لاہور: چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی عہدے سے برطرفی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری معاملے پر یوٹرن لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں بگ تھری کو ووٹ دے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ذکاءاشرف کو عہدے سے ہٹانے کے بعد پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی نے بگ تھری معاملے پر یوٹرن لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی نے بگ تھری کے ساتھ بغلگیر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتظامی کمیٹی اپریل میں ہونیوالیاجلاس میں بگ تھری کے حق میں ووٹ دیگی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبوری انتظامی کمیٹی بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اور دیگر ایشوز پر بات چیت بھی کریگی۔
Next Post
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی
Tue Feb 11 , 2014
نئی دہلی: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی ۔ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت 2012میں اس وقت معطل کی گئی تھی جب آئی او اے ایسے افراد کو منتخب کیا گیا تھا جن پر بدعنوانی کے الزامات تھے ۔ سوچی میں جاری سرمائی اولمپکس میں میں بھارتی کھلاڑی آئی ای سی کے پرچم تلے شریک ہیں […]
