رباط (پی پی آئی)پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک اندازے کے مطابق غربت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ اشیائے خور و نوش اور توانائی کی ریکارڈ بْلند قیمتیں، کمزور لیبر مارکیٹس اور سیلاب سے متاثرہ نقصانات ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مراکش میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حالیہ اختتام پذیر ہونے والے سالانہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اْجرت اور روزگار کی خراب ہوتی صورتحال کے ساتھ بْلند مہنگائی جس نے قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے سبب غربت میں اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو کمی کے بعد مالی سال 2025 میں 17 فیصد ہونے کا امکان ہے۔میکرو پورٹی آؤٹ لک نے نشاندہی کی کہ نمایاں مثبت شرح نمو کے بغیر خوراک اور توانائی کی بلند قیمتیں سماجی تنزل کا سبب بن سکتی ہیں، خاص طور پر پہلے ہی پسماندہ گھرانوں کی بچتیں ختم اور آمدنی کم ہو رہی ہے
قومی وومن سینئر کرکٹ کپ کا آغاز 26مارچ سے ہوگا
میرپور خاص میں لوڈ شیڈنگ کے دوران لوٹ مار
جمیعت علماءاسلام (س) کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر اجلاس
عالمی طاقتیں عالم اسلامی تحریکوں کے خلا ف سر گرم عمل ہیں: نائب امیر جماعت اسلامی سندھ
پارلیمنٹ تحفظ پاکستان آرڈی نینس 2013کی آئین کے مطابق صحیح تشریح نہیں کر سکی: صدر کراچی بار ایسوسی ایشن
وزیر اعظم ٹی بی کے مریضوں کے لیے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کرائیں: ڈاکٹر عبدالصمد
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
18 فیصد اضافہ کے بعد ایک ارب 28 کروڑ ڈالر کی پاکستانی غذائی اشیا برآمد
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 18 فیصد اضافے کے بعد ایک ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی،عالمی سطح پر سپلائی چین میں خلل اور بْلند قیمتوں نے بھی اشیائے خور و نوش کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔ چاول کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران 0.98 فیصد بڑھیں، چاول کی برآمدات گزشتہ برس کمی کا شکار تھیں۔پاکستان نے مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات برآمد کیں، یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 3.75 فیصد اضافہ ہے۔سی فوڈ کی اقسام میں توسیع جیسا کہ ’کٹل فش‘ سمندری غذائی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، مزید برآں، قطر نے بھی پاکستان سے سی فوڈ کی درآمدات پر پابندی میں نرمی کی ہے۔پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 11 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کیا ہے، جو 20.05 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، اس کی وجہ اردن، مصر، ازبکستان جیسی نئی منڈیوں میں برآمدات کرنا ہے، اس کے علاوہ متعدد نئی کمپنیاں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں گوشت کی برآمدات کے لیے رجسٹریشن کروا رہی ہیں۔ملائیشیا نے بھی تین مذبح خانوں کو برآمدات کی اجازت دے دی ہے،
پھلوں کی برآمدات بھی ابتدائی تین ماہ کے دوران 12.43 فیصد اضافے کے بعد 8 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہو گئیں، تاہم سبزیوں کی برآمدات 30.35 فیصد سکڑ کر 5 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہ گئی۔پاکستان کی مصالحہ جات کی برآمدات پہلی سہ ماہی میں 23.51 فیصداضافے کے بعد 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہو گئیں، اسی طرح زیر جائزہ مدت کے دوران تیل کے بیجوں اور میوے کی برآمدات 405.85 فیصد کے بڑے اضافے کے بعد 18 کروڑ 59 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چینی کی برآمدات 33 ہزار 102 ٹن رہی، جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران صفر برآمدات کی گئی تھیں۔
سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آ رہنماؤں کی ضمانت کا حکم معطل کردیا
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے اس حکم کو معطل کردیا، جس میں اسد قیصر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو 9 مئی کو پارٹی سربراہ کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پْر تشدد واقعات سے متعلق مقدمات میں ضمانت دی گئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مسرت ہلالی نے خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ کا 4 اگست 2023 کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرنے کے علاوہ فیصلے میں پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو اسد قیصر سمیت رنگیز احمد، عاقب اللہ اور عطا اللہ کو نہ صرف اس مقدمے بلکہ ان پر دائر دیگر مجرمانہ مقدموں میں بھی حراست میں لینے سے روک دیا تھا، اس سلسلے میں عدالت نے صوبے کے تمام قانونی افسران کو سرکلر بھی جاری کردیے تھے۔تاہم سپریم کورٹ نے اس سرکلر کو معطل کر کے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کردیے، جن کی نمائندگی کے لیے ایڈووکیٹ شیر افضل مروت عدالت کے کمرہ نمبر 2 میں موجود تھے، تاہم عدالت نے انہیں نوٹس دیے جانے پر دلائل دینے کی ہدایت دی۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت 11 لاکھ فی کس وصول کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی) حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حج پالیسی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے اور ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ حج پر 28 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ اسپانسر شپ اسکیم میں حج کی رقم ڈالر میں وصول کی جائے گی جبکہ پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210ہے۔
تلاش کریں
خبریں

قومی وومن سینئر کرکٹ کپ کا آغاز 26مارچ سے ہوگا
میرپورخاص: پا کستان کر کٹ بورڑ وومن ونگ کے زیر اہتما م قومی خواتین سینئر کپ کا انعقاد 26سے 30مارچ تک میر پور خاص میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ وومن ونگ حیدرآباد کے نمائندے سید عبدالحسین شاہ نے کہا ہے کہ پی سی بی وومن ونگ خواتین کو بھی گراس روٹ لیول سے کرکٹ کے مواقع فراہم کر رہی ہے جس سے مستقبل میں کئی باصلاحیت خواتین پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر سکیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی بی وومن ونگ کے زیر اہتمام حیدرآباد ریجن کے قومی خواتین سینئر کرکٹ کپ کے میرپورخاص میں انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حیدرآباد ریجن کر کٹ ایسو سی ایشن کے صدر میر سلیمان تالپور،سیکریٹری واحد حسین پہلوانی ، سیکریٹری وومن کرکٹ ایسو سی ایشن میرپورخاص محترمہ روزینہ مہر بھی موجود تھیں انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا آغاز 26مارچ سے میرپورخاص کے پی سی بی گراﺅنڈ میں ہوگا اور افتتاحی میچ میرپورخاص اور جامشورو کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگاانکامزید کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں سندھ کے 6 اضلاع حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص،خیرپور،سانگھڑ اور جامشورو کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 30مارچ کو میرپورخاص میں ہی کھیلا جائے گاحیدرآباد ریجن کرکٹ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اور ٹورنامنٹ کے فوکل پرسن واحد حسین پہلوانی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

میرپور خاص میں لوڈ شیڈنگ کے دوران لوٹ مار
میرپورخاص: میرپورخاص لوڈ شیڈنگ کے دوران لوٹ مار کا سلسلہ ایک دفعہ پھر زور وں پرہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان علاقے عمر کوٹ روڈ پر واقعہ کالے خان پیڑ ول پمپ کے ارد گرد کھری کواٹر ، اقبال نگر میں لوٹ مار کا سلسلہ تاحال جاری ہے گزشتہ شب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مدینہ آٹوز میں زبردستی داخل ہو کر دُکان کے مالک محسن سے بارہ ہزار روپے نقد ، دیگر افراد سے چھ عد د موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہو گئے واضع رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں کالے خان پمپ کے عقب میں واقع روڈ سے نامعلو م مسلح افراد نے درجن بھر شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا تھا تاہم کوئی ملزم اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے

جمیعت علماءاسلام (س) کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر اجلاس
حیدر آباد: جمعیت علمائے اسلام (س) کے زیر اہتمام یوم ِ پاکستان کے حوالہ سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہو ئے جے یو آئی (س) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالواحد سواتی اور حیدرآباد کے رہنما حافظ ارمان احمد چوہان نے کہاکہ 23مارچ 1940ءتحریک ِ پاکستان میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس دن پیش کردہ قرار داد نے مسلمانانِ برصغیر کو بیدار کرنے اور قیام پاکستان کی جدوجہد میں شریک ہو نے کا موقع فراہم کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہو ا،دنیا میں یہ واحد نظریاتی ملک ہے جو کلمہ توحید کے نام پر جمہوری طریقہ سے حاصل کیا گیا ،انھوں نے کہاکہ قیامِ پاکستان کے بعد ہی انگریز کے شاگروں نے اپنے غیر ملکی آقاں کے اشاروں پر پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور ایک سازش کے تحت مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کردیا گیا، انھوں نے کہاکہ سازشی عناصر اب بھی نظریہ پاکستان پر کلہاڑے چلارہے ہیں لیکن خیبر سے کراچی تک مسلمان اس سازش کو ناکام بنادیں گے، ہم جلد ہی کشمیر کو آزاد کرائیں گے اور پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23مارچ کو جماعتہ الدعوةکے زیر اہتمام ہو نے والے تحفظ نظریہ پاکستان مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

عالمی طاقتیں عالم اسلامی تحریکوں کے خلا ف سر گرم عمل ہیں: نائب امیر جماعت اسلامی سندھ
حیدرآباد: نائب امیرجماعت اسلامی سندھ راشدنسیم نے کہاہے کہ عالمی طاقتیں عالم اسلام مےں اسلامی تحریکوں کے اثرونفوذکے خلاف سرگرم ہےں ۔مصر مےں مغربی جمہوریت کے ذریعے بھی اسلام کااقتدار مےںا ٓنابرداشت نہیں کیاگیا۔مغربی فنڈ نگ کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں مےں دوریاں پیداکرنے کی سازشیں اپنے عروج پر ہےں لیکن رکاوٹوں کے باجوداسلام کی پیش قدمی جاری ہے مغربی تہذیب چکاچوندکے باوجوداسلامی تہذیب کامقابلہ کرنے سے عاجزہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی زون وسطی کے تحت مارکیٹ ٹاور پر جلسہ سیرت النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحیدقریشی ، مشتاق احمدخان ودیگر نے بھی جلسہ سیرت النبی سے خطاب کیا۔راشدنسیم نے کہاکہ انبیائے کرام پر اللہ تعالیٰ نے جتنی آزمائشیں نازل کی اس قدرکسی پر آزمائشیں نازل نہیں ہوئی ۔حضرت نوح علیہ السلام ،حضرت ابراہیم علیہ السلام ،حضرت موسیٰ علیہ السلام ،حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام اور خاتم النبین حضرت محمدمصطفی ﷺ نے اللہ کی راہ مےں تکالیف برداشت کیں اور اللہ کاپیغام ہر عام وخاص تک پہنچایاجن لوگوں نے انبیاءکوجھٹلایاوہ لوگ ناکام ہوگئے ۔انبیاءنے اللہ کے پیغام پہنچاکر حق ِنبوت اداکردیاانبیائے کرام کامیاب رہے ۔اسلام کی کشش کی وجہ سے تیزی سے اسلام پھیل رہاہے قرآن اور اسلامی لٹریچر کے مطالعے سے مغرب مےں لوگ شعوری مسلمان بن رہے ہےں ۔عالمی طاقتیں چاہے جوکچھ کرلیں اسلام حق ہے اور حق ہمیشہ باطل پرغالب ہوکر رہتاہے۔ عبدالوحیدقریشی نے کہاکہ اسلام کے خلاف جتناپروپیگنڈہ کیاگیاہے اس کانتیجہ اسلام کی تعلیمات پھیلنے کی صورت مےں ظاہرہورہاہے ۔قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کے موضوعات کابراہ راست خطاب ہے حکمت دانائی بھلائی وفلاح وبہبودانسانوں کے لیے اس مےں ہے کسی اور کتاب مےں نہیں ۔آپ نے قرآن کی عملی تفسیر بن کر حضرت انسان کے لیے عظیم مثال قائم کی ہے۔

پارلیمنٹ تحفظ پاکستان آرڈی نینس 2013کی آئین کے مطابق صحیح تشریح نہیں کر سکی: صدر کراچی بار ایسوسی ایشن
کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر صلاح الدین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ تحفظ پاکستان آرڈی ننس 2013 کی آئین کے مطابق صحیح تشریح نہیں کرسکی ہے ۔پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد کیا جائے تو دہشت گردی سے نجات مل سکتی ہے ۔تحفظ پاکستان آرڈی ننس 2013 کے تحت سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتوں کے فیصلے ایک دوسرے کی نفی کرتے ہیں ۔وہ ہفتہ کو وومن اسلامک لائرز فورم کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔انھوںنے کہا کہ اس قانون کے تحت گرفتار ہونے والا ملزم محض شناختی دستاویزات نہ رکھنے کی وجہ سے ملک کا دشمن یا جاسوس تصور کیا جاتا ہے ۔انھوںنے کہا کہ اس آرڈی ننس کے تحت ملزم کے دفاع کے حق کو محدود کردیا گیا ہے ۔اس قانون کے مطابق تفتیشی ٹیم ایک پولیس افسر اور دو اہلکاروں پر مشتمل ہوتی ہے ،جن کے لیے شہادتوں کے تقاضوں کو پورا کرنا ضروری نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی زندگی اورموت کا فیصلہ چند افراد کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ اس قانون کے بعد تفتیشی کو اختیار ہے کہ وہ ملزم کا چالان اپنی مرضی سے کسی بھی عدالت میں پیش کرسکتا ہے ،جس کی وجہ سے رشوت کا بازار گرم ہے ۔ملزمان رشوت دے کر اپنے مقدمات دہشت گردی کی عدالتوں کی بجائے مقامی عدالتوں میں منتقل کرالیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرڈی ننس میں پراسیکیوٹر کو دیئے گئے اختیارات میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر سابق صدر کراچی بار ایسوسی ایشن نعیم قریشی نے کہا کہ اس آرڈی ننس کے تحت حکومت نے ایجنسیوں کو لامحدود اختیارات دے دیئے گئے ہیں ،جو عام آدمی کو تحفظ دینے کے بجائے لوٹ مار کررہی ہیں ۔اسلامک لائرز فورم فائزہ خلیل نے کہا کہ گزشتہ 12سال سے پاکستان حالات جنگ میں ہے ۔اب تک ملک میں 310ڈرون حملے ہوچکے ہیں ۔امریکا پاکستان سمیت دیگر ملکوں 600بلین روپے خرچ کررہا ہے ۔آرڈی ننس 2013کے تحت شک کی بنیاد پربھی سیکورٹی ادارے کسی بھی بچے یا خاتون کو بھی حراست میں لے کر 90دن کی نظربندی میں رکھ سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت 15دن کا ریمانڈ حاصل کرنا زیادہ تصور کیا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کراچی میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے ججوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے اور ایجنسیوں میں کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ حنیف کشمیری ،ایڈوکیٹ نور ناز اور افشاں سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا تحفظ پاکستان آرڈی ننس کے بجائے ملک کی حقیقی آئین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔تحفظ پاکستان آرڈی ننس ملک کے اصل آئین سے بالکل متصادم ہے ۔انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی اس طرح کا آرڈی ننس جاری کرنے کا اختیار نہیں جس سے عوام کے بنیادی حقوق سلب کرسکے ۔انھوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ بغیر وارنٹ اور بغیر کسی اجازت کسی کے گھر میں داخل نہ ہوں ۔

وزیر اعظم ٹی بی کے مریضوں کے لیے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کرائیں: ڈاکٹر عبدالصمد
حیدرآباد: ٹی بی ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالصمد نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم ٹی بی کے مریضوں کے لیے ‘فوڈ سپورٹ‘ پروگرام شروع کرائیں۔صدر ڈاکٹر عبدالصمد نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کے لیے بہترین ماحول اور ادویات کے ساتھ ساتھ متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف میں انسانی خدمت کا جذبہ موجود ہے،انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ہدایت کریں کہ ہر صوبہ میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کیا جائے تاکہ اس مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکے کیونکہ مقومی غذا سے مریض میں قوتِ مدافعت پیدا ہو تی ہے، انھوں نے کہاکہ 24مارچ کو عالمی یومِ تپِ دق کے حوالے سے حیدرآباد میںسیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ہے واک پیر 24مارچ کو صبح 9بجے پاکستان چوک جم خانہ سے شروع ہو کر حیدرآباد پریس کلب پر اختتام ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ ٹی بی کا مرض اب لاعلاج نہیں ہے تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 17لاکھ افراد اس مرض سے عدم واقفیت اور پرہیز نہ کرنے کی وجہ سے مر جاتے ہیں جبکہ ایک سروے کے مطابق ہر سال 90لاکھ افراد ٹی بی کے نئے مریض بن جاتے ہیں ان میں17لاکھ ہلاک ہو جاتے ہیں پاکستان میں ہر سال5لاکھ افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہو تے ہیںاور ان میں 68ہزار مختلف وجوہات کی بناءپر جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹی بی کی بیماری میں پاکستان کا دنیا میں 7واں نمبر ہے ٹی بی کا ایک مریض ہر سال دس سے پندرہ نئے مریض پیدا کردیتا ہے ان کی عمر یں زیادہ تر15سال سے40سال کے درمیان ہو تی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ٹی بی ایسوسی ایشن سندھ اس مرض پر قابو پانے کے لیے کام کررہی ہے حیدرآباد میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مریضوں کو ادویات گلوبل فنڈ سے فراہم کی جارہی ہیں اس میں حکومتِ پاکستان کی کارکردگی خراجِ تحسین کے لائق ہے انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی آر کے مریض کا ادویات پردوسال خرچ 12لاکھ روپے بنتا ہے کیونکہ یہ ادویات 2سال تک بلاناغہ لازمی کھانا پڑتی ہیں جبکہ غذا کے اخراجات الگ ہیں جو غریب مریض برداشت نہیں کرسکتے ۔