سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میں ایک کروڑ31 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف

کراچی: سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میں ایک کروڑ31 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، مخالف گروپ نے جعلسازی کے ذریعے اکاونٹس سے پیسے نکلوائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بتایا کہ ایس او اے کے اکاونٹس سے ان کے مخالف گروپ نے جعلسازی کے ذریعے ایک کروڑ اکتیس لاکھ روپے نکل وائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رقوم سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے سندھ گیمز کے لیے وقف کیے تھے لیکن مدثر آرائیں اور ان کے ساتھیوں نے جعلسازی کے ذریعے اکاﺅنٹ خالی کردیا۔ احمد علی راجپوت نے بتایا کہ اس حوالے سے بینکنگ کورٹ میں باضابطہ درخواست دے دی گئی ہے۔

Next Post

قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی:نجم سیٹھی

Tue Jan 7 , 2014
لاہور: پی سی بی نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا معاملہ حکومت پر چھوڑ دیا۔ نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ ٹیم مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ہی بنگلہ دیش جائے گی جبکہ سابق آئی سی سی صدر احسان مانی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی حمایت کردی۔ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 ایونٹ […]