لاہور(پی پی آئی)دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق نداڈارکوقومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقراررکھا گیا ہے، 15رکنی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش جائے گی،شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ ڈراپ، فاطمہ ثنا فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر ہو گئیں۔ٹیم کے 15کھلاڑیوں میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمیٰ معروف شامل ہیں،ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی بھی ویمن ٹیم کا حصہ ہیں،ان کے علاوہ نشریٰ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعد یہ اقبال، سدرہ امین، ام ہانی، وحیدہ اختر بھی شامل ہیں،نان ٹریولینگ ریزر میں امبرکائنات، عمیمہ سہیل اور سدرہ نواز شامل ہیں۔
ہاکی رینکنگ : قومی ٹیم کا تنزلی کے ساتھ دسواں نمبر ، آسٹریلیا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
عبدالرحمان کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری کیلئے 5وکٹیں درکار
ذکاءاشرف کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا
آئی پی ایل 7کیلئے کرکٹرز کی نیلا می 12فروری کو ہوگی
رونی اوسیلوان پانچویں مرتبہ ماسٹرز اسنوکر کا ٹائٹل لے اڑے
سابق فاسٹ بولر کارٹنی والش دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
جیل میں مقید عمران خان سے وکلا اور ذاتی معالج کی ملاقات
راولپنڈی (پی پی آئی) جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلا اور ذاتی معالج نے ملاقات کی جس کے دوران ان کی صحت کا جائزہ لیا۔ پی پی آئی کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں وکلا نے مختلف کیسز سے متعلق بریف کیا اور مشاورت بھی کی۔ قانونی ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، گوہر خان، عمیر نیازی اور محمود خان شامل ہیں۔ملاقات کرنے والوں میں عمران خان کے معالج (فزیو تھراپسٹ) ڈاکٹر عاصم یونس بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔ جیل انتظامیہ نے بھی تصدیق کی کہ فزیو تھراپسٹ نے عمران خان کی صحت کا جائزہ لیا اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔
آتش گیر مواد سے لدا ٹینکر کلر کہار کے قریب موٹروے پر الٹنے سے ٹریفک معطل
کلر کہار (پی پی آئی)آتش گیر مواد سے بھرا ٹینکر کلر کہار کے قریب موٹروے پر الٹ گیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان موٹروے نے بتایا کہ ٹینکر میتھینول سے بھرا ہوا تھا، جو دوران سفر حادثے کا شکار ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق آتش گیر مواد سے لدا ٹینکر کلر کہار کے قریب موٹروے پر الٹنے سے ٹریفک معطل ہو گئی تاہم موٹروے پولیس نے فوری طور پر فائربریگیڈ اور ایمبولینس کو طلب کر کے صورت حال کو کنٹرول کر لیا۔حادثے میں کسی قسم کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق کچھ روز پہلے شہباز شریف نے اپنے حلقے کاہنے کا دورہ کیا تھا۔ جب وہ پانڈو نامی گاوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرکے پرانا کاہنہ پہنچے تو روہی نالہ بحالی تحریک کے عہدے داران نے انہیں روک لیا۔شہباز شریف کی گاڑی روکنے والوں میں اہل علاقہ بھی شامل تھے جنہوں نے فیروز پور روڈ کو بلاک کرکے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو روکا۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے 4 نامزد اور 90 معلوم افراد کے خلاف اب مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ہاکی رینکنگ : قومی ٹیم کا تنزلی کے ساتھ دسواں نمبر ، آسٹریلیا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
(January 21, 2014)
نئی دہلی: بھارت میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ کے بعد پاکستان ٹیم دو درجے کی تنزلی کا شکار ہوگئی جبکہ بھارت تین درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ۔آسٹریلیا نے جرمنی سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا پہلے ،جرمنی دوسرے ،ہالینڈ تیسرے ،انگلینڈ چوتھے ،بیلجیم پانچویں ،جنوبی کوریا چھٹے ،بھارت ساتویں ،نیوزی لینڈ آٹھویں ،اسپین نویں اور پاکستان دسویں نمبر پر چلا گیا ۔

عبدالرحمان کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری کیلئے 5وکٹیں درکار
(January 21, 2014)
کراچی: پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان کو ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے مزید 5وکٹیں درکار ہیں ۔33سالہ عبدالرحمان اب تک 20ٹیسٹ میچوں میں 27اعشاریہ 55کی اوسط سے 95وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ عبدالرحمان کی اننگز میں بہترین بولنگ ریکارڈ 25رنز کے عوض 6وکٹیں جبکہ پورے میچ میں 92رنز کے عوض 8وکٹیں ہیں ۔

ذکاءاشرف کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا
(January 21, 2014)
لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات کے باعث ان سے پی سی بی کے نوبحال چیئرمین ذکاءاشرف کی ملاقات کا شیڈول نہ طے ہوسکا ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ذکاءاشرف نے پی سی بی امور کے حوالے سے مشاورت کے لئے بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے فوری ملاقات کےلئے وقت مانگا تھا ۔ خط میں ذکاءاشرف نے لکھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومتی سرپرستی میں بہتری کی جانب گامزن کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ جلد ملاقات کی خواہش کے باوجود وزیراعظم آفس کی جانب سے ذکاءاشرف کو فی الحال ملاقات کے لئے وقت دینے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ۔

آئی پی ایل 7کیلئے کرکٹرز کی نیلا می 12فروری کو ہوگی
(January 21, 2014)
ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 12فروری کو ہوگی ۔ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ،اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی رواں برس بھی انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کریں گے ۔ کیوی آل راﺅنڈر ڈینئل ویٹوری جو پہلے ایڈیشنز میں بنگلور ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں ان کا رائل چیلنجرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔

رونی اوسیلوان پانچویں مرتبہ ماسٹرز اسنوکر کا ٹائٹل لے اڑے
(January 21, 2014)
لندن: انگلش کیوئسٹ رونی اوسیلوان نے چیمپئنز آف ماسٹرز ٹورنامنٹ کا پانچواں ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔رونی نے فائنل میں ہم وطن کھلاڑی مارک سیلبی کو یک طرفہ طور پر دس چار فریمز سے شکست دے کر ٹرافی وصول کی ۔ رونی نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کہ انہیں اپنی کامیابی کا یقین نہیں آرہا اور سے معجزہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔

سابق فاسٹ بولر کارٹنی والش دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے
(January 21, 2014)
سینٹ جارج: سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کارٹنی والش نے آئندہ ماہ سیلبرٹی کرکٹ میچ میں شرکت کی تصدیق کردی ۔ یہ یادگار میچ 9فروری کو پروگریس پارک سینٹ اینڈریو میں گرینیڈا کے 40ویں یوم آزادی کی مناسبت سے شیڈول کیا گیا ہے ۔