نیند ، ورزش اور اچھی غذا کے ذریعے ذہنی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے : ہیلتھ آوئرنس سیمینارز سے ماہرین کا خطاب

مارک مارکوئز نے قطر گراں پری جیت لی

میامی ماسٹر ٹینس: اعصام اور بوپننا کو شکست

حیدرآباد میں عالمی یوم تپ دق پر ٹی بی کنٹرول سندھ کی جا نب سے واک کا اہتمام

ملک کسی بھی قسم کی تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا: ایم کیو ایم ذونل انچارج نوید شمسی

لیاری یونیورسٹی میں 133طلبا کو اسکالر شپس دی جائیں گی: وائس چانسلر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

نیند ، ورزش اور اچھی غذا کے ذریعے ذہنی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے : ہیلتھ آوئرنس سیمینارز سے ماہرین کا خطاب

کراچی: محکمہ امور نوجوانا ن وسندھ کے زیر اہتما م یوتھ ہیلتھ آوئرنس پروگرام کے سلسلے میں ذہنی و دماغی صحت کے موضوع پر کراچی ، سجا ول ، حیدر آباد ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو باگو سمیت سندھ بھر کے کالجوں میں سیمینارز منعقد کئے گئے ۔ اس موقع پرخطاب کر تے ہوئے ممتاز معالج ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ بھر پور نیند ، بہترین غذا اور ورزش سے ذہنی بیماریوں سے بچا جا سکتاہے ۔ ملک میں ذہنی بیما ریوں میں اضافہ باعث تشویش ہے ، پروجیکٹ ڈائرکٹر سلیم احمد صدیقی نے کہا کہ وقتی سکون کے لیے سگریٹ نوشی مختلف ذہنی بیماریوں کا باعث بن جاتی ہے، نوجوانو ں کو سگریٹ نوشی سے گریز کر نا چاہیے، پروگرام کوارڈینیٹر مس ذکیہ نے کہا کہ عبادت ، اور یو گا سے ہی ذہنی سکون حاصل کیا جا سکتا ہے ، ذہنی بیماریوں سے نوجوانوں کو بچائیں گے۔

مزید پڑھیں

مارک مارکوئز نے قطر گراں پری جیت لی

دوحا: موٹو جی پی کے عالمی چیمپئین مارک مارکوئز نے سیزن کا افتتاحی مقابلہ قطر گراں پری جیت لیا۔ دوحا کے انٹرنیشنل اسپیڈ وے پر ہونے والی قطر گراں پری کے لئے سارے ہی بڑے نام صف آرا ہوئے۔تاہم اعزاز کی جنگ میں بازی عالمی چیمپئین مارک مارکوئز کے نام رہی جنھوں نے فنش لائن سب سے پہلے عبور کی، قریب ترین حریف اٹلی کے ویلنٹینو روسی دوسرے نمبر پر رہے،جب کہ اسپین ہی کے ڈانی پیڈروسا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آگے بڑھنے کی دھن میں دوبار کے عالمی چیمپئن لورینزو بائیک پر قابو نہ رکھ سکے اور نتیجے میں مقابلے سے دستبرداری ہوگئے۔ برطانیہ کے بریڈلے اسمتھ اسپیڈ کے ساتھ کنٹرول کے مظاہرے میںنا کام رہنے کے بعد حادثے کا شکار ہوئے۔

مزید پڑھیں

میامی ماسٹر ٹینس: اعصام اور بوپننا کو شکست

میامی: پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اوربھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی کومیامی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے مینزڈبلزایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دفاعی چیمپئین اینڈی مرے، راجرفیڈرراورڈیوڈ فیررمینزسنگلزکے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ میامی میں جاری ماسٹرزایونٹ کیمینزڈبلزکے پری کوارٹرفائنل میں اعصام الحق اورروہن بوپننا کوکولمبیا کے یوآن سباستین اوررابرٹ فارا کے پئیرنے اسٹریٹ سیٹس میں 6-2اور6-4سے شکست دی۔مینزسنگلزکے تیسرے راﺅنڈ میں دفاعی چیمپئین اینڈی مرے اسپین کے فلیسیانولوپیزکواسٹریٹ سیٹس میں 6-4اور6-1 سے مات دی۔ ومبلڈن چیمپئین نے اسپینش حریف کوصرف نوے منٹ میں زیرکرلیا۔سترہ مرتبہ کے گرینڈ سلم ونرراجرفیڈررنے ہالینڈ کے تھیموڈی بیکرکوشکست دیکرآخری سولہ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور6-3 اور6-3 رہا۔تیسرے راﺅنڈ کے ایک اورمیچ میں فورتھ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررنے اٹلی کے آندرے سیپی کیخلاف باآسانی 6-3 اور6-2سے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں

حیدرآباد میں عالمی یوم تپ دق پر ٹی بی کنٹرول سندھ کی جا نب سے واک کا اہتمام

حیدر آباد: 24مارچ عالمی یوم تپ دق کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسو سی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ ٹی بی کنٹرول سندھ کی جانب سے “واک “کا اہتمام کیا گیا ۔ بعد ازیں ٹی بی کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا ۔ عالمی ادارہ صحت نے سال 2014کے لیے پاکستان کے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہر سال 5لاکھ ٹی بی کے نئے مریض پیدا ہو رہے ہیں جس میں سے 3لاکھ مریض ٹی بی کا علاج کرواتے ہیں جبکہ باقی 2لاکھ مریض ٹی بی کا علاج شعور نہ ہونے کے باعث نہیں کروا پاتے جبکہ حکومت پاکستان نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت گوبل فنڈز کی بدولت ٹی بی کی مفت تشخیص اور علاج فراہم کر رہی ہیں ادویات وافر مقدار میں ہر ٹی بی کے سینٹر میں میسر ہے ہے اس سال ٹی بی سے متعلق نعرہ “ہر سال دو لاکھ مریضوں کا علاج یقینی بنانا ہے اپنا کردار نبھانا ہے ،قرار دیا ہے ۔ اس موقع پر صدر سندھ ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسو سی ایشن حیدرآباد ڈاکٹر عبد الصمد شیخ لیبیا والے نے کہا 24مارچ 1882کو جرمن سائنسدان ڈاکٹر سر رابرٹ کا ک نے ٹی بی کے مرض کا سبب بننے والا جرثومہ دریافت کیا جس کی وجہ سے ادویات بننا شروع ہوئیں ، آج ٹی بی کا مرض قابل علاج ہے اس لیے دنیا بھر میں 24مارچ کو عالمی یوم تپ دق منایا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسو سی ایشن حیدرآباد گذشتہ پچاس سال سے زائد اس مرض کے علاج معالجہ میں مصروف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 17لاکھ افراد اس بیماری کی علاج کی آگاہی نہ ہونے کے سبب ہلاک ہو جاتے ہیں۔ انشاءاللہ ہم 2025تک پاکستان کو ٹی بی سے پاک بنا دینگے ۔ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ٹی بی کے مریضوں کیلئے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کریں تاکہ مریض مکمل اور جلد صحت یاب ہو جائیں اور معاشرے میں ایک بار پھر اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے ۔ ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول سندھ ڈاکٹر عصمت آرائَ خورشید نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کا حل W.H.O\N.T.P/P.T.Pکے معترف کر دہ طریقہ علاج “ڈاٹس”کے ذریعے یقینی ہے اس طریقہ کے تحت مریض کسی ذمہ دار شخص کے زیر نگرانی ٹی بی کی ادویات کا درست استعمال پورے چھ/آٹھ ماہ تک کرتا ہے۔اس مقصد کے تحت سندھ بھر میں 270ٹی بی کے مفت تشخیصی مراکز اور 943مفت علاج کے مراکز کام کر رہے ہیں ۔ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام ٹی بی کی ادویات بغیر کسی رکاوٹ کی فراہم کر رہا ہے اور ضلع بھر کے تمام ٹی بی مراکز پر ٹی بی کی ادویات اور لیبارٹری کے کیمیکلز وافر مقدار میں موجود ہیں ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر منظور عیسانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول سندھ حیدرآباد ڈاکٹر اعجاز تالپور نے ٹی بی کے مریضوں بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اساتذہ ، وکلاء، سول سوسائٹی ، این جی اوز اور میڈیا کی تعاون کی اہمیت پر زوردیا ۔ نیشنل پروگرام

مزید پڑھیں

ملک کسی بھی قسم کی تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا: ایم کیو ایم ذونل انچارج نوید شمسی

حیدر آباد: ظلم و نا انصافی کسی بھی معاشرے میں بغاوت کو جنم دیتی ہے اور بغاوت کسی بھی ریاست کی تقسیم کا باعث بنتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک اب کسی بھی تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا اور جو عناصر ملک میں اپنے اقتدار اور مفاد کےلئے مظلوم و محکوم عوام کو اس کے جائز حق سے محروم رکھے ہوئے ہیں وہ ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ الطاف حسین کی جدوجہد ملک میں مظلوم و محکوم عوام کو ان کے جائز حقوق فراہم کرنا ہے اور الطاف حسین کے نظریہ پر گامزن ہوکر ہی ہم اپنے ملک کو متحد ومستحکم بنا سکتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ہم اپنے وطن میں جنم لینے والی نفرتوں کا خاتمہ صرف اور صرف عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام سے ہی کرسکتے ہیں اور اپنے ملک کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بناسکتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ارباب اختیار کو ملک اور قوم کی بقاءاور خوشحالی کے لیے اقتدار اور مفاد سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے ہونگے تب ہی ہمارا ملک ترقی یافتہ ،خوشحال اور مستحکم بن سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں

لیاری یونیورسٹی میں 133طلبا کو اسکالر شپس دی جائیں گی: وائس چانسلر

کراچی: بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ذہین اور محنتی طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے یونیورسٹی نے وظیفہ اور میرٹ اسکالر شپ پروگرام کا تین برس قبل آغاز کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 3 برسوں سے ہر سمسٹر کے آخر میں ہونہار طالب علموں کو فی سمسٹر 8 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں اور اس عرصہ کے دوران ایسے 138 طالب علموں کو وظیفہ دیا گیا ہے جن کی حاضری 80 فی صد تھی اور وہ تمام مضامین میں پاس تھے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی زکواہ وعشر کمیٹی کے تعاون سے 133 مستحق طالب علموں کو میرٹ اسکالر شپس کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور جلد ہی انھیں چیک دیئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی ہر حال میں اپنے ہونہار اور ذہین طالب علموں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ وہ مالی مسائل سے بے فکر ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔

مزید پڑھیں