بدین(پی پی آئی)ممتاز اہلحدیث عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کونسل کے چیرمین علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی اندرون سندھ کے دو روزہ دورے پرپہلے مرحلہ میں بدین پہنچ گئے،انھوں نے علماء سے ملاقاتیں کیں وہ ملکانی شریف کی جامع مسجد اہلحدیث میں عظمت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کانفرنس سے خطاب کرینگے جبکہ تھرپارکر میں اسکائی وے فاونڈیشن رجسٹرڈ کے سولر واٹر پراجیکٹس کا افتتاح اورمسجد توحید کی تعمیرات کا معائنہ بھی کرینگے جماعت کے کااجلاس کی صدارت،ظہرانے میں شرکت اور مختلف دروس سے بھی خطاب بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔ اس دورے میں مفتی عبدالوکیل ناصر، شیخ عرفان اور شیخ یاسین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
پاک بھارت میچ میں پاکستان فیورٹ ہے : محسن حسن خان
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاک ، بھارت میچ کے تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت
پاک ، بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم فیورٹ
سابق آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر جمیکا ٹیلوا کے کوچ مقرر
کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے تو جیت پاکستان کی ہوگی:نجم سیٹھی
جنوبی افریقا کپتان اور فاسٹ باﺅلر کی انجریز سے پریشان
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حالات بہتر ہیں تو پھرکشمیرمیں بھارتی حکومت انتخاب کیوں نہیں کر ا رہی، فاروق عبدالل
سرینگر(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں حالات کی بہتری کے دعوے کر رہی ہے پھر یہاں انتخابات کیوں نہیں کر ا رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق فارو ق عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جموں وکشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں تو پھر انہیں یہاں فوری طور پر الیکشن کرانے چاہئیں
یر جمن شاہ سرکارہاشمی کے 108 ویں عرس مبارک کا افتتاح
ڈعیدن (پی پی آئی) درگاہ حضرت پیر جمن شاہ سرکارہاشمی کے 108 ویں عرس مبارک کا افتتاح گدی نشین پیر رکن الدین قریشی ہاشمی نے مزار پیر جمن شاہ ہاشمی نے درگاہ پر چادر چڑھاکر کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بیہن۔ ٹاون کمیٹی پڈعیدن کے چئیر مین رانا باقر علی راجپوت، کونسلر و صحافی محمد شکیل آرائیں،چوہدری شبیر حسین آرائیں، محمد رفیق آرائیں،یوسی چیہو کے چئیر مین اصغر علی وسیراوریوسی بانبھری کے چئیر مین یوسف راجپر بھی موجود تھے۔پیر رکن الدین قریشی ہاشمی نے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے حقوق نہ کریں جائیداد میں ان کا شرعی حق ادا کریں، اپنی بچیوں کو تعلیم دلوائیں اور انکی شادیاں وقت پر کروائیں۔
جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اتوار سے سندھکادورہ کریں گے
ہالہ(پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق اتوار22اکتوبر سے سندھ کا دوروزہ دورہ کریں گے، صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق وہ 22اکتوبر کو شام سندھ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ منصورہ ہالا میں رابطہ اخوان سندھ کے کنونشن سے خطاب اور23اکتوبر کو سندھ کے معروف آبادگار زرعی ماہراور سندھ آبادگار بورڈ کے صدر رئیس عبدالمجید نظامانی کی وفات پر ان کے گوٹھ باقر نظامانی پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کریں گے جبکہ ہالا، حیدرآباد،ٹنڈومحمد خان،ٹھٹہ اور کراچی میں بھی مختلف دعوتی،تنظیمی عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت بھی شیڈول میں شامل ہے۔صوبائی امیرمحمد حسین محنتی ودیگرمرکزی صوبائی ومقامی رہنما بھی انکے ساتھ ہوں گے۔
تلاش کریں
خبریں

پاک بھارت میچ میں پاکستان فیورٹ ہے : محسن حسن خان
(March 20, 2014)
کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور چیف سلیکٹرمحسن حسن خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ پاکستان آج تک ورلڈ کپ میںکبھی انڈیا سے جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا لیکن محسن حسن خا ن کہتے ہیں کہ میں اس طرح کے نظریات پر یقین نہیں رکھتا جو کچھ ہوا وہ ماضی کا حصہ بن چکاہے۔ سابق کوچ کا کہنا تھا کہ کاغذی کارروائی میں پاکستان کی ٹیم بھارت سے مضبوط ہے ، پاکستان کی ٹیم بیٹنگ اور باﺅلنگ میں مضبوط ہے لیکن فیلڈنگ میں کچھ مسائل ضرور ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم کو فیلڈنگ نے اچھی مد د دی تو انڈیا کے خلاف جیتنے کے امکانات ذیادہ ہیں، اگر فیلڈنگ میں کارکردگی مایوس کن رہی تو بیٹنگ اور باﺅلنگ کواس کمی کو پورا کر نا ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاک ، بھارت میچ کے تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت
(March 20, 2014)
ڈھاکا: آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا پہلا میچ ایشیا کی دو کرکٹ سپر پاورز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹیں ایک دن پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں، بہت سے تماشائیوں کو مایوسی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ انتہائی سنسنی خیز رہا تھا جس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے۔ بنگلہ دیش میں کروڑوں کرکٹ کے دیوانوں میں کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرے کے لئے ٹکٹ نایاب ہیں ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں اور دونوں ملکوں سے بڑی تعداد میں تماشائی بنگلہ دیش میں اپنی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے آئے ہیں جن میں بڑی تعداد فلمی ستاروں اور تاجروں کی بھی ہے اس وجہ سے پاک بھارت میچ کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور پوری دنیا کی نظریں ورلڈ ٹی 20 کے پہلے میچ میں مرکوز ہیں۔ دوسری جانب سٹے باز بھی بڑی تعداد میں حرکت میں آگئے ہیں اور اربوں روپے کا جواہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست نے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے افتتاحی میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

پاک ، بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم فیورٹ
(March 20, 2014)
لاہور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا معرکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے درمیان آج ہوگا۔ سابق اور موجودہ کرکٹرز نے میچ کیلئے گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھ کر بھارتی سورماوں کو زیر کیا جاسکتاہے۔ چند دن پہلے بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کے میچ میں شاہد آفریدی کی بدولت پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،اس تاریخی کامیابی کی وجہ سے قومی شاہینوں کو میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔کرکٹرز نے بہترین باولنگ اٹیک کی موجودگی میں شاہینوں کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ سابق کرکٹرزکے مطابق ایشیا کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف بڑے اہداف کے حصول کی وجہ سے گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں اور بھارتی ٹیم کو شکست سے دو چار کر نے کے لیے کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔ کرکٹرز نے اعصاب شکن میچ میں بھارت کو زیر کرنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سابق آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر جمیکا ٹیلوا کے کوچ مقرر
(March 20, 2014)
سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کوکریبیئن پریمئر لیگ میں جمیکا ٹیلواکا کوچ مقرر کر دیا گیا۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو پچھلے سال آسٹریلوی کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے اسوقت معزول کردیا گیا تھا جب انگلینڈ نے ایشنر سیریز میں آسٹریلیا کو تاریخی شکست دو چار کیا تھا۔ دوسری جانب مکی آرتھر اور ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل درمیان تعلقات کے حوالے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان ناخوشی کا رشتہ قائم رہے گا۔ تاہم مکی آرتھر نے کوچنگ کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں ۔ ایک اور سابق آسٹریلین کوچ ٹم نیلسن کوبھی کیریبیئن لیگ میں انٹیگا ہوکس بلز کے کوچ مقررکئے جانے کاا مکان ہے ۔ ٹم نیلسن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں ٹاپ لیول کے ٹورنامنٹ کے اچھے ماحول میں ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے پر جوش ہوں۔

کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے تو جیت پاکستان کی ہوگی:نجم سیٹھی
(March 20, 2014)
لاہور: پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان فتح سے ہمکنار ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شاہد آفریدی کے دو چھکے لگانے سے ملنے والی فتح سے گرین شرٹس کا مورال ہائی ہے۔ شاہد آفریدی بھی نوے فیصد فٹ ہوچکے ہیں اور کھلاڑیوں کے متحد ہو کر کھیلنے کی صورت میں فتح پاکستان کا مقدر بنے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میدان میں کھلاڑیوں کو لڑانا کپتان اور کوچز کا کام ہے جبکہ چیئرمین کا کام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو وہ کررہے ہیں۔

جنوبی افریقا کپتان اور فاسٹ باﺅلر کی انجریز سے پریشان
(March 20, 2014)
ڈھاکا: جنو بی افریقا کی کرکٹ ٹیم ٹیٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کپتان فیف ڈوپلیسی اور فاسٹ باﺅلر ڈیل اسٹین کے فٹنس مسائل کے باعث پریشانی کا شکار ہوگئی ہے۔پروٹیزہفتے کو سری لنکا کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلےں گے تاہم کپتان فیف ڈوپلیسی اور ڈیل اسٹین کی شر کت مشکوک ہے، دونوں کھلاڑی ہمسٹرنگ کا شکار ہو گئے تھے۔ڈیل اسٹین آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں ہمسٹرنگ کا شکار ہوئے تھے تاہم ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں 2.2اوور کرانے کے بعد دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ کپتان فیف ڈوپلیسی کے سری لنکا کے خلا ف میچ میںشرکت کے حوالے پچاس فی صد امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔ کر کٹ جنوبی افریقا کی جا نب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم کھلاڑیوں کی زخموں کے علاج کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں،انھیں بہترین علاج دیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے ۔ فیف ڈوپلیسی کی غیر حاضری کی صورت میں ان کی جگہ اے بی ڈی ولیئر پروٹیز کی قیادت کریںگے،جنوبی افریقا کا دوسرامیچ پیر کو نیوزی لینڈ کے خلا ف ہوگا ، جبکہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے انگلینڈ اور فرسٹ راﺅنڈ کوالیفائر ٹیم کے خلا ف کامیابیاں حاصل کر نا ہو گی۔