایت کردی۔ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 ایونٹ سر پر ہیں، ایشین ٹیمیں ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن پاکستانی بورڈ تاحال شرکت کا حتمی فیصلہ نہیں کرپایا۔ دونوں ایونٹس بنگلہ دیش میں ہیں جہاں پاکستان مخالف جذبات انتہا پر ہیں، پی سی بی کو بھی حالات کی نزاکت کا احساس ہے، نجم سیٹھی کاکہنا تھاکہ قومی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہمنوا ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بورڈ مکمل سیکورٹی یقین دہانی کی بنیاد پر ہی ٹیم بنگلہ دیش بھیجے، آئی سی سی اور ایشین کونسل کو بھی بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے مطابق ہی فیصلہ کرنا چاہئے، پی سی بی کی تشویش بلاجواز نہیں۔

Next Post

یو ایس اے گالف چیمپئن شپ امریکا کے زیک جانسن نے جیت لی

Tue Jan 7 , 2014
ہوائی: یو ایس اے گالف چیمپئن شپ امریکا کے زیک جانسن نے جیت لی۔ امریکی ریاست ہوائی میں ہونے والے 57 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم والی چیمپئن شپ میں امریکا کے زیک جانسن نے کامیابی حاصل کی۔زیک جانسن نے چیمپئن شپ کے آخری روز سات انڈر پار کے ساتھ کے برتری حاصل کی اور ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائے۔ […]