ملتان(پی پی آئی)حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے مزار پر غسل کی تقریب بد نظمی کا شکار ہو گئی۔ سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے مزار کو غسل دیا،ان کے چچا مرید حسین اپنی آمد سے قبل غسل دینے پر برہم ہو گئے،پی پی آئی کے مطابق مرید حسین کی بھتیجے زین قریشی سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مرید حسین نے کہا کہ میری آمد سے قبل غسل کیوں دیا یہ میرے دادا کی قبر ہے، غسل کی تقریب میں شریک افراد کو بھی کھری کھری سنا دیں،ان کا کہنا تھا کہ مزار کو سیاست کی نذر نہ کریں۔
جامعہ سندھ جام شورو نے امتحانات اینوئل کے شیڈول کا اعلان کر دیا
اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز :سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز
انٹربورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میںلاڑکانہ نے کوئٹہ کوشکست دیدی
مشتاق احمد نے نیا اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پی سی بی کو پیشکش کردی
ڈیوس کپ ٹائی : اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار
شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پنجاب بھر میں فحش ڈانس اور بیہودہ حرکات کرنیوالی اسٹیج ڈانسرز،تھیٹر مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن
لاہور(پی پی آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر میں ا سٹیج ڈراموں میں فحش اور بیہودہ حرکتیں کرنے والی 18 ڈانسرز پر پابندی عائد کر تے ہوئے فن اور ثقافت کے نام پر فحاشی کو فروغ دینے والے تھیٹر مالکان اور اداکاروں /ڈانسرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پہلے مرحلے میں، محکمہ داخلہ نے پنجاب آرٹس کونسل (پی اے سی) کی سفارش پر 18 اسٹیج ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور انہیں اپنی حرکتوں کا جواز پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی۔ دوسرے مرحلے میں سٹیج ڈراموں کے نام پر فحاشی اور عریانی پھیلانے پر محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے بھر میں ڈانسرز پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیمیں تمام تھیٹرز میں ڈراموں کو مانیٹر کر رہی ہیں اور جہاں بھی غیر اخلاقی پرفارمنس پائی گئی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
فروغ تجارت کے کیلئے کراچی میں بزنس پارکس قائم کرنے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی) وفاقی حکومت نے تجارت کے فروغ کیلئے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی بزنس پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ملکی برآمدات میں اضافے میں بزنس پارک کے قیام سے مدد ملے گی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے ایکسپورٹرز اور تاجروں کی نمائندہ تنظیموں سے وفاقی حکومت نے مشاورت کیلئے رابطہ کیا ہے تاکہ عالمی تجارتی رابطوں کو مستحکم کیا جا سکے، اس مقصد کیلئے بڑے شہروں اور نوری آباد، ٹنڈو آدم، کوٹری، دھابے جی اور گھوٹکی میں بھی بزنس پارک قائم کرنے کا پلان ہے۔
2ماہ گزر گئے، ای او بی آئی پنشنرز بجٹ تقریر میں کئے گئے اضافہ سے محروم
کراچی (پی پی آئی) ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈارکے بجٹ تقریر میں اعلان کردہ اضافہ سے ای او بی آئی کے پنشنر ز ہنوزمحروم ہیں کیونکہ ای او بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہنوز نوٹی فی کیشن جاری نہیں کیا اس لئے ستمبرمیں ملنے والی اگست کی پنشن بھی 10ہزار نہیں بلکہ حسب سابق ساڑھے آٹھ ہزار ہی ہوگی حالانکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ تقاریر میں اعلان کردہ اضا فوں کے نوٹی فی کیشن جاری ہو چکے ہیں اور حاضر سروس اسٹاف او ریٹائرڈ پنشنرز کو اگست میں ہی بڑھائی گئی تنخواہ اور پنشن ہی ملی تھی۔ پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کی توجہ دلائی ہے کہ ای او بی آئی پنشن میں آخری اضافہ جنوری 2020 میں کیا گیا تھا۔ قانون کے مطابق ہر تین برس بعد ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ واجب ہو جاتا ہے۔ لہذا سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی بجٹ تقریر میں اعلان کردہ اضافہ کا اطلاق جنوری 2023سے کیاجائے
تلاش کریں
خبریں

جامعہ سندھ جام شورو نے امتحانات اینوئل کے شیڈول کا اعلان کر دیا
(November 6, 2013)
جام شورو: جامعہ سندھ جامشورو کے کنٹرولر امتحانات (اینوئل) ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو نے کہا ہے کہ بی ایڈ/ایم ایڈ نان فارمل پرگرام سالانہ امتحان 2012 اور ایم اے (پریویس) انگلش/اکنامکس، ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام 2013 کے امتحانات کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق امتحانی فارم ایلسا قاضی کیمپس (اولڈکیمپس) حیدرآباد میں ڈائریکٹر ڈسٹینس ایجوکیشن کے دفتر میں 18 نومبر تک جمع کرا ئے جاسکتے ہیں، امیدوارں کو ایڈمٹ کارڈ 16 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے جبکہ امتحانات 21 دسمبرکو ہوں گے، خواہش مند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے ڈائریکٹر ڈسٹنس ایجوکیشن کی آفس واقع ایلسا قاضی کیمپس (اول کیمپس) حیدرآباد سے رابطہ کریں۔

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز :سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز
(November 6, 2013)
لندن: عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کامیابی کے ساتھ آغاز کرنے میں ناکام رہے۔ سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے گروپ کے اپنے ابتدائی میچ میں سوئس کھلاڑی کے خلاف تین سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔جوکووچ کی فتح کا اسکور چھ چار، سات چھ اور چھ دو رہا۔ گزشتہ سال بھی ورلڈ ٹور کے فائنل میں جوکووچ نے فیڈرر کو شکست دی تھی۔

انٹربورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میںلاڑکانہ نے کوئٹہ کوشکست دیدی
(November 6, 2013)
لاڑکانہ: لاڑکانہ میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں لاڑکانہ نے کوئٹہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔لاڑکانہ میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میں کوئٹہ بورڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر ترانوے رنز بنائے۔ لاڑکانہ کی ٹیم نے بارہ اعشاریہ تین اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر چورانوے رنز کا ٹارگٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ لاڑکانہ کی طالبہ حور پچیس رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہیں جبکہ کوئٹہ کی طالبہ کائنات دو وکٹیں لیکر نمایاں رہی۔ دونوں ٹیموں کی بالرز طالبات کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ کوئٹہ کی بالرز نے تینتالیس جبکہ لاڑکانہ کی بالرز نے اڑتالیس ایکسٹرا رنز دیئے۔ آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمئن شپ میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔

مشتاق احمد نے نیا اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پی سی بی کو پیشکش کردی
(November 6, 2013)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے پاکستا ن کرکٹ بورڈ کو اسپن باﺅلنگ میں نیاٹیلنٹ تلاش کرنے کی پیشکش کردی ۔ ایک گفتگو کے دوران مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مجھے جو بھی عزت ملی ہے پاکستان کی بدولت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2015ءتک معاہدہ ہے ،لیکن ملکی کرکٹ کی بہتری کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن اسے ڈھونڈ کر آگے لانے کی ضرورت ہے ،تاکہ عمران طاہر جیسے کسی اور کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ملک سے باہر نہ جانا پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اگر چاہے تو ملک بھر میں انڈر16اور19سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے میں مدد کرسکتا ہوں ۔

ڈیوس کپ ٹائی : اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار
(November 6, 2013)
کراچی: پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور عقیل خان ویت نام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کےلئے قومی ٹیم کے ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار دے دیا ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق چیئرمین ڈیوس کپ سلیکشن کمیٹی خواجہ سعید حئی ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی روانہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے فیڈریشن کے صدر سید کلیم امام نے ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داری پیٹرن پی ٹی ایف سینیٹر دلاور عباس کو سونپ دی ہے ۔ویت نام کے خلاف ہونے والی ٹینس ٹائی کے لئے قومی ٹیم کے ٹرائل 7سے 12نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے ۔

شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل
(November 6, 2013)
ڈھاکا: بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ۔ شکیب الحسن نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ گزشتہ روز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ہسپتال میں جاکر شکیب کی عیادت کی تھی ۔
