پشاور (پی پی آئی)سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 10 وارداتوں میں ملوث کالعدم داعش کے 4 سہولتکاربڈھ بیڑسے گرفتارکرلیے گئے ہیں،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار چاروں سہولت کاروں کو سیفن چوک بڈھ بیڑ سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق افغانستان سے ہے
بھارت کےخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے 15رکنی قومی بلائنڈ ٹیم کا اعلان
سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والی قومی اسکیئر محمد کریم سوچی پہنچ گئے
قومی انڈر23 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاکراچی میں آغاز
چٹاگانگ ٹیسٹ : شکیب الحسن نے 5وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کردیا
اسپینش لیگ : شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 3میچوں کی پابندی
بگ بیش لیگ : پاکستانی آل راﺅنڈر یاسر عرفات آل اسٹار الیون میں شامل
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مشترکہ خوشحالی کی دہائی کے دوران شاہراہ ریشم پر ایک ہزار سالہ دوستی کا قیام
فوژو، چین، 27 ستمبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– اس سال مشترکہ طور پر “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے بڑے اقدام کی دسویں سالگرہ ہے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے اہم تصور کی سالگرہ ہے۔ سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے بھی اپنی دسویں سالگرہ منائی۔
23 سے 27 ستمبر تک ، 10 واں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ، جس کی میزبانی چائنا میڈیا گروپ، صوبہ فوجیان کی عوامی حکومت ، اور شانسی صوبے کی عوامی حکومت نے کی، اور فوجیان صوبائی فلم بیورو، فوژو شہر کی عوامی حکومت، اور فلم چینل سی سی ٹی وی -6 کے زیر اہتمام فوژو میں منعقد ہوا۔
یہ فلم فیسٹیول “10 ویں سالگرہ” کے عنصر پر توجہ مرکوز کرے گا، جس کا موضوع “دنیا کی طاقت کو جمع کرنا اور شاہراہ ریشم کی کہانی بتانا”، بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ فلم کے تبادلے اور تعاون کا پل کھڑا کرنا، بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کا پلیٹ فارم تعمیر کرنا اور چین اور شاہراہ ریشم کی کہانی کو فلم کے ساتھ بیان کرنا ہے۔
شنہوا اسکرین میڈیا کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ، فلم فیسٹیول کے افتتاحی دن سے، فیسٹیول کی تشہیری ویڈیوز ٹائمز اسکوائر، نیویارک، پیرس اورینٹل سینٹر اور بیجنگ ، شنگھائی، گوانگچو، شینزین اور فوژو جیسے متعدد گھریلو شہروں میں آؤٹ ڈور اسکرینوں پر مسلسل ظاہر ہوئی ہیں۔ انہیں ایک ہفتے تک مسلسل ہائی فریکوئنسی سکرولنگ پر نشر کیا گیا ہے، اور “پیرس اورینٹل سینٹر”، “ڈسکوور فوجیان” اور “ڈسکوور فوژو” جیسے مرکزی دھارے کے غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ شنہوا نیوز ایجنسی کے تحت نئے میڈیا اکاؤنٹس جیسے “شنہوا اسکرین” کے ذریعے آن لائن دکھایا گیا ہے۔
ایک جامع مواصلاتی اثر قائم کرنے کے لئے، منتظمین نے چائنا ٹیلی کام کے ساتھ مل کر فلم فیسٹیول کے پروموشنل مواد کے لئے ویڈیو رنگ ٹون تیار کرنے کے لئے بھی تعاون کیا، جس میں شاہراہ ریشم کی کہانی کو بصری، صوتی، مضمون اور گرافک جیسے متعدد نقطہ نظر سے بتایا گیا اور فوژو کا انداز دکھایا گیا۔
ماخذ: شنہوا اسکرین میڈیا کمپنی، لمیٹڈ
تصویری منسلکات لنکس:https://iop.asianetnews.net/view-attachment?attach-id=442479
جذبہ خیر سگالی کے تحت جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق برطانیہ کے سپرد
لندن/کراچی (پی پی آئی)پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت جنگی بحری جہاز ’پی این ایس طارق‘ برطانیہ کے سپرد کر دیا۔پاک بحریہ نے حکومتی منظوری کے بعد سابق جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق برطانیہ کے حوالے کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی این ایس طارق کی حوالگی کی تقریب لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان سے ایمیزون یا طارق کلاس ٹائپ21 جنگی جہاز کی حوالگی کی استدعا کی تھی۔برطانیہ پاکستان سے جہاز حاصل کر کے فالک لینڈ جنگ کی یادگار کے طور پر رکھنا چاہتا ہے، جہاز گلاسگو کے کلائیڈ میری ٹائم ہیری ٹیج سینٹر میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔یہ جہاز پاک بحریہ کی جانب سے 4 اگست 2023ء کو ڈی کمیشنڈ کر دیا گیا تھا۔ سابق پی این ایس طارق تاریخی اہمیت کا حامل ہے، اس جہاز نے 1993میں پی این ایس طارق کے طور پر پاک بحریہ میں ضم ہونے سے پہلے دو دہائیوں تک رائل نیوی میں بطور HMS AMBUSCADE خدمات انجام دیں اور فالک لینڈز جنگ میں بھی حصہ لیا۔تین دہائیوں سے زائد عرصے میں پاک بحریہ میں اس جہاز نے اپنی خاص صلاحیتوں کی وجہ سے اپنا سکہ منوایا۔اس جہاز نے مالدیپ میں 2005 کے سونامی کے دوران امدادی مہم میں اہم کردار ادا کیا جس سے مختلف ملکوں کے 377 سیاحوں کی جانیں بچائی گئیں۔
شہر قائد کے کئی علاْقوں میں سڑکیں دھنسنے سے ٹریفک جام رہنے لگا
کراچی (پی پی آئی) کراچی میں غیر معیاری ترقیاتی کاموں کے ثبوت سامنے آنے لگے ہیں اور شہر قائد کے کئی علاْقوں میں سڑکیں دھنسنے کو واقعات سامنے آئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شارع فیصل نرسری کے قریب سروس روڈ پر گہرا گڑھا پڑنے سے ٹرالر اس میں دھنس گیا۔سڑک پر 5 سے 6 فٹ کا گڑھا پڑنے سے سروس روڈ بند ہو گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔مز۔اسی طرح گرو مندر سے پیپلز چورنگی جانے والی سڑک پر بلدیہ آفس کے سامنے چار سے پانچ گز سڑک دھنسنے سے اسلامیہ کالج کی سمت جانے والوں کو طویل روٹ اختیار کر نا پڑ رہا ہے اور جگر مراد آبادی روڈ کی گھوڑا چورنگی پر صبح اور شام کے اوقات میں ٹریفک بھی جام رہتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
(June 18, 2026)
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ
(June 18, 2026)

بھارت کےخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے 15رکنی قومی بلائنڈ ٹیم کا اعلان
(February 6, 2014)
لاہور: بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے 15رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ تین میچزکی سیریزکا آغاز15 فروری سے ہوگا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی قیادت ذیشان عباسی کر یں گئے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر اسحاق، محمد توفیق، محمد ظفر، محمد ادریس سلیم،ساجد نواز، انیس جاوید، نثارعلی، محمد ہارون، اسرار الحسن، عرفان مجید، محمد جمیل، محمد اکرم، زاہد محمود اور طارق سیمیول شامل ہیں۔ پاکستان اوربھارت کیدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے پرمشتمل سیریزکھیلی جائیگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریزکا پہلا میچ 15 فروری کوباغ جناح لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی فیصل آباد میں ہو گا۔ بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والی قومی اسکیئر محمد کریم سوچی پہنچ گئے
(February 6, 2014)
کراچی: قومی اسکیئر محمد کریم سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لئے روس کے شہر سوچی میں پہنچ گئے ۔کریم پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جو میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔کریم جائنٹ سلالم ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔اسکی فیڈریشن آف پاکستان کے ترجمان عبیدالرحمن عباسی کے مطابق گلگت بلتستان کے گاﺅں نلتر سے تعلق رکھنے والے محمد کریم سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے سوچی پہنچ گئے ہیں اور فیڈریشن کو ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں ۔

قومی انڈر23 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاکراچی میں آغاز
(February 6, 2014)
کراچی: قومی انڈر23 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاکراچی میں آغاز ہوگیا ، کھلاڑیوں اورآفیشلزکا کہنا ہے کہ حکومت سرپرستی کرے تو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ شہر قائد میں ٹورنامنٹ کے پہلے روزدو میچوں کے فیصلے ہوئے۔ پہلے میچ میں آرام باغ کلب نے منوڑہ کلب کودلچسپ مقابلے کے بعد 39-35پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ڈاو کلب نے باونس کلب کے خلاف 31-47 سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے مہمان خصوصی تسلیم احمد نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو فروغ دے کرشہرقائد اورپاکستان کا مثبت تصوراجاگرکیا جاسکتا ہے۔ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود وہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ پانچ روزہ مقابلوں میں شہر بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

چٹاگانگ ٹیسٹ : شکیب الحسن نے 5وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کردیا
(February 6, 2014)
چٹاگانگ: ممتاز بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر کرکٹر شکیب الحسن نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔شکیب الحسن 2008کے بعد سری لنکا کے خلاف باہمی ٹیسٹ میچوں کی ایک اننگز میں 5وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی بولر بن گئے ۔شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کا 34واں میچ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اب تک 121وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسپینش لیگ : شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 3میچوں کی پابندی
(February 6, 2014)
میڈرڈ: ریال میڈرڈ کلب کے سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اسپینش لیگ کے آئندہ تین میچوں میں شرکت سے محروم ہوگئے ۔ رونالڈو کو ایتھلیٹکو بلباﺅ کیخلاف ایک ایک سے ڈرا ہونے والے میچ میں مڈفیلڈر اینڈاترراپس سے ٹکرانے پر کیریئر میں آٹھویں مرتبہ ریڈ کارڈ دکھایا گیا ہے ۔

بگ بیش لیگ : پاکستانی آل راﺅنڈر یاسر عرفات آل اسٹار الیون میں شامل
(February 6, 2014)
سڈنی: پاکستانی آل راﺅنڈر کرکٹر یاسر عربات بگ بیش لیگ کی ٹیم آل اسٹار الیون میں شامل ہوگئے ۔ عرفات بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کررہے تھے لیکن فٹنس مسائل کے باعث انہیں ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی ۔ایونٹ میں کم میچ کھیلنے کے باوجود عرفات آل اسٹار الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔عرفات ٹیم میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔