لاہور(پی پی آئی)خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے نے جیل سے اپنی حراست میں لینے کے بعد خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی،ایف آئی اے کے لیگل ایڈوائزر رانا اعجاز خلیل عدالت پیش ہوئے،خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزمہ کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ وکیل ایف آئی اے نے دلائل دیتے ہوئے کہا 9مئی کو خدیجہ شاہ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کئے،وہ ٹویٹ ابھی تک ری ٹویٹ ہورہے ہیں،خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا خدیجہ شاہ پانچ ماہ سے جیل میں ہیں،کیا ٹویٹ جیل سے کررہی ہیں؟۔ بعدازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔
کوریا اوپن ٹینس:کیرولینا اور پلیسکو فائنل میں مدمقابل ہوں گی
ایشین گیمز ہاکی پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی
لاستھ ملنگا زخمی ہوکر میدان سے باہر ہوگئے
جونیئر ٹنڈولکر کی اسکول ٹورنامنٹ میںجارحانہ سنچری
سنگاپور گراں پری ریس:پریکٹس سیشن لوئس ہملٹن کے نام
افغان ٹیم کا ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے دورہ آسٹریلیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سر بمہر کیا جائے:لاہور ہائیکورٹ کا حکم
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون کی درخواست پر سماعت کی، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو فیکٹریاں کالا دھواں چھوڑ رہی ہیں انہیں سیل کیا جائے، جب تک متعلقہ فیکٹری مالکان بیان حلفی نہیں دیں گے تو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا، بیان حلفی یہ دیں کہ اگر دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو فیکٹری کو مسمار کر دیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق کمشنر لاہور نے عدالت کو بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں گے، ہم نے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی ہے کہ ا سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کو بند کیا جائے،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اب ہم صحیح راستے پر جا رہے ہیں،ا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ ہم نے سائیکلنگ کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے کافی اقدامات کئے ہیں، ہم نے ٹیپا سے بات کی ہے کہ سائیکلنگ کیلئے ایک ٹریک بنایا جائے، ہم کوشش کریں گے کہ سائیکلنگ والے افراد کو ہوٹلوں پر چیزیں ڈسکاؤنٹ پر ملیں،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ آپ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اس میں شامل کریں، ہم ان پانچ، چھ ماہ میں سائیکلنگ کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، جس پر کمشنر لاہور نے کہا کہ ہم اب اخبار میں اشتہار دیں گے کہ درخت کاٹنا ایک جرم ہے،بعد ازاں عدالت عالیہ نے انسداد سموگ سے متعلق درخواست پر مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا، 6افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (پی پی آئی) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور20سے زائد20 زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے بہنوئی کے گھر چھاپہ
لاہور (پی پی آئی)) تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں مگر وہ ہاتھ نہیں آ رہے۔ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے بہنوئی کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے زیر استعمال 4 گاڑیاں ان کے بہنوئی کے گھر موجود تھیں۔ پی ٹی آئی رہنما محکمہ اینٹی کرپشن کو مطلوب ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا مگر وہ پکڑے نہیں جا سکے۔ اس چھاپے کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کردہ ٹینٹ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

کوریا اوپن ٹینس:کیرولینا اور پلیسکو فائنل میں مدمقابل ہوں گی
(September 20, 2014)
سیول:کوریا اوپن ٹینس کی سیکنڈ سیڈڈ چیک ری پبلک کی کیرولینا پلیسکووا نے روسی اسٹار مانا کیری لینکو کو ہرادیا۔جنوبی کوریا کے اولمپک پارک ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے میچ میںکیرولینا پلیسکووا نے مانا کیری لینکو کو6-4،6-7اور3-6کو شکست دے دی ۔کیرولینا نے اسے قبل 2008میں کوریا اوپن ٹینس میں کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب کیری لینکو رواں سال کے آغاز میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر عالمی ریکنگ میں 100ویں پوزیشن میں آگئی تھی اور تین ماہ کے لیے میدان سے باہر ہوگئی تھی۔دوسرے میچ میں امریکا کی پانچویں سیڈڈ واروارا لیپنکو نے کرسٹینا مک ہالی کو6-3،1-6اور6-7سے شکست دے دی۔فائنل میں لیپنکو کا مقابلہ پلیسکوا سے ہوگا۔

ایشین گیمز ہاکی پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی
(September 20, 2014)
انچیون:ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی ،گرین شرٹس نے 0-14 کے بڑے مارجن سے سری لنکاکو شکست دے دی۔جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور 14گولز کرڈالے ۔پاکستانی کپتان محمدعمران اور عمر بٹہ نے 4-4جبکہ محمد عرفان اور محمد رضوان نے2,2گول کیے۔نوجوان کھلاڑی بھی گول کرنے میں پیچھے ن رہے ،محمد توثیق اور محمد وقاص نے1,1گول کرکے ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح دلائی۔

لاستھ ملنگا زخمی ہوکر میدان سے باہر ہوگئے
(September 20, 2014)
کولمبو:سری لنکاکرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹخنے کی انجری کے باعث اگلے تین ماہ تک کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔لاستھ ملنگا اپنے علا ج کے لیے جلد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر پراموڈایا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف 26نومبر سے شروع ہونے والی ایک روزہ سریز میں ملنگا کی کمی محسوس ہوگی،تاہم انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری میں ہونے والی سریز میں ملنگا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے سری لنکا ٹیم نومبر میں انگلینڈ کے خلاف سات میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کھیلے گی۔

جونیئر ٹنڈولکر کی اسکول ٹورنامنٹ میںجارحانہ سنچری
(September 20, 2014)
ممبئی:لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ماسٹر بلاسٹر ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول کی جانب سے جارحانہ سنچری بناڈالی۔ارجن ٹنڈولکر نے ماسٹر بلاسٹر ٹورنامنٹ میں امبانی انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے صرف48گیندوں پر 118رنز بناڈالے، ٹورنامنٹ میں بھارت بھر سے ایک سو 2اسکول حصہ لے رہے ہیں،ٹورنامنٹ کے فائنل میں سچن ٹنڈولکر کامیاب ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔میچ سے قبل سچن ٹنڈولکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارجن کو کھیلنے دیا جائے ان پرغیر ضروری دباﺅ نہ ڈالاجائے۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ جب میں اس عمر میں کھیلتا تھا تو میرے والد ادب کے پروفیسر تھے اور انھوں نے کبھی پریشر نہیں ڈالا ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں بھی اپنے بیٹے پر دباﺅ نہیں ڈلنا چاہتا۔ٹنڈولکر نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے ابھی کرکٹ شروع کی ہے اورانھیں عام بچوں کی طرح اپنی مرضی سے جینے اور کھیلنے دیں۔

سنگاپور گراں پری ریس:پریکٹس سیشن لوئس ہملٹن کے نام
(September 20, 2014)
سنگاپور: سنگا پورگراں پری ریس کاپریکٹس ریس میں برطانوی ڈرائیورلوئس ہملٹن نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ سنگا پور کے ٹریک پر ہونے والی ایف ون پریکٹس ریس میں ڈرائیوروںنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لوئس ہملٹن نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 47 اعشاریہ چار نو سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔پہلے سیشن کے کامیاب ہسپانوی ڈرائیور فرنانڈو الونسو صفر اعشاریہ ایک تین سیکنڈکے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ آسٹریلیا کے ڈینئیل ریکارڈو تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے جبکہ فن لینڈ کے کیمی ریکونن نے چوتھے نمبر پررہے۔

افغان ٹیم کا ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے دورہ آسٹریلیا
(September 19, 2014)
دبئی: افغانستان کرکٹ ٹیم اپنے پہلے ورلڈ کپ 2015کی تیاریوں کے سلسلے میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔افغان ٹین دورہ آسٹریلیا میں پرتھ کرکٹ گراﺅنڈ میںآکلینڈ اور ناردرن ڈسٹرک کے خلاف دو ایک روزہ میچ کھیلے گی۔افغانستان کرکٹ ٹیم پہلی بار 50اوور کے میگا ایونٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے جارہی ہے۔اس سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم تین دفعہ 2010،12اور2014کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میںحصہ لے چکی ہے۔