روہڑی (پی پی آئی) محکمہ سیاحت سندھ نے دنیا بھر میں موجود بدھ اور جین و سکھ مت کے آثار کی سیاحت کیلئے بین الاقومی ٹورازم پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق اس پروگرام کے تحت کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے بدھ اور جین و سکھ یاتریوں کو عبادت گاہوں کی زیارتوں کے لیے خصوصی پیکج دیا جائے گا۔
ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیش کے مینز اور ویمنز ٹیموں کا اعلان
ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز کے کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز
پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی
پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگا
آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس 23فروری کو دبئی میںہوگا
ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19فروری کو ہوگا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جماعت اسلامی کے کارکن فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج مساجد پر احتجاج کریں گے
کراچی (پی پی آئی)جماعت اسلامی کے تحت سندھ بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین کی تقریبات جاری ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں 9تا15اکتوبر، ہفتہ یکجہتی فلسطین میں ہر سطح پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقدکئے جا رہے ہیں۔ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 13 اکتوبر جمعہ کو کراچی کی ہزاروں چھوٹی بڑی مساجد پر احتجاج کیاجائے گا۔
ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے یوم سیا ہ منا یا
کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے12اکتوبر کو یوم سیا ہ منا یا۔پی پی آئی کے مطابق12اکتوبر1999کو جنرل (ر)پرویز مشرف کی جانب سے منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے واقعہ کے خلاف مسلم لیگ (ن) اوردیگر سیاسی جماعتوں نے یوم سیاہ منایا۔ اس حوالے سے سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوئیں، پارٹی دفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے اورسیاسی کارکنوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ریلیوں اور مظاہروں اور احتجاج میں شریک ہوئے۔
مودی حکومت کی زیادتیوں کیخلاف اتوار کوبھارتی ہائی کمیشن لندن مظاہرہ کیاجائیگا
لندن (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی زیادتیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،ہزاروں سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں قید رکھنے، سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں پر مظالم کے خلاف 15اکتوبر کو دن کے ایک بجے بھرپور پرامن احتجاجی مظاہرہ انڈین ہائی کمیشن کے سامنے کیا جائے گا،پی پی آئی کے مطابق مظاہرہ کے بعد انڈین ہائی کمیشن کو یادداشت بھی پیش کی جائے گی۔
تلاش کریں
خبریں

ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیش کے مینز اور ویمنز ٹیموں کا اعلان
(February 17, 2014)
ڈھاکہ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مینز اور ویمنز کے 15,15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔چیف سلیکٹر فاروق احمد نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں متاثر کن پرفارمنس دینے والے صابر رحمان اور شبیر حسین کو منتخب کر لیا۔عرفات سنی کو ڈراپ کر کے فٹ ہونیوالے ا سپنر عبدالرزاق کو شامل کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں مشفق الرحیم مینز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میزبان ویمن ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ میں سلمہ خاتون کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز کے کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز
(February 17, 2014)
لاہور: ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر کنڈیشنگ کیمپ آج (منگل) سے لاہور میں شروع ہوگا۔ہیڈ کوچ معین خان کی نگرانی میں شروع ہونے والے چار روزہ کنڈیشنگ کیمپ میں کپتان مصباح الحق سمیت 15کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے۔کھلاڑیوں کو صبح اور شام سیشنز میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کے علاوہ فیلڈنگ،باولنگ اور بیٹینگ کی پریکٹس کرائی جائے گی جبکہ ٹارگٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔کیمپ 21 فروری کو ختم ہوگا اورقومی اسکواڈ 22 فروری کی صبح لاہور سے دبئی کے راستے بنگلہ دیش روانہ ہوگا جہاں 25فروری سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا۔دفاعی چیمپئن پاکستان اسی روز سری لنکا کے خلاف اپنی مہم جوئی کا آغاز کرے گا۔

پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی
(February 17, 2014)
ویتنام: پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی۔ پاکستان کے عقیل خان نے ڈیوس کپ ٹو ٹائی کے ریورس سنگلز میں ویتنام کے کھلاڑی کو شکست دے دی۔ ویتنام میں جاری ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹو ٹائی کے تیسرے روز ریورس سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان نے ویت نام کے کھلاڑی تھین ہوآنگ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔ عقیل خان کی فتح کا اسکور چھ دو ، چھ چاراور چھ تین رہا۔ بیسٹ آف فائیو میں پاکستان نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگا
(February 17, 2014)
اسلام آباد: پاکستانی ٹیم تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن حکام کے مطابق چیمپئن شپ رواں سال اپریل کے آخری ہفتے میں نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہوگی ۔ ایونٹ میںپاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش ،سری لنکا ،نیپال ،بھوٹان ،مالدیپ اورافغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس 23فروری کو دبئی میںہوگا
(February 17, 2014)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ایگزیکٹیو کا اجلاس رواں ماہ 23فروری کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز دبئی میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ڈیو رچرڈسن کریں گے ۔ توقع کی جارہی کہ اجلا س میں بگ تھری کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا جائے گا ۔

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19فروری کو ہوگا
(February 17, 2014)
کنگسٹن: ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19فروری کو سبائنا پاک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا ۔ ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں آئرش ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔