لندن (پی پی آئی)لندن میں مقیم مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف نے ن لیگ کے بیانیہ اور منشور کیلئے کمیٹی قائم کرتے ہوئے سی ای سی ممبران سے تجاویز تجاویز طلب کرلی ہیں، کہا گیا ہے کہ 7 روزکے اندر اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو بھیجی جائیں۔ دیگر معاملات کے بجائے صرف معاشی اہداف پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف پارٹی رہنماوں کے تحفظات کے پیش نظر تمام معاملات براہ راست خود دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے متفقہ امیدوار ہیں، نواز شریف کی سربراہی پر کسی بھی سینئر ممبر کو اعتراض نہیں ہو گا۔
شیخوپورہ : فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ
پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
اسلام آباد :قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز
ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی
چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
اشتہار
تازہ ترین
اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلا دفاتر میں داخلے پر پابندی
لاہور(پی پی آئی)لاہور بار ایسو سی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلاکے اینٹی کرپشن کے دفاتر میں داخلے پر پابندی لگا دی۔لاہور بار ایسو سی ایشن کے ایوان عدل کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے،جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے وکلا کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو زیر بحث لایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اینٹی کرپشن دفاتر میں وکلا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق وکلا کو ٹارگٹ کر کے ان کے خلاف بلا جواز انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، پیر سے احاطہ عدالت میں اینٹی کرپشن حکام کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، اینٹی کرپشن کے کسی بھی ملازم یا افسر کو احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 25ورلڈ فارماسسٹ ڈے کل منایا جائے گا
کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 25 ستمبر کو ورلڈ فارماسسٹ ڈے منایا جائے گا،پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں کراچی فارماسسٹ فورم کی سیکرٹری مدحت فاطمہ خان نے کہا ہے کہ فارماسسٹس کی اہمیت سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ فارماسسٹ شعبہ طب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
موسم سرما کے ٹائم ٹیبل میں متعددٹرینوں کے کراچی سے روانگی کے اوقات تبدیل
کراچی (پی پی آئی)پاکستان ریلوے کے 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے موسم سرما کے ٹائم ٹیبل میں بعض ٹرینوں کے کراچی سے روانگی کے اوقات تبدیل کیے جا ر ہے ہیں،پی پی آئی کے مطابق47 اپ رحمان بابا ایکسپریس صبح 10کے بجائے دوپہر 12بجے روانہ ہوگی45 اپ پاکستان ایکسپریس دوپہر 02 کے بجائے ڈیڑھ بجے روانہ ہوگی9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس شام ساڑھے چھ بجے کے بجائے دوپہر سوا دو بجے روانہ ہوگی17 اپ ملت ایکسپریس شام ساڑھے پانچ بجے کے بجائے پونے پانچ بجے روانہ ہوگی7 اپ تیزگام ایکسپریس شام 06 کے بجائے شام ساڑھے پانچ بجے روانہ ہوگی15 اپ کراچی ایکسپریس شام 05 کے بجائے 06 بجے روانہ ہوا کرے گی۔
تلاش کریں
خبریں

شیخوپورہ : فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ
(October 20, 2013)
شیخوپورہ: شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں پنجاب کے روایتی کھیل فری سٹائل کبڈی کے میچ میں فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد نے میچ کو زور کا جوڑ بنا دیا۔ میدان مارنے بلکہ دل جیتنے والے کھلاڑیوں پر نوٹوں کی بارش برسائی گئی۔ چماٹے دار کبڈی میں ایک دوسرے پر ہاتھوں کے وار کی آواز سے میدان گونجتا رہا۔ سنسنی خیز میچ 29، 29 پوائنٹس سے برابر رہا لیکن کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے شائقین کے دل جیت لیے۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
(October 20, 2013)
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹوعارف علی خان عباسی کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرم محمد عامر کو سپورٹ کے بجائے ان کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے جن کے خلاف کسی عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔فاسٹ بالرمحمد عامر کی پانچ سالہ پابندی کی سزا میں کمی کی کوششوں کو سابق چیف ایگزیکٹو نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کراچی میں انٹرنیشنل گالفر علی حئی کے دعوت ولیمہ میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف علی خان عباسی کہتے ہیں ملک اور قوم کو دھوکا دینے والوں کے لئے نرم گوشہ سمجھ سے بالا تر ہے۔سابق چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرموں کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے دانش کنیریا جیسے کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی وکیل کے ذریعے آئی سی سی میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد محمد عامر کی سزا میں کمی کی جانی چاہیے۔

اسلام آباد :قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز
(October 20, 2013)
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز ہوگا ۔ چیمپئن شپ کے تمام میچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میںکھیلیں جائیں گے ۔پی ایف ایف حکام کے مطابق میگا ایونٹ میں ملک بھر کی 16ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی
(October 20, 2013)
اسلام آباد: پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ٹین پی باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی ۔ ایونٹ میں ملک بھر کے 300سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ کھلاڑیوں کے بابین سنگلز، ڈبلز امیجور، ٹیم کیٹگریز اور ماسٹرز کے مقابلے ہوں گے ۔ ایونٹ کے لئے دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔سات روزہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 27اکتوبر کو کھیلیں جائیں گے ۔

چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
(October 20, 2013)
بیجنگ: چین میں پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کے بین الاقوامی میلے میں پاکستانی ٹیم بھی اپنے جوہر دکھائے گی ۔ لیفٹیننٹ کرنل آصف زمان ان مشقوں میں سات رکنی پاکستانی دستے کی قیادت کررہے ہیں ۔ 37ویں عالمی ملٹری پیرا شوٹنگ چیمپئن شپ چین کے صوبہ سچوان کے علاقے شیاﺅن گلائی میں منعقد ہورہی ہے ۔چیمپئن شپ میں چین کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات ،فرانس ، انڈونیشیا ، نیدرلینڈ ، روس ،سلوانیا ، سری لنکا، چاڈ ،جمہوریہ چیک ،زمبابوے ،پاکستان اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے 31ممالک کے 370شرکاءحصہ لیں گے ۔

کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی
(October 20, 2013)
ماسکو: رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو کریملن کپ کے فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ سیمونا ہالیپ نے اپنے ٹینس سیزن کا یہ پانچوں ٹائٹل جیتا ہے ۔ روس کے شہر ماسکو میں جاری کریملن کپ کے فائنل میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ سابقہ یوایس اوپن چیمپئن سمانتھا سٹوسر کے ساتھ ہوا ۔ سیمونا نے سٹوسر کو دو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی ۔ سیمونا کی فتح کا اسکور 7-6(1)اور6-2رہا ۔سیمونا نے اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا۔

