لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سیمنٹ بیریئر لگائے جائیں۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اظہار برہمی کیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نگران پنجاب حکومت نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کر دیئے گئے، نگران حکومت تو کمال کرکے دکھانے کے چکر میں پڑ گئی۔جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ نگران حکومت والے کس سے تعریفیں لینے کے چکر میں پڑ گئے ہیں،ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ کچھ پروجیکٹ شروع کئے ہیں ان پر کام جاری ہے،ستمبر سے جنوری تک سموگ کا سیزن ہوتا ہے اور اس عرصے میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہونا چاہئے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف صرف چالان کافی نہیں ہے،اس حوالے سے میکنزم بنایا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سیمنٹ بیریئر لگائے جائیں۔
آسٹریلوی کوچ لی مین کو آئی پی ایل 7میں شرکت سے روک دیا گیا
کرکٹ ویب سائٹ کے سالانہ ایوارڈ ز کیلئے 4پاکستانی کرکٹرز نامزد
خودکش بمبار کے روپ میں تصویر پر برطانوی فٹبالر کرس سمالنگ کی معافی
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے
بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ذیشان کو 5لاکھ کا انعامی چیک مل گیا
ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اسٹیٹ بینک نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا
کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک نے بتایاہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ کے ڈالر بلز کا منافع125بیسزپوائنٹس سے بڑھا کر 8.25فیصد کردیاگیا، تین ماہ کے برطانوی پاونڈ بلز کا منافع 175بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.25فیصد کردیا گیاجبکہ تین ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 225پوائنٹس بڑھا کر 6.25فیصد کردیاگیا۔
افغانستان کی یقین دہانی کے بعد طورخم بارڈر کھلنے کاقوی امکان
کابل/اسلام آباد (پی پی آئی) افغانستان کی جانب سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد پاک افغان بارڈ کھولے جانے کی توقع ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستانی ناظم الامور سے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان وزیر خارجہ نے انسانی بنیادوں پر بارڈر کھولنے کی درخواست کی، افغان درخواست پر طورخم بارڈر کراسنگ دوبارہ کھلنے کا قوی امکان ہے۔افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف معاندانہ کارروائیوں کے لئے استعمال نہیں ہو گی۔
اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے 25 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لے لیا اور اب تک 57 غیر قانونی مقیم غیر ملکی اڈیالہ جیل منتقل کیے جا چکے،اس حوالے سے بتایا گیا کہ زیر حراست غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھجوانے کے انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں، پاکستان میں قیام ملکی قوانین کے مطابق ہی ممکن ہے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی معاونت کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، رہائشی، مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کو معاونت کرنا جرم ہے۔
تلاش کریں
خبریں

آسٹریلوی کوچ لی مین کو آئی پی ایل 7میں شرکت سے روک دیا گیا
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین کو آئی پی ایل سیزن سیون میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق لی مین کی فی الوقت آسٹریلوی ٹیم میں ضرورت ہے ۔لی مین اور بورڈ حکام کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے ۔

کرکٹ ویب سائٹ کے سالانہ ایوارڈ ز کیلئے 4پاکستانی کرکٹرز نامزد
دبئی: کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے سالانہ ایوارڈ ز کے لئے پاکستان کے چار کھلاڑی نامزد ہوگئے ۔سعید اجمل کو ٹیسٹ بولر آف دی ایئر جبکہ یونس خان اور خرم منظور کو بہترین ٹیسٹ بیٹسمین کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ون ڈے کے لئے سعید اجمل کا مچل جونسن ،روی جڈیجا ،ڈیل اسٹین ،ربیع الحسن اورنووان کولا سیکرا سے مقابلہ ہوگا ۔ون ڈے بیٹسمین آف دی ائیر کے لئے کوئی پاکستانی کھلاڑی نامزد نہیں ہوا۔ون بیٹسمین کے لئے مارٹن گپٹل ،روہت شرما ،کین ولیمسن ،شیکھر دھون ،کیرون پولارڈ ،مہندر سنگھ دھونی ،ویرات کوہلی ،کمارسنگاکارا،ڈی کوک اور جیمز فالکنز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

خودکش بمبار کے روپ میں تصویر پر برطانوی فٹبالر کرس سمالنگ کی معافی
لندن: مانچسٹر یونائیٹڈ اور انگلینڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کرس سمالنگ فینسی ڈریس پارٹی پر خود کش بمبار کے روپ میں جانے پر معافی مانگ لی ۔کرس نے فینسی ڈریس پارٹی میں جیگر میسٹر اور ریڈبل کی بوتلیں اپنے جسم کے ساتھ باندھیں اور ظاہر کیا کہ جیسے وہ خودکش بمبار ہے ۔برطانوی اخبار دی سن نے کرس کی تصویر شائع کی ۔کرس کی انتظامی کمپنی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ کسی کے جذبات مجروح کرے پر کر س معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں ۔

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے
لاہور: سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ کی حادثے میں بائیں ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں ۔ سابق کرکٹر اپنے بچوں کو اسکول سے لے کر گھر آرہے تھے کہ راستے میں ایک گاڑی نے انہیں ٹکر ماردی ،جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔ڈاکٹروں نے طاہر شاہ کو چھ ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ذیشان کو 5لاکھ کا انعامی چیک مل گیا
لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر میڈیا طارق اعوان نے کہا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو حکومت پاکستان کی طرف سے شاندار کارکردگی پر پانچ لاکھ روپے کا چیک مل گیا ۔23مارچ کو ذیشان عباسی کو انہیں ایوارڈ ملے گا ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے ذیشان عباسی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اپنی پرفارمنس کا سلسلہ برقراررکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔

ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا
دبئی: نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور امپائر ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا۔ٹونی ہل ایلیٹ پینل سے مسستعفیٰ ہونے کے بعد جلد نیوزی لینڈ کرکٹ امپائر کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ امپائر ٹونی ہل نے 11 سال آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں خدمات انجام دیں۔ انھیں 2009ءمیں ایلیٹ پینل میں ترقی دے دی گئی۔ ٹونی ہل نے 1998ءمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنے 15 سالہ کیرئیر کے دوران 40ٹیسٹ، 96 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ انھوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کی۔ اپنے کیریئر کے آخری دنوں میں ٹونی ہل نے سڈنی میں ہونے والے ایشز ٹیسٹ میں تھرڈ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔