اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت پاکستان نے ملک بھر میں فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کی سہولت کے لیے جدید ترین سہولیات سے لیس 5 ہزار ای ورکنگ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔پی پی آئی کے مطابق ای ورکنگ سینٹرز امیں آئی ٹی پروفیشنلز کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔عام طور پر حکومتیں ایسے سینٹرز میں تمام سہولیات ابتدائی طور پر مفت فراہم کرتی ہیں، تاہم ایسے سینٹرز میں سہولیات کی فراہمی انتہائی کم قیمت پر بھی کی جاتی ہے۔پاکستان میں پہلے ہی نجی سطح پر یا حکومتی سطح پر کچھ ای سینٹرز کام کر رہے ہیں۔نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق مشترکہ ای سینٹرز کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق مشترکہ ای سینٹرز کے قیام کے سلسلے میں ہی وہ جلد سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے جب کہ مذکورہ سینٹرز میں کام کرنے والے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کو بلاسود قرضے بھی دیے جائیں گے۔
بھارتی بیس بال ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستانی اسکواش پلیئر فرحان زمان عالمی رینکنگ میں بہتری کیلئے پرامید
فیفا کلب ورلڈ کپ: بائرن میونخ کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی
امریکا نیشنل باسکٹ بال:لاس اینجلس نے میمفیز کو شکست دیدی
احمد شہزاد کی امپائر سے بحث ،جرمانہ عائد ہونے کا امکان
پشاور ہائیکورٹ : بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسمنٹ سرچارج غیر قانونی قرار
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شرمین عبید چنائے کے پروجیکٹ کے تحت 19 خواتین فلم سازوں کی دستاویزی فلمیں تیار
کراچی (پی پی آئی)’آسکر‘ اور ’ایمی‘ ایوارڈز یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے تعاون سے ’خواتین فلم میکرز‘ کے نام سے اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق تقریب کا مقصد ’پٹاخہ پکچرز‘ کے پلیٹ فارم کے تحت علاقائی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی تھا۔خواتین فلم سازوں کی جانب سے تیار کی گئی 20 سے 30 منٹ کے دورنیے کی 10 دستاویزیں فلموں کی جھلک تقریب میں دکھائی گئی۔19 خواتین فلم سازوں نے ان دستاویزی فلم کی تخلیق کے لیے شوٹنگ میں حصہ لیا، کئی ماہ تک انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا اور دستاویزی فلمیں تیار کیں جبکہ آن لائن فلم سازی کی ورکشاپ میں بھی شرکت کی20 سے 30 منٹ کے دورنیے کی 10 دستاویزیں فلموں میں ’طوفان کے بعد خاموشی‘، ’کراچی بیگمز‘، ’نسواں نامہ-ویمن، تھیٹر، ایکٹیوزم- پاکستان سے ایک کہانی‘، ’نیئر-ایک آرٹ کہانی‘، ’میڈ وِد لوو‘، ’اسکلپٹڈ‘، Defiance’، ’پہچان‘، ’تم نہیں چارا گر‘، ’کاوش‘ اور ’From Rocks to Gold – Doch The Art of Balochistan‘ شامل تھیں۔
سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن مس کنڈکٹ کے الزامات سے بری ہو گئے، جسٹس سردار طارق مسعود نے دونوں ججز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن کیخلاف مس کنڈیکٹ کی شکایات دائر کی گئیں تھیں،دونوں ججز کیخلاف شکایات عام شہریوں نے دائر کی تھیں۔ جسٹس سردار مسعود نے دونوں شکایات پر قانونی رائے دیدی۔
احتساب، اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری کا بھی ہونا چاہیے:منظور وسان
خیرپور (پی پی آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ احتساب، اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری کا بھی ہونا چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا الیکشن جنوری کے آخر یا فروری میں ہوں گے، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اگلے انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتے گی، مختلف جماعتیں جی ڈی اے میں شامل ہوں گی لیکن پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ منظور وسان نے کہا کہ میرا خیال ہے نواز شریف واپس آئیں گے، عوام انہیں چاہتے ہیں جو عوام کو ریلیف دے، نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا ہے، مہنگائی سے غریب عوام متاثر ہوتے ہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام نہ لیا جائے۔
تلاش کریں
خبریں

بھارتی بیس بال ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی
لاہور: بھارت کی بیس بال ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔دورے کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔ پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مظہر شیخ نے سری لنکا میں منعقد ریفری و ججز کورس کے دوران بھارتی بیس بال فیڈریشن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی ۔فیڈریشن کے سیکریٹری سید خاور شاہ کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے میں شیڈول سیریز کے میچ لاہور ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے ۔

پاکستانی اسکواش پلیئر فرحان زمان عالمی رینکنگ میں بہتری کیلئے پرامید
پشاور: پاکستان کے ٹاپ اسکواش اسٹار فرحان زمان نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا میںکھیلے جانے والے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں امید ہے کہ ان کی عالمی درجہ بندی میں پوزیشن بہتر ہوجائے گی ۔ ان خیالات کااظہار فرحان نے ملک سعد میموریل اسپورٹس ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر کیا ۔فرحان نے مزید کہا کہ امریکا اور کینیڈا کے مختلف ایونٹس میں شرکت کرکے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

فیفا کلب ورلڈ کپ: بائرن میونخ کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی
رباط( پی پی آئی)فیفا کلب ورلڈ کپ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی،مراکش میں کھیلے گئے فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم میونخ کا سامنا چین کی ٹیم گوانگڑو سے ہوا۔میونخ کی ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول داغ کر میچ کا فاتحانہ آغاز کیا،دوسرے ہاف میں بھی بائرن کی ٹیم نے برتری برقرار رکھتے ہوئے تیسرا گول سکور کر کے تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی اور فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔

امریکا نیشنل باسکٹ بال:لاس اینجلس نے میمفیز کو شکست دیدی
لاس اینجلس: امریکا نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن میں ایل اے لیکرز کی ٹیم نے ممفس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔لاس اینجلس میں ہونیوالے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،لاس اینجلس کی ٹیم کو فائنل پیریڈ میں اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب سٹار کھلاڑیوں کوب برائنٹ اور پاﺅ گوسال نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف پوائنٹس بنائے اور برتری حاصل کی۔لاس اینجلس نے میزبان میمفیز کو بانوے کے مقابلے میں چھیانوے پوائنٹس سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے کوبے برائنٹ نے سب سے زیادہ اکیس پوائنٹس سکور کیے۔

احمد شہزاد کی امپائر سے بحث ،جرمانہ عائد ہونے کا امکان
دبئی: پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد پرجرمانہ لگنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ احمد شہزاد ریویو نہ دینے پرامپائر سے بحث میں لگے رہے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے ابھی گیارہ رنز ہی بنائے تھے کہ سرنگا لکمل کی گیند پرکی گئی ایک جاندار اپیل پرامپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قراردیدیا۔احمد شہزاد فیصلے سے ناخوش دکھائی دئیے اور ریویو لینا چاہتے تھے لیکن انہوں نے ساتھی کھلاڑی شرجیل خان سے مشاورت میں مقررہ وقت ضائع کردیا جس کے بعد امپائر نے احمد شہزاد کو ریویولینے سے روک دیا۔امپائر کی جانب سے منع کرنے کے باوجود احمد شہزاد نے حسب روایت بحث شروع کردی جس کا ری پلے میچ کے دوران بار بار دکھایا گیا۔ اگردونوں امپائرزنے معاملہ میچ ریفری کورپورٹ کردیا توآئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پراحمد شہزاد جرمانے کی زد میں آسکتے ہیں۔ احمد شہزاد اپنے جارحانہ رویے کی وجہ سے ماضی میں بھی ٹیم سے باہررہ چکے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ : بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسمنٹ سرچارج غیر قانونی قرار
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سرچارج کو غیر قانونی قرار دے دیا،ایک ماہ کے اندر صارفین کو پے منٹ واپس کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس نثار حسین پر مشتمل دو رکنی بینج نے فیول ایڈجسٹمنٹ کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ نیپرا ہر ماہ خیبر پختون خوا میں مختلف ٹیکسز لگادیتا ہے جو کہ خیبرپختون خوا کی عوام کے ساتھ ایک ظلم ہے عدالت کا کہنا تھاکہ گھریلو صارفین بجلی چوری نہیں کرتے بجلی چوری میں صنعتکار ملوث ہیں، فیول ایڈجسمنٹ سرچارج کس قانون کے تحت لگایا گیا ہے کیونکہ ایسا کوئی نظام نہیں ہے ، عدالت نے پیسکو کو حکم دیا کہ ایندھن سرچارج کی مد میں وصول کی گئی رقم ایک ماہ کے اندر صارفین کو واپس کی جائے دوسری جانب کیس کی سماعت کیبعد پیسکو کے وکیل نے صحافیوں سے بات کرتیہوئے کہا کہ پیسکو کو اب تک 60 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے تاہم عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی طے کی جائیگی۔