کراچی (پی پی آئی)شہر قائدمیں خشک میوہ جات کی خرید اری بڑھنے سے قیمتوں میں بھی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ڈرائی فروٹ شاپس مالکان شہریوں سے من مانے دام وصول کررہے ہیں شہریوں نے پی پی آئی کو بتایاکہ کراچی میں مونگ پھلی 680روپے فی کلو، چلغوزہ6ہزار روپے سے 7ہزار روپے فی کلو،بادام 19سو روپے سے 25سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔کاجو 3ہزار روپے سے4ہزار روپے فی کلو، کاغذی اخروٹ 800روپے سے 1200 روپے فی کلو، پستہ 3ہزار روپے سے 35سو روپے فی کلو،کشمش 700روپے سے ایک ہزار روپے فی کلو اور ریوڑی 600روپے سے 800روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے۔
میرپورخاص:ڈکیتی کے خلاف مزاحمت پر سابق رکن قومی اسمبلی کے منیجر زخمی
جیکب آباد : جے یو آئی کی مدارس کو بدنام کرنے کی سازشوں کے خلاف احتجاجی جلسہ
حیدر آباد میں عالمی مشاعرے کی تیاریاں عروج پر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست
میامی ٹینس: نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر تیسرے راﺅنڈ میں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: لو ک رائٹ ایونٹ سے باہر ہوگئے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (پی پی آئی)جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت، زندگی اوروطن واپسی سے متعلق آئینی درخواست (3139/2015) کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی نمائندگی ان کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کی۔سینیٹر مشتاق احمد خان سماعت میں شریک ہوئے، امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ سمتھ سماعت میں آن لائن شریک تھے البتہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بیرون ملک طبی کانفرنس میں شرکت کی وجہ موجود نہ تھیں۔کلائیو اسمتھ نے عافیہ کیس کو آگے بڑھانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ سماعت 15 نومبر تک ملتوی کی جائے کیونکہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکہ میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔وہ کوشش کررہے ہیں کہ عافیہ کو کسی اور جیل میں منتقل کیا جائے۔ جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔
طاہر اشرفی نگران وزیراعظم کے بھی معاون خصوصی مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی)ممتاز عالم دین مولانا طاہر اشرفی کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اپنامعاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیاہے وہ اس سے قبل عمران خان اور میاں شہباز شریف کے بھی معاون خصوصی کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
پاکستان میں ڈائریا کے ماہانہ 10 لاکھ کیسز، روزانہ 110 سے زائد اموات
کراچی (پی پی آئی)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر مہینے ڈائریا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 110 بچے روزانہ جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت سے پری کوالیفائیڈ پلانٹس میں زنک کی مصنوعات کی تیاری نہایت خوش آئند ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کا غیر ملکی دوا ساز اداروں کی مصنوعات پر سے انحصار کم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد لاکھوں بچے ڈائریا میں مبتلا ہوئے لیکن انہیں زنک سپلیمنٹس دے کر ان میں سے اکثریت کی جانیں بچائی جا سکی تھیں۔ زنک ڈائریا سے بچانے والا ایک اہم ترین عنصر ہے جسے او آر ایس کے ساتھ بچوں کو پلا کر ڈائریا اور غذائی قلت سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ بچوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ڈائیریا ہے اور بدقسمتی سے ڈائیریا سے مرنے والے 50 فیصد بچوں کا تعلق پاکستان، بھارت اور نائجیریا سے ہوتا ہے۔ ڈائریا سے ہونے والی زیادہ تر اموات سے بچاؤ ممکن ہے جس کا ایک اہم ذریعہ صاف پانی کی فراہمی اور ڈائریا میں مبتلا بچوں کو او آر ایس کے ساتھ ساتھ زنک سپلیمنٹس دینا بھی شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

میرپورخاص:ڈکیتی کے خلاف مزاحمت پر سابق رکن قومی اسمبلی کے منیجر زخمی
(March 24, 2014)
میرپورخاص: میرپور خاص کے سٹیلائٹ ٹاﺅن میں ڈکیتی کی کوشش کے خلاف مزاحمت پرسابق رکن قومی اسمبلی کشن چند کے منیجر کو زخمی کر کے ملزمان فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاﺅن تھانے کی حدود میں واقع اسکیم نمبر 2 واپڈا کالونی میں سابق رکن قومی اسمبلی کشن چند پاروانی کے منیجر پھگن مل عرف بیبو لوہانہ کے گھر نا معلوم مسلح ملزمان گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر گھر والوں کو یر غمال بنانے کی کوشش کی، گھر کے مالک پھگن مل عرف بیبو لوہانہ کی جانب سے مزاحمت پر مسلح ملزمان نے ان کی ٹانگ میں گولی مار دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، جبکہ بھگدڈ کے دوران ایک ملزم کا پسٹل ان کے گھر میں ہی گر گیا ، بعدازاں زخمی کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ، دوسری جانب سابق رکن سندھ اسمبلی و ہندو پنچائیت میرپورخاص کے صدرت لچھمن داس پیروانی نے مزکورہ واقعہ کی سخت شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسکیم نمبر 2 سیٹلائٹ ٹاﺅن میں ڈکیتی کی مسلسل چو تھی واردات ہے اور پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے ۔

جیکب آباد : جے یو آئی کی مدارس کو بدنام کرنے کی سازشوں کے خلاف احتجاجی جلسہ
(March 24, 2014)
جیکب آباد: جے ےو آئی کی جانب سے مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف احتجاجی مارچ اور دھرنادیا گیا۔ جیکب آباد مےں جمعےت علماءاسلام (ف)کی جانب مدرسہ قاسم العلوم جیکب آباد سے ایک احتجاجی جلوس جے ےو آئی سندھ کے جنرل سیکرےٹری سابق سےنےٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو، ضلعی امےر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا فدا احمد ڈول،قاری عبدالباسط ڈول، انجےنئر جاوےد انور چنہ، جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرےٹری حماد اللہ انصاری،اور دےگر کی قےادت مےں نکالا گےا، مظاہرےن نے ہاتھوں مےں بےنر اور پلے کارڈ اٹھا کر شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور سخت نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دیا ،جہاں پر ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر جلوس کورہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران امریکا کو خوش کرنے کے لیئے دےنی مدارس کے خلاف سازشےں کررہے ہےں ،مدارس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ،اگر حکومت نے سازشےں بند نہ کی تو ہر شہر،گلی اورمحلوں مےں مدارس کے دفاع کے لےے نکلےں گے ۔انھوںنے کہا کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے مدارس کے خلاف بیان کو مسترد کرتے ہیں،مدارس اور مساجد بناتے رہیں گے ۔انھوں نے کہا کہ امریکا کوخوش کرنے کے لیے سندھ کی ثقافت کو بھی نقصان پہنچایا جارہاہے، بلاول بھٹو زرداری علماءکے خلاف بیان بازی بند کرے نہیں تو منہ توڑ جواب دین گے ۔انھوں نے کہا کہ جسقم رہنماﺅں مقصود احمد قریشی اور سلمان ودھو کو بھریا سٹی میں جلا کر شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزائیں دے اور ہمارے لاپتہ کیے گئے رہنماﺅں مولانہ بخت اللہ پہوڑ، مولانہ محمود بھیرووی اور مولانہ عبدالرحمن کو جلد از جلد آزاد کیاجائے۔

حیدر آباد میں عالمی مشاعرے کی تیاریاں عروج پر
(March 24, 2014)
حیدر آباد: حیدر آباد میں عالمی مشاعرے کی تیاریوں کے حوالے سے آرٹس کونسل میں اجلاس منعقد کیا گیا ۔ آرٹس کونسل حیدر آبادکے سیکرٹری اطاعت جعفری نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حیدرآباد میں 26مارچ کو آرٹس کونسل آف پاکستان حیدرآباد کی جانب سے دیالداس کلب میں ہونے والا عالمی مشاعرہ حیدرآباد کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ بدقسمتی سے ادبی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے شہری گھٹن کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ اجلاس میں معروف سندھی شاعر راشد مورائی کے انتقال پر دکھ کااظہار کیا گیا اور ان کی مغفرت کےلئے دُعا کی گئی۔ اجلاس میں فنانس سیکریٹری رئیس آرائیں، اشتیاق الدین اعجاز، ساجد رضوی، ناصر شیخ، ضیاءجعفری، ڈاکٹر صولت جعفری اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں مشاعرے کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد مشاعرہ ہوگا جس میں بھارت کے معروف شاعر گلزار دہلوی، اظہر عنایتی، ڈاکٹر نسیم نگہت، حسن کاظمی، منور رانا، کینیڈا سے تسلیم الٰہی زلفی، امریکا سے مونا شہاب، باقر زیدی، لاہور سے عباس تابش، کراچی سے محمود شام، انور شعور، راشد نوری، اختر سعیدی ، ریحانہ روحی، ڈاکٹر اقبال پیرزادہ، حجاب عباسی، قیصر واجدی، تبسم صدیقی، صاحبزادہ عتیق الرحمن عتیق، حکیم ناصر، عظمیٰ خان، حیدر حسنین جیلسی، دلاور عباس عابدی، سحر علی، سیما غزل، جبکہ حیدرآباد سے امداد حسینی، ساجد رضوی، محمود صدیقی، شوکت نوید ، ڈاکٹر عتیق جیلانی، سحر امداد، رعنا ناہید رعنا، شجاعت علی طالب، م ش عالم اور دیگر اپنا کلام پیش کریںگے۔ جبکہ پروگرام کے مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو ، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رابطہ کمیٹی کے رُکن حیدر عباس رضوی اور دیگر ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست
(March 24, 2014)
چٹاگانگ: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین سنسنی خیز میچ آخری اوور میں افریقہ کی 2 رنز سے فتح کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ ڈیل اسٹین کی بہترین گیند بازی نے کیوی بلے بازوں کو باندھے رکھا لیکن مونی مورکل کو تین اوورز میں 50 رنز کی تاریخی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے زبردست بلے بازی کے جوہر دکھائے اور 37 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوور میں 170 رنز بنائے۔ ہاشم آملا اس میچ میں بہت غیر معمولی انداز میں آوٹ ہوئے۔ ہاشم آملا نے باولر کی طرف ایک جاندار شاٹ کھیلی لیکن وہ دوسرے سرے پر کھڑے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈومنی کے بلے پر گیند لگ کر ہوا میں سیدھی اوپر چلی گئی جسے باولر نے آسانی سے پکڑ لیا۔ ہاشم آملا نے چالیس گیندوں پر اکتالیس رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ڈومنی کی اننگز انتہائی اہم رہی انھوں نے 57گیندوں پر86رنز بنائے۔ اس شاندار اننگز میں دس چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

میامی ٹینس: نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر تیسرے راﺅنڈ میں
(March 22, 2014)
میامی: سابق عالمی چیمپئن روجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔میامی میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں سابق عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر اور کروشیا کے کارلووک مدمقابل ہوئے۔ دو بار کے چیمپئن سوئس سٹار نے 74 منٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد کروشین حریف کو شکست دی۔ روجر فیڈرر کی فتح کاا سکور6-4 اور7-6 رہا۔سنگلز کے ایک اور مقابلے میں ورلڈ نمبر2 نوواک جوکووچ نے فرانس کے جرمی چارڈی کو آوٹ کلاس کردیا۔سربین سٹار جوکووچ نے فرانسیسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں6-4 اور6-3 سے زیر کیا۔اس سے پہلے آسٹریلیا کے ہیوٹ نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے ہالینڈ کے رابن کو مات دی جس کے بعد آسٹریلین کھلاڑی ہیوٹ نے اے ٹی پی کیرئیر میں فتوحات کی تعداد بھی 600 کر لی ہے۔دیگر میچز میں امریکا کے ڈونلڈ ینگ نے ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک کو جبکہ سپین کے روبرٹو نے امریکا کے سٹیو جانسن کو زیر کر کے اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: لو ک رائٹ ایونٹ سے باہر ہوگئے
(March 22, 2014)
چٹاگانگ: انگلش کر کٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر لو ک رائٹ انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ۔ لوک رائٹ کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین کریگ کیسویٹر کو بلا لیا گیا ہے ۔ لوک رائٹ انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے جارحاح مزاج بیٹسمین اور مستقل رکن ہیں لیکن کچھ عرصے سے انجری کا شکار تھے تاہم نیوزی لینڈ کے خلا ف ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ سے قبل ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئے ۔آئی سی سی نے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیوسٹر کو انگلینڈ ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔