اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسدعمر نے الیکشن کمیشن حملہ کیس میں بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں دائر کردی ہے۔وکیل صفائی سردار مصروف نے اسد عمر کی بریت کی درخواست اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں میں دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسد عمر کے خلاف کوئی ثبوت برآمد نہیں ہوا، عدالت کا قیمتی وقت ضائع نہ کیاجائے، اسدعمر کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔
برینڈن میکولم ٹرپل سنچری داغنے والے پہلے کیوی کرکٹر بن گئے
جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ : دفاعی چیمپئن محسن امین شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
کلدیپ یادیو انڈ 19ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی باﺅلر بن گئے
کرکٹ ورلڈ کپ 2015: پاک بھارت میچ سب سے بڑا ایونٹ قرار
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا مرید کے میں تربیتی کیمپ کا آغاز
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے 10سالہ جشن میں پاکستان سمیت 130 ممالک کی شرکت متوقع
بیجنگ/اسلام آباد (پی پی آئی)چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبے کی ایک دہائی کا جشن منانے کے لیے اگلے ہفتے غیر ملکی رہنماؤں کے ایک اجتماع کی میزبانی کرے گا، جس میں پاکستان سمیت 130 ممالک کی شرکت متوقع ہے نیزروسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شرکت بھی یقینی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو صدر شی جن پنگ کی بیرون ملک چین کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوششیں کے حوالے سے ایک اہم منصوبہ ہے اور چین نے کہا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں اب پوری دنیا میں 20کھرب ڈالر سے زیادہ کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔17 اور 18 اکتوبر کو ہونے والی اس تقریب میں 130 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جس میں شی جن پنگ استقبالہ تقریب سے خطاب کریں گے اور غیر ملکی رہنماؤں کی ضیافت کی میزبانی کریں گے۔
دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، 3کھلاڑی باہر
لاہور(پی پی آئی)دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق نداڈارکوقومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقراررکھا گیا ہے، 15رکنی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش جائے گی،شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ ڈراپ، فاطمہ ثنا فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر ہو گئیں۔ٹیم کے 15کھلاڑیوں میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمیٰ معروف شامل ہیں،ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی بھی ویمن ٹیم کا حصہ ہیں،ان کے علاوہ نشریٰ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعد یہ اقبال، سدرہ امین، ام ہانی، وحیدہ اختر بھی شامل ہیں،نان ٹریولینگ ریزر میں امبرکائنات، عمیمہ سہیل اور سدرہ نواز شامل ہیں۔
جیل میں مقید عمران خان سے وکلا اور ذاتی معالج کی ملاقات
راولپنڈی (پی پی آئی) جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلا اور ذاتی معالج نے ملاقات کی جس کے دوران ان کی صحت کا جائزہ لیا۔ پی پی آئی کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں وکلا نے مختلف کیسز سے متعلق بریف کیا اور مشاورت بھی کی۔ قانونی ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، گوہر خان، عمیر نیازی اور محمود خان شامل ہیں۔ملاقات کرنے والوں میں عمران خان کے معالج (فزیو تھراپسٹ) ڈاکٹر عاصم یونس بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔ جیل انتظامیہ نے بھی تصدیق کی کہ فزیو تھراپسٹ نے عمران خان کی صحت کا جائزہ لیا اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔
تلاش کریں
خبریں

برینڈن میکولم ٹرپل سنچری داغنے والے پہلے کیوی کرکٹر بن گئے
(February 18, 2014)
ویلنگٹن: برینڈن میکولم ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 302 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس تاریخی موقع پر میکولم کے والد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے ہزاروں افراد کے ہمراہ کھڑے ہو کر ریکارڈ بنانے پر بیٹے کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اس سے پہلے مارٹن کرو کے پاس تھا جب انہوں نے 1991 میں سری لنکا کے خلاف 299 رنز بنائے تھے۔

جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ : دفاعی چیمپئن محسن امین شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
(February 18, 2014)
کراچی: سندھ کے عثمان خان نے دفاعی چیمپئن محسن امین کو شکست دے کرچھٹی قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ سے باہر کردیا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں سندھ کے عثمان خان نے پنجاب کے دفاعی چیمپئن محسن امین کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو فریم سے ہرایا۔ عثمان خان کی جیت کا اسکور62-54، 69-15،12-72، 19-73اور19-64 سے رہا۔ دیگر میچوں میں سندھ چیمپئن حارث ندیم، حنین عامر، عبدالرحیم ، شارق علی ، نعمان اقبال ، محمد فہیم، حمزہ اکبر، محمد فہد، محمد رفیق، محمد ابراہیم، عامر طارق جنید بابر ، سیف اللہ اورماجد علی نے بھی کامیابی حاصل کی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
(February 18, 2014)
کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیوکمیٹی نے بگ تھری کی حمایت کی منظوری دیدی۔ سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کہتے ہیں کہ اصولوں کی باتیں کرنے والے ہمیں پیسے نہیں دے سکتے۔سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس کولمبومیں ہوا۔ ایگزیکٹیوکمیٹی نے بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ کرکٹ بورڈزکی جانب سے آئی سی سی کے گورننس، فنانس اورایف ٹی پی میں تبدیلیوں کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویزکی حمایت کی منظوری دیدی۔

کلدیپ یادیو انڈ 19ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی باﺅلر بن گئے
(February 18, 2014)
دبئی: کلدیپ یادیو انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی باﺅلر بن گئے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ دبئی میں جاری میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کے خلا ف میچ میں سرانجام دیا ۔کلدیپ یادیو نے اسکاٹ لینڈ کیخلا ف میچ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 28رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جس میں ان کی شاندار ہیٹ ٹرک شامل ہے ۔ انہوں نے نک فارار ،کائل سٹرلنگ اور ایلیکس باﺅم کو آﺅٹ کرکے تاریخ رقم کی ہے ۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2015: پاک بھارت میچ سب سے بڑا ایونٹ قرار
(February 18, 2014)
ایڈیلیڈ: جنوبی آسٹریلیا نے آئندہ سال شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت معرکے کو اپنی اسٹیٹ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ قرار دے دیا ۔ عالمی کپ میں روایتی حریف کا مقابلہ ایڈیلیڈ کے نوتعمیر شدہ اسٹیڈیم میں برپا ہوگا ،جس میں تماشائیوں کی تعداد پچاس ہزار کردی گئی ہے ۔اہم ترین میچ کی تمام ٹکٹیںایک گھنٹے کے اندر فروخت ہوگئی تھیں ۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا مرید کے میں تربیتی کیمپ کا آغاز
(February 18, 2014)
مرید کے: آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی سیریز کی تیاری کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کنٹری کلب کرکٹ گراﺅنڈ مرید کے میں شروع ہوگیا ۔تربیتی کیمپ یکم مارچ تک جاری رہے گا ۔ کیمپ میں 2سے 15مارچ تک بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی سیریز اور 16مارچ تا 6اپریل تک ہونے والی آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بنگلہ دیش کی تیاری کی جائے گی ۔
