کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیوکمیٹی نے بگ تھری کی حمایت کی منظوری دیدی۔ سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کہتے ہیں کہ اصولوں کی باتیں کرنے والے ہمیں پیسے نہیں دے سکتے۔سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس کولمبومیں ہوا۔ ایگزیکٹیوکمیٹی نے بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ کرکٹ بورڈزکی جانب سے آئی سی سی کے گورننس، فنانس اورایف ٹی پی میں تبدیلیوں کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویزکی حمایت کی منظوری دیدی۔
Next Post
جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ : دفاعی چیمپئن محسن امین شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
Tue Feb 18 , 2014
کراچی: سندھ کے عثمان خان نے دفاعی چیمپئن محسن امین کو شکست دے کرچھٹی قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ سے باہر کردیا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں سندھ کے عثمان خان نے پنجاب کے دفاعی چیمپئن محسن امین کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو فریم سے ہرایا۔ عثمان خان کی جیت کا اسکور62-54، 69-15،12-72، 19-73اور19-64 سے رہا۔ دیگر میچوں […]
