اسلام آباد (پی پی آئی) سینیئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پہلی برسی پیر کو منائی گئی،انہیں ایک برس سال قبل پیر 23اکتوبر کے دن کینیا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پیش آنے والے اس واقعے کو بعد ازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے غلط شناخت کا واقعہ قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔ پاکستانی سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا۔
ٹیم انتظامیہ سے رپورٹ طلب ،ٹیم کو شکست پر جواب دینا ہوگا:نجم سیٹھی
شاہد آفریدی ،شعیب ملک ، سعید اجمل کی کریبئین لیگ میں نیلامی
ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف 9اضلاع میں شکایتی مراکز قائم
2011کرکٹ ورلڈ کپ فکس تھا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا انکشاف
تعلیم یافتہ اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں: ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی
قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کامیاب سیریز کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
محکمہ تعلیم سندھ سے اسکولوں میں زیرتعلیم افغان بچوں کا ڈیٹا طلب
کراچی(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر مقیم اتارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 8دن رہ گئے،سرکاری اداروں نے کراچی میں غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکی باشندوں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈی پورٹ کرنے کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں۔ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 4 لاکھ جبکہ غیرسرکاری سروے کے مطابق سندھ بھر میں 10 لاکھ سے زائد افغان تارکین وطن موجود ہیں۔
سکردو میں پانی کی شدید قلت، حکومتی چشم پوشی سے مقامی باشندے نالاں
اسکردو(پی پی آئی)اسکردو میں پانی کی شدید قلت ہے اورحکومتی چشم پوشی سے مقامی باشندے نالاں ہیں، شہریوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کیا اور 1 ارب روپے جمع کر لیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ا سکردو شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس کے حل کے لیے شہریوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی مدد آپ کے تحت اس مسئلے کا حل نکالا جائے اور فنڈز اکٹھے کر کے منصوبے پر کام شروع کروا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری محمد شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، شہری کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی جاتی ہے، عدالتی کارروائی کی آڈیو اور ویڈیوز کی ریکارڈنگ کی جانی چاہیے۔ شہری کی جانب سے استدعا کی گئی کہ چھوٹے شہروں سے ویڈیو لنک پر وکلا کو ہائیکورٹ پیش ہونے کی اجازت دی جائے،عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اس قسم کا حکم جاری کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتی۔
تلاش کریں
خبریں

ٹیم انتظامیہ سے رپورٹ طلب ،ٹیم کو شکست پر جواب دینا ہوگا:نجم سیٹھی
(April 1, 2014)
لاہور: چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹیم انتظامیہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔ چیئر مین پی سی بی نے کہاہے کہ قومی ٹیم کی ناکامی پر شائقین کا احتجاج بجا ہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن کرکٹ ٹیم کو شکست پر جواب دینا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے یہ نہ بھولیں ٹورنامنٹ سے بہت سی بڑی ٹیمیں پاکستان سے پہلے آوٹ ہوچکی ہیں۔ یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

شاہد آفریدی ،شعیب ملک ، سعید اجمل کی کریبئین لیگ میں نیلامی
(April 1, 2014)
بارباڈوس: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شاہد خان آفریدی ، سعید اجمل اور شعیب ملک کی کیریبئین لیگ میںشرکت کے لیے نیلامی آج ہوگی ۔ فرنچائز کی پاکستانی کھلاڑیوں پر دلچسپی بہت زیادہ ہے ، قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی پہلے ہی کیریبئن لیگ میں شامل ہیں ، لیگ کے دوسرے سیشن کے لیے پاکستانی کھلاڑیوںشاہد آفریدی اور سعید اجمل کے ساتھ ساتھ شعیب ملک کی بولی بھی آج لگے گی۔کریبئن لیگ میں ویسٹ انڈیز کی چھے ٹیمیں حصہ لیںگے ، ٹورنامنٹ رواں سال جولائی میں ہوگا۔

ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف 9اضلاع میں شکایتی مراکز قائم
(April 1, 2014)
کراچی: ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف شکایات کے ازالے کے لئے صوبائی محتسب کے تحت قائم ادارے “عو ر تو ں کو کا م کر نے کی جگہو ں پر جنسی ہرا سا ں کر نے کے خلا ف تحفظ فرا ہم کر نے کے ادا ر ے” کی اسسٹنٹ رجسٹرار حنا زیب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی محتسب کے تحت قائم اس ادارے کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہےں ۔صوبے بھر کے9 اضلاع میں اس ادارے کے شکایتی مراکز کھولے جاچکے ہےں جن میں حیدرآباد ‘نوشہروفیروز ‘خیر پور میرس ‘ٹھٹھہ اور عمر کوٹ شامل ہےں جبکہ لاڑکانہ ‘شکار پور ‘سکھر ڈویژن اور سانگھڑ میں شکائتی مراکز کا قیام جلد متوقع ہے، ان مراکز سے شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی ہےں اور ایک ماہ کے اندر ان شکایات کا ازالہ بھی کردیا جاتا ہے ۔حنا زیب نے مزید کہا کہ اب تک 30 سے زائد شکایات درج کرائی گئی ہےں جن میں سے25شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری تمام اداروں پر یہ لازم ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف شکایات کی شنوائی کے لئے اپنے ادارے میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیں جس میں ایک خاتون ممبر کا ہونالازمی ہے جبکہ ادارے میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر واضح کیا جائے ۔انھوں نے بتایا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف قانون2010میں ملازمت پیشہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا تھا اسی قانون کے تحت شکایات موصول ہونے پر غیر قانونی اور ناجائز دباﺅ ڈالنے والے افسران اور ساتھی ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،موصول کردہ شکایات کی رازداری کی تحقیقات کے بعد ملزم سے تحریری جواب سات روز کے اندر وصول کیا جاتا ہے ۔انھوں نے تمام اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ پبلک سیکٹر ہو یا پرائیوٹ سیکٹر ہوہر مہینے کمیٹی کے سامنے شکایات درج ہونے کی تعداد بھی معلوم کریں انہوں نے اندازہ ظاہر کیا کہ اس ادارے کے قائم ہونے کے بعد تمام اداروں نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی کمیٹیاں تشکیل دی ہےں اور ضابطہ اخلاق بھی آویزاں کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کام کرنے والی خواتین کو پبلک مقامات پر صاف ستھرا ‘پر امن اور عزت وآبرو سے کام کرنے کا معقول اور مناسب انتظام کیا گیا ہے ۔اور ملازمت پیشہ خواتین کو خوشگوار اور سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔

2011کرکٹ ورلڈ کپ فکس تھا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا انکشاف
(April 1, 2014)
دبئی: آئی سی سی انسداد کرپشن یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 2011کا ورلڈ کپ فکس تھا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے اس انکشاف نے کہ2011ءکا ورلڈ کپ بھی فکس تھا دنیائے کرکٹ میں نیا بھونچال پیدا کردیا ہے۔آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی یونٹ کی 41صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے اور ادارے کے پاس اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ادارے کے مطابق نہ صرف ورلڈ کپ بلکہ ہر طرح کی کرکٹ میں سٹے بازی اور بدعنوانی کے ثبوت ملے ہیں۔ رپورٹ میں سٹے بازی میں ملوث دو افراد وی جے اور اے ایس کے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جو کھلاڑیوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ آئی سی سی انٹیلی جنس نے کھلاڑیوں اور بکیز کے درمیان گہرے رابطوں کا انکشاف کیا ہے تاہم ان کھلاڑیوں کے نام منظر عام پر نہیں لائے گئے۔ وی جے اور اے ایس کے انٹیلی جنس حکام کی نظروں میں ہیں اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

تعلیم یافتہ اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں: ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی
(April 1, 2014)
حیدرآباد: تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہےں اور تعلیم سے دور رہنے والی قومیں جہالت کے اندھیروں میں کم ہوجاتی ہےں ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے مدینہ فاونڈیشن ہائی اسکول کی جانب سے مہرآ ن آرٹس کونسل میںمنعقد ہونے والی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں اسکول انتظامیہ ،اساتذہ،طلبہ و طالبات اورانکے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انھوں نے مزید کہاکہ تعلیم کا حصول تمام افراد کےلئے ضروری ہے کیونکہ تعلیم کے زیور سے آراستہ لوگ ہی اپنے ملک اور قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ جولوگ تعلیم کے میدآن میں پیچھے رہ جاتے ہیں معاشرے میں اپنا وہ مقام نہیں بنا سکتے ہیں جس کی بدولت وہ دیگر لوگوں سے منفرد نظر آتے ہیں ۔تقریب میں طلبہ نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور ان مقابلوں میں کامیاب طلبہ و طالبات میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے انعامات بھی تقسیم کئے ۔

قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کامیاب سیریز کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
(April 1, 2014)
کراچی: قومی ڈس ایبلڈ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیر یز میں تا ریخی کا میا بی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ کراچی ائیر پورٹ پر شائقین اور کھلاڑیوں کے عزیزوں اوقارب کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا اور کھلاڑیوں و آفیشلز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگا ف نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ کے کپتان حسنین عالم نے میڈیا کے نمائند وں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا کہ اس مرتبہ انگلینڈ کی بھر پور تیار ی سے آئی تھی اور ہمیں کا فی ٹف ٹائم دیا مگر ہماری کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیر یز میں 2-1 اور 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری مر تبہ کامیا بی حاصل کر لی ، انھوںنے کہاکہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسو سی ایشن اور PCB کا شکرگزار ہیںاور امید کر تاہوں کہ چیئر مین PCB نجم سیٹھی صاحب ان ڈس ایبلڈ کرکٹر ز کو بھی پذائرئی دیں گے کیو نکہ ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوسری مرتبہ پاکستان کا سبز ہلالی پر چم دبئی میں بلند کیا ہے۔سیر یز ڈائریکٹر امیر الدین انصا ری نے کہا کہ دبئی میں ہمارے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کو دوسری مرتبہ شکست دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اگرا نہیں مکمل سپوٹ کیا جائے تو آگے چل کر مزید فتوحات حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ صد ر PDCA سلیم کریم ، ٹیم مینجر جمیل کامران ، ہیڈ کوچ صبیح اظہیر، میڈیا مینجر محمد نظام بھی واپس آئے ۔