کراچی (پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے مسافر اور پارسل ٹرینوں کے کرایوں میں بڑھائے گئے5فیصد اضافہ کی وصولی شروع کردی ہے، گزشتہ دو مہینے میں تیسری بار اضافہ کیا جاچکا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بعد پاکستان ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے تھے۔
پاک بھارت ہاکی سیریز کے انعقاد کےلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سرگرم
بھارت کی ساچیکا کمار نے بحریہ ٹاﺅن انٹرنیشنل ویمن اسکواش جیت لی
شین وارن جنوبی افریقا میں اسپن کوچنگ کیمپ لگائیں گے
مشتاق احمد کاٹی 20ورلڈ کپ کے بعد انگلش ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کافیصلہ
تاحیات پابندی کیس : مزید سماعت کیلئے دانش کنیریا 20ہزار پاﺅنڈز جمع کرانے کی ہدایت
پی سی بی اینٹی کرپشن کمیٹی میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کافیصلہ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بلاول بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ کل منائی جائے گی
کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ 21ستمبر کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں و کارکنان کی جانب سے سندھ کے تمام اضلاع میں 21ستمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات میں کیک کاٹے جائینگے۔ سالگرہ تقریبات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی اور ملک اور عوام کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
شہبازشریف کی ایک مہینہ قیام کے بعد لندن سے لاہور واپسی
لاہور(پی پی آئی) سابق وزیر اعظم میاں شہبازشریف لندن سے لاہور پہنچ گئے۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں ایک مہینہ قیام کے بعد آج وطن واپس پہنچے ہیں۔پی پی آئی کے مطابقشہبازشریف نے وطن پہنچ کر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا اور استقبال کے لئے پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے مشاورت کی۔
ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ، گھروں پر چھاپے مارنے کی تیاری
اسلام آباد/کراچی (پی پی آئی) حساس اداروں نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا کے گھروں پر ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے جس میں ذخیرہ کیے گئے ڈالرز کی برا?مدگی کے لیے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پرچھاپے ماریں گے۔ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔حساس اداروں کو کریک ڈاؤن کے بعد مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں، حساس اداروں نے غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی حاصل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے جس کے بعد گھروں میں ڈالر چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔
تلاش کریں
خبریں

پاک بھارت ہاکی سیریز کے انعقاد کےلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سرگرم
(February 25, 2014)
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی سیریز کے انعقاد کے لئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سرگرم ہوگئی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں انتہائی اہم پیش رفت متوقع ہے ۔پی ایچ ایف اور ہاکی انڈیا حکام کے درمیان ہونے والے تازہ ترین رابطے میں پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول چوہدری نے ہاکی انڈیا کو ایک مرتبہ پھر انڈین ہاکی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پر ان کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی ۔

بھارت کی ساچیکا کمار نے بحریہ ٹاﺅن انٹرنیشنل ویمن اسکواش جیت لی
(February 25, 2014)
اسلام آباد: بھارت کی ساچیکا کمار نے بحریہ ٹاﺅن انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ 2014اپنے نام کرلی ۔ساچیکا کمار نے فائنل میں پاکستان کی زویا خالد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی تین صفر سے شکست دیدی ۔میچ کے آغاز ہی میں بھارتی کھلاڑی نے اپنی گرفت کو مضبوط رکھا اورپہلا راﺅنڈ 11-5سے اپنے نام کیا ۔

شین وارن جنوبی افریقا میں اسپن کوچنگ کیمپ لگائیں گے
(February 25, 2014)
کیپ ٹاﺅن: سابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن جنوبی افریقا میں مختصر اسپن کوچنگ کیمپ لگائیں گے ۔ وارن پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران موائر ہیڈ ،میکسویل ،بریڈ ہوگ اور دیگر بولرز کی رہنمائی کریں گے تاکہ کینگروز بالرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اچھی طرح تیار کیا جاسکے ۔

مشتاق احمد کاٹی 20ورلڈ کپ کے بعد انگلش ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کافیصلہ
(February 25, 2014)
کراچی: سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد انگلش ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کافیصلہ کرلیا۔مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔

تاحیات پابندی کیس : مزید سماعت کیلئے دانش کنیریا 20ہزار پاﺅنڈز جمع کرانے کی ہدایت
(February 25, 2014)
لندن: تاحیات پابندی کے شکار پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحیات پابندی کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں سماعت جاری رکھنا چاہتے ہیں تو سیکیورٹی کی مد میں 20ہزار پاﺅنڈ ز کی رقم فور ی طور پر جمع کروائیں،بصورت دیگر 11اپریل کے بعد کیس کی مزید سماعت نہیں کی جائے گی ۔

پی سی بی اینٹی کرپشن کمیٹی میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کافیصلہ
(February 25, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن ایند ویجی لینس کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو شامل کرنے کافیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آنے پر پی سی بی نے اپنی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے اینٹی کرپشن کمیٹی کی تشکیل نو میں ایسے سابق کرکٹرز کی شمولیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹ بورڈ کے ملازم نہ ہوں ۔
