شکرگڑھ( پی پی آئی) کرتارپور راہداری نے2 بچھڑے خاندانوں کو ملا دیا۔ ساہیوال سے محمد اسماعیل اور جالندھر سے سریندر کور کرتارپور پہنچی۔ دونوں کے خاندان 1947میں بچھڑ گئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر رابطے کے بعد دونوں خاندانوں کی کرتار پور میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ خاندانوں نے کرتار پور راہداری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ویزے کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشرف پر فرد جرم عائد ہونا جمہوریت کی فتح ہے: نثار کھوڑو
واپڈا نے 61ویں قومی سائکلنگ چمپیئن شپ جیت لی
ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن سپر سیریز فائنل کی میزبانی دبئی کو مل گئی
بنگلہ دیشی فاسٹ بولر الامین پرمیچ فیس کا 15فی صد جر مانہ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، پاکستان کی تیسری پوزیشن ،آل راﺅنڈر ز میںمحمدحفیظ کاپہلا نمبر پر
جنوبی افریقی بیٹسمین جے پی ڈومینی سیمی فائنل میں جیت کے لیے پر عزم
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری کا امکان
گلگت/مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورمغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق اس دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
الیکشن 2024 میں معاونت کے لیے 10 لاکھ افراد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)جنوری میں متوقع عام انتخابات میں معاونت کے لیے الیکشن کمیشن کا تقریباً 10 لاکھ افراد کی خدمات حاصل کرنے گا۔پی پی آئی کے مطابق ابتدائی تخمینوں کے مطابق پولنگ عملے کے تقریبا سات لاکھ ارکان ہوں گے، اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت یہ تعداد تقریباً 900,000 سے 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی ہے۔ملک بھر میں کل 10,7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔
چترال میں شادی کے وقت داماد سے بندوق اور بیل مانگنے کی مکروہ رسم پر پر پابندی
چترال(پی پی آئی)چترال میں شادی کے وقت داماد سے بندوق اور بیل مانگنے کی مکروہ رسم پر جرگہ نے پابندی عائد کر دی ہے۔کیونکہ یہ رواج چترال میں عام ہے جس کو ہر صورت پورا کرنا پڑتا ہے۔’ولیمے اور شادی بیاہ کی نسبت ان غیر ضروری رسومات کی وجہ سے اخراجات دگنا ہوجاتے ہیں۔ اَپر چترال میں شادی کے وقت سسر کے مانگنے پر نقد پیسوں کے علاوہ گاڑی بھی دی جاتی ہے۔ چترالی ثقافت میں ’داماد سے شادی بیاہ میں مطالبات کرنے کی رسم قدیم دور سے چلی آ رہی ہے۔‘ داماد سے لڑکی کا باپ یا بھائی ڈیمانڈ کرتا ہے جسے ’بار‘ کہا جاتا ہے جبکہ اس رسم کو ’مل‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔چترال کی مقامی رسم کے تحت دلہا اپنے سسر کو بیل اور بندوق تحفے میں دیتا ہے ’گزرے زمانے میں داماد سے تلوار، گائے، بیل یا گھوڑے کا مطالبہ کیا جاتا تھا مگر اب دور جدید میں نقد پیسے، گاڑی یا پھر موبائل وغیرہ مانگا جاتا ہے۔‘داماد جب ولیمے کے بعد ساس سے ملنے جاتا ہے تو الگ سے تحائف کا خرچہ برداشت کرتا ہے جبکہ ’کولی بار‘ کی رسم دلہن کے گھر والے پوری کرتے ہیں۔ ’ان رسومات کو چترال کا ہر باسی مجبوراً پورا کر رہا ہے حالانکہ ان کا سنت یا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘ اَپر چترال کے علاقے کھوت میں ایک جرگہ تشکیل دیا گیا جس میں گاؤں کے علما، اساتذہ اور تمام طبقہ فکر کے افراد شامل تھے جس نے غیر ضروری رسومات پر پابندی لگانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی۔ اس قرار داد کے تحت اب سسرال کی جانب سے دلہے سے بندوق، جانور یعنی بیل اور پیسے مانگنے پر پابندی ہوگی ’کھوت گاؤں 25 سو گھرانوں پر مشتمل ہے جہاں اس متفقہ قرار داد کی منظوری کے بعد یہ رسومات پوری نہیں کی جائیں گی۔ کسی شہری نے اگر خلاف ورزی کی تو اس کا سماجی بائیکاٹ ہو گا۔‘
تلاش کریں
خبریں

مشرف پر فرد جرم عائد ہونا جمہوریت کی فتح ہے: نثار کھوڑو
(April 1, 2014)
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر نثاراحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ آمر پرویزمشرف پر فردجرم عائدہوناجمہوریت کی فتح ہے اور آرٹیکل 6 نے عدلیہ اور پارلیمینٹ کوطاقت دلائی ہے جس کی وجہ سے آمر کو عدلیہ کا سامنا کرنا پڑاہے۔پرویز مشرف کے معاملے اب وفاقی حکومت اور عدلیہ کی کورٹ میں ہیں اور امیدہے وہ اسے منظقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انھوں نے منگل کو فریئر ہال کراچی میں انٹرنیشنل کیمٹی آف دی ریڈکراس(آئی سی آرسی)کودنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے۰۵۱ سال مکمل ہونے پر فوٹوگرافی کی نمائش کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ سے زیادہ مسلم لیگ ن کا کوئی اور دشمن نہیں جس نے ہربات کو بدزبانی سے ہینڈل کیا ہے اور اسی قسم کا آدمی سندھ میں بھی تھا جو آج کل ن لیگ کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست سنجیدگی کا نام ہے اس لیئے رانا ثناءاللہ سوچ سمجھ کر بات کریں ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ وزراءبلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دینے والی کالعدم تنظیم کے ترجمان بنے ہوئے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں کالعدم تنظیم کی جانب سے دی جارہی ہےں،انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ایسی دھمکیاں ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتیں ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے ایک دوسرے سے رابطے اور ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں جلد یا بدیر شمولیت کا عمل سیاست کاحصہ ہے۔

واپڈا نے 61ویں قومی سائکلنگ چمپیئن شپ جیت لی
(April 1, 2014)
لاہور: 61ویں قومی سائیکلنگ چمپیئن شپ واپڈا نے جیت لی۔ واپڈا نے 246پوائنٹس حاصل کرکے61ویںقومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ جیت لی۔ لاہور میں ہونے والی پانچ روزہ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں واپڈا کے سائیکلسٹ چھائے رہے، جنھوں نے مجموعی طور پر 9 ایونٹس میں گولڈ میڈلز جیت لئے،اور دو سو چھیالیس پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔افغانستان نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر چوہدری یعقوب نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن سپر سیریز فائنل کی میزبانی دبئی کو مل گئی
(April 1, 2014)
دبئی: دبئی حمدان اسپورٹس کمپلیکس سالانہ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن سپر سیریز فائنل کی میزبانی کرے گا۔ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن نے دبئی کے حمدان اسپورٹس کمپلیکس کو سپر سیریز فائنل کی میزبانی چار سال کے لیے سونپی ہے ، ٹورنامنٹ د17سے21دسمبر کے دوران کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں بیڈمنٹن کے سپر اسٹارز حصہ لیں گے جن میں ورلڈ چمپیئن ملائیشیا کے لی چونگ وائی ،چین کی چن لانگ اور انڈیا کی سائینا نہوال شامل ہے ۔ آٹھ کھلاڈی سنگلز اورڈبلز میں حصہ لیں گے جنھیں پانچ کیٹیگریوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ان کیٹگیریوں کو سپر سیریز کی 12مراحل میں کارکردگی کی بنیاد پر بنائی گئی ہیں۔

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر الامین پرمیچ فیس کا 15فی صد جر مانہ
(April 1, 2014)
ڈھاکا: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیشی فاسٹ بولر الامین حسین کے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وانرکو آﺅٹ کرنے کے بعد تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15فیصد جر مانہ کر دیا گیا۔ڈیوڈ وانر 48رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 7وکٹ سے شکست دی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، پاکستان کی تیسری پوزیشن ،آل راﺅنڈر ز میںمحمدحفیظ کاپہلا نمبر پر
(April 1, 2014)
دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ تازہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر براجمان ہے ۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کار کر دگی کے با وجود پاکستان کر کٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں انڈیا اور سری لنکا کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دی درجہ بندی میں انڈیا پہلے، سری لنکا دوسرے، تیسرے نمبر پر پاکستان ،چوتھے پر جنوبی افریقا ،پانچویں پر ویسٹ انڈیز نے پنجے گاڑھے جبکہ آسٹریلیا کی تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبرپر آگئی ہے ، نیوزی لینڈ ساتویں ، انگلینڈ آٹھویں ، آئر لینڈ نویں ، بنگلہ دیش دسویں جبکہ افغانستان گیارھویں نمبر موجود ہے ۔ انفرادی کا رکردگی میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری بولنگ میں پہلے، ویسٹ اندیز کے ہی سنیل نرائن دوسرے ، سعید اجمل تیسرے ،آسٹریلیا کے مچل اسٹارک چوتھے ، سری لنکا کے سینینائیکے پانچویں اور انڈین اسپنر ایشون چھٹے ، میک کولم ساتویں،نووان کولاسیکارا آٹھویں ، پاکستان آل راﺅنڈر شاہد آفریدی اور کپتان محمد حفیظ مشترکہ طور پر نویں نمبر موجود ہیں۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ارون فنچ پہلے ، انگلینڈ کے الیکس ہیلز دوسرے ، انڈیا کے ویرات کوہلی تیسرے ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم چوتھے ، سری لنکا کے پریراپانچویں،انڈیا کے یوراج سنگھ چھٹے ، انڈیا کے سریش رائناساتویں اور جنوبی افریقی ڈومینی اورویسٹ انڈین کرس گیل آٹھویں نمبرپر موجود ہیں، مہیلاجے وردھنے دسویں نمبر پر موجو د ہیں۔پاکستان کی جانب سے احمدشہزاد گیارھویں اور عمر اکمل سولھویں نمبر پر موجو دہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راﺅنڈر میں محمد حفیظ پہلے اور شاہد آفریدی پانچویںنمبر پر براجمان ہیں۔

جنوبی افریقی بیٹسمین جے پی ڈومینی سیمی فائنل میں جیت کے لیے پر عزم
(April 1, 2014)
میرپور: جنوبی افریقی بیٹسمین پا ل ڈومینی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم انڈین اسپنرز کے حملوں سے نمٹنے کی پو ری صلاحیت رکھتی ہے۔گروپ میچوں میں کا میابی سے ٹیم کا مورال بلند ہے بالخصوص انگلینڈ کے خلاف کامیابی سے ٹیم کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہواہے تا ہم سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے ٹیم کو اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ڈومینی کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل سے قبل انڈین اسپنرز کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے ،انڈیا ایک مشکل حریف ضرور ہے لیکن ہم سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی انڈین اسپننر ز کو کامیابی سے کھیل چکے ہیںاور جانتے ہیں کہ سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ایونٹ میں انڈین اسپنر امیت مشرا11وکٹوںکے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔