کراچی (پی پی آئی)یوروپی یونین سمیت دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی مانگ بڑھی ہے۔ اس برس پاکستانی چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن تک متوقع ہے اور پاکستان 4.8 ملین ٹن چاول برآمد کرے گا، سال 2023 میں ابھی تک 3.7 ملین ٹن چاول ایکسپورٹ کیا گیا ہے اور بیرون ملک بھیجے گئے چاول کی مالیت 2.5 ارب ڈالر ہے۔ پی پی آئی کے مطابق رواں سال پاکستانی چاول روس اور میکسیکو بھی بھیجا جائے گا، پاکستانی چاول کو انڈونیشیا تک بھی رسائی ملی ہے۔
پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کا 14فروری سے آغاز ہوگا
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی
پی سی بی کا بگ تھری معاملے پر یوٹرن لینے کا فیصلہ
پی سی بی کا انڈر 19اور ویمن کرکٹ کیلئے قطر کو ہوم وینیو بنانے کا فیصلہ
فیفا انڈر 17ویمن ورلڈ کپ کا 15مارچ سے کوسٹاریکا میں آغاز
آرمین زوئیگلر کا انوکھا ریکارڈ ،چھ اولمپکس میں چھ تمغے حاصل کرلیے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بجلی کے بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے پاکستان کا ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ٹارگٹ شدید متاثر
کراچی (پی پی آئی) پاکستان کا ٹیکسائل ایکسپورٹ کا ٹارگٹ بنگلہ دیش سے تین گنا کم ہونے کے باجود پورا نہیں کیا جاسکا ہے جس کا سبب بجلی کا بحران اور قیمتوں میں اضافہ ہے جس نے ایکسپورٹ کو شدید متاثر کیا ہے،حالانکہ ہمارے پاس 650 ملین ڈالرز سے زائد کی برآمدات کی صلاحیت ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اخراجات بھی بڑھ گئے۔گزشتہ سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 بلین ڈالرز تھی جبکہ اس سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 16 بلین ڈالرز رہیں۔ ہمارا اس سال ایکسپورٹ کا ٹارگٹ 25 بلین ڈالرز تھا دوسری جانب بنگلہ دیش اپنی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 70 بلین ڈالرز کرنے کی بات کر رہا ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 33نشستوں سے 6 کی کمی کا خدشہ
مظفرآباد/آزاد کشمیر (پی پی آئی)نئی مردم شماری میں آزاد کشمیر کی آبادی 27 لاکھ بتائی گئی ہے جس کا سبب 15 لاکھ سے زائد کشمیری تارکین وطن کو آزاد کشمیر کی آبادی میں شمارنہ کرنا ہے۔ 27 لاکھ آبادی کے لیے ایک صدر، وزیراعظم، الگ اسمبلی، 29 وزرا، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ موجود ہے۔پی پی آئی کے مطابق نئی مردم شماری کے تحت اگر حلقہ بندی کی گئیں تو آزاد کشمیر کی موجودہ قانون ساز اسمبلی کی 33نشستوں سے 6 نشستیں کم ہو سکتی ہیں۔
میاں نوازشریف کی وطن واپسی سے فتنہ فساد پارٹی خوفزدہ ہے:عظمیٰ بخاری
لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی سے فتنہ فساد پارٹی خوفزدہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے خواتین کارکنان سے گفتگو میں کہا کہ ہم کسی کو میدان سے باہر سے نکالنے کے حق میں نہیں لیکن سیاستدانوں اور دہشتگردوں میں تفریق ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاق اور صوبوں کو لڑایا،سیاسی انتقام لیا یہی سبب ہے کہ آج وہ مکافات عمل کا شکار ہے۔
تلاش کریں
خبریں

پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کا 14فروری سے آغاز ہوگا
(February 11, 2014)
کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان بلائنڈ کرکٹ سیریز14فروری سے کھیلی جائے گی۔ مہمان ٹیم جمعرات کو لاہور پہنچے گی۔کراچی میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم 13 فرورہ کو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی مقابلے لاہور اور فیصل آباد میں ہوں گے جبکہ ون ڈے مقابلے نیشنل اسٹیڈیم اور ساوتھ اینڈ کلب میں ہوں گے۔اس موقع پر پاکستان انڈیا بلائنڈ کرکٹ سیریزٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی
(February 11, 2014)
نئی دہلی: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی ۔ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت 2012میں اس وقت معطل کی گئی تھی جب آئی او اے ایسے افراد کو منتخب کیا گیا تھا جن پر بدعنوانی کے الزامات تھے ۔ سوچی میں جاری سرمائی اولمپکس میں میں بھارتی کھلاڑی آئی ای سی کے پرچم تلے شریک ہیں لیکن پابندی کے خاتمے کے بعد اب تمام ایتھلیٹ بھارتی پرچم تلے کھیلوں میں حصہ لیں سکےں گے ۔

پی سی بی کا بگ تھری معاملے پر یوٹرن لینے کا فیصلہ
(February 11, 2014)
لاہور: چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی عہدے سے برطرفی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری معاملے پر یوٹرن لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں بگ تھری کو ووٹ دے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ذکاءاشرف کو عہدے سے ہٹانے کے بعد پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی نے بگ تھری معاملے پر یوٹرن لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی نے بگ تھری کے ساتھ بغلگیر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتظامی کمیٹی اپریل میں ہونیوالیاجلاس میں بگ تھری کے حق میں ووٹ دیگی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبوری انتظامی کمیٹی بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اور دیگر ایشوز پر بات چیت بھی کریگی۔

پی سی بی کا انڈر 19اور ویمن کرکٹ کیلئے قطر کو ہوم وینیو بنانے کا فیصلہ
(February 11, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے ٹیم ،انڈر 19اور ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے قطر کو اپنا ہوم وینیو بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ سینئر کرکٹ ٹیم کی ہوم سیریز متحدہ عرب امارارت میںہی ہوگی ۔ اس سے قبل پاکستان ویمن ،انڈر 19اور پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے ہوم ایونٹس نیوٹرل وینیو یو اے ای میں منعقد ہوتے ہیں ۔

فیفا انڈر 17ویمن ورلڈ کپ کا 15مارچ سے کوسٹاریکا میں آغاز
(February 11, 2014)
سین جوز: فیفا انڈر 17ویمنز ورلڈکپ 15مارچ سے کوسٹاریکا میں شروع ہوگا ۔ ایونٹ میں شریک 16ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ اے میں کوسٹاریکا ،وینزویلا ،اٹلی اور زمبیا،گروپ بی میں گھانا ،کوریا ،جرمنی اورکینیڈا ،گروپ سی میں نیوزی لینڈ ،پیراگوئے ،اسپین اور جاپان جبکہ گروپ ڈی میں میکسیکو ،کولمبیا ،چین اور نائیجیریا شامل ہیں ۔

آرمین زوئیگلر کا انوکھا ریکارڈ ،چھ اولمپکس میں چھ تمغے حاصل کرلیے
(February 11, 2014)
سوچی: اٹلی کے آرمین زوئیگلر سنگلز رن میں تمغہ جیت کر سرمائی اولمپکس کی تاریخ میں انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے ۔زوئیگلر نے چھ اولمپکس کے دوران یہ چھٹا تمغہ اپنے نام کیا ہے ۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 14فروری 1994میں پہلی مرتبہ اولمپک گیمز میں شرکت کی تھی جب ان کی عمر محض 20سال تھی ۔
