سکھر(پی پی آئی)سی ٹی ڈی سندھ نے صوبہ بھر میں پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر چھینے گئے موبائل فونزکی خریدو فروخت میں ملوث دکان داروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کا پتہ چلایا ہے جس کے گرفتار کارندوں کی نشاندہی پر چھینے گئے موبائل فون خریدنیوالے دکان داروں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک میں شامل سندھ کے دیگر شہروں کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکی بھیجی گئی ہیں
آسٹریلین موٹو جی پی سپین کے جورج لورینزو نے جیت لی
چین : بیس جمپنگ کے عالمی مقابلوں نے شائقین کو حیران کردیا
شیخوپورہ : فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ
پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
اسلام آباد :قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز
ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ بھرمیں جشن میلادالنبیﷺ کا اہتمام عروج پر،سبز پرچموں کی بہار
حیدر آباد (پی پی آئی) سندھ بھرمیں جشن میلادالنبیﷺ کا اہتمام عروج پر ہے جابجاسبز پرچموں کی بہار دکھائی دیتی ہے اور ہرسو درودو سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں، شہر و مضافات برقی قمقموں سے جگمگانے لگے ہیں‘ پی پی آئی کے مطابق دعوت اسلامی، جماعت اہلسنت و دیگر دینی تنظیموں کی جانب سے شہر بھر میں سجاوٹ کی جا رہی ہے ۔ماہ میلادالنبی ﷺکے دوران مساجد و خانقاہوں میں محافل ذکر ولادت،جلسہ ہائے میلادالنبی،حسن نعت و قرات کے مقابلوں کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں، بازاروں،سرکاری و غیرسرکاری اداروں،دفاترمیں محافل درودوسلام کا انعقاد شروع ہے۔
تھائی ایئرویز پاکستان سے اپنے فضائی روابط بحال کرنے پر آمادہ
کراچی(پی پی آئی)) تھائی لینڈ کے سفیر چاکریڈ کرائچائیونگ نے کہا ہے کہ تھائی ایئرویز پاکستان کیلئے اپنے فضائی روابط دوبارہ شروع کررہی ہے۔ اسلام آباد سے 4 جبکہ کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار 5 پروازیں شروع کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کیلئے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کیلئے گیٹ وے ہے۔
سفاک بھارتی فورسز نے اختلافی آوازوں کوبدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا:مشعال ملک
مظفر آباد(پی پی آئی))وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خودمختاریِ خواتین مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ سفاک بھارتی فورسز نے اختلافی آوازوں کوبدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مشعال حسین ملک نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مسلسل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تاہم بھارتی فورسز کی وحشیانہ اور غیر انسانی کارروائیوں پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے خاموشی انتہائی قابل افسوس ہے۔
تلاش کریں
خبریں

آسٹریلین موٹو جی پی سپین کے جورج لورینزو نے جیت لی
(October 20, 2013)
فلپ آئی لینڈ: سپینش بائیک رائیڈر جورج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی جیت لی۔ فلپ آئی لینڈ کے خوبصورت ٹریک پر موٹر سائیکل ریس کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کے نامور بائیکرز نے اپنا زور بازو دکھایا۔سپین کے جورج لورینزو نے ٹائٹل ریس جیت لی،آسٹریلین موٹو جی پی کو ٹائر معاملے کی وجہ سے ستائیس سے انیس لیپس تک محدود کر دیا گیا۔فاتح موٹر سائیکلسٹ کو پول سیشن کی برتری رکھنے والے ہم وطن رائیڈرمارک مارکویز اور حریف ڈینی پیڈروسا نے ٹف ٹائم دیا۔

چین : بیس جمپنگ کے عالمی مقابلوں نے شائقین کو حیران کردیا
(October 20, 2013)
گوانگ ژو: چین میں بیس جمپنگ کے عالمی مقابلے ہوئے، جمپرز نے ہوامیں چھلانگیں لگا کر شائقین کو حیران کر دیا۔چین کے صوبے گوانگ زو میں بیس جمپنگ کے ورلڈ کپ کا تین روزہ ایونٹ ہوا جس میں دنیا بھر سے 34 ٹاپ جمپرز نے شرکت کی۔ جمپرز نے بلا خوف و خطرمہارت سے ہوامیں چھلانگیں لگا کر شائقین کو حیران کر دیا۔ شرکا کو 370 میٹر اونچے پل سے پیراشوٹ کے ساتھ چھلانگ لگانا تھی۔ ایونٹ میں انفرادی فری جمپرز کے ساتھ ساتھ گروپ فری جمپرز کے بھی مقابلے کروائے گئے۔ شائقین کی بڑی تعداد ان سنسی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوتی رہی۔

شیخوپورہ : فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ
(October 20, 2013)
شیخوپورہ: شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں پنجاب کے روایتی کھیل فری سٹائل کبڈی کے میچ میں فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد نے میچ کو زور کا جوڑ بنا دیا۔ میدان مارنے بلکہ دل جیتنے والے کھلاڑیوں پر نوٹوں کی بارش برسائی گئی۔ چماٹے دار کبڈی میں ایک دوسرے پر ہاتھوں کے وار کی آواز سے میدان گونجتا رہا۔ سنسنی خیز میچ 29، 29 پوائنٹس سے برابر رہا لیکن کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے شائقین کے دل جیت لیے۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
(October 20, 2013)
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹوعارف علی خان عباسی کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرم محمد عامر کو سپورٹ کے بجائے ان کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے جن کے خلاف کسی عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔فاسٹ بالرمحمد عامر کی پانچ سالہ پابندی کی سزا میں کمی کی کوششوں کو سابق چیف ایگزیکٹو نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کراچی میں انٹرنیشنل گالفر علی حئی کے دعوت ولیمہ میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف علی خان عباسی کہتے ہیں ملک اور قوم کو دھوکا دینے والوں کے لئے نرم گوشہ سمجھ سے بالا تر ہے۔سابق چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرموں کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے دانش کنیریا جیسے کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی وکیل کے ذریعے آئی سی سی میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد محمد عامر کی سزا میں کمی کی جانی چاہیے۔

اسلام آباد :قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز
(October 20, 2013)
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز ہوگا ۔ چیمپئن شپ کے تمام میچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میںکھیلیں جائیں گے ۔پی ایف ایف حکام کے مطابق میگا ایونٹ میں ملک بھر کی 16ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی
(October 20, 2013)
اسلام آباد: پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ٹین پی باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی ۔ ایونٹ میں ملک بھر کے 300سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ کھلاڑیوں کے بابین سنگلز، ڈبلز امیجور، ٹیم کیٹگریز اور ماسٹرز کے مقابلے ہوں گے ۔ ایونٹ کے لئے دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔سات روزہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 27اکتوبر کو کھیلیں جائیں گے ۔