اسلام آباد (پی پی آئی) سینئر قانون دان حامد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر پی ٹی آئی الیکشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی۔پی پی آئی کے مطابق سینئر قانون دان حامد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مقدمات بارے چیئرمین پی ٹی آئی ٹی سے ملاقات ہوئی ہے، ہمیں تشویش ہے چیئرمین پی ٹی آئی پر پہلے بھی حملے کئے جا چکے ہیں، اتنے عرصہ سے انہیں ٹینشن میں رکھا ہوا ہے، سیاسی جماعتوں سے ہمیشہ بات ہوسکتی ہے، باقی کس سے بات ہوسکتی ہے وہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوگا، ابھی پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم و جبر ہو رہا ہے۔حامد خان نے کہا کہ باقی جماعتوں کو کھلی چھٹی ہے، وہ اپنی سیاسی مہم چلا رہی ہیں، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہا، ایک پارٹی کا سربراہ مجرم ہے اسے سرکاری پروٹوکول میں لایا گیا، ایسے شخص کو محسوس ہوتا ہے کہ پہلے سے ہی وزیر اعظم نامزد کر دیا گیا، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ہر قسم کی سیاسی مہم سے روک دیا گیا ہے۔۔سینئر قانون دان نے مزید کہا کہ پہلے اعلان میں جنوری کے آخری ہفتہ میں الیکشن کا کہا گیا اب فروری کا اعلان آگیا، یہ اپنے اعلان پر خود قائم نہیں ہیں، کیا اعتبار ہے کہ یہ اپنے اعلان پر قائم رہیں گے۔
سچن ٹنڈولکر ویرات کی مدد کرنے ممبئی پہنچ گئے
دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ،انجری کے باعث سورینسن اور پال سٹر لنگ اسکواڈسے باہر
بی سی بی مشکوک بولنگ ایکشن جانچنے کے لیے آسٹریلین سافٹ ویئر درآمد کرے گا:انتخاب عالم
میک کولم کرکٹ کو فکسنگ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں:وکیل میک کولم
ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان کے خلاف وائٹ واش سے آسٹریلیا سرفہرست ہوگا
فٹ بال رینکنگ:جرمنی ،ارجنٹینا کی بادشاہت برقرار،پاکستان کی ترقی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث پیٹرولیم کے اسٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کے اسٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے، یہ فیصلہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پیٹرولیم کمپنیوں کو21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کم ازکم تین ماہ کی مدت کیلئے ہونا چاہیے، تاہم حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا۔ذرائع کے مطابق نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور سٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔
کراسنگ پوائنٹس پر افغان خواتین اور بچے بائیومیٹرک سے مستثنیٰ
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کے لیے افغان خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ امور اور افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔پی پی آئی کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ’پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیشن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی اور اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور بدتمیزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘وزارت داخلہ نے اس ضمن میں کنٹرول سینٹر اور ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ’افغان سفارتخانہ ایک نمائندہ مقرر کرے، جو شکایات کے فوری حل کے لیے کنٹرول سینٹر سے ہمہ وقت رابطے میں رہے۔‘
عمران خان کا وکلا برادری پر عوامی حقوق کیلئے تحریک چلانے پر زور
اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں ملک کی قانونی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی حقوق بالخصوص ووٹ دینے اور اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے نچلی سطح پر تحریک چلائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئین کا تحفظ کرنا عدلیہ اور وکلا برادری کی وہ قانونی ذمے داری ہے جس پر ہماری قومی ترقی منحصر ہے۔اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا اس لیے وکلا برادری کو پاکستان کے لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک شروع کرنی چاہیے اور اس کی قیادت کرنی چاہیے جس میں سب سے پہلے لوگوں کے ووٹ ڈالنے، اپنے لیڈروں کا انتخاب کرنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کا تعین کرنے کا حق ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ چیز ثانوی حیثیت رکھتی ہے کہ شہری کس رہنما کا انتخاب کرتے ہیں لیکن عوام کو ان کا بنیادی اور لازمی حق دیا جانا چاہیے جو آئین میں درج ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، یہ انتہائی نازک موڑ ہے جہاں ہم مسلسل تباہی اور اپنے نظام انصاف کی بربادی دیکھ رہے ہیں۔عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر شہری انصاف کے لیے نہیں لڑتے، اگر وہ ججوں کے پیچھے کھڑے نہیں ہوتے، اگر وہ طاقت کے زور پر حکمرانی کے خلاف نہیں کھڑے ہوتے جہاں صرف سب سے موزوں اور امیر ترین لوگ ہی زندہ رہ سکتے ہیں تو ہم اس ملک میں آئینی بالادستی قائم نہیں کر سکیں گے۔
تلاش کریں
خبریں

سچن ٹنڈولکر ویرات کی مدد کرنے ممبئی پہنچ گئے
ممبئی:بھارتی کرکٹ اسٹارسچن ڈنڈولکر ویرات کوہلی کی مدد کرنے ممبئی پہنچ گئے ۔تجربہ کاربلے بازسچن ٹنڈولکر نے اس وقت ویرات کوہلی کی کوچنگ کرنے کا ارادہ کر لیا تھا جب دورہ انگلینڈ کے موقع پر ویرات کوہلی باہر سے آنے والی آف اسٹم گیند کو کھیلنے میں مسلسل ناکام ہوتے رہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ویرات کوہلی کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے رہے ،اس موقع پر پریکٹس سیشن میں موجود انڈین کرکٹ ٹیم کے منیجرلال چند نے کا کہنا تھا کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر نوجوان کھلاڑیوں کو اس جیسے معمولی نوعیت کے مسائل سے بچنے کے لیے وقت دینا چاہیئے اس سے نوجوان کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ،انجری کے باعث سورینسن اور پال سٹر لنگ اسکواڈسے باہر
ڈبلن:آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میکس سورینسن اور بیٹسمین پال سٹر لنگ دورہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے لیے منتخب کئے گئے اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔میکس سورینسن کے دائیں ہاتھ میں فیکچر ہوا ہے جبکہ بیٹسمین پال سٹرنگ کمر درد میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے سے قاصر رہے ہیں۔آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سمنز نے اسکواڈ سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015کی تیاریوں کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں کا اسکواڈ سے باہر ہونا افسوس ناک ہے ۔واضح رہے آئر لینڈ اگلے منگل کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مقام پر طے شدہ آٹھ میچز کا آغاز کریں گے۔

بی سی بی مشکوک بولنگ ایکشن جانچنے کے لیے آسٹریلین سافٹ ویئر درآمد کرے گا:انتخاب عالم
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک آپریشن چیف انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پی سی بی مشکوک بولنگ ایکشن جانچنے کے لیے آسٹریلین سوفٹ وئیر درآمد کرنے پر غور کررہا ہے۔آسٹریلین سوفٹ وئیر کے ذریعے بہ آسانی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے گا کہ بولر آئی سی سی کی جانب سے قابل قبول 15ڈگری تک کلائی موڑنے تک محدود ہے یا پھر وہ اس حد کو برقرار رکھنے سے قاصر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بائے مکینک لیب قائم کرنے کے ساتھ،22تیز ترین کیمریںاور اس سے متعلق تمام سوفٹ وئیر درآمد کرنے پر غور کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکوک بولنگ دنیا بھر کا مسئلہ ہے،آئی سی سی نے غیر جانب دارانہ طور پر تحقیق کرتے ہوئے پاکستانی اسپن بولر سعید اجمل کو مشکوک بولنگ کے حامل قرار دیا تھا۔

میک کولم کرکٹ کو فکسنگ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں:وکیل میک کولم
ولنگٹن:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم اپنے سابق ساتھی کھلاڑی کے خلاف میچ فکسنگ کے ثبوت عالت کو فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ برینڈن میک کولم کے وکیل گیرتھ گلاوے نے سابق کھلاڑی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کے خلاف ثبوت فراہم کردیے جائیں گے تاہم یقینی طور پر کہا جارہا ہے کہ وہ سابق کھلاڑی کرس کینز ہیں۔میک کولم کے حوالے سے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے مقامی اخبار میں حقائق چھپی تھی تاہم انھیں روک دیا گیا تھا۔ میک کولم آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بھی پیش ہوئے تھے جس کی رپورٹ بھی میڈیا تک پہنچ گئی تھی۔جس کے بعد کرس کینز نے اعتراف کیا تھا کہ جس کھلاڑی کا نام نہیں دیا گیا ہے وہ خود ہیں لیکن انھوں نے فکسنگ کے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی ۔میک کولم کے وکیل نے کہا کہ انھیں اخبار میں حقائق دینے سے روکنے کے باوجود وہ کھیل کی بہتری کے لیے ثبوت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ میک کولم کرکٹ سے فکسنگ کے داغ کو دھونے کے لیے راست قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان کے خلاف وائٹ واش سے آسٹریلیا سرفہرست ہوگا
جوہانس برگ: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز میں2-0سے کامیابی حاصل کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا سے نمبر ون پوزیشن واپس لے سکتا ہے۔جنوبی افریقا نے رواں سال جولائی میںسری لنکا کوٹیسٹ سیریز میں 1-0سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اگلے ماہ یو اے ای میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 2ٹیسٹ میچوںپر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ،اس سیریز میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے لیے 2-0سے کامیابی درکارہوگی ۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا نمبر ون پر موجود ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ،تیسرے پر انگلینڈ،چوتھے پر سری لنکا ،بھارت پانچویں،پاکستان چھٹے ،ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ،آٹھویں پر ویسٹ انڈیز،نوویں پر زمبابوئے جبکہ دسویں نمبر پر بنگلہ دیش موجود ہیں۔

فٹ بال رینکنگ:جرمنی ،ارجنٹینا کی بادشاہت برقرار،پاکستان کی ترقی
زیورخ: فیفا نے فٹ بال کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے ، تازہ درجہ بندی میں عالمی چمپیئن سرفہرست جبکہ پاکستان ترقی کہوئی ہے۔فیفا کی جانب سے جاری کردہ تازہ درجہ بندی میں عالمی چمپیئن جرمنی حال ہی میں ارجنٹینا کے خلاف دوستانہ میچ میں شکست کے باوجود پہلے نمبر پر براجمان ہے،ارجنٹنیادوسرے ، کولمبیا اپنے آخری میچ میں برازیل کے شکست کے باوجود تیسرے نمبر پر آگیا ہے،نیدر لینڈ تیسرے ،بیلجیم چوتھے،برازیل ترقی پاکر پانچویں ،یوروگوائے ساتویں ،اسپین آٹھویں،فرانس نویں اور سوئٹزرلینڈ سرفہرست دس ٹیموں میں آخری نمبر پر ہیں۔ دیگر ٹیموں میں کوسٹا ریکا ،میکسیکو ،امریکا درجہ بندی میں بالترتیب15،16اور17ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ انگلینڈ 18ویں اور الجزائر20ویں نمبر پر ہیںجبکہ ایران کا نمبر ایشیائی ٹیموں میں44ویں نمبر پر ہے ۔ پاکستان کی ٹیم گیارہ درجے ترقی پاکر 175ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت تنزلی کے بعد158ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔
