واشنگٹن(پی پی آئی)) امریکا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم شہریوں کیلئے دنیا بھر میں الرٹ جاری کردیا، یہ اقدام اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی کشیدگی پر اْٹھایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کے خدشات ہیں۔
مارکس نارتھ” شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر” منتخب
انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریز کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بنگلہ دیش کی وکٹ پر اسپنرز اہم کر دار اداکریںگے : سنیل نرائن
آئی پی ایل : کیون پیٹرسن دہلی ڈیر ڈیولز کے کپتان مقرر
پاکستانی فیلڈرز باﺅلنگ کو پوری مدد نہیں دے رہے : سابق قومی کپتان انضمام الحق
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نواز شریف دبئی پہنچ گئے، آج سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے
دبئی(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سعودی عرب میں چند روز قیام کے بعد جدہ سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔میاں نواز شریف اپنے صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ دبئی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر قیام پذیر ہیں، پی پی آئی کے مطابق سابق وزیر اعظم ہفتہ کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے اور وہاں سے لاہور روانہ ہوں گے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی آمد کے پیش نظر جاتی امرا میں استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، خصوصی سجاوٹ کر دی گئی۔
جج کی رخصت کے باعث شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف 2مقدمات کی سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 24اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تلاش کریں
خبریں

مارکس نارتھ” شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر” منتخب
(March 19, 2014)
کینبرا: آسٹریلوی بیٹسمین مارکس نارتھ کو شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی ڈومیسٹک کر کٹ کے پچھلے سیزن میں مغربی آسٹریلیا کی ٹیم سے باہر کیے جانے کے بعد نارتھ نے شاندار کم بیک کر تے ہوئے بہترین کارکر دگی دکھائی جس پر انھیں دارالحکومت کینبرا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شیفلڈ شیلڈ کرکٹر آف دی ائرکا ایوارڑ دیا گیا۔ کرکٹر آف ائر کے لیے ان کے مقابلے میں جیمس ہوپز اور ریان کارٹر جبکہ نوجوان بیٹسمین ٹریوس ہیڈ شامل تھے ، نارتھ کو مجموعی طور پر 19ووٹ ملے جبکہ ہوپز اور ریان کارٹر کو 16اور ٹریوس ہیڈ کو 15ووٹ ملے۔گذشتہ سیزن میں سابق آسٹریلوی کپتا ن رکی پونٹنگ کے بعد نارتھ نے مسلسل دوسری بار یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔2012-13کے سیزن میں15.41کی اوسط سے مایوس کن کارکردگی دکھانے پر ٹیم سے باہر کر دیا گیاتھا تاہم کم بیک کرتے ہوئے رواں سیزن میں شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں انھوں 68کی اوسط سے 884رنز بناکر ٹاپ اسکورربننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سیزن میں انھوںنے ابتدائی چار میچوں میںاوپننگ کر تے ہوئے مسلسل تین سنچریا ں بناکر مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،تاہم نارتھ کو اس سیزن کے دوران بھا ئی کی ٹریفک حادثے میں موت نے کچھ عرصے کے لیے کر کٹ کے میدان سے باہر کر دیا ۔نارتھ کو اپنی ٹیم کا کپتان جبکہ ایڈم ووگس کو ان کا نائب مقرر کر دیا گیا تھا ۔یاد رہے شیفلڈ شیلڈمیں مغربی آسٹریلیا نے 1998-99سے اب تک کسی بھی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی ، اس سال ان کی کامیابیوں کو انھی پانچ کھلاڑیوں کا موجب قرار دیاجارہا ہے جنھیں شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر کے لیئے منتخب کیا گیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریز کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم
(March 19, 2014)
کراچی: انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریزکے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں ختم ہوگیا، کھلاڑی اور آفیشلز عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوروزہ تربیتی کیمپ کمانڈنٹ کوچ صبیح اظہرکی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیاجس میں کھلاڑی پر جوش دکھائی دیئے۔ کوچ صبیح اظہرکا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے بڑی محنت کی ہے انھیں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ کپتان میجرحسنین عالم کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور وہ ایک بار پھرسیریزجیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ڈس ایبل کرکٹ سیریز 21 مارچ سے دبئی میں کھیلی جائے گی۔ دس روزہ دورے میں قومی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی
(March 19, 2014)
فتح اللہ: نیوزی لینڈ کوآسٹریلیا کے خلاف دوسرے وارم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے ہرادیا ۔ آسٹریلیا نے ٹا س جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 200رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیوی اوپنرزنے ابتدائی 8اوورز میں 113رنز بنا ڈالے ، فنچ 22گیندوں پر 47رنز بناکر ریٹائر آﺅٹ ہو گئے ،جبکہ وارنر 26گیندوں پر65رنز بنا کر ریٹائر آﺅٹ ہوگئے۔جواب میں نیوزی لینڈ نے بھی شاندار آغاز کیا ، نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل نے 34گیندوں پر 62اور میک کولم نے 18گیندوں پر 37رنز بناکر نیوزی لینڈ کو فتح کے قریب پہنچا دیا لیکن میچ کے اختتامی لمحات میں مسلسل تین وکٹیں گرنے سے نیوزی لینڈ تین رنز سے ہار گیا۔نیوزی لینڈ نو وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ نیوزی لینڈ بغیر کوئی وارم اپ میچ جیتے ورلڈ کے مین راﺅنڈ میں داخل ہو جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بنگلہ دیش کی وکٹ پر اسپنرز اہم کر دار اداکریںگے : سنیل نرائن
(March 18, 2014)
فتح اللہ: ویسٹ انڈیز کے اسپن باﺅلر سنیل نرائن کا کہنا ہے کہ اسپنر ز ویسٹ انڈیز کو اپنے ٹائٹل کے دفاع میں اہم کر دار ادا کریں گے ،بنگلہ دیش کی وکٹ اسپنرز کے لیے روایتی انداز میں مدد گار ثا بت ہوگی۔ سنیل نرائن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میںاسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا لیکن مجموعی طور پر پوری ٹیم کی محنت رنگ لائے گی ۔میرے خیا ل میں ہما رے تما م کھلاڑی ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار ہیں، ہماری ٹیم متوازن ہے اور ہم اپنی پوری محنت بروئے کار لائےں گے، نرائن نے کہا کہ سیموئل ، بدری اور کرشمار ، سنٹوکے کا بہت اچھا کمبی نیشن ہے ۔ میرے خیال یہ ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کے شروع میںاپنی بولنگ کے ذریعے آسان بنا دیتے ہیں، بعد میرے لیے بولنگ میں آسانی رہتی ہے۔ سنیل نرائن ٹی ٹوئنٹی کے سر فہرست 20کھلاڑیو میں شامل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنیل نرائن نے 7میچوں میں 9کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا جس میں سری لنکا کے خلاف فائنل میں 9رنز کے عوض تین وکٹیں بھی شامل ہیں۔نرائن نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز کی شاندار کار کردگی اور کھلاڑیوں کی بہترین فارم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے معاون ثابت ہوگی، انھوںنے کہا کہ ایک مشکل گروپ میں بہترین کارکردگی دکھانے سے ٹائٹل کا دفاع ممکن ہو سکے گا، ہمارے گروپ میں خطرنا ک ٹیمیں ہیںلیکن اگر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تو کچھ بھی ممکن ہے۔ ٹورنامنٹ میں شامل ہر ٹیم کے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز موجود ہیں جو کرکٹ گیم کے لیے اچھا شگون ہے۔ہماری ٹیم میں تجربے کار کھلاڑی موجود ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ ہمیں جیت کے لیے کیا کر نا ہے ، ہم گراﺅنڈ میں جاکر بنیادی اصولو ں کے مطابق کھیلےں گے تو ہم سر فہرست ہوں گے ۔

آئی پی ایل : کیون پیٹرسن دہلی ڈیر ڈیولز کے کپتان مقرر
(March 18, 2014)
نئی دہلی: انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین کیون پیٹرسن کو آئی پی ایل میں دہلی ڈیر ڈیولزکا کپتا ن جبکہ دنیش کارتک کو ان کا نائب مقرر کر دیا گیا۔ ڈیر ڈیولز کی جانب سے جاری اعلا میے میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے نئے سیزن کے لیے کیون پیٹرسن کو کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ سابق انگلش کپتان پیٹرسن کو ٹی ٹوئنٹی میں ان کی شاندار کار کردگی کی بنا پر دہلی ڈیر ڈیولز کا کپتان بنا یا گیا ہے ، پیٹر سن نے آئی پی ایل میںدہلی ڈیر ویلز کی جانب سے 8میچوں 61کی اوسط سے شاندار305رنز بنا رکھے ہیں۔

پاکستانی فیلڈرز باﺅلنگ کو پوری مدد نہیں دے رہے : سابق قومی کپتان انضمام الحق
(March 18, 2014)
کراچی: قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مائی ناز بیٹسمین انضمام الحق نے کہاہے کہ پاکستان کی بالنگ کو فیلڈرز پوری طرح مددگار ثابت نہیں ہورہے ہیں، ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے لئے فیلڈنگ بہتر بنانا ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ شرجیل مستقل نہیں چل پارہالہٰذا کامران اکمل سے ہی اوپننگ کروانا چاہیے۔شاہد آفریدی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لالہ تو ٹیم کی جان ہیں، انھوںنے کہاکہ شاہد آفریدی اسی فیصد بھی فٹ ہوئے تو وہ ٹیم کی نیا پار لگاسکتے ہیں۔قومی ٹیم بدھ کو جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، جبکہ 21 مارچ کو شاہینوں کا ایونٹ میں پہلا مقا بلہ بھارت سے ہوگا۔