نیویارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اپنے گھروں سے جبری بے دخل کیے گئے افراد کی تعداد ریکارڈ 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی سطح پر جنگ، ظلم و ستم، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے تنگ آکر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ایجنسی نے کہا کہ 2023 کے پہلے 6 ماہ میں اس کے بنیادی محرکات میں یوکرین، سوڈان، میانمار اور جمہوریہ کانگو میں تنازعات، افغانستان میں طویل انسانی بحران اور صومالیہ میں خشک سالی، سیلاب اور عدم تحفظ تھا۔ پناہ گزینوں کی ایجنسی کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا دنیا کی توجہ اب غزہ میں انسانی تباہی پر مرکوز ہے لیکن عالمی سطح پر بہت سے تنازعات ہیں یا بڑھ رہے ہیں جو کہ معصوم جانوں کو کھا اور لوگوں کو تباہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنازعات حل کرنے یا نئے تنازعات روکنے میں عالمی برادری کی نااہلی سے نقل مکانی اور بدحالی جیسی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
گرانفروشی پر 2لاکھ 98ہزار جرمانہ ، 7دودھ فروش گرفتار کئے: کمشنر کراچی
حکومت سندھ میں فنی تعلیم کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے: سید ممتاز علی شاہ
پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوارلیے سخت شرائط
وسیم اکرم نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تعریفوںکے پل باندھ دیے
حکومت صوبے کے عوام درپیش مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے :شرجیل انعام میمن
سینئر صحافی حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کشمیرکالیفٹیننٹ گورنر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں: غلام نبی آزاد
سری نگر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے اگلے لیفٹیننٹ گورنر بننے کی ‘افواہوں ‘ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ کانگریس کے سابق رہنما نے کہا کہ وہ کسی روزگار کی تلاش میں نہیں، بلکہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ریاست میں یہ افواہ ہے کہ غلام نبی آزاد کو جموں و کشمیر کا اگلا لیفٹیننٹ گورنر بنایا جا سکتا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا”میں لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ان افواہوں پر یقین نہ کریں،”
ہمارے وزیراعظم کے امیدوارچوتھی مرتبہ بھی میاں نوازشریف ہی ہوں گے، خواجہ آصف
اسلام آباد(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف چوتھی مرتبہ بھی ہمارے وزیراعظم کے امیدوارہوں گے۔ وہ ہمیں الیکشن لڑوانے کیلئے آئے ہیں اور خود بھی الیکشن لڑیں گے۔ گرینڈ ڈائیلاگ الیکشن کے بعد ہونا چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سیاسی جماعتوں کو بھی بات کرنے کی دعوت دی ہے۔نوازشریف کی تقریر کے تناظر میں ہم سب کو رائٹ سائیڈ پر ہونا چاہیے، اگر سب ملک کے رائٹ سائیڈ پر ہوں تو ساری چیزیں طے ہوسکتی ہیں۔ الیکشن کے بعد گومگو کی کیفیت ختم ہو جائے گی۔ انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو نومبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلایا ہے۔ امید ہے کہ اسی دن وہ انتخابات سے متعلق کوئی تاریخ دے دے گا۔
سوشل میڈیا اسٹار زید علی کے والد انتقال کرگئے
اوٹاوا (پی پی آئی)پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی کے والد انتقال کرگئے ہیں، نامور یوٹیوبر نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنے والد کے آخری سفر کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔پی پی آئی کے مطابقانٹرنیٹ پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اور والد کے ساتھ تصویر شئیر کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

گرانفروشی پر 2لاکھ 98ہزار جرمانہ ، 7دودھ فروش گرفتار کئے: کمشنر کراچی
کراچی: کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کے خلاف آپریشن جاری کرگیا ۔ دودھ ، آٹا،دالیں،گوشت، پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاءمہنگے داموں فروخت کرنے پر 84دکانداروں کا چالان 2لاکھ 98ہزار روپے جرمانہ 7دودھ فروش گرفتارکر لئے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈیویژنل اور ڈسٹرکٹ کے جانب سے شہر بھر میں آپریشن جاری ہے۔کمشنر کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں گرانفروشی کے خلاف اقدامات کئے گئے ان میں شاہ فیصل ،بن قاسم ، اورنگی، نارتھ ناظم آباد ، گلبرگ، لیاقت آباد،گلزار ہجری،گلشن اقبال،آرام باغ اور صدرکے علاقے شامل ہیں۔ شعیب احمد صدیقی کا مزید کہنا تھاکہ ناجائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیںدی جائے گی۔ان کے مطابق گرانفروشوں کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گاجب تک سرکاری نرخوں پر اشیاءکی فروخت شروع نہیں کی جاتی۔

حکومت سندھ میں فنی تعلیم کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے: سید ممتاز علی شاہ
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے سیکریٹری برا ئے یو نیورسٹیز و منیجنگ ڈا ئریکٹر ایس ٹیو ٹا سید ممتا ز علی شا ہ نے کہا ہے کہ حکو مت فنی تعلیم کی تر قی کے لئے اہم اقدا مات کر رہی ہے اور ایس ٹیوٹا (STEVTA) کا مقصد سندھ کے تما م ٹیکنیکل ادا رو ں کو ایک چھت کے نیچے جمع کر نا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ سندھ میں 250ٹیکنیکل کا لجز کا م کر رہے ہیں اس کے علا وہ ووکیشنل انسٹیٹیو ٹ بھی طلباءکو فنی تعلیم مہیا کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر انھو ں نے مقا می ہو ٹل میں ایس ٹیو ٹا ،ایمپلا ئز فیڈریشن آف پا کستا ن ،فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹریز اور ورکرز ایمپلا ئز با ئی لیٹرل کو نسل آف پا کستا ن کے درمیا ن ایک یادداشت پر دستخط کر نے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ اب تک سندھ کے 48ہزا ر طلبا ءفنی تعلیم میں گریجو یشن کر چکے ہیں جبکہ ہزا رو ں طلباءفنی تعلیم حا صل کرر ہے ہیں۔جس سے نہ صر ف نوجوانو ں کو روز گا ر میسر ہو گا بلکہ فنی تعلیم مکمل کر نے وا لے طلبا ءاپنا کا رو با ر بھی کر نے کے لائق ہو نگے ۔انہو ں نے کاروباری حضرا ت سے بھی فنی تعلیم کے مکمل کر نے وا لے طلبا ءکو رو زگا ر کی فراہمی میں اپنا کر دا ر ادا کر نے کی اپیل کی۔اس مو قع پر ڈا ئریکٹر آپریشن (STEVTA) سید نذر علی نے کاروبا ر ی شعبے سے وا بستہ مقتدر شخصیا ت کی آمد پر خوش آمدید کہا ۔اس مو قع جر منی کے ادا رہ (GIZ)کی مس سوسن اور عبدالغنی را جپو ت نے کہا کہ جر منی کی جانب سے پاکستا ن میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے حوا لے سے مکمل مدد فرا ہم کی جا ئے گی خصو صاََ ایس ٹیو ٹاکے سا تھ مل کر اس شعبہ کی تر قی کے لئے اقداما ت کئے جا ئیں گے ۔ فیڈریشن آف پاکستا ن چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے صدر ذکریا عمر ،ایمپلا ئز فیڈریشن آف پا کستا ن کے صدر خوا جہ نعما ن نے بھی خطا ب کیا ۔ڈا ئریکٹر ایڈمن ایس ٹیو ٹا خا لد میمن اور زر قا منگی بھی اس مو قع پر مو جو د تھیں ۔

پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوارلیے سخت شرائط
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ کے امیدوار کے لیے لیے سخت شرائط کا اعلان کردیا ۔پی سی بی کی جانب سے جا ری کر دہ شرائط کے مطابق کوچنگ امیدوار کے لیے کوچنگ کورس لیول 3 اور بین الاقوامی کرکٹ میں کوچنگ کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔پی سی بی کے سینئیر عہدیدار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی دونوں امیدوار درخواست دے سکتے ہیں ۔پی سی بی نے رواں ہفتے مینیجنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کوچ کے لیے اشتہار جاری کرنے فیصلہ کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ کچھ دنوں سے ہیڈکوچ کے لیے سابق کپتان وقار یونس کانام لیا جارہا تھا لیکن پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ سخت شرائط کے بعدخیال ظا ہر کیا جا رہا ہے کہ بورڈ کی دلچسپی غیر ملکی کوچ کی تعیناتی پر ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے سال میں دوسری دفعہ کوچ کے لیے اشتہار جاری کیا ہے، پی سی بی نے رواںسال کے اوائل میں بھی کوچ کے لیے اشتہار جاری کیاتھا،لیکن اس کئے فوراً بعد معین خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

وسیم اکرم نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تعریفوںکے پل باندھ دیے
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نے انڈین پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تعریفوںکے پل باندھ دیے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کولکتہ کی ٹیم میںمیچ وننگ بولرز موجود ہیں،اورممبئی کے خلاف بولروں نے جو کارکردگی دکھائی اس پر انھیں اپنے بولروں پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم میں مختلف قسم کے بولروں کی موجودگی اوربولنگ کمبینیشن سب سے نمایاں ہے ، سنیل نارائین،مورنے مورکل اورپیوش چاﺅلہ جیسے بولروںکی موجودگی میں انھیں دوسری ٹیموں پر سبقت حاصل ہے۔وسیم اکرم کااپنے بیٹسمنوں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ان کی ٹیم میں کئی ورلڈ کلاس بیٹسمن موجود ہیں،کپتان گوتھم گھمبیر،جیکس کیلس ،یوسف پٹھان اور شکیب الحسن کی موجودگی میںان کی ٹیم ٹور نامنٹ کے لیے فیورٹ ہے۔

حکومت صوبے کے عوام درپیش مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے :شرجیل انعام میمن
حیدر آباد: صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی پی پی حکومت صوبے کے عوام کو در پیش مسائل کے حل اور انھیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور اس ضمن میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں فلاح و بہبود ، ترقیاتی اور عوام کے مکمل تحفظ کے لیے کئی منصوبے بھی شروع کےے گئے ہیں ۔ سول لائن حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پرحلقہ پی ایس 50 کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ، کو چیئر مین اور سابق صدرآصف علی زرداری حکومت سندھ کے تمام ترقیاتی او رفلاح و بہبود کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لینے کے ساتھ ساتھ خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ صوبے کے عوام کی خواہشات کو پورا کرتے ہوئے انھیں خوشحال مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں شروع کردہ تمام ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیںاور کام کی معیار کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبے کی مجموعی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اضلاع کے شہروں اور با الخصوص کراچی میں پولیس کو چوکنا کیا گیا ہے تاکہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ضابطہ لاکر صوبے کے عوام کو پر امن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں قدرتی آفات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے میں تھوڑا وقت لگا ہے لیکن اس وقت ان تمام منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ان منصوبوں کے فوائد عوام تک منتقل ہو جائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں تاکہ عوام کو سرکاری دفاتر میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے نمٹنا نہ پڑے۔ انھوں نے عوام کو اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل اور شکایات سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر انھوں نے حلقہ پی ایس 50کے لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کےے جائیں ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے یوسی مسو بھرگڑی اور ٹنڈو جام کا دورہ کیا جہاں انھوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ہموں پوٹا ، گاوں بڈھانی حاجانو ، گورنمنٹ پرائمری اسکول رحیم خان چھلگری اور دیگر علاقوں کے مختلف مکینوں سے ان کے ورثاءکے انتقال پر تعزیت کی اور ٹنڈو جام کے ارد گرد مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا ۔

سینئر صحافی حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی پر زور مزمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کے ذمہ داران کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر پے درپے حملے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لےے لمحہ فکریہ ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے جیو نیوز کی انتظامیہ اور حامد میر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
