دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نے انڈین پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تعریفوںکے پل باندھ دیے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کولکتہ کی ٹیم میںمیچ وننگ بولرز موجود ہیں،اورممبئی کے خلاف بولروں نے جو کارکردگی دکھائی اس پر انھیں اپنے بولروں پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم میں مختلف قسم کے بولروں کی موجودگی اوربولنگ کمبینیشن سب سے نمایاں ہے ، سنیل نارائین،مورنے مورکل اورپیوش چاﺅلہ جیسے بولروںکی موجودگی میں انھیں دوسری ٹیموں پر سبقت حاصل ہے۔وسیم اکرم کااپنے بیٹسمنوں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ان کی ٹیم میں کئی ورلڈ کلاس بیٹسمن موجود ہیں،کپتان گوتھم گھمبیر،جیکس کیلس ،یوسف پٹھان اور شکیب الحسن کی موجودگی میںان کی ٹیم ٹور نامنٹ کے لیے فیورٹ ہے۔
Next Post
پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوارلیے سخت شرائط
Sat Apr 19 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ کے امیدوار کے لیے لیے سخت شرائط کا اعلان کردیا ۔پی سی بی کی جانب سے جا ری کر دہ شرائط کے مطابق کوچنگ امیدوار کے لیے کوچنگ کورس لیول 3 اور بین الاقوامی کرکٹ میں کوچنگ کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔پی سی بی کے سینئیر عہدیدار ہارون رشید […]
