لاہور (پی پی آئی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی واقعات پرشاہ محمودقریشی، اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کر لیے ہیں، عدالت نے فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔
حیدرآباد : جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کو نسل کی مکمل تعاون کرے گی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 1300خیمے روانہ کردئے : شرجیل میمن
تیکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کے لئے اسمال انڈسٹریوں کا محکمہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے : شرجیل میمن
میر پور ماتھیلو : گھریلو تنازعہ ،شوہرنے بیوی کو قتل کر دیا
جام شور و: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
میر پور ماتھیلو : سماجی خاتون کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
(May 6, 2026)
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
(May 4, 2026)
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بحیرہ اوقیانوس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے خواتین و بچوں سمیت 63افراد ہلاک
لزبن/میڈرڈ(پی پی آئی)سینی گال سے ا سپین جاتے ہوئے پناہ گزینوں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 63افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 38کو بچا لیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں حاثہ کا شکار لوگوں کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی تاہم کہا جاتا ہے کہ یہ روٹ پاکستا نی تارکین وطن بھی غیرقانونی راستے سے اسپین جانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ افسوس ناک واقعہ بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے کیپ وردے کے ساحل پر پیش آیا جہاں درجنوں افراد سے بھری کشتی پانی میں ڈوب گئی۔مقامی میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ تارکین وطن ایک ماہ قبل عام طرز کی کشتی میں مغربی افریقا کے ملک سینیگال سے روانہ ہوئے تھے جس میں تقریباً 100 افراد سوار تھے،کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کیا گیا.کشتی حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 63افراد ہلاک ہو گئے جبکہ38کو بچا لیاگیا،جن میں 4بچے بھی شامل ہیں ان کی عمریں 12سے 16سال کے درمیان ہیں۔
سفیدچینی کی مٹھاس میں کمی،قیمت میں بڑا اضافہ، مزید بڑھنے کاخدشہ
کراچی (پی پی آئی) ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں دوسری طرف خواتین خانہ، ہوٹل مالکان اور حلوائی شکوہ کرتے ہیں کہ سفید چینی میں مٹھاس کم ہوتی جارہی ہے،پی پی آئی کے مطابقشہر قائد میں فی کلو چینی کی قیمت میں اچانک 20 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 140 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے حکومت دلچسپی نہیں لے رہی نہ ہی شوگر ملز اور مارکیٹ فورسز کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے باعث بابرداری لاگت بڑھنے سے چینی کی قیمت میں مزید اضافے کاخدشہ ہے۔
پاکستان میں چرچ حملوں پر گہری تشویش،تشدد کسی صورت قبول نہیں: امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن/ اسلام آباد (پی پی آئی)جڑانوالہ واقعات پر امریکی محکمہ خارجہ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔پی پی آئی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چرچ حملوں پر گہری تشویش ہے،آزادی اظہار اور مذہبی آزادی ہر کسی کا حق ہے،تشدد کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں،پی پی آئی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث افراد سے پرامن رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں،پاکستان ایران معاملات پر شراکت دار بات کر سکتے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

حیدرآباد : جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کو نسل کی مکمل تعاون کرے گی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
(October 2, 2013)
حیدرآباد: جمعیت علما پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کو نسل کابھر تعاو ن کریںگے۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے ملاقات کی اور انھیں ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت کی دعوت دی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماآصف لقمان قاضی،حافظ عاکف سعید،مولانا عبدالمالک،ثاقب اکبر اور پیر علی محمد شامل تھے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے ملی یکجہتی کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے دیگر مسالک کے قائدین واکابرین کے ساتھ مل کر ملی یکجہتی کونسل جن حالات میں بنائی تھی اب حالات اس سے بھی بدتر ہیں دشمنان اسلام کی سازشیں عروج پر ہیںفرقہ واریت کی آگ کو ہوا دی جارہی ہے ،مصر وشام میں اس آگ کو بھڑکایا جاچکا ہے اور اسکی تپش یہاں محسوس کی جارہی ہے یہ حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ ملی یکجہتی کونسل کا احیاءہو اور اس پلیٹ فارم سے اتحاد امت کے لئے بھرپور کوشش کی جائے جمعیت علماءپاکستان اس میں مکمل تعاون کرے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 1300خیمے روانہ کردئے : شرجیل میمن
(October 2, 2013)
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر بلوچستان کے ضلع آواران کے زلزلہ متاثرین کیلئے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے آج مزید 1300خیمے روانہ کردیئے گئے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہاکے اس سے پہلے 1200خیمے اور 295کاٹن ادویات پر مشتمل 11ٹرک کا امدادی سامان بھی بھیجا جا چکا ہے ۔انھوں نے اپیل کی پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے کلفٹن تین تلوار پرقائم ریلیف کلیکشن کیمپ میں بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے دل کھول کر امدادی سامان جمع کرائیں ۔

تیکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کے لئے اسمال انڈسٹریوں کا محکمہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے : شرجیل میمن
(October 2, 2013)
کراچی: صوبائی وزیر صنعت و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتوں کو فعال بنانے کے لئے محکمہ انڈسٹریز سندھ حکومت کے تعاون سے ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ کام میں لاتے ہوئے گھریلوپیمانہ پر چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی مرتب کررہا ہے ۔ اسمال انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پلاسٹک مولڈنگ ‘ہوزری ‘الیکڑانک کارڈز کی گھریلو پیمانہ پر تیاری مائکرواکنامکس کے جدلیاتی اصولوں کے تحت معاشی پیمانوں میں تبدیلی آسکتی ہے ۔ بشرطیکہ گھر یلو صنعتوں کا قیام اور منصوبہ بندی سائنسی بنیادوں پر کی جائے ۔ انھوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ ووکیشنل تعلیمی اداروںسے فارغ التحصیل طلباءو طالبات کے لئے اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں اور ان چھوٹی صنعتوں کے قیام کے بارے میں مفصل آگاہی دی جائے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بہت جلد کم لاگت سے قائم ہونے والی چھوٹی صنعتوں کے بارے میں تیکنیکی معاونت عوام کو دی جائے گی جس میں سرفہرست نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی اور اسمال انڈسٹریز کے افسران ٹیم کی شکل میں ریسرچ ورک کو مکمل کرکے عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔مزید براں صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایات دیں کہ پابندی وقت اور فرض شناسی کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کی خدمت کو فرض سمجھتے ہوئے اپنی خدمات اور صلاحتییوں سے عوام کو مستفید کریں ۔ اجلاس میں محکمہ اسمال انڈسٹریز کے تمام افسران نے شرکت کی ۔

میر پور ماتھیلو : گھریلو تنازعہ ،شوہرنے بیوی کو قتل کر دیا
(October 1, 2013)
میرپورماتھیلو(پی پی آئی)میر پور ماتھیلو کے قریب احمد واہ کے علاقے میں ایک شخص نے گھریلو تنازعے پر بیوی کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق احمد واہ کے علاقے میں شاہ نواز پتافی نامی شخص نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی حنیفاں کو

جام شور و: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
(October 1, 2013)
جام شورو: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (میوٹا) کی جنرل باڈی کا اجلاس مہران یونیورسٹی جامشورو کے مخدوم داﺅد ہال میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت میوٹا کے صدر پروفیسر احسان میمن نے کی ،اس موقع پر جنرل سیکریٹری پروفیسر ارشد علی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہران یونیورسٹی جامشورو اس وقت ملک کی چوتھے نمبر اور صوبہ سندھ میں میں پہلے نمبر پر ہے جس کا سہرا اساتذہ کی لازوال محنت کو جاتا ہےاجلاس کے دوران قرارداد پیش کی گئی کہ موجودہ اسمبلی ایکٹ میں ترامیم کے بعد وائس چانسلر اور پرووائس چانسلر کے عہدوں پر کسی نان اکیڈمک شخص کی تقرری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ اور چیف ایگزیکیٹو سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ کی اول نمبر یونیورسٹی میں جاری مالی خسارے کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی طور پر فنڈ مہیا کئے جائیں جبکہ وزیر اعلیٰ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سندھ کی تمام یونیورسٹیوں میں امن امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مطلوبہ ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ پر امن اور صحت مند ماحول میں درس اور تدریس کا عمل ممکن ہو سکے۔ اجلاس کے دوران فاپواسا کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے تحت یونیورسٹیوں کے اسمبلی ایکٹ ترامیم کے متعلق اساتذہ کو آگاہ کیا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ یونیورسٹی کی ترقی اور بہتر تعلیمی ماحول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

میر پور ماتھیلو : سماجی خاتون کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
(October 1, 2013)
میرپورماتھیلو: گھوٹکی میں سماجی کارکن خاتون کے قتل کے خلاف میرپور ماتھیلومیں سندھ ترقی پسند پارٹی ،این جی اوزاور دیگر سماجی و سیاسی تنظیموںکی جانب سے ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے رہنماﺅں جام عبدالفتح سمیجو ،راجا مجیب ،زاہد میرانی ،ثانیہ ،شاہیم مہر ،ثمینہ کلورو اور دیگر نے کہا کہ خاتون کارکن صاحب خاتون کے قتل میں ملوث صرف ایک ملزم اس کے شوہر علی محمد میرانی کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ دیگر افراد وڈیرہ شاہی بھی اس قتل میں ملوث ہےں جوکہ نہیں چاہتے کہ ضلع گھوٹکی میں خواتین سوشل ورک کریں اور آزاد ہوں ، رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے ،شرکا نے سکندر بھٹو کو دھمکیاں دئے جا نے کی بھی مذمت کی ۔

