اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ کے معاملے میں جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کی ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ کے معاملے پر ہوئی،جسٹس بابر ستار نے رازق سنجرانی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکیل ملزم نے کہاکہ رازق سنجرانی نے بطور سی ای او کمپنی کو رہائش الاٹمنٹ کی درخواست دی جومنظور ہوئی، عدالت نے استفسار کیاکہ حکومت کو رہائش کا کرایہ کون ادا کرتا ہے؟وکیل نے کہاکہ حکومت کو رہائش کا کرایہ سنداک میٹل کمپنی 2013سے ادا کررہی ہے، جسٹس بابرستار نے استفسار کیا کہ 2013میں حکومت نے 3سال کیلئے رہائش سنجرانی کو الاٹ کی؟ رازق سنجرانی نے 2013سے ابتک رہائش کیسے اپنے پاس رکھی؟عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔
مسلسل ناقص کارکردگی پر ناصر جمشید کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
واپڈا سائیکلسٹ مبشر علی نے پشاور تا واہ کینٹ سائیکل ریس جیت لی
پیرس ماسٹرز: اعصام الحق جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
واٹمور بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے : چوہدری ذکاءاشرف
بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران طاہر کو آوٹ کرکے بدلہ لے لیا
مصباح رواں سال ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
خاور مانیکاسرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار
لاہور(پی پی آئی) خاور مانیکا کی سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان اینٹی کرپشن نے کہاہے کہ خاور مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنرکے ریفرنس پر انکوائری کررہے ہیں،پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے کہاکہ خاور مانیکا پر قبرستان کی جگہ پر غیرقانونی شادی ہال تعمیر کرنے کا الزام ہے
فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست مسترد
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوادچودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست مسترد کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔فوادچودھری نے دو فورمز پرکارروائی کرنے کو چیلنج کررکھا تھا، فوادچودھری کا موقف تھا کہ ایک ہی درخواست پر دو فورمز پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔
عمران خان کو اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام اباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے،اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں ہیں؟ اڈیالیہ جیل کیوں نہیں؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریماکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے استفسار کیا کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گے؟وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپورٹس مین ہیں انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں ملنی چاہئیں، حق تلفی نہ ہو۔
تلاش کریں
خبریں

مسلسل ناقص کارکردگی پر ناصر جمشید کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
ابوظہبی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کو جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے ۔مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ناصر جمشید کی جگہ مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے جبکہ محمد حفیظ احمدشہزاد کے ساتھ اوپننگ کریں گے ۔ ناصر جمشید جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں صرف ایک ہی رنز بناسکے ہیں ۔رواں سال کے آغاز میں بھارت کے خلاف تین جنوری کو 106رنز کی اننگ کے بعد وہ 20ایک روزہ میچوں میں صرف دو نصف سنچریاں سکور کرسکے ہیں ۔واضح رہے کہ 24سالہ ناصر جمشید نے رواں سال پاکستان کی جانب سے بطور اوپنر سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں ۔

واپڈا سائیکلسٹ مبشر علی نے پشاور تا واہ کینٹ سائیکل ریس جیت لی
واہ کینٹ: واپڈا کے سائیکلسٹ مبشر علی نے پشاور تا واہ کینٹ سائیکل ریس جیت لی۔واپڈا ہی کے زاہد گلفام نے دوسری جبکہ آرمی کے عمران اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ریس کے اختتام پر ٹور آف شارجہ کے لئے 10ممبران پر مشتمل ممکنہ ٹیم کا اعلان کردیا ۔قومی سطح کی ریس میں ملک بھر کی 10ٹیموں کے 60سائیکلسٹس نے شرکت کی ۔135کلومیٹر کا طویل مرحلہ صرف 35سوار مکمل کرسکے ۔مبشر علی نے یہ فاصلہ تین گھنٹے چھ منٹ اٹھارہ سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ۔

پیرس ماسٹرز: اعصام الحق جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
پیرس: قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی پیرس ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ اعصام الحق نے اپنے ڈچ ساتھی جولین روجر کے امریکا کے برائن برادرز کے خلاف ٹینس کورٹ میں اترے ۔پہلے سیٹ میں اعصام الحق جوڑی کو کامیابی حاصل ہوئی لیکن اولمپک گولڈ میڈلسٹ برائن برادرز نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔واضح رہے کہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے باوجود اعصام الحق نے مسلسل تیسرے سال اے ٹی پی فائنل ماسٹرز ٹینس چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔قانون کے مطابق ہر سال ٹینس سیزن کے اختتام پر رینکنگ میں سنگل کھیلنے والے ٹاپ 8کھلاڑی اور جبکہ ڈبلز میں ٹاپ8ٹیمیں اے ٹی پی کے سب سے بڑے ایونٹ میں کھیلنے کے لئے کوالیفائی کرتی ہیں ۔

واٹمور بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے : چوہدری ذکاءاشرف
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے معطل چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور اپنی بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ ذکاءاشرف نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ واٹمور کو انہوں نے ذاتی طور پر کوچ مقر رکیا تھا ۔ ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ واٹمور کو انہوں نے کرکٹ کمیٹی کے سفارشات پر ٹیم کا کوچ مقر ر کیا تھا اور اس کمیٹی میں انتخاب عالم اور ظہیر خان جیسے ماہر کھلاڑی موجود تھے ۔ ذکاءاشر ف نے یہ بھی کہا کہ واٹمور اپنی کارکردگی دکھانے میںمکمل طور پر ناکام رہے ہیں ۔پی سی بی کو چاہیئے کہ وہ کوچ کے ساتھ بیٹھ کر کارکردگی کے حوالے سے غور وفکر کرے ۔ واضح رہے کہ ذکاءاشرف کو رواں سال مئی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی کی چیئرمین شپ سے معطل کردیا تھا ۔اور پی سی بی میں دوبارہ االیکشن کرانے کاحکم دیا تھا ۔

بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران طاہر کو آوٹ کرکے بدلہ لے لیا
دبئی: دوسرے ون ڈے میں بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران طاہر کو آوٹ کرکے بدلہ لے لیا۔ دبئی میں کھیلے جانیو الے میں دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنرعمران طاہرشاہد آفریدی کی گیند پرعمراکمل کے ہاتھوں اسٹمپ ہوئے۔ جبکہ شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں عمران طاہر نے شاہد آفریدی کو اپنی جادو گری کا نشانہ بنایا تھا۔ عمران طاہر کی شارٹ پچ بال پر آفریدی چھکا مارنے کی خواہش میں باونڈر کے قریب دیوڈ ملر کوکیچ دے بیٹھے تھے۔

مصباح رواں سال ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کلینڈرائیرمیں ایک ہزاررنزمکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے جبکہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے قائد مصباح الحق نے جیسے ہی اپنے انفرادی اسکور میں چودہ رنز کا اضافہ کیا تو وہ کلینڈائیرمیں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔کلینڈائیر میں ایک ہزار چورانوے رنز کے ساتھ آسٹریلوی کپتان جارج بیلی پہلے نمبرپر ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے جو ایک ہزار تینتیس رنز اسکور کرچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سترہ رنز کے ساتھ مصباح الحق دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ مصباح الحق کو رواں سال ایک ہزاررنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
