لاہور(پی پی آئی)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا 4 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔بھارتی بورڈ کے عہدیداران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بی سی سی آئی صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا 4 سے 6 ستمبر لاہور میں ہوں گے۔ راجیو شکلا اور راجر بنی گورنر ہاؤس عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔دورے میں پی سی بی اور بی سی سی آئی کے عہدیداران میں ملاقات بھی شیڈولڈ ہے، بی سی سی آئی آفیشلز لاہور میں ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے اورسات ستمبر کو روانہ ہوجائیں گے۔دونوں عہدیداران سری لنکا میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے بعد پھرپاکستان آئیں گے۔
سہیل تنویر ،سعید اجمل اور شاہد آفریدی جنوبی افریقا میں ٹی 20لیگ کھیلیں گے
قومی کرکٹر یونس خان نے زندگی کی 36بہاریں دیکھ لیں
سابق بھارتی کرکٹرونود کامبلی عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں داخل
پاک سری لنکا سیریز : محمدعرفان کی جگہ عمرگل کو نمائندگی ملنے کا امکان
ہالینڈ :ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی تقریب رونمائی
لندن :فٹبال میچ فکسنگ میںملوث گرفتار افراد کی تعداد 7ہوگئی
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
(May 6, 2026)
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
(May 4, 2026)
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
‘سائفر مقدمہ حکومت کی ملی بھگت سے درج ہوا:شاہ محمود قریشی، جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے خلاف درج سائفر مقدمہ وفاقی حکومت کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے اس میں جسمانی ریمانڈ کے احکامات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے۔ پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موقف اختیار کیا کہ سائفر مقدمے میں 20، 21 اور 25 اگست کو جسمانی ریمانڈ کے 3 آرڈرز دیئے گئے، عدالت انہیں کالعدم قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کا آرڈر کالعدم قرار دے کر جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوایا جائے، وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے مقدمہ درج کیا گیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوا، حقائق کے باوجود ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا، 3 بار جسمانی ریمانڈ لیا۔ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے سائفر وزارت خارجہ کے پاس ہے۔ پراسیکیوشن کوئی بھی ثبوت سامنے لانے میں ناکام رہی۔ سائفر میں نے لیا نہ اس کا ٹرانسکرپٹ کسی غیر مجاز شخص کو بتایا۔ درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
دنیا بھر میں آباد کشمیری سید علی گیلانی کی دوسری برسی یکم ستمبرکو منائیں گے
سری نگر/مظفر آباد(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک مزاحمت کی علامت سید علی گیلانی کی دوسری برسی دنیا بھراورکنٹرول لائن کے دونوں اطراف آباد کشمیری یکم ستمبرکو منائیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سید علی گیلانی کو انکی شہادت کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کریں۔ پوسٹروں میں ائمہ مساجد اور خطبا پر زور دیا گیا کہ وہ سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری شہداکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔یاد رہے کہ سید علی گیلانی یکم ستمبر2021 کو سرینگر میں گھر میں دوران نظر بندی وفات پا گئے تھے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑآئندہ ماہ سعودیہ اور امارات کا دورہ کرینگے
اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ سعودیہ اور امارات کا دورہ کرینگے۔پی پی آئی کے مطابق وہ سعودی اور امارات کی قیادت کا آڑے وقت میں پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تجارت و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں

سہیل تنویر ،سعید اجمل اور شاہد آفریدی جنوبی افریقا میں ٹی 20لیگ کھیلیں گے
(November 30, 2013)
جوہانسبرگ: پاکستانی کرکٹرز سعید اجمل ،سہیل تنویر اور شاہد آفریدی جنوبی افریقا میں ڈومیسٹک ٹی 20لیگ میں شرکت کریں گے ۔ سعید اجمل نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹیم ٹائٹنز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے جبکہ سہیل تنویر کا لائنز اور شاہد آفریدی کا نائٹس کے معاہد متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ مزید دو پاکستانی کرکٹر ز کا بھی ڈومیسٹک ٹیموں کے ساتھ معاہد ہ کا امکان ہے ۔

قومی کرکٹر یونس خان نے زندگی کی 36بہاریں دیکھ لیں
(November 29, 2013)
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان چھتیس سال کے ہو گئے،قومی بلے باز نے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز13 فروری 2000میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا جہاں انہیں46رنز کی پراعتماد اننگز کھیلنے کا موقع ملا۔یونس خان نے اب تک 253 ایک روزہ میچوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے چھ سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں سمیت7014 کا ٹوٹل جمع کیا۔ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز میں انہیں چھبیس فروری کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا۔پہلی اننگز میں وہ بارہ رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے لیکن دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے خلاف سنچری سکور کر ڈالی،یونس خان نے 86 میچوں میں ایک ٹرپل ، تین ڈبل سنچریوں سمیت51.17 کی اوسط سے 7114 رنز سکور کیے۔سابق کپتان یونس خان25ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دو نصف سنچریوں سمیت 442 رنز سکور کر چکے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹرونود کامبلی عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں داخل
(November 29, 2013)
ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی دل کے مرض میں مبتلا ہو گئے،حالت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ونود کامبلی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے،ونود کامبلی نے سترہ ٹیسٹ اور ایک سو چار ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔41 سالہ سابق کرکٹر آج کل ٹی وی شوز میں دھواں دھار تبصرے اور تجزیے پیش کرتے رہتے ہیں۔

پاک سری لنکا سیریز : محمدعرفان کی جگہ عمرگل کو نمائندگی ملنے کا امکان
(November 29, 2013)
لاہور: انجری کا شکار قومی فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ عمر گل کو سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں نمائندگی ملنے کا امکان روشن ہو گیا۔ عمر گل کو محمد عرفان پر تجربہ اور کارکردگی کے لحاظ سے واضح برتری حاصل ہے۔ محمد عرفان نے سری لنکا کے خلاف کوئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا۔ یو اے ای کے صحرائی میدانوں میں محمد عرفان نے پانچ ایک روزہ میچ کھیلے237رنز کے عوض نو وکٹیں حاصل کیں۔ چھیالیس رنز دے کر تین وکٹیں ان کا بڑا کارنامہ ہے جبکہ انہیں گراونڈز پر محمد عرفان نے ایک ادھورے میچ سمیت دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے اور کوئی وکٹ نہ گرا سکے۔ محمد عرفان کی جگہ تجربہ کار بولر عمر گل کو مل سکتی ہے۔ عمر گل نے سری لنکا کے خلاف22 ون ڈے کھیلے اور 28شکار کیے۔ متحدہ عرب امارات میں ان کے پاس26ون ڈے میچ کھیلنے کا تجربہ ہے جن میں عمر گل کی وکٹیں 35ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھی عمر گل آگے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف آٹھ نمائندگیاں اور تیرہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ یواے ای میں عمر گل کو چودہ ٹی 20 کھیلنے کا موقع ملا جن میں انہوں نے اٹھارہ شکار کیے۔ آٹھ رنز کے عوض چار وکٹیں عمر گل کی بہترین کارکردگی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز11 دسمبر سے شروع ہو گی۔

ہالینڈ :ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی تقریب رونمائی
(November 29, 2013)
ایمسٹرڈیم: ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی رونمائی کر دی گئی،شرکاءسمیت ڈچ سائیکلسٹوں نے تقریب میں پہنچنے کے لیے سائیکلوں کا استعمال کیا۔ہالینڈ میں ٹور دی فرانس کے شروع ہونے کی وجہ سے خوشی کا سماں تھا۔ٹور دی فرانس کے جنرل ڈائریکٹر سمیت سابق اور موجودہ ڈچ رائیڈرز نے سائیکلوں پر بیٹھ کر خصوصی تقریب تک پہنچنے کا سفر مکمل کیا۔ ڈائریکٹر کرسٹیان رودھوم نے آئندہ سال ہونیوالی سائیکل ریس کے پلان کی رونمائی کی۔تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہالینڈ سے شروع ہونیوالی ریس کا افتتاحی مرحلہ زیادہ طویل نہیں ہے لیکن دو سال بعد ایونٹ اور اس سے پہلے ٹرائلز کی واپسی پر انہیں خوشی ہے۔

لندن :فٹبال میچ فکسنگ میںملوث گرفتار افراد کی تعداد 7ہوگئی
(November 29, 2013)
لندن: انگلش فٹ بال میں میچ فکسنگ کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گرفتار ہونیوالے افراد میں تین فٹ بالرز بھی شامل ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی پروفیشنل کلب سے منسلک نہیں ہے۔ایک مبینہ ویڈیو میں سنگاپور کے ایک سٹہ باز نے کم درجے کے فٹ بالرز کو پاونڈز دینے کی پیشکش کی تھی۔ ویڈیو میں اس سٹے باز کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ میچ کے شروع میں ییلو کارڈ لینے پر کھلاڑی کو پانچ ہزار پاونڈ دے گا۔نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد غیر قانونی عالمی سٹہ بازوں کے گروہ کو روکنا ہے جبکہ فٹ بال ایسو سی ایشن کے مطابق وہ فکسنگ کی تحقیقات میں حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
